Common frontend top

فیصل آباد


عمران نے قوم کیساتھ دھوکہ کیا،ٹرانسپیرنسی رپورٹ پاکستان کیخلاف چارج شیٹ :ن لیگ

اتوار 30 جنوری 2022ء

لاہور، فیصل آباد ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، سٹی رپورٹر، سپیشل رپورٹر ،92نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کیساتھ دھوکہ کیا ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کیخلاف چارج شیٹ ہے ۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنمائوں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا آج ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست عمرانیہ ہے ، آپکے پاس زیادہ وقت نہیں ،قوم آپ سے 23 مارچ کو استعفیٰ لے گی، ٹرانسپیرنسی نے عمران خان کے چہرے سے صادق و امین کا میک اپ اتار دیا،عمران نیازی نے
مزید پڑھیے


4 ن لیگی رہنما نوازشریف کا پتہ صاف کرنا چاہتے: فواد چودھری، شہباز شریف 4 افراد کیلئے ڈیل مانگ رہے:شہباز گل

پیر 17 جنوری 2022ء
لاہور ؍ فیصل آباد؍ راولپنڈی (وقائع نگار؍نمائندہ خصوصی؍ اے پی پی؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نواز شریف کا پتہ صاف کرنے پر تلی ہے ، ن لیگ کے 4بڑے رہنما کسی ’’بڑے ‘‘ سے ملے اور کہا کہ نواز شریف نے برا کیا ،ہمارا کیا قصور ہے ،پارٹی کے 4بڑے رہنما نواز شریف کی جگہ لینا چاہتے ہیں،چاروں رہنمائوں سے سب واقف ہیں،ن لیگ کی پہلی صفوں میں بیٹھتے ہیں،جب اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی سکت نہ ہو اور کسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر
مزید پڑھیے


عمران کے جانے کا وقت ہواچاہتا، نیا نظام آیاتوحشر’’ ایمر جنسی ‘‘والا ہوگا : ن لیگ

پیر 17 جنوری 2022ء
لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ،شکرگڑھ(سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک ،تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے کہاہے عمران خان کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے ،اگر نئے نظام کا تجربہ کیا گیا تو اس کا حشر 2007ء کی ایمر جنسی والا ہوگا، عینکیں لگانے سے کرتوت چھپ نہیں جاتے ، جو ہاتھ آپ کے سر پر تھے اب وہ نوازشریف کے پاؤں میں ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگواور بیان میں کہامیں عمران خان کیلئے ڈراؤنا خواب ہوں،ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے ، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی
مزید پڑھیے


چیئرمین نیب تعیناتی، احتساب پر اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کرینگے :فواد

منگل 04 جنوری 2022ء

فیصل آباد(این این آئی؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ، وسط جنوری تک فنانس بل منظور ہو جائے گا، ہمیں نئے سال میں تلخیوں کو کم کرنا چاہئے ،سیاسی جماعتیں بڑے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں اور اصلاحات پر بات کریں، چیئرمین نیب کی تعیناتی اور احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاپاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے ، ملک میں مکمل سیاسی اور معاشی استحکام ہے
مزید پڑھیے


عمران خان مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کررہے :فرخ حبیب

اتوار 02 جنوری 2022ء
فیصل آباد( نمائند ہ خصوصی ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کررہے ہیں،دنیا اسلاموفوبیا پر عمران خان کی بات سنتی ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے واضح کہا ہے پاکستان کوویڈ کے باوجود نمبر ون پوزیشن پر آچکا ،یہاں تعلیمی ادارے اوربازار کھلے رہے ہیں ، وزیراعظم کی دور رس سوچ اور حکمت عملی خصوصی طورپر سمارٹ لاک ڈائون کو پوری دنیا نے سراہا ہے ۔ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ پوری ویکسین عطیات کے طور پرملی ہے ،اس
مزید پڑھیے



لنڈی کوتل: 3بھائیوں سمیت 5افراد قتل ، کامونکے :بچے کی بوری بند لاش برآمد: دیگر وارداتوں میں 3افراد مارے گئے

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
لنڈی کوتل،کامونکے ، ساہیوال،سیالکوٹ،لاہور،فیصل آباد (نمائندہ 92نیوز،نامہ نگار،ڈسٹر کٹ رپورٹرز،92نیوز رپورٹ،کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹر) لنڈی کوتل میں 3بھائیوں سمیت 5افراد کو قتل کردیاگیا ،کامونکے میں بچے کی بوری بند لاش برآمد جبکہ دیگر وارداتوں میں 3افراد مارے گئے ۔ پولیس کے مطابق لنڈی کوتل بازار کے قریب جائیداد تنازع پر ملزموں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے 3بھائیوں سمیت 4افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3زخمی ہوگئے ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔کامونکے میں محلہ رسولنگر کے رہائشی عمران کا بیٹا سات سالہ حسنین ایک روز قبل گھر سے چیز لینے کے لئے نکلا تھا کہ
مزید پڑھیے


بینظیر بھٹو شہیدکی 14ویں برسی آج، محترمہ تحریک کانام، مشعلِ راہ : زرداری، بلاول

پیر 27 دسمبر 2021ء
لاہور،فیصل آباد، کراچی، لاڑکانہ، نوڈیرو (نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں، نمائندگان 92نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی 14ویں برسی آج منائی جائے گی۔اس موقع پر ملک گیر تقریبات ہونگی جبکہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی جس میں ملک بھر سے پارٹی رہنما اور کارکن شریک ہوں گے ،مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔برسی تقریبات میں حصہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے قافلے بذریعہ ٹرین اور سڑک گڑھی خدا بخش پہنچ گئے ۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سابق
مزید پڑھیے


خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، عمران مستعفی ہو کر رہی سہی عزت بچا لیں: مسلم لیگ ن

بدھ 22 دسمبر 2021ء
لاہور،اسلام آباد،فیصل آباد (نمائندہ خصوصی سے ،خبر نگار خصوصی،نامہ نگار،سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ،خصو صی رپورٹر ،آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی شکست عوام کی کمر توڑ مہنگائی، قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور حکمرانی کی تباہی پر غصے کا اظہار ہے ۔ نتائج ایک تجربے کے خاتمے کا آغاز ہے جس کی قیمت قوم کو بھگتنا پڑی ہے ۔ نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح
مزید پڑھیے


خواتین بے پردگی کیس:پولیس کی سنگین غفلت بے نقاب

جمعه 10 دسمبر 2021ء
فیصل آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی رپورٹر) خواتین بے پردگی کیس میں پولیس کی سنگین غفلت بے نقاب ہو گئی۔پیر 6 دسمبر کی صبح تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک میں ردی اکٹھی کرنیوالی 4 خواتین نے چوری کی واردات کی۔دکانداروں نے خواتین کو قابو کر کے 15 پر کال کی اور دوسری سی سی ٹی وی کیمطابق پولیس نے 8 بجکر 54 منٹ پر موقع پر پہنچ کر خواتین کو چوری کے الزام میں حراست میں لیا۔ لیکن ایک تیسری ویڈیو میں وہی خواتین 10 بج کر 25 منٹ پر دوبارہ جائے واردات پہنچ کر خود کو بے لباس کرتی
مزید پڑھیے


2فیصد منافع نامنظور ، پٹرولیم ڈیلر ز کا آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان: سپلائی جاری رکھیں گے :آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن

جمعرات 25 نومبر 2021ء

اسلام آباد،کراچی،ملتان، لاہور،فیصل آباد ، پشاور (سپیشل رپورٹر،کامرس رپورٹر،وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ، خصوصی رپورٹر،نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی،صباح نیوز) پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 2فیصد مارجن کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کااعلان کر دیا ۔ اعلامیہ کے مطابق آج صبح 6بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے ، پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے بتایاکہ گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر اور چترال میں بھی پٹرول پمپس بند رہیں گے ۔ ادھر حکومت کی جانب سے رابطہ کرنے کے باوجود پٹرولیم ڈیلرز نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کرنے کا اعلان
مزید پڑھیے








اہم خبریں