Common frontend top

فیصل آباد


حکومت ناکام،2020الیکشن کا سال ہے : رانا ثنا

پیر 03 فروری 2020ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا ہے کہ 2020ء الیکشن کا سال ہے ۔ نااہل حکومت کو اس سے زیادہ وقت نہیں دیا جاسکتا ۔ اپوزیشن اور عوام نئے انتخابات پر متفق ہیں، یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین معاشی بدحالی سے دوچار ہے ۔ حکومت ہرشعبہ میں ناکام ہوچکی اور اس وقت مسائل کا واحد حل مڈٹرم الیکشن ہیں۔ موجودہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے ترقی کے سفر کو
مزید پڑھیے


گورنر کی یقین دہانی ، فیصل آباد چیمبر کا ہڑتال مؤخر کرنیکا اعلان

پیر 03 فروری 2020ء
فیصل آباد(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب چودھری سرور کی یقین دہانی پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا سکندر اعظم خاں نے فیصل آباد میں احتجاج اور ہڑتال موخر کردی ۔ صنعتکاروں کے ٹیکسوں سے متعلقہ مسائل حل کرانے کیلئے مقامی ایم این ایز کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ۔گورنرپنجاب نے مقامی صنعتکاروں ،تاجروں کے سامنے ری فنڈز جلد جاری نہ کرنے کو غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ری فنڈ زجلدجاری نہ ہونے سے سرمائے کی قلتکا احساس ہے ، اسی وجہ سے 72 گھنٹوں میں ری فنڈ جاری کرنے کا کمپیوٹرائزڈ نظام لایا گیا ،
مزید پڑھیے


چین میں پھنسے طلبہ حکومت ،شبلی فراز پر پھٹ پڑے

اتوار 02 فروری 2020ء
بیجنگ،فیصل آباد ،سجاول ( 92 نیوز رپورٹ، نامہ نگار )چین میں محصورپاکستانی طلباسینیٹرشبلی فرازکے بیان اور حکومت کے عدم تعاون پرپھٹ پڑے ،ایک روز قبل سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے چین میں پھنسے طلبہ کو فی کس840ڈالر منتقل کرنے کا دعویٰ کردیا،شبلی فراز نے کہاتھا طلبہ کو840ڈالر کے حساب سے رقم منتقل کردی گئی ہے جبکہ چین میں مقیم پاکستانی طلباکہتے ہیں کہ ہمارے اکائونٹس خالی پڑے ہیں، طلبہ نے سوال اٹھایا کہ بغیر اکاؤنٹس لئے رقم کس کو منتقل کی گئی،بدین کی طالبہ کیف الوری نے کہاسفارتخانے کویہ تک نہیں پتہ کہ چین میں کتنے پاکستانی طلباہیں؟
مزید پڑھیے


فیصل آباد:نوسربازوں نے بھارتی گلوکار کے پروگرام کا اعلان کرکے لاکھوں ہتھیا لیے

اتوار 02 فروری 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سر گرم فرا ڈیوں کے گروہ نے بھارتی گلو کار کے اقبال سٹیڈیم میں پروگرام کے انعقاد کا اعلان کرتے ہو ئے لاکھوں روپے شہریوں سے ہتھیا لیے ،دوسری طرف اقبال سٹیڈیم کی انتظا میہ نے کسی قسم کی تقریب کے انعقاد سے لا علمی ظا ہر کر دی ، تفصیل کے مطابق فیصل آ باد نو سر بازوں کے گروہوں نے بھارتی گلو کار سدھو موسیٰ والا کے پروگرام کا آ ج اقبال سٹیڈیم میں انعقاد کیے جانے کا اشتہار سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو ئے آ ن لائن بکنگ کے نام پر شہریوں
مزید پڑھیے


تاجروصنعتکار وں کا8فروری کو جلسہ، 10کوپہیہ جام کا اعلان

اتوار 02 فروری 2020ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) فیصل آباد کی تمام تاجر و صنعتکار تنظیموں نے 8فروری کو چوک گھنٹہ گھر جلسہ کرنے اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 10فروری سے مکمل پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا،شہر کی 150سے زائد تاجر و صنعتکار تنظیموں نے چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگایا جس میں ان تنظیموں کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی اورمکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کردیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا جلسہ اور دس فروری کی پہیہ جام ہڑتال
مزید پڑھیے



ن لیگ اپوزیشن چیمبر پنجاب اسمبلی کے لئے چندہ مانگنے لگی

اتوار 02 فروری 2020ء
فیصل آ باد(وقائع نگار خصوصی )اپوزیشن چیمبر پنجاب اسمبلی کو چلانے کے لیے مسلم لیگ ن نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ ارکان اسمبلی سے ماہانہ پانچ پانچ ہزار روپے وصول کرنے کیلئے مانیٹر بھی تعینات کردیے ۔اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں سولہ گروپس کے کوآرڈنیٹرز کو مانیٹرز کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گروپس کے مانیٹر اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کیلئے پانچ ہزار روپے جمع کروائے ہیں۔ فیصل آباد کے لئے دومانیٹر بنائے گئے ہیں ان میں رانا علی عباس
مزید پڑھیے


فیصل آباد:سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا مدینہ فائونڈیشن پناہ گاہ کا دورہ

جمعرات 30 جنوری 2020ء
فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب اسد رحمان گیلانی نے گذشتہ روز جنرل بس سٹینڈ میں مدینہ فاؤنڈیشن کے زیرانتظام چلنے والی ’’پناہ گاہ‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں کھانے ، صفائی اور مسافروں و بے گھر افراد کو دی جانے والی رہائشی سہولیات کو سراہا۔ ڈویژنل کمشنر عشرت علی اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بتایا کہ اس پناہ گاہ کے قیام کے لئے اور روزانہ کے اخراجات مدینہ فاؤنڈیشن برداشت کررہی ہے ۔ جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا اور اسے اب تک بننے والی سب سے بہتری اور سٹیٹ آف
مزید پڑھیے


بارش جاری، چھتیں گرنے سے بچی سمیت 2 جاں بحق

بدھ 29 جنوری 2020ء
لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، پاکپتن، اسلام آباد ، فیصل آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، لیڈی رپورٹر، خصوصی رپورٹر ) لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش جاری رہی، معمولات زندگی متاثر ہوگئے ، شاہراہوں اور مختلف مقامات پر کیچڑ اور پانی کھڑا ہونے سے مشکلات بڑھ گئیں، لاہور میں دن بھر وقفہ وقفہ سے بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سردی میں بھی اضافہ ہوگیا، اوکاڑہ میں بارش کے باعث چھت گرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا، آج بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ راجوال کا 50سالہ امین بارش کی
مزید پڑھیے


آٹا مہنگا بیچنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے :اسلم اقبال

جمعرات 23 جنوری 2020ء
فیصل آباد (نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر صنعت وپیداوارمیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کسی صورت آٹا مہنگا فروخت اور عوام کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دیگی ۔عوام کو آٹا فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرلئے ہیں ،فلورملز اور آٹاچکیوں کے مالکان مقررہ ریٹ پر آٹا فروخت کرنے کے پابندہیں، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ انہوں نے فیصل آباد کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت صنعتوں کے قیام کی ہرممکن حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔
مزید پڑھیے


فیصل آباد:ڈاکوئوں نے آٹے کے تھیلے چھیننا شروع کردیئے

بدھ 22 جنوری 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) آ ٹا بحران کے بعد ڈاکوؤں نے شہریوں سے آ ٹے کے تھیلے بھی چھیننا شروع کر دیئے ہیں۔فیصل آباد کے علاقے غلام آ باد میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کے گروہ نے شہری عبدا لر حمان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آ ٹے کا تھیلا چھین لیا ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی در خواست پر قانونی کا رروائی شروع کر دی ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں