Common frontend top

فیصل آباد


علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی ملکی صنعتی ترقی کا ضامن:عاصم باجوہ

منگل 16 فروری 2021ء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت بننے والا پہلا ترجیحی سپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی پاکستان کی صنعتی ترقی کا ضامن ہے ، اس کی ڈویلپمنٹ کے لئے سی پیک اتھارٹی کی طرف سے فیڈمک کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی،فیڈمک کے ایم تھری انڈسٹریل سٹی، بزنس زون اور سائٹ آفس کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیڈمک کے 600میگا واٹ بجلی کے میگا پراجیکٹ،ترسیلی نظام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
مزید پڑھیے


ملک کے مختلف علاقوں میں 6.4شدت کا زلزلہ،امدادی ادارے الرٹ: بھارت، افغانستان،نیپال، چین، تاجکستان میں بھی جھٹکے

هفته 13 فروری 2021ء

لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد ،سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک، کرائم رپورٹر، خصوصی رپورٹر ،سٹاف رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،نیٹ نیوز، نمائندگان 92 نیوز ) صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ امدادی اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ۔ بھارت، افغانستان ، نیپال، چین اور تاجکستان میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، پشاور ، مردان، شمالی وزیرستان، سوات، باجوڑ،جہلم ، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، چکوال ، شیخوپورہ، سرگودھا، مری ،گلیات،
مزید پڑھیے


فیصل آباد :اڑنے کے بجائے دوڑنے والا ’’ ہیلی کاپٹر‘‘آگیا

بدھ 10 فروری 2021ء
فیصل آباد(شائستہ شیخ) فیصل آباد میں اڑنے کے بجائے سڑک پر دوڑنے والا ہیلی کاپٹر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیاہے ۔شہری بڑے شوق سے اس سواری کی سیر کرتے ہیں۔ ڈی ٹائپ کالونی کے شہزاد محمود نے رکشے کو لوہے اور فائبر سے ہیلی کاپٹرکے روپ میں ڈھالا ہے ۔ جس پر اس کی 6 لاکھ روپے لاگت آئی، ہیلی کاپٹر کا نظارہ دیتی اس سواری کے شہری دیوانیہیں جس پر سفر کا خرچہ 4 روپے فی کلومیٹر سے بھی کم ہے ۔ رکشہ کے مالک شہزاد محمود کا کہنا ہے کہ یہ سواری نہ صرف لوگوں کی
مزید پڑھیے


کورونا کے وار پھر تیز: مزید63اموات، وزیراعظم نے ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا

بدھ 03 فروری 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92نیوز رپورٹ، بیورو رپورٹ، نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا سے پاکستان میں مزید63افرادجاں بحق ہو گئے اور اموات کی مجموعی تعداد11746ہو گئی ، ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ویکسینیشن کا آغاز آج سے ہوگا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ملک میں کورونا کے 1220نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد547648ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد33365ہو گئی،1881مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل502537صحتیاب ہو چکے ۔ترجمان پرائمری اینڈ
مزید پڑھیے


این ٹی ڈی سی ایل کے نئے بورڈز آ ف ڈا ئر یکٹرز کا اعلان

پیر 01 فروری 2021ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کے بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کو تبدیل کیے جانے کے بعد نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمٹیڈ (این ٹی ڈی سی ایل )کے نئے بورڈز آ ف ڈا ئر یکٹرز کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ، اس حوالہ سے وزات توانائی کی طرف سے جاری کیے جانیوالے اعلامیہ کے مطابق این ٹی ڈی سی ایل کا کے بورڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کا نیا چیئرمین نوید اسماعیل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ اراکین میں علی زین بنٹا والا، نعمان کے
مزید پڑھیے



براڈ شیٹ اپوزیشن کی فراڈ شیٹ بن چکی: فرخ حبیب

اتوار 24 جنوری 2021ء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ پر اپوزیشن کی فراڈ شیٹ بن چکی ہے اس میں آصف زرداری، نوازشریف اور شہبازشریف سمیت سب کا نام آئے گا، فضل الرحمٰن کی ساری جماعت ہی فارن فنڈنگ پر بنی اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے میاں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بیان کے بعد پوری پی ڈی ایم چھپ کر بیٹھ گئی ہے ، تمام جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں اپنا ریکارڈ دیں جیسے ہم نے چالیس ہزار لوگوں کا
مزید پڑھیے


پنجاب، درجنوں مقامات پر تاحال پرانی ٹیکنالوجی پر بھٹے فعال

اتوار 24 جنوری 2021ء
فیصل آباد(گلزیب ملک )محکمہ ماحولیات کی انتظا میہ نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو نے والے بھٹوں کو بند کیے جانے کی خود ساختہ رپورٹس کے ذر یعے پنجاب حکومت کو ،،ماموں ،،بنا دیا ، پنجاب پولیس کی ایک برا نچ کی طرف سے بھجوائی جانیوالی رپورٹ نے محکمہ ماحولیات کی انتظا میہ کا پردہ چاک کر دیا ، محکمہ موحولیات سموگ سیزن میں بھٹوں کی بندش کی جعلی رپورٹیں جاری کرتا رہا۔تفصیلات کے مطابق پنجا ب پولیس کی ایک برا نچ کی طرف سے تیار کیجانیوالی رپورٹ میں یہ بات منکشف ہو ئی ہیں کہ محکمہ
مزید پڑھیے


رحمت للعالمینؐ سیرت سکالرشپ : 891 طلبہ کی فہرست مرتب

اتوار 24 جنوری 2021ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے رحمت العالمینؐ سیرت سکالرشپ لینے والے پہلے 891 طلبا و طالبات کی فہرست مرتب کر لی ۔ وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر کے ذہین طلبا و طالبات کو رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت سکالرشپ دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت اب محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 891 طلبا و طالبات یہ سکالرشپ لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔لاہور کی سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں مفت تعلیم کی فراہمی کے لیے طلبا اس سکالرشپ کے تحت شامل کیے گئے ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیرت
مزید پڑھیے


قاضی فضل رسول حیدرؒ کی رسم چہلم ، اراکین اسمبلی ،سینکڑوں عقیدت مندوں کی شرکت

اتوار 24 جنوری 2021ء

فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضویؒ کی رسم چہلم دربار عالیہ محدث اعظم پر ادا کر دی گئی، تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا سمیت ملک بھر سے جید علماء و مشائخ اور عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب کی صدارت سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول نے کی، رسم چہلم میں سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مفتی منیب الرحمٰن، علامہ کوکب نورانی، صاحبزادہ حامد سعید، مولانا ریحان امجدی، صاحبزادہ حسن رضا، صاحبزادہ حسین رضا، ایم این اے فرخ حبیب، ایم پی اے
مزید پڑھیے


پنجاب: سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف

اتوار 17 جنوری 2021ء
فیصل آباد(گلزیب ملک )محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں کی طرف سے فیصل آ باد سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسامیوں کی تعداد کا تعین کرنے کیلئے سکول سربراہان سے ویکنسی پوزیشن مانگ لی، سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتیوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر سربراہان پر یشانی کا شکار ہو گئے ہیں ، جبکہ پنجاب بھر سے 20 سال کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آ با دسمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں سینکڑوں اساتذہ کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف
مزید پڑھیے








اہم خبریں