Common frontend top

فیصل آباد


گستاخانہ خاکوں پر فرانس کیخلاف ملک گیرمظاہرے ،پرچم نذرآتش

جمعرات 12 نومبر 2020ء
لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ(جنرل رپورٹر ،خصوصی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گستاخانہ خاکوں پر فرانس کیخلاف ملک گیرریلیاں،مظاہرے کئے گئے جس میں وکلا ، صحافیوں، علما سمیت سماجی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ فرانس کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے ،مقررین نے کہا ہے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم سفیر ملک بدراورمصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ،فیصل آباد میں سینکڑوں ریلوے ملازمین نے ریلوے سٹیشن پر پریم یونین کے مرکزی سنیئر نائب صدرشیخ محمدانور،جماعت اسلامی کے امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ،خالد محمود چوہدری، حشام الاحسان،میاں طاہرایوب،مولانافیض الرحمان کی قیادت میں ریلوے سٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈیرہ غازی خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر
مزید پڑھیے


شادی تقریب میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل ، مہمانوں نے خوب سراہا

اتوار 01 نومبر 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کورونا وبا کے پیش نظر شادی تقریب میں سماجی فاصلے کو بھی مد نظر رکھا گیا، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا، تقریب کے دوران ہر ٹیبل پر سینی ٹائزر رکھا گیا تھا، حکومتی ہدایات اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریب میں مہمانوں کی شرکت یقینی بنائی گئی، اس موقع پر شرکاء نے ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے منعقدہ اس تقریب کو خوب سراہا۔
مزید پڑھیے


سپیکر پرویز الٰہی تقریب میں خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے

اتوار 01 نومبر 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی شادی کی اس تقریب میں سابق ق لیگی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، صوبائی وزیر برائے پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے بھی اپنے سیاسی اتحادی اور سابق ق لیگی رہنما ہونے کے ناطے چوہدری پرویز الہیٰ کو خاص اہمیت دی اور ان سے سلام دعا کی۔ چوہدری ظہیر الدین اس موقع پر چوہدری مونس الہیٰ سے بھی ملے ، ایم این اے خرم شہزاد اور ایم این اے میاں فرخ حبیب نے بھی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو بھی کی،
مزید پڑھیے


سیا سی ،کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس حالات حاضرہ پر تبصرے کرتے رہے

اتوار 01 نومبر 2020ء
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)نائنٹی ٹو نیوز کے سی ای او میاں محمد رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب "گرینڈ ایونٹ" بن گیا ، تقریب میں مختلف حکومتی شخصیات کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ممتاز کاروباری شخصیات، بیوروکریٹس شریک ہوئے ، شرکاء ایک دوسرے سے سیاسی گپ شپ اور حالات حاضرہ پر تبصروں میں مصروف دکھائی دئیے ، اپوزیشن کے ممبران اسمبلی بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے ۔
مزید پڑھیے


شیخ رشید تقریب میں پہلے پہنچے ،میاں محمد رشید کو گلدستہ پیش،شرکا سیلفیاں لیتے رہے

اتوار 01 نومبر 2020ء
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نائنٹی ٹو نیوز کے سی ای او میاں محمد رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں سب سے پہلے پہنچے ، انہوں نے سی ای او 92 نیوز میاں محمدرشید کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کو بھتیجی کی شادی کی مبارکباد دی، شیخ رشید احمد محفل میں رونق بنے رہے اور شرکاء نے ان کے ساتھ سیلفیوں کے لیے انہیں گھیرے رکھا۔
مزید پڑھیے



پُر وقار شادی تقریب ایک موقع پر سیاسی اجتماع میں تبدیل

اتوار 01 نومبر 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کی بھتیجی، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید کی صاحبزادی اور میاں عثمان کی بھتیجی کی شادی تقریب انتہائی پُر وقار اور ایک موقع پر سیاسی اجتماع نظر آئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت اہم سیا سی شخصیات اورارکان اسمبلی بھی شریک ہوئے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بیشتر وقت میاں محمد حنیف اور میاں رشید کے ساتھ وقت گزارا اور نہ صرف انہیں مبارکباد دی بلکہ نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ
مزید پڑھیے


سی ای او 92نیوز میاں محمد رشید کی صاحبزادی کی شادی،اہم شخصیات کی شرکت

اتوار 01 نومبر 2020ء

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مدینہ فاؤنڈیشن میاں محمد حنیف کی بھتیجی، 92 نیوز میڈیا گروپ کے سی ای او میاں محمد رشید کی صاحبزادی اور میاں عثمان کی بھتیجی کی شادی ملتان کے ممتاز صنعتکار میاں محمد شفیق کے بیٹے محمد بلال کے ساتھ کردی گئی ہے ۔ دونوں کا نکاح گزشتہ دنوں مسجد نبویؐ مدینہ منورہ میں پڑھایا گیا تھا، خوشی کے اس موقع پر گزشتہ شب دی فیصل آبادیونیورسٹی سرگودھا روڈ کیمپس میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ، چیئرمین
مزید پڑھیے


پی آئی اے کے اندرون ملک 18روٹس خسارہ والے قرار

بدھ 28 اکتوبر 2020ء
فیصل آباد(گلزیب ملک ) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن کے اندرون ملک 18 روٹس خسارہ والے جبکہ 8کو منافع بخش قرار دیا گیا ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق خسارہ والے روٹس پر پروازوں کو بند یا کمی کی تجویز زیر غور ہے ۔وزارت ہوا بازی کی تیارکردہ رپورٹ کے مطابق منافع بخش روٹس میں کراچی سے اسلام آباد،لاہور ،پشاور،فیصل آ باد کوئٹہ شامل ہیں۔ خسارہ والے روٹس میں اسلام آ باد سے لاہور ،ملتان ،سکھر اور دیگر شامل ہیں ۔
مزید پڑھیے


فیصل آباد، قوال شیر میاند اد بیٹے سمیت ڈکیتی مزاحمت پر زخمی

هفته 24 اکتوبر 2020ء
لاہور،فیصل آباد،پاکپتن( کلچرل رپورٹر، خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف قوال شیر میاں داد فیصل آباد کے نزدیک ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بیٹے سمیت زخمی ہو گئے ۔ شیر میاں داد گٹ والا کے علاقے میں ایک دربار پر قوالی کے پروگرام میں شرکت کے بعد واپس پاک پتن جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے ۔گٹ والا کے قریب ہی ایک جگہ شیر میاں داد رفع حاجت کے لیے گاڑی سے اترے تو 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر قوالی میں اکٹھی ہونے والی رقم لوٹنے کی کوشش کی اور اس دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس
مزید پڑھیے


دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پولیس افسروں کو کورس کرانیکا فیصلہ

پیر 12 اکتوبر 2020ء
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)دہشت گردی کے نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کیلئے پانچ روزہ کورس کروانے کا فیصلہ کیاگیاہے ،ٹیررازم ان پاکستان نیو چیلنجز کے نام سے کورس نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں ہوگا،جس میں پنجاب پولیس کے گریڈ سترہ سے انیس تک کے پانچ افسران شرکت کریں گے ،دہشت گردی کے درپیش نئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پولیس افسران کو کورس کروایا جا رہا ہے ۔گریڈ سترہ سے انیس گریڈ تک کے خواہشمند افسران سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔کورس سولہ نومبر کو شروع ہوکر بیس نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں