9مئی کا المناک دن بے یقینی کے سائے چھوڑ کرڈھلاتو اگلے روز کا سورج آگ اُگلتا ہوا نمودار ہوا۔نسیں خیموں کی تنابوں کی طرح تنی ہوئی تھیںتوجذبات کا پارہ آسمانوں کو چھو رہا تھا۔ دو چار روزکے اندر فضاء اس قدر بوجھل ہوگئی کہ سانس لینا دشوار ہو گیا۔حالات کی سنگینی اور ادارہ جاتی غم و غصے کو محسوس کرتے ہوئے مفاد پرستوں کے غول در غول ’آدم بو ،آدم بو‘ پکارنے لگے۔سیاسی ایجنڈا رکھنے والوں کا طرزِ عمل تو قابلِ فہم تھا، پکڑلو، ماردو، چھوڑنا نہیں، کا شور مچانے والوں کے اس ہجوم میں مگر وہ عناصربھی شامل ہو
اتوار 03 دسمبر 2023ء
مزید پڑھیے
فیصل مسعود
ایک جرنیل کی نئی جنگ!
اتوار 26 نومبر 2023ءفیصل مسعود
جنرل عابد لطیف خان دھیمے مزاج کے حامل ایک خوشگوار شخصیت کے مالک افسر ہیں۔ہماری باہم شناسائی کا آغاز سال 2008ء کے آس پاس اس وقت ہوا، جب ان کی تعیناتی منگلا کور میں ہوئی، جہاں میں پہلے سے موجود تھا۔ دو چار برسوں کے بعداگلے رینک پر ان کی ترقی ہوئی تووہ شمال مغربی سرحد کے ساتھ ایک بریگیڈ کی کمان سنبھالنے کے لئے چلے گئے، جبکہ کچھ ہی عرصہ بعدخود میری پوسٹنگ بھی کوئٹہ ہو گئی ۔ ایک طویل وقفے کے بعد ہماری اگلی ملاقات چکلالہ کینٹ میں ان کے گھر پراس وقت ہوئی جب ہم انہیںجنرل
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کمپنی کاظلم اور تاریخ کا سبق!
اتوار 12 نومبر 2023ءفیصل مسعود
عصرِ حاضر کے نامور مورخ ولیم ڈلرمپل کی ’دی لاسٹ مغل‘ اٹھارویں صدی عیسوی کے عظیم برطانوی فلسفی اور مدبر سیاستدان ایڈمنڈ برک کے اِس قول پر ختم ہوتی ہے کہ’جو تاریخ سے سبق سیکھنے میں ناکام رہتے ہیں ، وہ ہمیشہ تاریخ کو دہراتے ہیں‘۔ڈلرمپل کی مذکورہ کتاب تیموری خاندان کے آخری چشم و چراغ کی دلّی پر حکمرانی کے آخری چندپُر شورش مہینوں اور ملک بدری کے کچھ برسوں کی المناک داستان ہے۔1857ء کی شورش کو مغربی دنیا بغاوت(Mutiny )جبکہ ہم ’جنگ آزادی‘ قرار دیتے ہیں۔یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ بغاوت تو غلام اپنے آقا کے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ظلم کے خلاف نئی عالمی گروہ بندی!
اتوار 05 نومبر 2023ءفیصل مسعود
فلسطین اب ایک مذہبی مقدمہ نہیںرہا بلکہ انسانی سانحے کا روپ دھار چکا ہے۔ تاریخی طور پر عرب اسرائیل تنازعے کے باب میں دنیا دو واضح حصوں میں تقسیم رہی ہے۔ایک طرف جبکہ امریکی قیادت میں مغربی دنیا اسرائیل کی طرفدار رہی ہے تووہیں دوسری جانب عرب ممالک سمیت مسلم دنیا فلسطینیوں کی حمایت کرتی رہی ہے۔ یقینا سرد جنگ اور بعد ازاں امریکہ چین مخاصمت کے محرکات بھی اس گروہ بندی پر اثر انداز ہوتے رہے ہیں۔تاہم 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں بڑھکنے والی آگ نے دنیا میں ایک نئی گروہ بندی کو جنم دیا ہے۔اس نئی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اب سوشل میڈیا اگلا نشانہ ہے!
اتوار 29 اکتوبر 2023ءفیصل مسعود
سال 1991 ء کا ذکر ہے۔ رات دیر گئے ، ہم کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این)پر خلیجی جنگ کو براہِ راست دیکھا کرتے تھے۔ ٹی وی سکرین پرفضاء میں اڑتے میزائلوں،صحرائوںمیں بھاگتے ٹینکوں اوربلا تعطل جنگی مبصروں کو ہم متحیر ہو کر دیکھتے اورسنتے تھے۔سال 1991ء میں دنیا الیکٹرانک میڈیا کے ظہور کے دہانے پر کھڑی تھی ۔کہا جاتا ہے کہ خلیجی جنگ امریکہ نے اپنے فوجی مروائے بغیر،اپنی ایئر فورس کے علاوہ سی این این کے سر پر جیتی تھی۔
دنیا نے اکیسویں صدی میں قدم رکھا تو وطنِ عزیز میں بھی الیکٹرانک میڈیا کے دور کا آغاز
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
قیامت اب نہیں تو کب آئے گی!
اتوار 22 اکتوبر 2023ءفیصل مسعود
ڈاکٹر فاسٹس کی قدیم المیہ جرمن لوک داستانوں میں کرہ ارض کی پیدائش کی بنیادی وجہ آسمانوں پر غول در غول فرشتوں کی ناختم ہونے والی بے لوث عبادت سے خدا کی اکتاہٹ بیان کی گئی ہے۔ خدا نے بھی تو ان فرشتوں کو ہر نعمت سے نواز رکھا تھا۔ چنانچہ فرشتوں کی ابدی حمد و ثنا کی یکسانیت سے اکتا کر خدا نے ایک کھیل کھیلنے کا سوچا۔ حکم دیا کہ کائنات کی اتھاہ گہرائیوں میںبے مقصد گھومنے والے آگ کے گولے کو ٹھنڈا کر کے اس کے اوپر ایک مخلوق آبادکی جائے کہ جسے مصائب اورآزمائشوں سے دوچارکر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
اب ہم یہ عیاشی افورڈ کرنہیں سکتے !
اتوار 08 اکتوبر 2023ءفیصل مسعود
بتایا گیا ہے کہ جمہوریت صرف ہمارے ہاں نہیں ،پوری دنیا میں زوال پذیر ہے۔ہر سال15 ستمبر کو جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس برس سویڈن کے V-Demنامی ادارے نے عالمی جمہوریت پر اپنی سالانہ رپورٹ میں مختلف اعداد و شمار اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر جمہوریت اس وقت اُس مقام پر کھڑی ہے جہاں سال1986ء میں تھی۔ تجزیئے کے مطابق دنیابھر میں عدم برداشت پر مبنی رویوں کو فروغ ملا ہے اور جمہوری اقدار کمزور ہوئی ہیں۔ اگرچہ فوجی بغاوتوں کا سلسلہ ماسوائے چند پسماندہ ریاستوں کے متروک ہو چکا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
میڈیا، بیانئے کی جنگ اور ہائبرڈ رجیم !
اتوار 01 اکتوبر 2023ءفیصل مسعود
یہ درست ہے کہ حالات کے جبر نے جستہ جستہ متروک ہوتے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ہمارے شتابی الیکٹرانک میڈیا کا بانکاپن بھی عین عنفوانِ شباب میںچھین لیا ہے۔کچھ مجبوریاں قابلِ فہم ہیں۔ کئی معاملات میں بے حسی کی تاویل مگر کیا ہے؟ جمعۃا لمبارک کا دن وطنِ عزیز پر بہت بھاری گزرا ہے۔صرف ایک دن میں ہم نے بیسیوں بے گناہ پاکستانیوں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ ٹی وی دیکھے اب دن نہیں ہفتوں بیت جاتے ہیں۔اُس ایک سرخ شام سوچاٹی وی کھولتے ہیں۔ ضرورتمام بڑے ٹی وی چینلز نے اپنے’ لوگو ‘شہداء سے یکجہتی کے اظہار میں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ڈیلی گیشن صاب ، آپ ہمارے وائسرائے بن جائیں !
اتوار 24 ستمبر 2023ءفیصل مسعود
ایک زمانے کا ذکر ہے، ایک ملڑی اکیڈمی کے سیاہ ڈرل اسکویئر میںعلی ا لصبح زیرِ تربیت کیڈٹس جسمانی مشقوں میں مصروف تھے کہ کچھ گورے دور افقی کونے پر نمودار ہوئے۔ وہیں بلندی پر کھڑے وہ کیڈٹس کو ڈرل کرتے دیکھنے لگے۔نیچے ڈرل سٹاف نے انہیں دیکھا تو کیڈٹس سے کہا،’ صاب،چست ہو جائیں، ’ڈیلیگیشن صاب ‘آپ سب کو دیکھ رہے ہیں‘۔ لڑکوں نے شرارت میںپوچھا ،’ سٹاف، یہ ڈیلیگیشن صاب کیا ہوتاہے؟‘سٹاف نے ایک نظرگوروں پر ڈالی اورترنت بتایا،’ جب گورے لوگ’ وزٹ‘ پرنکلیں تو اُسے ’ڈیلیگیشن صاب‘ کہتے ہیں‘۔ڈیئر ڈیلیگیشن صاب ،برسوں پرانی بات بیٹھے بیٹھے یوں
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان کے ساتھ ایک شام !
اتوار 17 ستمبر 2023ءفیصل مسعود
از کارِ رفتہ سپاہی کو برسوں پیشہ وارانہ میٹنگز،پریزینٹیشنز اور علمی تقریبات سمیت لاتعداد سرکاری و غیر سرکاری مجالس میں شرکت کے مواقع میسر آتے رہے۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ’فیکٹ فورم‘ کے زیرِ اہتمام ، پاکستان اکادمی ادبیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ازکارِ رفتہ سپاہی کے لئے مگر ایک خوشگواراور انوکھا تجربہ ثابت ہوئی۔گاڑھے پروٹوکول اور ہٹو بچو سے دور، خاکسار اِس باراسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کے ایک پرسکون کونے میں مختص میز پر کئی مطبوعہ دیوانوں کے حامل شعرائ، متعدد کتابوں کے مصنفین ، ماہرینِ تعلیم اور معروف کالم
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے