Common frontend top

فیصل مسعود


کیابالآخر اسٹیبلشمنٹ تنہا اور بے اثر ہو چکی !


وزیرِ خارجہ کا حلف لینے میںبظاہر کچھ لیت و لعل کے بعد بلاول زرداری ، نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن پہنچے۔سامنے نظر آنے والی ملاقاتوں کے بعد بتایا گیا کہ قوم کے دو رہنمائوں نے ’چارٹر آف ڈیموکریسی‘ کے اعادے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم درونِ خانہ معلومات رکھنے والے کچھ اورہی کہتے ہیں۔ پاکستان کے نامور صحافی ہارون الرشید صاحب نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جہاں امریکی سفارت کار پاکستان کے اندر عمران مخالف سیاسی رہنمائوں سے ملاقا تیں کر رہے تھے،تو وہیں بدنامِ زمانہ پاکستان دشمن حسین حقانی نامی
اتوار 08 مئی 2022ء مزید پڑھیے

بہتر ہوگا کہ ایک اور غلطی نہ کی جائے!

اتوار 01 مئی 2022ء
فیصل مسعود
خلیل جبران نے لازوال نظم لکھی۔ نظم نہیں ہم جیسی قوموں کا نوحہ لکھا۔ حیف ہے اس قوم پر جو ہرنئے حکمران کا استقبال ڈھول پتاشوں سے کرتی ہے اور ہر جانے والے پر آوازے کستی ہے۔ اس بار مگر کچھ ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی جانے والے کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔ اکتوبر 2021ء میں ایک اہم تعنیاتی کا اعلان آئینی استحقاق رکھنے والے وزیرِ اعظم کے دفتر نے نہیں بلکہ محکمے کی پریس ریلیز کے ذریعے کیا گیا۔تنائو کا تاثر عام ہوا تو’ سندھ کے جادوگر‘ نے ایک تقریب میںخطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں
مزید پڑھیے


خاندانوں کی حکمرانی اور مڈل کلاس کا ردِ عمل!

اتوار 24 اپریل 2022ء
فیصل مسعود
عمران خان کی شخصیت اور ان کے طرزِ حکمرانی میں ہزار خامیاں ڈھونڈی جا سکتی ہیں۔ ہم کل بھی مانتے تھے ۔ آج بھی مانتے ہیں۔ وقتِ مقررہ پر معمول کے مطابق انتخابات ہوتے تو محض ایک شخص کہ پورا پنجاب جس کے حوالے کر دیا گیا تھا، تنہا عمران حکومت کے زوال کے لئے کافی تھا۔ مہنگائی کے باعث حکومتی ارکانِ اسمبلی کیلئے اپنے ووٹروں کو عالمی حالات اور وباء کے اثرات سمجھانا دن بدن مشکل ہورہا تھا۔اندازہ یہی تھا کہ حکومت عوام میں مقبولیت کھو چکی ہے۔اُدھرامریکی اثرورسوخ کا یہ عالم ہے کہ طاقتوریورپی ریاستیں بھی امریکیوںکے
مزید پڑھیے


صورتِ حال کو سنبھالنے کی ضرورت ہے!

اتوار 17 اپریل 2022ء
فیصل مسعود
عمران خان انتہائی پیچیدہ سیاسی، معاشرتی، سیکیورٹی حتی کہ سفارتی معاملات کو بھی بے حد سادہ بیانئے میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،’ مراسلے‘کو ایک ’ایشو‘ بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔چنانچہ کروڑوں پاکستانیوں کا خیال ہے کہ عمران خان کی حکومت کو ایک منظم سازش کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ ٹویٹر پر ’امپورٹڈ حکومت نا منظور‘ کا ہیش ٹیگ مقبولیت کے اگلے پچھلے تما م ریکارڈ توڑ چکا ہے۔اسے سازش کہا جائے یا مداخلت، یہ بات طے ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ عمران خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی تھی۔مراسلے میں کچھ اور ہو نا
مزید پڑھیے


امریکی مفادات اور پاکستانیوں کا مستقبل!

اتوار 10 اپریل 2022ء
فیصل مسعود
چھوٹے ملکوں میںسی آئی اے کے ذریعے ’ رجیم چینج ‘اور نا پسندیدہ شخصیات کو جسمانی طور پر راستے سے ہٹائے جانے جیسے واقعات تاریخ کا حصہ ہیں۔خود ہمارے ہاں روزِ اول سے حکومتوں کے بننے اور گرنے میں امریکی اثر ورسوخ شامل رہا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے دور میں امریکی سفیر کو ’وائسرائے‘ کے نام سے جانا جاتا تھا۔نواز شریف اپنے دوسرے دورِ حکومت میں صدر کلنٹن کیلئے کچھ بھی کرگزرنے کو تیار تھے۔ہر فوجی حکمران نے تائید و حمایت کے لئے امریکہ ہی کی طرف دیکھا۔ اکیسویں صدی طلوع ہوئی تو وطن عزیز میں امریکی مداخلت کی
مزید پڑھیے



اے طائرِلاحوتی۔۔۔۔!

اتوار 03 اپریل 2022ء
فیصل مسعود
دنیا کے بیشترپسماندہ ملکوںمیں جہاں خاندان حکومت کرتے ہیں، طاقتور قومی افواج کو خاندانی اقتدار کے لئے خطرہ سمجھا جاتا ہے۔سیرالیون کے اسٹیونز نے انگریزوں سے آزادی کے بعد ملک پر قبضہ کیا تو دو کام کئے۔ ہیروں کی کانوں کو خاندانی قبضے میں لے لیا اورقومی فوج کواپنے اقتدار کے لئے خطرہ سمجھتے ہوئے کمزور کیا۔خانہ جنگی شروع ہوئی تو اقوامِ متحدہ کی امن فوجوں کو بلانا پڑا۔ آزادی کے فوراََ بعد پاکستان کو دو اطراف سے در پیش سیکیورٹی خطرات کی بنا ء پر اس وقت کی سول اور عسکری قیادت کا امریکی کیمپ میں شمولیت کا
مزید پڑھیے


کیا مغربی تہذیب زوال پذیر ہے !

اتوار 27 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
ڈاکٹر آغا افتخار حسین کی’ قوموں کے شکست و زوال کے اسباب کا مطالعہ ‘ دقیق فلسفانہ زبان کی بجائے عام فہم انداز میں لکھی گئی ہے۔ کتاب کا بنیادی موضوع اگرچہ مسلمانانِ عالم میں عقلیت پسندی کا زوال ہے،تاہم مختلف تاریخی ادوار کا جائزہ لے کر اور تاریخ ساز مورخین کے افکار و نظریات کو مدّنظر رکھتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عروج کی طرح قوموں کا زوال بھی مستقل نہیں ۔ ابنِ خلدون نے قوموں کے عروج و زوال کی بنیاد ’عصبیّت‘ پر رکھی ہے۔ لفظ ’عصبیّت ‘ عام طور پر اچھے معنی میں
مزید پڑھیے


پاکستانیوں کی ایک اور نسل ناکام!

اتوار 20 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
انتظار حسین فرانسیسی فوج کے خلاف الجزائر یوں کی رومانوی جدو جہد اور اس کے نتیجے میں ملنے والی آزادی کے بعد خود اپنوں پر اپنوں کے ہاتھوں ڈھائے جانے والے مظالم کا بیان یوں سمیٹتے ہیں، ’پاکستان کا خواب دیکھنے والوں کو بھی کب پتا ہوگا کہ بہت جلد وہ وقت آئے گا کہ خواب کی تعبیر الٹی ہو جائے گی۔وہ لوگ اچھے رہتے ہیں جو خواب کی تعبیر کی چکاچوند میں دنیا سے گزر جاتے ہیں۔اس اطمینان کے ساتھ کہ جو خواب انہوں نے دیکھا تھا وہ الحمداللہ پورا ہو گیا۔اذیت ان کے حصے میں آتی ہے
مزید پڑھیے


موجودہ سیاسی بحران اور اسٹیبلشمنٹ کا مخمصہ!

اتوار 13 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
وزیرِاعظم عمران خان کی حالیہ تقریروں، شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمٰن کی آئے روز میڈیا ٹاکس اور ’خوشگوار نوٹ ‘ پر اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے وا لے لانگ مارچ میںایک دوسرے کے خلاف استعمال کی گئی زبان کی تلخی، لہجے میں حقارت اور چہروں پرکچھی نسوںسے تو یہی اندازہ ہوتا ہے کہ دورِ حاضر کے سیاسی مشاہیر کے بس میں ہو تو ایک دوسرے کو کچا چبا جائیں۔ ہماری سیاست میں سیاسی حریفوں پرذاتی حملے اور جلسے جلوسوں میں ایک دوسرے کے نام بگاڑنا آج کی اختراع نہیں۔ منظم مہم کی صورت کردار کشی اگرچہ نوے کی دہائی میں
مزید پڑھیے


دو مقدمات اوریوکرین پر روسی جارحیت !

اتوار 06 مارچ 2022ء
فیصل مسعود
اوون بینٹ جانزپاکستان اور پاکستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے معروف برطانوی صحافی ہیں ۔متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کے مضامین کئی اخباروں میں شائع ہوتے ہیں۔ پاکستان کی سیاست میں فوجی اسٹیبلشمنٹ کے کردار کے ناقد ہیں تو وہیںاپنی کتاب Pakistan: Eye of the Storm میں انہوں نے متعین انداز میں لکھا ہے کہ جب تک پاکستان پر سیاست چند روایتی خاندانوں،بڑے سرمایہ داروںاور جاگیرداری نظام کے ہاتھوں یرغمال رہے گی ، ملک جمہوریت اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ اپنے ایک تازہ مضمون میں اوون بینٹ جانز نے جنوبی لندن کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں