Common frontend top

فیصل مسعود


انتہا پسندی :یہ نصف صدی کا قصہ ہے!


وفاقی وزیرِ اطلاعات نے گزشتہ روز کسی ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران انتہا پسند رویوں اور ریاست کے ناکافی ردِ عمل پر کچھ بات کی ہے۔ان کی تقریر کی ان جزئیات کو ٹی وی چینلز نے ہیڈ لائینز کے طور پیش کیا ہے۔ انتہا پسند رویے مگر ایک آدھ تقریر اور دو چار برس کا معاملہ نہیں۔ ہماری نسل نے نوجوانی کی دہلیزپر،روسی افواج نے افغانستان او ر’اسلامائزیشن‘ نے وطنِ عزیز میں ایک ساتھ قدم رکھے۔ دسویں جماعت میں ہم چند کلاس فیلوز نے اپنے ہاتھوں کی ہتھیلیوں پرایک دن زناٹے دار بید اس بنا پر کھائے تھے
هفته 20 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

نفرت ہمیں کہا ں لے جائے گی!

هفته 13 نومبر 2021ء
فیصل مسعود
آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ میں132بچوں سمیت 149بے گناہ مرد و زن کی جانوں کا مداوا ہر گز ممکن نہیں ۔ دنیا کے اُ س پار جو ُاتر گئے ، ان کو واپس لانا بھی کسی کے بس کی بات نہیں۔تاہم جہاں مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچا نا ریاست کی اوّلین ذمہ داریوں میں شامل ہے ، وہیںد نیا بھر میں لواحقین کی دل جوئی کے لئے کچھ مراعات کااعلان کیا جاتا ہے، جن میں مالی امداد کے ساتھ ساتھ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کی فلا ح و بہبود کے کچھ اقدامات شامل ہوتے ہیں۔اگلے روز سپریم
مزید پڑھیے


محسن داوڑ، مریم نواز اورویلڈن ٹیم پاکستان!

هفته 06 نومبر 2021ء
فیصل مسعود
ابھی چند ہفتے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم عین میچ سے پہلے گھبرا کر اپنے ہوٹل سے باہر آنے کو انکاری ہو گئی تھی۔ دونوں ملکوں کے پرچم اٹھائے پاکستانی تماشائی سٹیڈیم میں بیٹھے ٹیموں کی راہ تکتے رہے۔دو چار روز بعد انگلینڈ نے بھی اپنے کھلاڑیوں کی تھکاوٹ کو جواز بنا کر پاکستان آنے سے انکار کر دیا توعمران حکومت کی فارن پالیسی کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ہمیں بتایا گیا کہ ہم دنیا میں تنہا ہوچکے ہیں۔سیاسی مخالفین نے ناکام حکومت کے مستعفی ہو جانے کا مطالبہ کر دیا توکئی ایک کو اس بیچ امریکی صدر کی وہ
مزید پڑھیے


زوال کا سفر جاری رہے گا!

هفته 23 اکتوبر 2021ء
فیصل مسعود
قرآن نے ہمیں بتایا ہے کہ خالقِ کائنات قوموں کے مابین دنوں کو پھیرتا رہتا ہے۔ عروج و زوال تاہم بے سبب ہر گز نہیں۔اس باب میں اللہ تعالیٰ نے کچھ قوانین مقرر کر رکھے ہیں کہ جنہیں سنن الہٰیہ کہا جاتا ہے۔غامدی صاحب اپنی کتاب ’ میزان‘ میں قرآن مجیدکا احاطہ دو بڑے حصوں میں کرتے ہیں۔’الکتاب ‘ کے باب میں عبادات کے قوانین بیان کئے گئے ہیں جبکہ ’الحکمہ‘ کے عنوان کے تحت’ ایمانیات‘ کے ساتھ ’اخلاقیات ‘ کی جزئیات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ کتابِ ہدایت کا حتمی مدعا انسانوں کا تزکیہ نفس
مزید پڑھیے


انتہا پسندی اور انتشار کی دیمک!

هفته 09 اکتوبر 2021ء
فیصل مسعود
انتہا پسند گروہ ہمارے ہاں کسی نا کسی شکل میںہمیشہ موجود رہے ہیں۔سرد جنگ عروج پر تھی تو بائیں بازو کے cultکے مقابلے میں مذہبی عناصر سر گرم رہتے۔ مذہبی انتہا پسند پاکستانی سوشلسٹوں کو’لادین‘ اور روسی ایجنٹ کہتے۔جبکہ سوشلسٹ گروہ سے وابستہ انتہا پسند، مذہب پسندوں کو ’امریکی استعمارکا پٹھو ‘ کہہ کر پکارتے۔ دونوں متحارب گروہ مگر انتخابی میدان میںاپنی مقبولیت ثابت کرنے میں ناکام رہتے۔ بھٹو صاحب آندھی اور طوفان کی اُبھرے تو اسلام اور سوشلزم کا ’ہائبرڈ برینڈ‘ متعارف کروایا۔کئی سال بعد روسی فوجیں افغانستان میں اتریں تو جنرل ضیاء الحق کی افغان پالیسی کے
مزید پڑھیے



ایک از کارِ رفتہ سپاہی کا اعترافی بیان!

هفته 02 اکتوبر 2021ء
فیصل مسعود
میں ایک از کارِ رفتہ سپاہی، متوسط طبقے کا عام پاکستانی ہوں۔میں عمران خان کی حمایت کرتا ہوں۔کیا میں شخصیت پرست ہوں؟کیا میںجمہوریت اور اس کے لوازمات سے بے بہرہ ہوں؟یا کہ میں عمران خان کا محض ایک کرکٹ فین ہوں؟حقیقت مگر یہ ہے کہ عمران خان اپنی دلکش شخصیت کے باوجود کبھی بھی میرے پسندیدہ ترین کھلاڑیوں میں شامل نہیں رہے۔ میں تو وسیم راجہ بننا چاہتا تھا کہ انہی کی تقلید میں ’لیفٹی‘ نہ ہونے کے باوجود میں آج بھی بائیں ہاتھ سے ہی بلّے بازی کرتا ہوں۔فوج میں شمولیت اختیار کی تو کرکٹ کا شمار ان دنوں
مزید پڑھیے


جنوب ایشیائی کرکٹ اور مودی کا ہندوستان!

هفته 25  ستمبر 2021ء
فیصل مسعود
بھارت میں مرار جی ڈیسائی جبکہ ہماری طرف جنرل ضیاء الحق حکمران تھے ۔سترہ سال کے وقفے کے بعد بشن سنگھ بیدی کی قیادت میں بھارتی ٹیم سال 1978-79ء میں پاکستان کے دورے پر آئی تو پورا خطہ کرکٹ کے دائمی بخار میں مبتلا ہوکر رہ گیا۔لگ بھگ چار عشروں بعد،آج نہ صرف سری لنکا اور بنگلہ دیش بلکہ جنگ سے تباہ حا ل افغانستان میں بھی کرکٹ گلی گلی کھیلی جاتی ہے۔ خود پاکستان کی کرکٹ ٹیم جو کسی زمانے میں کراچی اور لاہور کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی تھی کہ زیادہ کرکٹ وہیں کھیلی جاتی تھی، اب
مزید پڑھیے


ایک اور ٹریٹی آف ویسٹ فیلیا کی ضرورت ہے

هفته 18  ستمبر 2021ء
فیصل مسعود
سال 1975ء میں ویتنام سے پسپائی کے بعدکہا گیا کہ امریکہ اپنی تمام تر طاقت اور بے پناہ وسائل کے باوجو دعالمی سطح پرکوئی خاطر خواہ ہدف حاصل نہیں کر سکتا۔تاہم سال 1989ء میں جب کمیونسٹ نظام کے انہدام کا آغاز ہوا تو بتایا گیا کہ امریکہ کے پاس اب کرنے کو کچھ بچا نہیں۔ ایک سال بعد جب عراق کو تہہ و تیغ کیا گیا تو اعلان کیا گیا کہ امریکہ دنیا میں جو چاہے کر سکتا ہے۔ امریکی صدر رچرڈ نکسن کی پچیس تیس سال پہلے لکھی Seize the Moment نامی مختصر سی کتاب کیا ہے، عمدہ انگریزی نثر
مزید پڑھیے


کیا پاکستان کے پاس کوئی دوسرا راستہ موجود ہے؟

هفته 11  ستمبر 2021ء
فیصل مسعود
کئی مخصوص سیاستدان اور حکومت مخالف تجزیہ کار اس بات پر معترض ہیں کہ دنیا سے طالبان کو تنہا نہ چھوڑے جانے کاکیوں کہا جا رہا ہے کہ یوںطالبان کی پاکستانی حمایت کا تاثرمزید گہرا اور پختہ ہو تا ہے۔ہمارے ایک سابق سینیٹرصاحب نے بھارتی میڈیا سے انٹرویو میں پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ طالبان کے ذریعے افغانستان کی قومی شناخت بدلنا چاہتا ہے۔ محترمہ مریم نواز جب عدالت میں اپنے خلاف مالی بد عنوانی کے مقدمات میں حالیہ پیشی کے بعد باہر نکلیں توچھوٹتے ہی پاکستان کو افغانستان کے معاملات میں مداخلت سے باز رہنے
مزید پڑھیے


طالبان کوتنہا نہ ہونے دیا جائے!

هفته 04  ستمبر 2021ء
فیصل مسعود
ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں مغربی ممالک کی کٹھ پتلی حکومت کے راتوں رات ہوا میں تحلیل ہو جانے پر امریکہ شرمسار ہے، مغربی ممالک ششدر ہیں،بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہے اور پاکستان میں مغرب زدہ لبرل انتہا پسند پہلے سے زیادہ چڑچڑے پن کا شکار ہیں۔جبکہ حال ہی میں پاکستانی پختونوں کے تحفظ کے نام پر جنم لینے والاگروہ، اشرف غنی ٹولے اور امریکی امداد پر پلنے والی افغان نیشنل آرمی کے دھوپ میں رکھی برف کی طرح پگھل جانے کے بعد بے سرو سامانی کے عالم میں شکست و ریخت کا شکار ہے۔ گزرے دو روز میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں