Common frontend top

فیصل مسعود


قیامت اب نہیں تو کب آئے گی!


ڈاکٹر فاسٹس کی قدیم المیہ جرمن لوک داستانوں میں کرہ ارض کی پیدائش کی بنیادی وجہ آسمانوں پر غول در غول فرشتوں کی ناختم ہونے والی بے لوث عبادت سے خدا کی اکتاہٹ بیان کی گئی ہے۔ خدا نے بھی تو ان فرشتوں کو ہر نعمت سے نواز رکھا تھا۔ چنانچہ فرشتوں کی ابدی حمد و ثنا کی یکسانیت سے اکتا کر خدا نے ایک کھیل کھیلنے کا سوچا۔ حکم دیا کہ کائنات کی اتھاہ گہرائیوں میںبے مقصد گھومنے والے آگ کے گولے کو ٹھنڈا کر کے اس کے اوپر ایک مخلوق آبادکی جائے کہ جسے مصائب اورآزمائشوں سے دوچارکر
اتوار 22 اکتوبر 2023ء مزید پڑھیے

اب ہم یہ عیاشی افورڈ کرنہیں سکتے !

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
فیصل مسعود
بتایا گیا ہے کہ جمہوریت صرف ہمارے ہاں نہیں ،پوری دنیا میں زوال پذیر ہے۔ہر سال15 ستمبر کو جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس برس سویڈن کے V-Demنامی ادارے نے عالمی جمہوریت پر اپنی سالانہ رپورٹ میں مختلف اعداد و شمار اور حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر جمہوریت اس وقت اُس مقام پر کھڑی ہے جہاں سال1986ء میں تھی۔ تجزیئے کے مطابق دنیابھر میں عدم برداشت پر مبنی رویوں کو فروغ ملا ہے اور جمہوری اقدار کمزور ہوئی ہیں۔ اگرچہ فوجی بغاوتوں کا سلسلہ ماسوائے چند پسماندہ ریاستوں کے متروک ہو چکا
مزید پڑھیے


میڈیا، بیانئے کی جنگ اور ہائبرڈ رجیم !

اتوار 01 اکتوبر 2023ء
فیصل مسعود
یہ درست ہے کہ حالات کے جبر نے جستہ جستہ متروک ہوتے پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ ہمارے شتابی الیکٹرانک میڈیا کا بانکاپن بھی عین عنفوانِ شباب میںچھین لیا ہے۔کچھ مجبوریاں قابلِ فہم ہیں۔ کئی معاملات میں بے حسی کی تاویل مگر کیا ہے؟ جمعۃا لمبارک کا دن وطنِ عزیز پر بہت بھاری گزرا ہے۔صرف ایک دن میں ہم نے بیسیوں بے گناہ پاکستانیوں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ ٹی وی دیکھے اب دن نہیں ہفتوں بیت جاتے ہیں۔اُس ایک سرخ شام سوچاٹی وی کھولتے ہیں۔ ضرورتمام بڑے ٹی وی چینلز نے اپنے’ لوگو ‘شہداء سے یکجہتی کے اظہار میں
مزید پڑھیے


ڈیلی گیشن صاب ، آپ ہمارے وائسرائے بن جائیں !

اتوار 24  ستمبر 2023ء
فیصل مسعود
ایک زمانے کا ذکر ہے، ایک ملڑی اکیڈمی کے سیاہ ڈرل اسکویئر میںعلی ا لصبح زیرِ تربیت کیڈٹس جسمانی مشقوں میں مصروف تھے کہ کچھ گورے دور افقی کونے پر نمودار ہوئے۔ وہیں بلندی پر کھڑے وہ کیڈٹس کو ڈرل کرتے دیکھنے لگے۔نیچے ڈرل سٹاف نے انہیں دیکھا تو کیڈٹس سے کہا،’ صاب،چست ہو جائیں، ’ڈیلیگیشن صاب ‘آپ سب کو دیکھ رہے ہیں‘۔ لڑکوں نے شرارت میںپوچھا ،’ سٹاف، یہ ڈیلیگیشن صاب کیا ہوتاہے؟‘سٹاف نے ایک نظرگوروں پر ڈالی اورترنت بتایا،’ جب گورے لوگ’ وزٹ‘ پرنکلیں تو اُسے ’ڈیلیگیشن صاب‘ کہتے ہیں‘۔ڈیئر ڈیلیگیشن صاب ،برسوں پرانی بات بیٹھے بیٹھے یوں
مزید پڑھیے


چیئرپرسن اکادمی ادبیات پاکستان کے ساتھ ایک شام !

اتوار 17  ستمبر 2023ء
فیصل مسعود
از کارِ رفتہ سپاہی کو برسوں پیشہ وارانہ میٹنگز،پریزینٹیشنز اور علمی تقریبات سمیت لاتعداد سرکاری و غیر سرکاری مجالس میں شرکت کے مواقع میسر آتے رہے۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں ’فیکٹ فورم‘ کے زیرِ اہتمام ، پاکستان اکادمی ادبیات کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب ازکارِ رفتہ سپاہی کے لئے مگر ایک خوشگواراور انوکھا تجربہ ثابت ہوئی۔گاڑھے پروٹوکول اور ہٹو بچو سے دور، خاکسار اِس باراسلام آباد کے ایک ریسٹورنٹ کے ایک پرسکون کونے میں مختص میز پر کئی مطبوعہ دیوانوں کے حامل شعرائ، متعدد کتابوں کے مصنفین ، ماہرینِ تعلیم اور معروف کالم
مزید پڑھیے



دورِ حاضر کی ایسٹ انڈیا کمپنیز !

اتوار 10  ستمبر 2023ء
فیصل مسعود
سال 1993ء سے اب تک طویل المدت معاہدات کے تحت 90 نجی پاورپلانٹس لگائے جا چکے ہیں۔ نوے سیٹھوں کو پاکستان اب تک 8000ارب روپے ادا کر چکا ہے۔ ان آٹھ ہزار ارب روپوں میں خریدی جانے والی بجلی کی قیمت صرف تیس فیصد ہے۔ باقی ادائیگی کارخانوں کی کل پیداواری صلاحیت (capacity payment) کی مد میں کی گئی ۔سال 2013 ء میں نواز شریف صاحب نے حکومت سنبھالی تو اندھیرے دور کرنے کی خاطر پے در پے طویل المدت معاہدوں کے نتیجے میںپیداوارمیں 18000میگاواٹس کا اضافہ کر دیا۔سردیوں میں ہماری ضرورت اوسطاََ5000 میگا واٹ رہ جاتی۔ ادائیگی ہم 35000
مزید پڑھیے


دو افراد کی گرفتاریوں پرمختلف رد عمل !

اتوار 03  ستمبر 2023ء
فیصل مسعود
اب یہ نہیں کہ ایمان حاضر مزاری کے ساتھ یہ ہو ،تو آپ زور دار اداریہ لکھ دیں۔اُدھرآپ ایک زور دار اداریہ لکھیں،اِدھر ہم گھروں میں بیٹھے آبدیدہ ہو جائیں۔اگرانسانی حقوق ہیں تو سب انسانوں کے ہیں۔ یاکہ پھر یہ بھی آپ ہی نے طے کرنا ہے کہ کن کی گرفتاریوں پر منہ دوسری طرف کر لینا ہے اور کس گرفتاری پر سیخ پا ہونا ہے۔ مہینوں گزر گئے جو ہورہا ہے۔ آپ نیم دلانہ اظہارِتشویش تو کرتے رہے ہیںتاہم اظہارِ تشویش بھی ایسا کہ آئیں بائیں شائیں۔ ایک ہی سانس میں آگے پیچھے والی حکومتوںمیںہونے والی زیادتیوں سے
مزید پڑھیے


ایک طناب کے سہارے لٹکی قوم !

اتوار 27  اگست 2023ء
فیصل مسعود
کیا ہمارے ہاں اسٹیبلشمنٹ کا طاقتور ہونا ہی سویلین معاملات میں اس کی مداخلت کا بنیادی سبب ہے؟ ریاستیں اپنی دفاعی ضروریات سے ہر گزغافل نہیں رہتیں۔مگر ایسی ریاستیں جوجارحانہ عزائم رکھنے والے ہمسائیوں میں گری ہوئی ہوں،اپنے وسائل کا بڑا حصہ اپنے دفاع کے لئے مختص کرنے پر مجبور رہتی ہیں۔ ہمارے ہاں ملک کو درپیش سیاسی، معاشی اور دیگر مسائل کو لے کر،ترقیاتی اور دفاعی اخراجات میں عدم توازن پر جواعتراضات اٹھائے جاتے ہیں ،انہیں سرے سے رد کرنا دشوار ہے۔تاہم دفاعی اخراجات کو استعماری عزائم رکھنے والے ہمسائے کی موجودگی میںایک خاص درجے سے نیچے لانا کس
مزید پڑھیے


حبس کے موسم کی ایک تاریک رات !

اتوار 20  اگست 2023ء
فیصل مسعود
رات کے پچھلے پہرکی اُداس تاریکی۔ حبس کا موسم۔جما ل دین یادوں کی راہداریوں میں بھٹک رہاتھا۔ برسوں پہلے ایک مشنری سکول کی خاتون وائس پرنسپل نے افسردگی کے عالم میں اُسے گھر بار بیچ کرسات سمندرپار منتقل ہونے کا بتایا تھا۔کہنے کو مشنری سکول تھا، تدریسی اور انتظامی سٹاف سارا مسیحی ،مگرطلباء کی اکثریت مسلمانوں کی تھی۔ امتحانات میں جو ’بوٹیاں‘ سکول کے باتھ رومز میں کھولتے ، وہیں گرا آتے۔ اسلامیات کا پرچہ جس روز ہوتا،سکول کا سٹاف ہیجانی کیفیت میں باتھ روموں کے چکر کاٹتا ۔ کئی برسوں پہلے، جمال دین خانیوال میںتعینات ہوا تھا۔ اس کی
مزید پڑھیے


بے توقیری، نا امیدی اور امید کا چراغ !

اتوار 13  اگست 2023ء
فیصل مسعود
بشرطیکہ مایوسی کا اظہار قابلِ دست اندازی پولیس نہ قرار پایا ہو، ازکارِ رفتہ سپاہی کو یہ کہنے میں کوئی تامّل نہیں کہ وطنِ عزیز جس طرح آج یاس و ناامیدی کے گہرے سیاہ بادلوں میں گھرا ہے کم ازکم ہماری عمر کے پاکستانیوں کواپنے ہوش میں ایسا ماحول یاد نہیں۔ سیاست اورمعاشرت میں زوال، معیشت میں ابتری اور سلامتی کو لاحق خدشات ۔سقوطِ پاکستان کا سیاہ ترین دن جنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، بالخصوص اُن میں سے وہ کہ جنہوں نے جناح کے پاکستان کو بنتے بھی دیکھا ہو، اُن کے دکھ کا بیان تو ہمارے بس
مزید پڑھیے








اہم خبریں