Common frontend top

قدسیہ ممتاز


تیل کی قیمتیں اور اپوزیشن کی چیخیں


اکیس مارچ کو میں نے ٹوئٹ کی کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔حکومت کو پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔ عوام کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اچانک اضافے سے ان میں اشتعال پیدا نہ ہو۔اس ٹوئٹ کا نوٹس ٹوئٹر پہ ہر وقت موجود وفاقی وزیر اطلاعات نے لیا یا نہیں لیکن وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ ساتھ ہی مہنگائی بڑھی اور عوام کی چیخیں نکل گئیں ۔ہارے ہوئے جواری کی طرح سر بگریبان بیٹھی اپوزیشن کی جان میں جان آئی اور اس نے
جمعرات 04 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

چھوٹی برائی بڑی برائی اور سندھ کارڈ

منگل 02 اپریل 2019ء
قدسیہ ممتاز
جہاں تک یاد پڑتا ہے سیاست میں دو بڑی پارٹیوں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے لئے چھوٹی برائی بڑی برائی کی نیم سیاسی نیم شرعی اصطلاح مرحوم قاضی حسین احمد کی اختراع تھی۔ موصوف کی پرجوش قیادت میں جماعت اسلامی نے حسب توفیق و حالات ، پیش آئیندہ انتخابات میں بڑی برائی یعنی پیپلز پارٹی کو راندہ درگاہ قرار دیا اور خود چھوٹی برائی کے ہاتھ میں ہاتھ ڈالے آئی جے آئی کا حصہ بن گئی۔اقتدار کا سدھایا ہوا ہما اسٹیبلشمنٹ کے پالے پوسے نواز شریف کے ہی سر پہ بیٹھنا تھا۔سو وہ بیٹھ کے رہا
مزید پڑھیے


مت سہل ہمیں جانو

هفته 30 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
منکہ ایک صحافی ہوں۔میرے صحافی ہونے کا ثبوت مانگنے والے آپ کون؟پھر بھی آپ کی اطلاع اور تشفی کے لئے یہ پریس کارڈ موجود ہے جو میں نے پریس کلب کے چکر کاٹ کاٹ کر اور کچھ چپرقناتیے صحافیوں کو اپنی جیب سے چائے کافی پلا کر اور زیرے والے بس کوٹ ٹھنسا ٹھنسا کر بڑی منتوں سے بنوایا ہے۔ان میں سے ایک شام کو شائع ہونے والے فلمی اخبار کا مدیر ہے۔اس کے نخرے ہی الگ ہیں۔ ایک توکم بخت کے پاس چسکے دار اسکینڈل ہوتے ہیں دوسرے کچھ تیسرے درجے کی اسٹیج اداکارا ئوںمثلا بے قابو ببلی اور
مزید پڑھیے


عمران خان کی رخ بدلتی معاشی پالیسی اور مہاتیر محمد

جمعرات 28 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
اگلے دس سالوں میں یعنی سن چھیاسی سے ستانوے تک مہاتیر محمد نے کاروباری پابندیوں کو کم کیا اور سرمایہ کاری میں سہولت کی نئی معاشی پالیسی اختیار کی جس کا ایک قدم 1975 ء کا انڈسٹریل کوآرڈینیشن ایکٹ تھا جو ترمیم کے بعد 1986ء میںنافذ کیا گیا جس سے صنعتوں کو فروغ ملا یہی نہیں بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حصول اورانہیں سرمایہ کاری میں سہولت اور تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پروموشن آف انویسٹمنٹ ایکٹ لایا گیا جس نے ان صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جو برآمداتی مصنوعات تیار کریں۔اس
مزید پڑھیے


عمران خان کی رخ بدلتی معاشی پالیسی اور مہاتیر محمد

منگل 26 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
وزیر اعظم عمران خان مغرب کو سیاسی طور پہ آئیڈیلائز ضرور کرتے ہیں جہاں مغربی جمہوری نظام میں ایک عام آدمی کو انصاف، صحت تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع حاصل ہیں اور جہاں کرپشن کے محض الزامات پہ ہی سربراہان اور وزرا استعفیٰ دے ڈالتے ہیں لیکن معاشی ترقی کے حوالے سے مثال دینے کے لئے وہ مغرب یعنی یورپ یا امریکہ نہیں بلکہ مشرق یعنی چین ملائشیا جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک کا سہارا لیتے ہیں جو خاصہ معنی خیز بلکہ اطمینان بخش اشارہ ہے۔مہاتیر محمد عمران خان کے معاشی آئیڈیل رہے ہیں جو 23 مارچ کے قومی
مزید پڑھیے



23 مارچ۔یوم تجدید عہد وفا

هفته 23 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ اشیا اپنے وجود میں کوئی نہ کوئی مقصد رکھتی ہیں ۔اگر یہ مقصد فوت ہوجائے تو اشیا جلد یا بدیر اپنا وجود کھودیتی ہیں۔ باالفاظ دیگر اشیا کی پیدائش،دریافت یا ایجاد بلا مقصد نہیں ہوا کرتی۔اگر ایک کرسی بہت خوبصورت ہے لیکن اس کی نشست میں کانٹے اگے ہوئے ہیں تو اسے ایک آرٹ کے نمونے کے طور پہ گھر کے کسی کونے میں تو رکھا جاسکتا ہے لیکن اسے کرسی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ وہ اپنے بنیادی مقصد یعنی نشست کی سہولت وغایت سے محروم ہے البتہ اس پہ ناپسندیدہ اور بن بلائے
مزید پڑھیے


انار کا جوس اور اقتدار کے تماشے

جمعرات 21 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
یہ تماشا بھی مملکت خداداد میں ہونا تھا۔ تین بار کسی نہ کسی طرح وزیر اعظم رہے ۔ پانچ سال پنجاب کی وزارت اعلی کے منصب سے لطف اندوز ہوتے رہے۔جنرل جیلانی نے گملے میں جو پودا لگایا تھا وہ ایسا بارآور ہوا کہ اس کا پھل تین نسلوں نے کھایا ۔جنرل موصوف وڈیرہ شاہی کے سیاسی اثر و سوخ سے اتنے متنفر تھے کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ایک شہری بابو کو، آہن گری جس کا پیشہ تھا، ملک کے سب سے بڑے صوبے کی باگ ڈور تھما کے بقیہ عمر نہر کنارے درخت لگانے میں بسر
مزید پڑھیے


سفید فام نسلی تعصب نہیں اسلام دشمنی

منگل 19 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ جس وقت پاکستان میں جہادی تنظیموں پہ پابندی کے تناظر میں مسلم نوجوان کے اشتعال کے اسباب اور جہادی تحریکوں کی فکری آبیار ی کے موضو ع پہ میرے کالموں کی سیریز شائع ہوگی اس کے چند دن بعد ہی نیوزی لینڈ میں لن ووڈ اور کرائسٹ چرچ میں معصوم نمازیوں کے قتل عام کا اندوہناک واقعہ رونما ہوجائے گا جس کا ذمہ دار کوئی مسلم دہشت گرد گروپ نہیں ایک سفید فام غیر مسلم انتہا پسند ہوگا۔ سوچنے کا مقام یہ ہے کہ کیا اب یہ مسلم دنیا کی
مزید پڑھیے


عذر گناہ

هفته 16 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پہ ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں پچاس کے قریب مسلمان شہید اوربیس کے قریب زخمی ہوئے۔ یہ حملے مسجد النور اور لن ووڈ مسجد میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔حملہ آوروںنے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ کسی نمازی کو زندہ نہ چھوڑیں ۔مرکزی ملزم برینٹن ٹیرنٹ جو گرفتار ہوچکا ہے، خود اس دہشت گردانہ واقعہ کی ویڈیو بناتا اور فیس بک پہ اپ لوڈ کرتا رہا۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکندا آردرن نے اس وحشیانہ کاروائی کو بڑی فیاضی کا ثبوت دیتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا
مزید پڑھیے


ریاست مدینہ،جہادی تنظیمیں اور پاکستان کی مشکلات

جمعرات 14 مارچ 2019ء
قدسیہ ممتاز
پاکستان پہ جہادی تنظیموں کی پرورش وپرداخت اور انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور نائن الیون کے بعد پالیسی میں پیراڈائم شفٹ کے بعد (جسے کالم کے گزشتہ حصہ میں واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایسا کوئی شفٹ بھی نہیں تھا)ان کے خلاف امریکی خواہش پہ کریک ڈاون ، جو ایک نا قابل تردید حقیقت ہے،کا الزام دھرنے سے قبل ہمیں اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ ان جہادی تنظیموں کو نظریاتی غذا کہاں سے اور کیونکر ملتی ہے۔آپ مغرب کے لاکھ ناقد ہوں لیکن یہ نہ ماننا زیادتی ہوگی کہ اس نے عصر ی مسائل جو
مزید پڑھیے








اہم خبریں