Common frontend top

قدسیہ ممتاز


بات کرنی ہوگی


جسٹس ثاقب نثار اب سابق چیف جسٹس ہوچکے۔ ان کا دور منصفی کئی اعتبار سے ہنگامہ پرور رہا۔اس دوران ایک وزیر اعظم اپنے ہی دور حکومت میںسابق اور نااہل و سزایافتہ ہوئے۔ ایک سابق صدر اور ان کے رفقا کے خلاف جے آئی ٹی بنی۔ابھی اس کا ہنگام اپنے عروج پہ ہی تھا کہ وقت رخصت آن پہنچا۔اب ان مقدمات کا فیصلہ نئے چیف جسٹس محترم آصف کھوسہ کی سربراہی میں ہوگا۔جسٹس افتخار چوہدری نے کئی تحفظات کے باوجود سو موٹو کے حوالے سے جس عدالتی فعالیت کا آغاز کیا تھا، دیکھا جائے تو جسٹس ثاقب نثار اسی کا تسلسل
هفته 19 جنوری 2019ء مزید پڑھیے

یہ ناشکری قوم!

جمعرات 17 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
آخر مملکت خداداد کے عوام ایسے ناشکرے کیوں ہیں؟انہیں اپنے محسنوں کی قدر کب آئے گی؟انہیں یہ ادراک کب ہوگا کہ یہ زرداری یہ شریف اور ان کی آل اولاد ان کی بھلائی کے لیے کیسے کیسے کشٹ اٹھاتی ہے،جھوٹے مقدمے بھگتتی ہے ،دل شکن الزامات سہتی ہے پھر بھی اس قوم کی بھلائی اور بہبود کا خیال نہیں چھوڑتی۔بلاول کو عوام کا درد نہ ہوتا تو کاہے کو ناشکروں کے دیس میں اپنی گلابی اردو کا مضحکہ اڑوانے آتا۔وہیں کہیں لندن میں چار گرہ کا فلیٹ اپنے والد گرامی کی گرہ سے خرید، رہ پڑتا اور باقی عمر
مزید پڑھیے


خراب معاشی صورتحال اور جھوٹ کا کاروبار

منگل 15 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
انصاف سے کام لیا جائے تو ا س نومولود حکومت کے ساتھ صحافتی بددیانتی کی جارہی ہے۔ گزشتہ حکومت نے مئی میں اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے اپریل میں جو بجٹ پیش کیا اس کا کوئی اخلاقی جواز نہ تھا۔طرہ یہ کہ یہ بجٹ ایک ایسے شخص نے پیش کیا جو خود ایک انڈسٹری چلا رہا تھا اور نہ ہی سینیٹر تھا نہ منتخب وزیر۔اس نے بجٹ پیش کرنے کے لئے حلف اٹھایا اور چار ماہ کے لئے پورے سال کا بجٹ پیش کردیا۔ جو کچھ بھگتنا تھا وہ آنے والی حکومت نے بھگتنا تھا
مزید پڑھیے


دنیائے اسباب میں انسان کی بے بسی

هفته 12 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
آپ اس کا نام ارسلان فرض کرلیں۔اس کے بعداس کی کہانی سنیں۔اس میں عقل والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں۔ ارسلان سے میرا تعلق غائبانہ ہر گز نہیں کیونکہ ایک دوبار ہماری ملاقات ہوچکی ہے البتہ براہ راست تعلق کوئی نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے میری ہمشیرہ عالیہ ممتاز کے زیر علاج ہے۔ اس سے یہ اندازہ نہ لگایئے کہ اسے کوئی سنگین مرض لاحق ہے۔دراصل عالیہ ممتاز ایک کامیاب ریکی ماسٹر ہیں۔ریکی قدیم جاپانی طریقہ علاج ہے اور پاکستان میں پچھلے ایک عشرہ سے اس کی گونج سنی جارہی ہے۔ اس
مزید پڑھیے


عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی

جمعرات 10 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
عمران خان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد متوقع وزیراعظم کی حیثیت سے قوم سے غیر رسمی خطاب میں اپنی متوقع حکومت کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات واضح کئے تھے جن میں افغانستان میں امن کی خواہش اور اس میں حتی القدور معاونت، بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات اور اسے کشمیر سمیت دیگر معاملات پہ مذاکرات اور بہتر تعلقات کی پیشکش، امریکہ کو مزید ڈو مور سے گریز کا مشورہ اور آئندہ کسی کی بھی جنگ کا حصہ نہ بننے کا عزم اور تمام مسلمان ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے عزائم کا اظہار کیا تھا۔انصاف کی بات تو
مزید پڑھیے



عمران خان کا جرم کیا ہے

منگل 08 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
کچھ صحافتی برزجمروں نے تہیہ کررکھا ہے کہ کسی کام کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں دینا ہے۔ یہ وہ عظیم صحافتی لائٹ ہاوس ہیں جن کی مستعار روشنی میں گزشتہ حکومتیں آنکھ پر پٹی باندھے اقتدار کی کشتیاں امن و شانتی سے کھیتی رہی ہیں۔معاف کیجیے گا ان میں سے کچھ نے تو باقاعدہ ان کشتیوں کے لئے چپو کا کام بھی دیا ہے۔ان ہی میں سے چند کو جمہوریت ہر آن خطرے میں محسوس ہوتی ہے کیونکہ عمران خان برسراقتدار آگئے ہیں۔ میثاق جمہوریت کی گاڑی کس روانی سے شاہراہ دستور پہ بگٹٹ دوڑتی پھر رہی
مزید پڑھیے


یہ تماشہ بھی خوب ہے

هفته 05 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
جمہوریت کی علمبردار ،سوشلزم سے متاثر پیپلز پارٹی کی جب بنیاد رکھی گئی تو اس کے اساسی اصولوں میں سے ایک اصول تھا:طاقت کا سرچشمہ عوام ہیںجو بعد میں نعرہ بن گیا ۔اسی عوامی جمہوری پارٹی کے منشور میں لکھا ہے:اسلام ہمارا مذہب اور سوشلزم ہماری سیاست ہے۔اس نعرے پہ مذہبی جماعتیں بہت جزبز ہوئیں جو اسلام کے ایک ضابطہ حیات کے طور پہ مدعی تھیں اور ملک میں شریعت کے نفاذ کی علمبردار تھیں۔ اسی نعرے کی گونج میں بھٹو کے خلاف تحریک نظام مصطفی چلائی گئی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سوشلسٹ بھٹو ایک سیاسی مقدمے کی
مزید پڑھیے


آٹھویں ترمیم کی چھتری اور منی لانڈرنگ

جمعرات 03 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
جب عمران خان برسراقتدار آہی گئے ہیں تو ان پہ اسٹیبلشمنٹ کے آشیر باد سے آنے ، لائے جانے، مسلط کئے جانے وغیرہ جیسے طعنے دینے والوں کو اتنی عقل ہونی چاہئے کہ اب وہ مذکورہ طریقے سے لائے گئے ہیں تو جائیں گے ہی کیوں۔ وہ بھی محض چارماہ میں؟اسٹیبلشمنٹ دو سال کا وقت تو اپنے کٹر مخالفوں کو بھی دے دیتی ہے جو دو بار باری لے چکے۔یہ تو پھر ان کے بقول لاڈلے ہیں ۔پھر خوامخواہ کی بڑھکیں مارنے کا فائدہ۔ اس سے طرفین کو گریز کرنا چاہئے۔نہ سندھ پہ لشکر کشی کے عزائم نیک نامی میں
مزید پڑھیے


صدر ٹرمپ، میڈیا،امریکی افواج کا انخلا اور نیا امریکہ

منگل 01 جنوری 2019ء
قدسیہ ممتاز
یہ نکتہ قابل غور ہے کہ افغانستان سے تو صدر ٹرمپ نے تا حال فوجی انخلا کا سرکاری طور پہ اعلان نہیں کیا اور جیسا کہ گزشتہ کالم میں بیان کیا گیا تھا کہ بلیک واٹر اور دیگر پرائیویٹ عسکری تنظیموں کو زمام کار تھما کر دو طرفہ منافقانہ پالیسی اختیار کی گئی جس پہ پینٹاگون بھی متفق ہوگیا ہے لیکن شام سے امریکی افواج کا انخلا انیس دسمبر سے نہ صرف شروع ہوگیا ہے بلکہ شمال مشرقی صوبہ حساکہ کے شہر الملیکیہ سے پہلا امریکی فوجی کانوائے سرحد عبور کرکے عراق پہنچ گیا ہے
مزید پڑھیے


صدر ٹرمپ، میڈیا،امریکی افواج کا انخلا اور نیا امریکہ…2

هفته 29 دسمبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
اپنی انتخابی مہم کے دوران جس نکتے پہ صدر ٹرمپ کا سب سے زیادہ زور تھا وہ امریکہ کی رو بہ زوال معیشت کو سہارا دینا تھا۔ پچھلے چند برسوں سے امریکی بجٹ خسارے میں جارہا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اندرون ملک ویلفیئر پروگراموں میں کٹوتی ، مہاجرین میکسیکو کی آمد روکنے کے لئے دیوار کی تعمیر اور حکومتی اخراجات میں کمی ، نیٹو ممالک کو اخراجات میں برابر کی حصہ داری اور فلسطین کے لئے امداد کی تنسیخ کے علاوہ بیرونی محاذوں پہ امریکی افواج کے افغانستان اور شام سے انخلا کا اعلان کیا جنہیں ایک ایک کرکے
مزید پڑھیے








اہم خبریں