Common frontend top

قدسیہ ممتاز


ایک شہر جس سے کسی نے محبت نہیں کی


ہم اردو بولنے والوں کا ایک بڑا المیہ ہے۔ ہم جہاں رہتے ہیں وہاں اکثر نہیں رہتے۔ہم اپنی نفسیات میں مہاجر ہیں۔ یہ ہجرت ہمارے دلوں پہ کسی نہ ختم ہونے والے موسم کی طرح طاری رہتی ہے۔ یہ ہجرت مسلسل ہے ۔ بنگلہ ادب کی آبرو ٹیگور نے لکھا تھا کہ جو پرانے ٹھکانوں کو چھوڑ دینے کا حوصلہ رکھتے ہیں،نئی بستیاں بسانے کی ہمت بھی ان ہی میں ہوتی ہے ۔ ہم نے ایک نئے وطن کو ہجرت کرنے کا حوصلہ کیا۔ یہ آسان کام نہیں تھا۔ کراچی سے لاہور شفٹ ہونا پڑا توا س کا اندازہ ہوا۔وہ
منگل 30 اکتوبر 2018ء مزید پڑھیے

محمد بن سلمان کا جرم کیا ہے؟

هفته 27 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹیو کانفرنس سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے معروف وژن 2030ء کا ایک اہم حصہ ہے ۔ جب انہوں نے عنان اقتدار سنبھالی گو روایتی حکمران اب بھی شاہ سلمان ہی ہیں، تب ہی انہیں مغرب کا کھلم کھلا دلارا سمجھا جانے لگا تھا حتی کہ سعودی شاہی خاندان کی تاریخ میں کبھی کسی فرمانروا کو مغرب نے اس بے تکلفی سے مخاطب نہیں کیا جس سے سعودی ولی عہد پکارے جاتے ہیں۔ انہوں نے آتے ہی، اور یہ آپ کو یاد ہی ہوگا کہ وہ کیسے آئے، سعودی شاہی خاندان کی عوام سے روایتی دوری کو
مزید پڑھیے


نیا پاکستان ۔ نیا سعودی عرب۔امداد نہیں تجارت

جمعرات 25 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
یہ ایک دل خوش کن منظر تھا۔پاکستان کا وزیر اعظم جس کے اپنے ملک میں اپوزیشن اس کے خلاف متحد ہوگئی ہے،ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس سے اپنے مخصوص سادہ ، واضح اور دو ٹوک انداز میں بغیر پرچی کھولے سوالات کے جوابات دے رہا تھا۔ اس کا ملک اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار تھا جو اس کی حکومت کا پیدا کردہ نہیں تھا۔ اسے ہر طرف سے طعن و تشنیع کا سامنا تھا۔ اپنے بھی خفا اس سے تھے بے گانے بھی ناخوش۔ اس کے ملک کو لوٹ کھسوٹ، کرپشن اور نااہلی سے مال مفت
مزید پڑھیے


افغانستان میں خونیں انتخابات اور امریکی منافقت

منگل 23 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
بالآخر بعد از خرابی بسیار افغانستان میں خونیں انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے۔ طرفہ تماشا یہ ہے کہ یہ انتخابات امن و امان کی جس صورتحال کی وجہ سے گزشتہ تین سال سے ملتوی ہورہے تھے ،ان سے بھی بدتر حالات میں منعقد کروائے گئے۔ ووٹ ڈالنا اتنا اہم فریضہ تھا کہ اس کے لئے عوام اور متعلقہ حکام کی جان تک دائو پہ لگا دی گئی جبکہ کابل میں اقتدار کے مرکز کا رہائشی کئی بار کہہ چکا تھا کہ وہ اپنے صدارتی محل میں بھی محفوظ نہیں ہے۔اس کے علاوہ افغانستان میں طالبان کا کنٹرول اب پہلے
مزید پڑھیے


میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

هفته 20 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
گزشتہ سال اپنے عروج پہ پہنچنے والی می ٹو تحریک کوجس کی ابتدا موجودہ دہائی کے شروع میں افریقی سماجی کارکن ترانہ برکیا نے کی ، ایک سال پورا ہوگیا۔ اس تحریک کو اس وقت بے پناہ شہرت حاصل ہوئی جب ہالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ڈائریکٹر اور میرا میکس پروڈکشن کے بانی ہاروے وائنسٹین پہ یکے بعد دیگرے ایک دو نہیں اسی سے زائد خواتین نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ۔ جس مرد پہ اتنی کثرت سے معروف اور حسین خواتین الزام لگائیں ، اسے بدنامی کی فکر سے زیادہ الزام
مزید پڑھیے



دگرگوں معیشت اورقدرتی وسائل کی لوٹ مار

جمعرات 18 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
پاکستان کی زمین ہر لحاظ سے خوش قسمت ہے۔ زمین کے اوپر سونا اگلنے والی زرخیز مٹی ہے جو ہر موسم کی فصل اگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پاکستان میں دنیا کا بہترین نہری نظام موجود تھا جو ایک عرصے تک اس زرخیز مٹی کے ساتھ مل کر اس ملک کی معیشت کو سنبھالتا رہا ۔ زمین کے اندر بھی قدرت نے کوئی کمی نہیں کی۔ اس زمین کی کوکھ قدرتی وسائل اور معدنی ذخائر سے مالامال ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ قدرتی خزانوں سے لدی پھندی یہ سرزمین،قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔ایسے ملک میں جہاں تیل
مزید پڑھیے


محمد بن سلمان کی اڑان اور جمال خاشقجی

منگل 16 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
بین الاقوامی معاملات میں دلچسپی اور مغربی اخبارات سے معلومات کشید کرنے کا شوق رکھنے والوں کے لئے جمال خاشقجی کا نام نیا نہیں ہے۔ وہ موجودہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی حکومت کے انسانی حقوق کے حوالے سے شدید ناقد تھے۔وہ سعودی شہری تھے اور امریکہ کی مستقل رہائش کا ویزہ رکھتے تھے جہاں وہ گزشتہ سال سے خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے جب صحافیوں اور خود شاہی خاندان کے افراد کے خلاف مملکت میں کریک ڈاون ہورہا تھا۔ اپنے قابل رشک حد تک کامیاب صحافیانہ کیریئر کے دوران وہ شاہی خاندان کے
مزید پڑھیے


یہ سچ اور جھوٹ کا فرق ہے

جمعه 12 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
گزشتہ دس سال سے غالبا تحریک انصاف کی مطلق العنان حکمرانی تھی لیکن ہمیں پتا نہیں تھا۔عمران خان وزیر اعظم تھے اور اسد عمر وزیر خارجہ ۔ڈالر کی اڑان کو قابو میں دکھانے کے لئے روپے کی قیمت مصنوعی طور پہ اسی تحریک انصاف کی حکومت نے بڑھا رکھی تھی۔اسی حکومت کے ایک سابق وزیر خزانہ پہ منی لانڈرنگ کے سنگین الزامات ہیں اور وہ تاحال مفرور ہیں۔پہلے وہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکے پھر مکر گئے پھر فرار ہوگئے۔اب ان کی بھی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں۔ان ہی کے زیر وزارت ملک میں زر مبادلہ
مزید پڑھیے


نظریے کی موت ۔ آزاد معیشت کے مزے اور ڈو مور

منگل 09 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
جمہوریہ چین اپنے قیام کے اعلان یعنی 1949 ء کے ساتھ ہی بھارت کے لئے خطرے کا نشان بن گیا تھا جو خطے میں اپنی بالادستی چاہتا تھا ۔ یہ امر دل چسپی کا باعث ہے کہ پاکستان تو امریکہ کی چھتری تلے سیٹو اور سینٹو کا رکن رہا جو سوویت روس کی نظریاتی اور عسکری نفوذ پزیری کے خلاف تشکیل کردہ ٹرومین ڈاکٹرائن کا تسلسل تھا اور پاکستان کے واحد فیلڈ مارشل ایوب خان اس کا برملا اور فخریہ اظہار کرتے تھے کہ پاکستان سینٹو کا واحد جنوبی ایشیائی ممبر ملک ہے لیکن
مزید پڑھیے


مختصر پر اثر

هفته 06 اکتوبر 2018ء
قدسیہ ممتاز
دنیا کی موثر ترین بات مختصر ترین فقرے میں کہی جاسکتی ہے اگر اس میں وزن ہو۔ بے معنی باتیں اکثر طویل ہوتی ہیں اور خوبصورت الفاظ سے ان کا تانا بانا بنا جاتا ہے تاکہ ان کا جھول محسوس نہ ہو۔کانوں کو بھلا لگے اور سننے والا محظوظ ہو۔ صرف ایک فقرے میں بات سمیٹی جاسکتی ہے لیکن اس سے نہ کہنے والے کو تسلی ہوتی ہے نہ سننے والے کو مزا آتا ہے۔اسے لگتا ہے خوامخواہ وقت برباد کیا۔ حالانکہ وقت تو وہ برباد کرتا ہے جو طویل اور پیچیدہ بات کرتا ہے لیکن آپ کے دل
مزید پڑھیے








اہم خبریں