Common frontend top

قدسیہ ممتاز


چاہے کتنا ہی ناگوار گزرے


جس وقت صدرٹرمپ نے طالبان کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں مذاکرات سے انکار کیا تھا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا تھا کہ اب کہ تجدید وفا کا نہیں امکاںجاناںتو عاجز نے عرض کی تھی کہ ملاقات نہ سہی، مذاکرات تو ہو کر رہیں گے چاہے پینٹاگون کو کتنا ہی ناگوار گزرے۔ ایسا ہی ہوا ہے۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرتے ہی صدر ٹرمپ نے اپنے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو ایک ہاتھ سے بذریعہ ٹویٹ فارغ خطی پکڑائی اور دوسرے ہاتھ سے زلمے خلیل زاد کو اشارہ کردیا کہ ذرا دیکھنا معاملہ ہاتھ سے نہ
هفته 05 اکتوبر 2019ء مزید پڑھیے

سرمائے کی دنیا میں عمران خان کا سچ

جمعرات 03 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
عمران خان نے بھری بزم میں راز کی بات اپنے روایتی دبنگ انداز میں کہی تو اقوام عالم کی باگ ڈور تھامنے اور اسے اپنے قطب نما کی سوئی کی سمت ہانکنے والوں کے ماتھے پہ بل پڑنے لازمی تھے۔ ان کا کہنا بجا بھی تھا کہ جس منی لانڈرنگ کی تلوار مغربی ممالک نے پاکستان کے سر پہ لٹکا رکھی ہے، وہ جاتی کہاں ہے۔ اسے تحفظ کون دیتا ہے۔اس تک رسائی کس کے قوانین ناممکن بناتے ہیں اور غریب ممالک کو غریب تر کرنے میں ہمارے کرپٹ حکمرانوں کا ہاتھ کون بٹاتاہے؟یہ دولت کہاں استعمال ہوتی ہے
مزید پڑھیے


درد دل مسلم اور عمران خان

منگل 01 اکتوبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
فرض کریں آپ برسوں سے ایسے مسائل کا شکار ہیں جو آپس میں باہم الجھے ہوئے ہیں۔اس پہ مستزادکوئی آپ کی بات سننے کو تیار ہے نہ آپ کی مجبوریاں سمجھنے کو۔ آپ کو یہ بھی علم ہے کہ آپ کی بات ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے اڑا دی جائے گی۔اس کے باوجود اگر آپ کو کسی ایسے فورم پہ اپنی بات کہنے کا موقع ملے جہاں آپ اپنے تمام ترحوصلے، جرأت اظہار اور حکمت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا مافی الضمیر بیان کرسکیں تو آپ کیا کریں گے؟آپ یقینا اپنے مسائل کے بیان کی
مزید پڑھیے


عمران خان ۔ایک عالمی لیڈر

هفته 28  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
قدرت اپنی ساخت میں ہی لچکدار اور تطبیقی ہے۔یہ اقوام کو اپنی اصلاح، ترقی اور انسانیت کی فلاح کا موقع دیتی ہے۔ اگر وہ اس سے کما حقہ فائدہ اٹھائیں تو دنیا کی امامت ان کے حوالے کردیتی ہے ۔ ایسا نہ ہو تو تہذیبیں اپنے خنجر سے آپ خود کشی کرلیتی ہیں۔ٹائن بی بھی یہی کہتا ہے ۔ تہذیبیں قتل نہیں ہوتیں، خودکشی کرلیا کرتی ہیں۔ہمارا شاعر راز آشنا بھی یہی کہہ گیا تھا۔آج ہمارے حجم، قوت اور معیشت میں کمزور ملک پاکستان کے وزیرا عظم عمران خان جدید دنیا کی طاقت و قوت کے مرکز نیویارک میں بیٹھ
مزید پڑھیے


عالمی برادری سے مایوسی

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
وزیر اعظم عمران خان بالآخر اسی نتیجے پہ پہنچ گئے ہیں جہاں ہر معقول شخص دل ہی دل میں پہنچ چکا ہو تا ہے البتہ ہر ایک میں اس کے اعتراف کا حوصلہ نہیں ہوتا۔ اس وقت تو بالکل بھی نہیں جب آپ مسند اقتدار پہ فائز ہوں اور وہ بھی کسی باوردی انکل یا ڈیڈی کی پشت پہ سوار ہوکر نہیں بلکہ بائیس سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد ، جو ہمیشہ ہی بارآور نہیں ہوتی۔اس نازک صورتحال میں جب آپ کی پشت پہ ایک سیاسی تاریخ ہو جہاں لوگ ستاروں سے سجے کاندھوں پہ لائے اور
مزید پڑھیے



سرمائے کی دنیا میں پاکستان کی تنہائی

منگل 24  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
عالمی منظرنامے پہ نظر دوڑائیے تو ایک انکشاف ہوگا ۔میری کوشش ہوگی کہ بات کو سادہ اور سہل کردوںورنہ اس ایک اجمال کی تفصیل کئی ایک کالموں کی جگہ گھیر لے گی اور یہ میرا آج کا موضوع بھی نہیں ہے۔فی الحال اس پہ اکتفا کیجئے کہ عالمی بساط پہ چھائے شاطروں کی اکثریت سرمایہ دار ہے۔نظریاتی نہیں،کہ نظریاتی سرمایہ داری ایک اور شے ہے، بلکہ حقیقی اور فی نفسہ سرمایہ دار۔ میں اس خیال کی تصدیق کی اس وقت سے منتظر ہوں جب بچے کھچے روس میں صدر پوٹن نے ایک بار پھر زمام کار سنبھالی تھی۔ میرا اندازہ
مزید پڑھیے


قلب لاینام

هفته 21  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
دل جب شکووں سے بھر جائے تو اسے کھلا چھوڑ دینا چاہئے، وہ اپنی راہ خود نکال لیتا ہے۔ زندگی بڑی لچک دار ہوتی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ جتنا ہم اسے سمجھتے ہیں۔ دل اس سے بھی کہیں زیادہ وسعت رکھتا ہے۔جہاں دلیل، منطق، شعور اورادراک تھک کر شل ہوجائیں، وہاں سے اس کا سفر شروع ہوتا ہے۔دل اللہ صمد کا نشان خاص ہے۔ بے نیاز اور وسعت والا۔ اس کے لئے کچھ بھی ناگزیر نہیں۔ ایسا نہ ہو تو زندگی کا سفر رک کر رہ جائے اور کاروبار حیات مکمل ٹھپ۔یہ تو شعور ہے جو ہمیں سمجھاتا ہے
مزید پڑھیے


آرامکو حملہ اور تیل کی نئی دھار

جمعرات 19  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
سعودی آرامکو پہ ڈرون حملوں کے بعد خلیج کی پہلے سے نازک صورتحال نازک تر ہوگئی ہے۔ ان ڈرون حملوں کی ذمہ داری یمنی حوثیوں نے قبول کرلی تھی لیکن سعودی عرب اور امریکہ بغیر کسی ابہام کے براہ راست ایران کو اس کا ذمہ دارٹھہرا رہے ہیں ۔یعنی اب ایسی ہر کارروائی حوثیوں کی نہیں ایران کی ہی سمجھی جائے گی، اگر اس واقعہ کے بعد کسی اور کارروائی کی گنجائش بچ رہی۔ایران نے حسب معمول برأت کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی حسن روحانی نے تیر نیم کش یہ کہہ کر ترازو کیا کہ آرامکو حملہ دراصل
مزید پڑھیے


میرے مہرباں،میرے چارہ گر

منگل 17  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
یہ چھ عدد شعری مجموعوں اور سات عدد کتابوں کے مصنف، شاعر دلنواز اور یار طرح دار حسن عباس رضا کی کسر نفسی ہے کہ وہ مجھے اپنا دوست کہے، ورنہ مجھ بے ہنر میں تو کوئی عیب ایسا نہیں جو اسے بھاجائے۔ ہم میں سوائے اس کے کوئی قدر مشترک نہیں کہ ابھی زندہ ہیں۔کوئی دن جائے گا جب یہ قدر مشترک ایک اور قدر مشترک میں ڈھل جائے گی کہ ہم نہ ہونگے۔کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے۔حسن عباس رضا کی دلکش شاعری تو اسے زندہ رکھے گی،مجھ دل جو بے ہنر کا کون
مزید پڑھیے


وہ عمران خان کو جانتے ہیں

هفته 14  ستمبر 2019ء
قدسیہ ممتاز
وزیر اعظم عمران خان کی قسمت ایسی رہی ہے کہ انہیں پے درپے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔منیر نیازی کا ایک دریا سے پاراتر کر دوسرے دریا کا سامنا کرنا ممکن ہے شاعرانہ تعلی ہو لیکن مذکورہ شعر جواب حقیقتاًمحاورہ بن گیا ہے، عمران خان پہ صادق آتا ہے۔ وہ جب کرکٹ کے میدان کے شہسوار تھے تب بھی صورتحال مختلف نہ تھی۔ جنوبی ایشیا کی کرکٹ پہ بھارت اپنی اسی طرح اجارہ داری سمجھتا تھا جس طرح آج وہ خطے میں اپنی قوت کا اظہار وقتا ًفوقتاً کرتا رہتا ہے۔اس کی اخلاقیات کا عالم یہ تھا کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں