Common frontend top

قدسیہ ممتاز


زر د زعفران میں گھلتے لہو کی خوشبو


بالآخر ذاکر موسی بھی اس راہ پہ چل پڑا جہاں مظفر وانی شہید بانہیں پھیلائے اس کا انتظار کررہا ہوگا۔مظفر وانی کا لہو بڑا ہی زرخیز تھا۔جدو جہد آزادی کشمیر کی زرد پڑتی کونپلوں میں اس کے لہو نے نیا رنگ بھرا اور مرجھائی جڑو ں کو تازہ نمو بخشی۔مجھے اس جوان رعنا کا چہرہ نہیں بھولتا۔ یہ عمر تو خواب دیکھنے،کیرئیر بنانے اور اپنی ہم جماعت لڑکیوں کے کشمیری سیب جیسے گالوں کو تکنے اور جھیل ڈل جیسی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر خوابناک دھند جیسی باتیں کرنے کی ہوتی ہے۔جھیل ڈل میں لیکن مدتوںسے خون اتر آیا ہے۔
جمعرات 30 مئی 2019ء مزید پڑھیے

بھارتی مسلمانوں کے لئے فیصلے کا وقت

منگل 28 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
حالیہ بھارتی انتخابات میں بھارتیا جنتا پارٹی اور اس کی تقریبا پینتالیس اتحادی جماعتوں کے اکٹھ،جس میں زیادہ تر قوم پرست جماعتیں شامل ہیں کی تاریخی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ سیکولر ہندوستان کا نعرہ ایک فریب ہی تھا ۔مودی کا بھارت،بھارت کا اصل چہرہ ہے اور ہمیں اس کے لئے مودی اور بی جی پی کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ بی جے پی کی موجودہ انتخابات میں شاندار کامیابی جسے انتخابی زبان میں کلین سوئیپ کہا جاتا ہے ، کسی ایسے شخص کے لئے غیر متوقع نہیں تھی جو اس ہندو ذہنیت سے واقف
مزید پڑھیے


پہلا پتھر

هفته 25 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
ہم میں سے ہر کوئی دودھ کا دھلا اور زم زم کا پلا ہے جب تک اسکی کوئی آڈیو یا وڈیو لیک نہ ہوجائے۔خلق خدا جسے نقارہ خدا کہا جاتا ہے ایسے موقعوں پہ سچ مچ نقارے کا کام کرتی ہے اور ایسے مواد کو پپول اور چوس کر چٹخارے کے ساتھ ہر میسر آلہ نشر و اشاعت پہ استغفراللہ کہہ کر افادہ خاص و عام کے لئے جاری کردیتی ہے اور خود بھولی سی بن کر تراویح کی نیت باندھ لیتی ہے۔ہم بہو بیٹیاں یہ کیا جانیں۔ اب مسئلہ سنی سنائی کا تو رہا نہیں کہ زیب
مزید پڑھیے


ایران امریکہ کشیدگی

جمعرات 23 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
حالیہ ایران امریکہ کشیدگی میں کیا بات زبانی کلامی بڑھکوں سے آگے بڑھ جائے گی اور کیا دنیا ایک عالمی جنگ کی طرف جارہی ہے یا ہمیشہ کی طرح کچھ کڑیاںاب بھی گم شدہ ہیں جن کے ملتے ہی جنگ کا فلیتہ آگ پکڑ لے گا۔ گزشتہ دنوں چند اہم واقعات ہوئے جو جنگ کا پیش خیمہ بن سکتے تھے لیکن بات ٹل گئی کیونکہ بات ٹالنا ہی سب کے مفادمیں ہے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان زبانی بڑھکیں تقریبا اسی نوعیت کی ہیں جیسے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان ہوتی رہی ہیں ۔ آپ نے دیکھا کہ شمالی کوریا
مزید پڑھیے


وراثتی افطار پارٹی اور میثاق جمہوریت

منگل 21 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
جس روز بلاول زرداری نواز شریف سے جیل میں ملاقات کرکے گئے اس کے اگلے روز نواز شریف نے ایک نئے میثاق جمہوریت کی بات چھیڑ دی۔اسی نئے میثاق جمہوریت کی گونج بلاول کی اپوزیشن کی دی گئی افطارپارٹی میں بھی سنائی دی جس کی مہمان خصوصی مریم نواز تھیں۔ جس وقت چودہ مئی 2006 ء کو لندن میں میاں نواز شریف اور بے نظیربھٹو کے درمیان میثاق جمہوریت پہ دستخط ہو رہے تھے،دونوںکے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے۔ بظاہر کئی معقول شقوں پہ مشتمل اس میثاق جمہوریت کے پس پردہ
مزید پڑھیے



ایک زود پشیماں اور ایک مرد حر کا اعترافی بیان

هفته 18 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
بعد نماز عید بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری سے عید ملیں گے، کہاں؟یہ کہنا مشکل ہے۔عبوری ضمانتوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری رہا تو ممکن ہے بلاول ہاوس لاہور یا کراچی میں یہ روح پرور نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔دونوں باپ بیٹا سویاں کھائیں گے اور حکومت کے خلاف تحریک چلانے نکل کھڑے ہونگے۔ ادھر کوٹ لکھپت جیل میں سزا بھگتتے شیر پنجاب میاں نوا ز شریف قیدیوں کے ساتھ نماز عید ادا کریں گے۔سلا م پھیرتے ہی کوٹ لکھپت جیل سے باہر نیلسن مینڈیلا کو عید مبارک کہنے کے لیے جمع ہونے والے لاکھوں کارکنان اور
مزید پڑھیے


مزے میں تب بھی یہی ہونگے

جمعرات 16 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
گزشتہ حکومت نے جاتے جاتے عجلت میں دو کام کئے تھے ۔ایک ایسا بجٹ پیش کیا جس کے لئے وزیر خزانہ کو حلف دلوایا گیا ۔ دوسرااسی ایڈہاک وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل نے ایمنسٹی اسکیم پیش کی جس کی موجودہ حکومت اور اس وقت کی اپوزیشن نے بھرپور مخالفت کی۔اصل بات یہ ہے کہ اس ایمنسٹی اسکیم کے اعلان سے قبل آئی ایم ایف کی ایک رپورٹ منظر عام پہ آئی تھی جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال خاصی مخدوش نظر آرہی تھی۔ اس مالی سال میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا تھا۔سرکاری
مزید پڑھیے


الفجیرہ پورٹ پہ حملہ۔ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ؟

منگل 14 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
کل رات موبائل پہ متحدہ عرب امارات کی الفجیرہ پورٹ کے ایک اہم ذمہ دار کی طرف سے مجھے ایک اہم پیغام وصول ہوا۔ پیغام کے مطابق پورٹ ال فجیرہ پہ نامعلوم سمت سے آنے والے میزائلوں نے پانچ تیل بردار ٹینکر تباہ کردیئے تھے جن میں سے دو امارات کے جبکہ دو سعودی عرب کے تھے اور پانچواں بھی ایک سعودی کمپنی کی ملکیت تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ تین ایسے آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جن پہ سعودی عرب کا پرچم لہرا رہا تھا۔ایران امریکہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں یہ
مزید پڑھیے


جھوٹ بولنے کی مشینیں

هفته 11 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
اپوزیشن کی صفوں میں اچانک ہی قومی غیرت کا غلغلہ اٹھا ہے۔قوم کو بھی آج ہی علم ہوا ہے کہ اس پہ باری باری سواری گانٹھنے والی سیاسی اشرافیہ میں جن کے بینک اکاونٹ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں، قومی غیرت کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یہ کیسا شور ہے جو مکمل ڈھٹائی کے ساتھ مچایا جارہا ہے۔ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔ قوم کو آئی ایم ایف کے کہنے پہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔یہ حکومت آئی ہی اس لئے تھی کہ ملک کو عالمی مالیاتی
مزید پڑھیے


ایسے نہیں چلے گا

جمعرات 09 مئی 2019ء
قدسیہ ممتاز
بالآخر نواز شریف ایک بار پھر حوالہ زنداں ہوئے۔جس دھج سے کوئی زنداں میں گیا وہ شان سلامت رہی نہ رہی میڈیا ضرور خاصی دیر کے لئے مصروف ہوگیا ۔شام کے ٹاک شو بھی اسی موضوع پہ ہوتے رہے اور رپورٹنگ بھی۔ایک بات لیکن قابل غور رہی کہ نہ ٹاک شوز میں پہلے جیسا مزہ تھا نہ رپورٹنگ میں کوئی سنسنی۔ نہ لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ نہ چیختے دھاڑتے ایک دوسرے کو دھکے مارتے نمائندے ہی ایک دوسرے پہ سبقت لے جانے کی کوشش میں مصروف نظر آئے۔ سب کچھ پھیکا پھیکا سا تھا۔نون لیگی قیادت کی آواز و انداز
مزید پڑھیے








اہم خبریں