Common frontend top

قومی خبریں


آفیشل سیکرٹ ، آرمی ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط نہیں کئے :صدر

پیر 21  اگست 2023ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ، مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کی تردید کردی۔ گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا خدا گواہ ہے میں نے آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل2023 اور پاکستان آرمی ترمیمی بل 2023 پر دستخط نہیں کئے کیونکہ میں ان قوانین سے متفق نہیں ہوں، میں نے اپنے عملے سے کہا تھا وہ دستخط کے بغیر بلوں کو مقررہ وقت کے اندر واپس بھیج دیں تاکہ انہیں غیر موثر بنایا جا سکے
مزید پڑھیے


پنڈی بھٹیاں: ڈیزل بھری پک اپ اور بس میں ٹکر ، 21 افراد زندہ جل گئے ، 15 زخمی

پیر 21  اگست 2023ء

لاہور، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں( سٹاف رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک ) پنڈی بھٹیاں میں موٹروے پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس ڈیزل سے بھری ہوئی پک اپ گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو نوں گاڑ یوں میں آگ لگ گئی اور 21 افراد زندہ جل گئے جبکہ 15 جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پک اپ ڈیزل لے کر جارہی تھی، بس میں 40 مسافر سوار تھے ، 15 کو باہر نکا ل لیا گیا، مرنیوالوں میں ایک خاندان کے چھ افراد ، خواتین اور بچے بھی شامل
مزید پڑھیے


ترقی کا عمل تیز کرکے روزگار، امن کیلئے اقدامات کئے جائینگے :نگران وزیراعظم

پیر 21  اگست 2023ء

اسلام آباد(صباح نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے آبائی علاقے کان مہترزی ضلع قلعہ سیف میں منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے ٹیلیفونک خطاب کیا اور کہا جلد اپنے آبائی گاں کان مہترزئی کا دورہ کرکے شہریوں کو درپیش مسائل کا ذاتی طور پر جائزہ لونگا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ وزیرِاعظم نے کہا کان مہترزئی، قلعہ سیف اﷲ کو ملک کے دیگر علاقوں کے برابر لانے اور پسماندگی کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ، قلعہ سیف اﷲ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقی کے عمل کو تیز کرکے روزگار کی
مزید پڑھیے


مسیحی برادری سے اظہاریکجہتی ، تاریخ میں پہلی بار چرچ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس: ہرمتاثرہ گھر کیلئے 20لاکھ امدادکااعلان

پیر 21  اگست 2023ء

لاہور، فیصل آباد(وقائع نگار،نمائندہ خصوصی سے ،نمائندہ خصوصی،صباح نیوز )اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیںکے مصداق پنجاب حکومت کا مسیحی برادری سے بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تمام صوبائی وزراء کے ہمراہ جڑانوالہ کے علاقے عیسی نگر پہنچ گئے ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء ایک ہی کوچ میں بیٹھ کر اے ای سی چرچ پہنچے اور مسیحی برادری کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے چرچ کے اندر ہی صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد
مزید پڑھیے


پاک فضائیہ کے بیڑے میں انقلابی تبدیلیاں: میراج اور ایف سیون کا استعمال ترک، جے ایف 17 تھنڈراور جے 10 سی شامل ہونگے

پیر 21  اگست 2023ء

اسلام آباد (رپورٹ: فیصل رضا خان) پاک فضائیہ 2030ء تک فرانسیسی ساختہ میراج اور چینی ساختہ ایف سیون طیاروں سمیت قریباً 334 جنگی طیارے ختم کر کے اِن کی جگہ جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری اور جے 10 سی لڑاکا طیارے فضائی بیڑے میں شامل کرے گی، تاحال پاک فضائیہ میں میراج طیاروں کے 7 اور ایف سیون طیاروں کے 4 اسکواڈرنز خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز انتہائی بااعتماد ذرائع نے 92 نیوز کو بتایا کہ پاک فضائیہ اپنے فضائی بیڑے میں 2030ء تک کئی انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے اور بیڑے کو جدید خطوط پر
مزید پڑھیے



قوم کی بھرپور خدمت کرینگے :نگران وزیر اعظم

هفته 19  اگست 2023ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر، 92نیوزرپورٹ ، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے بیرونی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے ۔نگران وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا قائداعظم ؒاور علامہ اقبالؒ کے وژن پر عمل کر کے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرینگے ،ملکی اور غیر ملکی سطح پر کئے گئے وعدوں کو پورا کریں گے ، مجھے قابل ٹیم پر فخر ہے اور توقع ہے اس عبوری مدت میں ہم قوم کی بھرپور
مزید پڑھیے


نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے : جسٹس منصور، تیاری کرکے آئیں، ہرصورت فیصلہ دینا ہوگا :چیف جسٹس: والیم ٹین جاری کرنے ، مریم کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواستیں مقرر

هفته 19  اگست 2023ء

اسلام آباد (خبر نگار) سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ مجریہ 2022کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین سے حتمی دلائل طلب کرلئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے چیئر مین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست کی مزید سماعت 28اگست تک ملتوی کردی اور آبزرویشن دی کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے کیس کا فیصلہ کردیا جائے گا۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا سوال اٹھایا اور معاملے کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس : اخراجات میں کمی ،صوفی ازم کو فروغ دینے کا فیصلہ، معیشت کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم

هفته 19  اگست 2023ء

اسلام آباد،راولپنڈی( خبر نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ، نیوزایجنسیاں ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستی فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ۔نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں نے بتایا کابینہ نے ملک میں جاری معاشی صورتحال کے پیش نظر سرکاری اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت کی ذمہ داری ہے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ضائع نہ کرے ، آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے سبسڈی نہیں دے سکتے ،کابینہ اجلاس میں معیشت کی بحالی کیلئے کمیٹی قائم کردی
مزید پڑھیے


سانحہ جڑانوالہ شرمناک،اسلامی تعلیمات کے منافی ، کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہیں :نگران وزیر داخلہ

هفته 19  اگست 2023ء

اسلام آباد،کوئٹہ (92نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی) نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے وزارت داخلہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سید علی مرتضی سمیت دیگر حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزارت داخلہ آمد پر نگراں وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی گئی۔سرفراز احمد بگٹی پاکستان کے 47 ویں وفاقی وزیر داخلہ ہیں۔اس موقع پر نگراں وزیر داخلہ نے وزارت کے اعلی افسران سے تعارفی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ کو وزارت داخلہ اور اس کے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نگران وزیر
مزید پڑھیے


جڑانوالہ، گرجاگھروں کو بحال ، متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دینگے :محسن نقوی

هفته 19  اگست 2023ء

لاہور ( نمائندہ خصوصی سے ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں مسیحی برادری کے رہنماؤں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ پوری کوشش ہے کہ گرجاگھروں کو جلدازجلد اصل حالت میں بحال کیا جائے ۔تباہ ہونے والے گھروں کے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہاہے ، متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائیگی۔یہ ایک بڑا سانحہ ہے ،شواہد مل گئے ہیں اورویڈیوز بھی،شرپسندوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ۔سانحہ کے ذمہ دار قانون
مزید پڑھیے








اہم خبریں