Common frontend top

قومی خبریں


شمالی وزیرستان: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 3 جوان شہید

اتوار 24 اپریل 2022ء
اسلام آباد ، راولپنڈی ، سیالکوٹ ( سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع دیواگر کے علاقے میں پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران حوالدار تیمور،نائیک شعیب اور سپاہی ثاقب نواز نے جام شہادت نوش کیا۔
مزید پڑھیے


حکومت تبدیلی کی کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی: قومی سلامتی کمیٹی

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکہ میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اداروں نے مراسلے کی تحقیقات کیں، دوران تحقیقات غیرملکی سازش کے ثبوت نہیں ملے ۔ سکیورٹی اداروں کی تحقیقات کا نتیجہ یہ نکلا کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، وزیر مملکت حنا ربانی کھر، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف
مزید پڑھیے


گورنر وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتا :لاہور ہائیکورٹ ، صدرکوکوئی اورنمائندہ مقررکرنیکی ہدایت

هفته 23 اپریل 2022ء

لاہور( نامہ نگار خصوصی،92نیوزرپورٹ ،نیوز ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر پاکستان پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم گورنر کے عہدے کی عزت کرتے ہیں مگر کیا وہ اس عہدے کی عزت کرانا چاہتے ہیں یا نہیں، صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے ، گورنر پنجاب ، نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے ، 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں ، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے عدالت نے حمزہ
مزید پڑھیے


سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر عوام کو ریلیف دینا وقت کا تقاضہ: وزیراعظم: شجاعت کو فون

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی ۔وزیراعظم نے کہا اس وقت ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی مفاد سے بالاتر ہوکر ملکی مفاد اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت کے
مزید پڑھیے


میچور جمہوریت کی طرف جانا ہوگا:چیف جسٹس: عزت کا راستہ یہی ،منحرف رکن مستعفی ہوکر گھر جائے : سپریم کورٹ

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(خبر نگار) عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر مزید سماعت عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی ہے جبکہ دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک کو میچور جمہوریت کی طرف لیکر جانا ہوگا،ضمیر کے مطابق جو آئین کے تحت درست لگتا ہے وہ کرتے ہیں، دعا ہوتی ہے کہ ہمارے فیصلوں سے ملک میں بہتری ہو۔ جسٹس اعجازلاحسن نے ریمارکس دیئے کہ آئین میں آرٹیکل 63اے کو شامل کرنے کا مقصد پارٹی سے انحراف کے کینسر کو ختم کرنا تھا۔جسٹس منیب اختر نے کہا عزت کا راستہ یہی
مزید پڑھیے



ای سی ایل قانون میں ترمیم، عدم ثبوت پر 120 روز میں نام خارج ہوگا: رانا ثناء اللہ

هفته 23 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)کے رولز میں ترمیم کی گئی ہے جس کے تحت عدم ثبوت پر 120 دن میں نام خارج ہوگا،ساڑھے 3 ہزار لوگ براہ راست مستفید ہوں گے ،دہشتگردی میں ملوث، قومی سلامتی کو جن سے خطرہ ہو یا جن افراد کے نام ہائی کورٹ، سپریم کورٹ یا کسی بھی عدالت کی وجہ سے ای سی ایل میں ہوں گے یا ایسے افراد جن پر عوام سے دھوکہ دہی کا الزام ہوگا، ان لوگوں کو اس سے فائدہ نہیں ملے گا،سیاسی اختلاف
مزید پڑھیے


یواین رپورٹ میں مری ہرسال 3سے 4سینٹی میٹر زمین میں دھنس رہا، جائزہ لینگے :ہائیکورٹ

جمعرات 21 اپریل 2022ء
راولپنڈی (رپورٹر92نیوز)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سانحہ مری کیس میں ملکہ کوہسار مری کا ماسٹر پلان تیار نہ ہونے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مری کا ماسٹر پلان ابھی تک تیار کیوں نہیں کیا گیا۔ عدالت نے مری سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ، مری میونسپل کارپوریشن کے چیف افسر اور ایس ڈی او محکمہ ہائی وے پنجاب کے علاوہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرحت مجید چودھری اوردرخواست گزاروں
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس: زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق سے جواب دینا ہوگا: وزیراعظم

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی، نیوزایجنسیاں ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کوملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا اپریل اور مئی میں ڈیزل، پٹرول پر سبسڈی سے خزانے کو 67 ارب نقصان ہوگا، اس وقت خزانے کو ڈیزل پر52 اور پٹرول پر 22 روپے فی لٹر نقصان ہو رہا ہے ، 18-2017 میں جی ڈی پی گروتھ ریٹ 6.1 فیصد تھا، اور 22-2021 میں یہ شرح صرف 4 فیصد ہے ۔ وفاقی کابینہ نے طاہررائے کو ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات اور مفتاح اسماعیل کا نام ای سی
مزید پڑھیے


اسلام آباد ہائیکورٹ کاعمران خان کو ملے تحائف کی تفصیلات عام کرنیکا حکم: 20سال کے دوران لے جائے گئے تحائف بھی واپس لیں :جسٹس گل حسن

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، 92نیوزرپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ لوگ آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں اور وزیر اعظم آفس وہیں رہتا ہے ، جو بھی تحفہ دیا جاتا ہے وہ اس آفس کا ہوتا ہے گھر لے جانے کیلئے نہیں۔ جو لوگ20سال کے دوران تحائف اپنے گھر لے گئے ہیں ان سے بھی واپس لیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے کی کیس کی سماعت کی، اس
مزید پڑھیے


آج مینار پاکستان جلسہ تاریخ رقم کریگا: نوازشریف کو این آر او ٹو دیا گیا تو پوری قوم کو سڑکوں پر لائونگا: عمران خان

جمعرات 21 اپریل 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج مینار پاکستان کا جلسہ تاریخ رقم کریگا، انتظامیہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی حماقت سے گریز کرے ، عوام کے سمندر کو قید کرنا ممکن نہیں۔ غیر فطری امپورٹڈ حکومت سے حالات نہیں سنبھل رہے ۔ انواع و اقسام کے جرائم میں ملوث ملزموں کو وفاقی کابینہ میں بھرتی کر کے جمہوریت کا چہرہ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ۔گزشتہ روزبنی گالہ میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عمران
مزید پڑھیے








اہم خبریں