Common frontend top

قومی خبریں


آن لائن گاڑیوں کی ٹرانسفر و ٹوکن ٹیکس وصولی، ایجنٹ ’’مالامال‘‘

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور (حافظ فیض احمد )محکمہ ایکسائز حکام کی جانب سے گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی کا نظام آن لائن ہونے کے باعث ایجنٹ شہریوں سے منہ مانگی رقم لیکر مالا مال ہونے لگے جبکہ محکمہ ایکسائز کی موٹر برانچ میں گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس وصولی کا نظام ختم ہونے پر بیشتر شہری پریشانی کا شکار ہیں اور مذکورہ کاموں کے لئے ایجنٹوں کی خدمات لینے پر مجبور ہیں ۔واضح رہے ایک سال قبل محکمہ ایکسائز حکام نے گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ٹوکن وصولی کا سلسلہ ایکسائز موٹر برانچوں سے ختم کر کے آن لائن کر
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 روپے ،سونا3000تولہ مہنگا

منگل 13  ستمبر 2022ء
کراچی( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے پہلے روز کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کی لپیٹ میں آ گئی ،سرمائے میں 34ارب59کروڑکی کمی جبکہ62.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں85.87پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41862.29پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 34ارب59کروڑ21لاکھ 44ہزار311روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب 27ارب19کروڑ75لاکھ29ہزار363روپے رہ گیا ۔گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 323کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،203میں کمی اور18کمپنیوں
مزید پڑھیے


فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ،بجلی 4.34روپے فی یونٹ مہنگی

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد(صباح نیوز)عوام کیلئے بری خبر ہے ، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی۔ گزشتہ روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق صرف ستمبر کے بلوں میں ہوگا۔ سنٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی گارنٹی(سی پی پی اے جی) نے 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اس سے قبل جون کا ایف سی اے صارفین سے 9 روپے 90 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا۔ جولائی کا
مزید پڑھیے


چینی امدادی اشیا گلگت پہنچ گئیں، 2سعودی طیاروں کی آج آمد

منگل 13  ستمبر 2022ء
گلگت،اسلام آباد(این این آئی)چینی امدادی اشیاء گلگت پہنچ گئیں، 2سعودی طیارے آج امداد لیکر پہنچیں گے ۔ میڈیا کے مطابق چین کے صوبہ سنکیانگ کے گورنر کی طرف سے گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی اشیاء گلگت بلتستان پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر گلگت بلتستان نے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے گورنر صوبہ سنکیانگ کو خط کے ذریعے درخواست کی تھی۔اس سلسلے میں گورنر صوبہ سنکیانگ نے حکومت چین کی طرف سے نان فوڈ اشیاء کے 2 کنٹینرز گلگت بلتستان پہنچا دیئے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے قومی مہم کا آغاز
مزید پڑھیے


متاثرین کیلئے ٹیلی تھون نشر نہ کرنا ریاستی غنڈہ گردی : عمر سرفراز

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور: ( نیٹ نیوز) مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز اور زرداری کی منافقت آج ایک بار پھر قوم کے سامنے ہے ، عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ پروگرام کیا تو نشریات رکوانے کے لئے ریاستی مشینری استعمال کی گئی۔مشیر اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کو نہ کوئی شرم ہے نہ حیائ، منافقوں کو سیلاب سے تباہ حال لوگوں کا بھی احساس نہیں ہوا۔انہوں نے کہا یہ ریاستی غنڈہ گردی ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون نشر نہ کرنے
مزید پڑھیے



خودپسند اور متکبر خطرناک ہی ہوتا ہے :مریم اورنگزیب

منگل 13  ستمبر 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تکبر اور خودپسندی کا ذہنی مریض ہونے کے سبب خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی ادارے ، اس کے سربراہ یا جج کو گالی دینے میں کوئی شرم نہیں، عدالتوں کو پتہ چل جانا چاہئے کہ عمران خان کو ندامت ہے نہ شرمندگی،بزدل، انا پرست، خود پسندی اور تکبر میں ڈوبا ہوا شخص خطرناک ہی ہوتا ہے ، وہ ایک ڈھیٹ، فسطائی اور بے شرم انسان ہے جو کھل کر جھوٹ بولتا ہے ، سیلاب پر بھی سیاست کرتا
مزید پڑھیے


میجر راجہ عزیز بھٹی نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت منایاگیا

منگل 13  ستمبر 2022ء
راولپنڈی (این این آئی)میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کا 57واں یوم شہادت عقیدت و احترام اور جذبہ کے ساتھ منایاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ہارون اسحاق راجہ نے شہید کے آبائی شہر گجرات میں انکی یادگار پر پھول چڑھائے ۔پاک فوج کے دستے نے عزیز بھٹی شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔سول و فوجی حکام اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد اس موقع پر موجود تھے ۔
مزید پڑھیے


مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی آج جوش و جذبے کیساتھ منا ئی جائیگی:عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

اتوار 14  اگست 2022ء
لاہور،اسلام آباد،کراچی (نمائندہ خصو صی سے ،سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،این این آئی) مادر وطن کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات آج اتوار کو ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ منا ئی جائیں گی۔سعودی قیادت سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد ہوں گی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارلحکومت لاہور میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔دن کا آغاز مساجد میں تحریک آزادی کے شہداء کیلئے قرآن خوانی سے ہو گا
مزید پڑھیے


شفاف الیکشن تک حقیقی آزادی کی جدوجہدجاری رہیگی، ڈیل نہیں کرینگے :عمران، ملک گیر جلسوں کا اعلان

اتوار 14  اگست 2022ء
لاہور(رپورٹنگ ٹیم ،92نیوزرپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہاہے کہ میں کسی ملک کیخلا ف نہیں،میں بالکل اینٹی امریکہ نہیں ہوں،امریکہ سے دوستی چاہتاہوں مگرغلامی نہیں، امپورٹڈحکومت فارغ کرنے اورشفاف الیکشن تک حقیقی آزادی کی جدوجہدجاری رہیگی، ستمبرکے آخرمیں نوازشریف کولانے کی کوشش ہے ،سازشیں کرنیوالے سن لیں عمران خان کوئی ڈیل نہیں کریگا، حقیقی آزدی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے پر ہے ،حقیقی آزادی کیلئے ہر طرح کی غلامی سے نجات کے روڈ میپ کا اعلان بھی کیا ۔ہاکی سٹیڈیم لاہورمیں پی ٹی آئی کے پاورشوسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہالاہور!آج جس تعدادمیں آج آپ جشن
مزید پڑھیے


پنجاب میں 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان؛ سانحہ ماڈل ٹاؤن ، 25 مئی واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے : پرویز الٰہی

اتوار 14  اگست 2022ء
لاہور(کامرس رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے جو لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور 25 مئی کے واقعے میں ملوث تھے وہ انتظار کریں اپنی باری کا، ان سب کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ لاہور میں حقیقی آزادی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کارکنوں نے 25مئی کو بدترین شیلنگ برداشت کی ، زیادتی کرنے والوں سے بدلہ لینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،ایسا بدلہ لیں گے ان کی سات نسلیں یاد کریں گی،قانون کے دائرے میں رہ کرکارروائی کریں گے ،رانا ثنا اللہ تم
مزید پڑھیے








اہم خبریں