Common frontend top

قومی خبریں


سٹریٹ کرائمز میں اضافے پر اظہارتشویش، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے : وزیراعظم

پیر 27 جون 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ؍سٹاف رپورٹر؍ خصوصی نیوز رپورٹر/ اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،دہشتگردی کے خلاف بیانیہ پر پوری قوم متفق ہے ۔وزیر اعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن
مزید پڑھیے


سندھ بلدیاتی انتخابات: ہنگامے ، فائرنگ، تصادم، 3 جاں بحق، درجنوں زخمی، پیپلزپارٹی کی واضح برتری؛جیالوں کا جشن،بھنگڑے

پیر 27 جون 2022ء
کراچی،سکھر،جیکب آباد،لاڑکانہ،نوابشاہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگاران،92 نیوررپورٹ)سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میں مختلف اضلاع میں ہنگامہ آرائی،فائرنگ اور دیگرپرتشددواقعات میں وائس چیئرمین کا امیدوار،بلدیاتی امیدوارکے بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اورخاتون پریذائیڈنگ افسرسمیت درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے واضح برتری حاصل کرلی،غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 2288نشستوں کیساتھ پہلے نمبرپرہے ۔ٹنڈوآدم،گھوٹکی،نوشہرو فیروز،محراب پور،سکھر،شہدادپور،جیکب آباد،کھپرو،پنو عاقل،قمبرشہدادکوٹ،نصیرآباد اور دیگرعلاقوں میں دن بھرلڑائی جھگڑے ، دنگا فساد دیکھنے میں آیا،ڈنڈے ،لاتیں اورگھونسے چلتے رہے ،گھوٹکی کے پولنگ سٹیشن پرمردوں کے جھگڑے میں خواتین نے انٹری دی،ٹھل میں پولنگ سٹیشن پر2 سیاسی جماعتوں
مزید پڑھیے


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کیلئے سعودیہ کے ’ ’ کنگ عبد العزیز‘ ‘ میڈل کا اعزاز

پیر 27 جون 2022ء
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات کے دوران سعودی وزیر دفاع اور سعودی چیف آف جنرل
مزید پڑھیے


آئی ایم ایف معاہدہ بجٹ منظوری کے بعد ،پٹرولیم مصنوعات پر 50روپے لیوی لگائی جائیگی

پیر 27 جون 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اب بجٹ کی منظوری کے بعد ہونگے جس میں قرض معاہدے پر دستخط کئے جائینگے ۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اورپاکستانی حکام کے مذاکرات بجٹ منظوری کے بعد 28 جون کو ہوں گے ، پاکستان کی طرف سے وزیرخزانہ اور گورنرسٹیٹ بینک دستخط کرینگے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے اور آئی ایم ایف سے قرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع بھی مانگی ہے ، پاکستان
مزید پڑھیے


شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 7دہشتگردمارے گئے ، صوبیدار اور حوالدار شہید

پیر 27 جون 2022ء
خیبر، راولپنڈی(صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں 7دہشتگردمارے گئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے غلام خان کلی کے علاقے میں موثرجوابی کارروائی کرکے 7دہشتگردوں کوہلاک کردیا۔ مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیاگیا۔ دہشتگردمختلف کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ شدیدفائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان بھی شہید ہوگئے ،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ایک پرانے ٹھکانے سے بارود اور اسلحہ برآمد کرلیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ضلع
مزید پڑھیے



سندھ بلدیاتی الیکشن اور ایم کیو ایم کا احتجاج، مضحکہ خیز یا قابل رحم؟

پیر 27 جون 2022ء
تجزیہ:سید انور محمود مضحکہ خیز یا قابل رحم اور یا پھر دونوں؟ سندھ کے دیہی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کی خبروں پر ایم کیو ایم کے وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کوکیا سمجھا جائے ۔ایم کیو ایم پی پی کی قیادت والی صوبائی حکومت سے کچھ مختلف توقع کر رہی تھی تو اسے نادانی ہی کہا جا سکتا ہے ۔ کیا کئی عشروں سے ایسا ہوتا چلا نہیں آ رہا؟ سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ بینک ہے لیکن اب کچھ اور جماعتیں تیزی سے اس ووٹ بینک تک رسائی حاصل کر
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج؛ انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا،10جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں: عمران

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد ،لاہور ،ملتان ( سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پرنکل آئے ،لاہور ،فیصل آباد،اسلام آباد،کرا چی،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ،کارکن امپورٹڈ حکومت نامنظوراورعمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ،مظاہروں میں خواتین اوربچوں نے بھی بھرپورشرکت کی،مختلف شہروں میں عمران خان کاویڈیولنک خطاب براہ راست دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں،لاہور میں لبرٹی چوک پرکارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی،ڈی جے کارکنوں کالہوگرماتے رہے ،یاسمین راشد،حماداظہرسمیت لاہورکی
مزید پڑھیے


بلوچستان: آپریشن میں کالعدم بی ایل اے کے 6 دہشتگرد ہلاک

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی ڈویژن مکران کے ضلع کیچ کی تحصیل زمران میں آپریشن کرکے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 6دہشتگرد ہلاک کردیئے ،آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پاروم کے قریب زمران کے پہاڑی سلسلے میں آپریشن کیا،کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرارہونے کی کوشش کی اورفورسزپرفائرنگ کی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے 6دہشتگرد مارے گئے ،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے مواصلاتی آلات بھی برآمد کئے گئے ،ہلاک ہونیوالے دہشتگرد پنجگور،پروم اور گردونواح میں فوجی قافلوں پرآئی ای ڈیز حملوں میں ملوث
مزید پڑھیے


صدرمملکت نے الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی،اے پی پی، این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک، نیٹ نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق الیکشن ترمیمی بل بغیر دستخط واپس کر دیا۔ ایوان صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہامیں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے معاملے سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے منسلک رہا ہوں اورتمام حکومتوں، پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں اِس کی پیروی کرتے رہے ہیں۔میں آئین کی پاسداری کرتا رہا ہوں اورمجھے اس بات کا ادراک ہے کہ آئین
مزید پڑھیے


عثمان بزدار اور بھائیوں کیخلاف900 کنال سرکاری زمین جعلسازی سے نام کرانے پرمقدمات درج

پیر 20 جون 2022ء
لاہور، ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکیخلاف تونسہ میں کروڑوں مالیت کی 900کنال سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے پر مقدمات درج کرلئے ،ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے جبکہ مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں