Common frontend top

قومی خبریں


سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا؛ میثاق معیشت وقت کی ضرورت، تمام سٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں: وزیراعظم

بدھ 08 جون 2022ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی؍ مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم شہبازشریف نے میثاق معیشت کے تحت مل کربیٹھنے کی پیشکش کردی۔بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا حکومت کو دی گئی تجاوز پر عملدرآمد کرائیں گے ، اس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ، پاکستان بھارت سے ٹیکسٹائل میں آگے تھا، 90 کی دہائی میں پاکستان کی روپے کی قدر بھارت اور بنگلہ دیش سے بہتر تھی، ماضی میں بھارت نے ہمارے ترقیاتی منصوبوں کی تقلید کی ،سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا، یہ دونوں چیزیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، ہمیں
مزید پڑھیے


روسی جارحیت نے عالمی امن خطرے میں ڈالا:جرمن وزیر خارجہ، کسی نئے تنازع میں الجھنا نہیں چاہتے:بلاول بھٹو

بدھ 08 جون 2022ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ) پاکستان نے بھارت میں بڑھتا اسلامو فوبیا دنیا کے سامنے اٹھادیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جرمن ہم منصب اینالینا بیئر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات پر تشویش ہے ، بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات سے پوری اُمتِ مُسلمہ کی دِل آزاری ہوئی۔ بھارت کو معافی مانگنا ہوگی۔پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کا کئی دہائیوں سے سامنا کر رہا ہے ، پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے ، اقوام متحدہ کے مطابق 97 فیصد عوام غربت کی
مزید پڑھیے


گرینڈ ڈائیلاگ نئے انتخابات کے اعلان سے ہی ممکن

پیر 06 جون 2022ء
تجزیہ:سید انور محمود قومی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے جو نئے انتخابات کے اعلان سے ہی ممکن ہے ۔پاکستان کے استحکام کیلئے یہ قدم اٹھانا ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز گرینڈ ڈائیلاگ کی پرزور اپیل کی تھی۔ گرینڈ ڈائیلاگ یقینا ملک کو اس گہرے بحران سے نکالنے میں مدد دے سکتا ہے جس میں وہ آج مبتلاہے ۔لیکن تمام سٹیک ہولڈرز، خاص طور پر پی ٹی آئی کو اس طرح کے مکالمے میں لانا بنیادی مسئلہ ہے ۔کیوں؟کیونکہ بصیرت کا روایتی ذریعہ جو اسطرح کے بحران میں مداخلت کر سکتا ہے اور سب کو ایک ساتھ بیٹھنے پر مجبور
مزید پڑھیے


غریبوں نے 75 سال قربانی دی ،اب اشرافیہ کی باری : شہباز شریف

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد؍ گوادر (سپیشل رپورٹر؍ اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کرمجبوراً بڑھانا پڑیں ، اشرافیہ کو بھی اب قربانی دینا ہو گی، شروعات اپنے آپ سے کروں گا، گوادر میں بجلی کی قلت کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، 2 ہزار ماہی گیر خاندانوں کو کشتیوں کے انجن مفت فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبہ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہااس وقت تک ترقیاتی
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کے مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہرے ،حکمران غداری کا مقدمہ بنا کر راستے سے ہٹانا چاہتے :عمران

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد،ر اولپنڈی،کراچی (سپیشل رپورٹر، رپورٹر 92نیوز ،سٹاف رپورٹر ) مہنگائی اور بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جن میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حکمرانوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہر ے میں علی نواز اعوان ، سینیٹر شبلی فراز کے علاوہ نوجوانوں، خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی،مظاہرین نے ٹین ڈبے ، گھوڑا گاڑی، ہاتھ والے پنکھے ، لالٹین اور روٹیاں اٹھا رکھی تھیں۔ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ غلامی کی چلتی پھرتی تصویر
مزید پڑھیے



پٹرول اور بجلی کے بعد یکم جولائی سے گیس بھی 45 فیصد مہنگی

هفته 04 جون 2022ء

اسلا م آباد (92نیوزرپورٹ )پٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کردی گئی۔ اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی،اوگراکے مطابق پنجاب اورخیبرپختونخواکے عوام کیلئے یکم جولائی سے گیس کی قیمت میں 45فیصد،سندھ اوربلوچستان کیلئے سوئی گیس 44فیصدمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ،اوگرانے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارشات وفاقی حکومت کوارسال کردیں،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدنئی قیمتوں کااطلاق ہوگا۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنمافواد چودھری نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں گیس کی قیمت میں 45 فیصد تک اضافہ کرکے ایک اور ڈاکہ ماردیا گیا ہے ۔ یہ سخت
مزید پڑھیے


وزیراعلیٰ پنجاب نے بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردیں: مہنگائی ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن پلان تیار

هفته 04 جون 2022ء

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی بجٹ میں عام آدمی پر نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔گزشتہ روزریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عام آدمی پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے ۔پسے ہوئے طبقہ کی مشکلات کم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔ نئے ٹیکس لگانے کے بجائے عام آدمی کو ریلیف دینے پر فوکس کیا اور امیر طبقہ کیلئے ٹیکس بیس بڑھایا جائے ۔ وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات تجویز کئے اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے ۔علاوہ
مزید پڑھیے


عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرائے :پاکستان

هفته 04 جون 2022ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں کی جانے والیانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے ۔گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اور 31 مئی کو پاک بھارت سندھ طاس آبی کمشنرز کا نئی دلی میں اجلاس ہوا، فریقین نے سندھ طاس معاہدے کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سندھ طاس آبی کمشنرز کے اجلاس میں اپنے تحفظات پیش کئے ،
مزید پڑھیے


منحرف رکن کا ووٹ شمار ہوگا نہ تاحیات نااہلی: سپریم کورٹ، انحراف روکنے کا سوال صدر کو واپس

بدھ 18 مئی 2022ء
اسلام آباد (خبر نگار،92نیوز رپورٹ،صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے بارے میں صدارتی ریفرنس کو نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہیں ہوگا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں5 رکنی لاجر بنچ نے تین دو کے اکثریتی فیصلے کے تحت منحرف رکن کی نااہلیت کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا جبکہ منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کے بارے پی ٹی آئی کی پٹیشن مسترد کردی۔ دو جج صاحبان جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندو خیل نے اکثریتی فیصلے سے
مزید پڑھیے


عدالتی فیصلے سے شہباز اور حمزہ کی حکومتیں ختم، صدر اسمبلیاں تحلیل، الیکشن کرائیں: تحریک انصاف

بدھ 18 مئی 2022ء
لاہور ،اسلام آباد، کوہاٹ،ملتان ( سٹاف رپورٹر ، وقائع نگار، ،سپیشل رپورٹر،،مانیٹرنگ ڈیسک ،نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنے موقف کی فتح قرار دیتے ہوئے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ فیصلے سے وفاقی اور پنجاب کی حکومتیں ختم ہو گئی ہیں فوری طور پر اسمبلیاں تحلیل اور عام انتخابات کرائے جائیں۔سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ سپریم کورٹ آپ کاشکریہ! لوٹوں کیخلاف فیصلہ دے کر آپ نے اخلاقیات کوبچالیا، امپورٹڈ حکومت پراس وقت خوف طاری ہے ،امپورٹڈ حکومت پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھانے لگی ہے ،کوہاٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں