Common frontend top

BN

لاہور


توہین عدالت پر پہلے گیلانی نااہل ہوئے ،اب شہبازکی باری :عمران :لاہور ہائیکورٹ نے ہراساں کرنے سے روکدیا

بدھ 19 اپریل 2023ء

لاہور،اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،سٹاف رپورٹر ،نامہ نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوز رپورٹ ) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو سابق وزیر اعظم عمران خان کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے قراردیا کہ عمران کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے جبکہ عمران خان نے کہا کہ توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نااہل ہوئے ، اب شہباز شریف ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں ممکنہ آپریشن روکنے اور طلبی کے نوٹس کے خلاف عمران کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے کی ، سابق وزیر
مزید پڑھیے


گندم ، کھاد سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا: محسن نقوی

بدھ 19 اپریل 2023ء

لاہور(92نیوزرپورٹ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے خصوصی اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم اورکھادکی سمگلنگ کی روک تھام اورقیمتوں میں استحکام کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بڑے پیمانے میں کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔اجلاس میں پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیاگیا۔چیک پوسٹوں پر بھی ٹرکوں کی چیکنگ کی جائے گی۔محسن نقوی نے ہدایت کی کہ گندم اورکھاد کے ذخیرہ اندوزو ں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مزید ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کا ہدف حاصل کرنے
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی ارکان استعفوں کیلئے پرسوں جائینگے، ہررکن ذاتی حیثیت میں تصدیق کریگا: ترجمان قومی اسمبلی

پیر 26 دسمبر 2022ء
اسلام آباد،لاہور(نیٹ نیوز، نیوزایجنسیاں) پی ٹی ا ٓئی کے ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے پرسوں ایوان میں جائیں گے ، دوسری طرف قومی اسمبلی کی طرف سے کہا گیا ہے تحریک انصاف کے ہررکن قومی اسمبلی کو ذاتی حیثیت میں اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرنا ہوگی۔ترجمان نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق سے متعلق واضح پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش ہو کر متعلقہ نشستوں سے استعفوں کی تصدیق کی ایک بار پھر بازگشت سنی جا رہی ہے جس پر خط کا حوالہ دیتے
مزید پڑھیے


رانا ثنا اللہ جرائم پیشہ: لگتا ہے اسٹیبلشمنٹ اپریل میں انتخابات کرانے جا رہی :عمران خان

پیر 26 دسمبر 2022ء
لاہور(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے ، جب کہیں گے پرویز الٰہی اسمبلی توڑ دینگے ،وزیر اعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے نمبر پورے ہیں،11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے ۔ سینئر صحافیوں اورنجی ٹی وی سے گفتگواور بیان میں ان کاکہناتھا جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے
مزید پڑھیے


2ارب روپے سے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم؛ لاہور کو دوبارہ آرٹ،کلچر اورفلم کامرکز بنائیں گے : وزیراعلیٰ

پیر 26 دسمبر 2022ء
لاہور ( 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے لاہور میں جدید ترین پروڈکشن سٹوڈیوبنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا لاہور میں جدید سینماکمپلیکس بھی بنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ سے فلم ڈائریکٹر،پروڈیوسر و رائٹرسید نورنے ملاقات کی جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہا ایرانی اورترک فلم میکرزکی معاونت سے فلم انڈسٹری کو بحال کیا جائے گا، نوجوان فلم میکرز کو پروڈکشن کے نئے رجحانات کی ٹریننگ دلائی جائے گی،ٹیوٹا کے اداروں میں فلم ٹیکنیشن کے جدید کورسزمتعارف کرائیں گے ،لاہورکبھی آرٹ،کلچر اورفلم کا مرکزتھا، ن لیگ کی
مزید پڑھیے



مجرموں کو این آر او ٹو دیکر ملک و قوم سے مذاق کیا گیا،اب فیصلہ کن کال دونگا :عمران :مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلیاں

هفته 24  ستمبر 2022ء

اسلام آباد،لاہور،پشاور ( سپیشل رپورٹر،وقا ئع نگار ،نیوز رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک،92نیوزرپورٹ ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہر روز باری باری حکمرانوں کے کرپشن کیسز ختم ہورہے ہیں، یہ پہلے قانون بناتے ہیں اور پھر اس سے اپنے کیس ختم کراتے ہیں ،اگر حکمرانوں نے یہی کرنا ہے تو جیلوں کو کھول دیں غریبوں کا کیا قصور ہے ، چور ملک پر قابض ہیں، حقیقی آزادی کیلئے جہاد کرنا ہو گا،قائدین پوری یکسوئی سے تیاری کریں ، ہماری جدوجہد آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے ،اپنی حقیقی آزادی اورخودمختاری کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کال دوں
مزید پڑھیے


پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع پلان بنایا: پرویز الہٰی

هفته 24  ستمبر 2022ء

لاہور (وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ کے حوالے سے قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چودھری پرویزالہی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے جامع پلان بنایا ہے ۔ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سینئر سیاستدان سلیم بریار اور ایم پی اے احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت
مزید پڑھیے


صوبا ئی دارالحکو مت : رواں سال جرائم میں 200فیصد اضافہ

منگل 13  ستمبر 2022ء
لا ہو ر (میاں رؤف)صوبا ئی دارالحکو مت میں جرا ئم کے اضافہ پر آئی جی پنجاب کا افسران پر بر ہمی کا اظہا ر ،آئی جی نے لاہورپولیس کے اعلی افسران کو سیاسی معاملات میں دلچسپی ترک کرکے شہر بڑھتے ہوئے قتل ،ڈکیتی قتل ،اغوا زیا دتی ۔ اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم پر قابو اور مقدما ت کی تفتیش پر دھیا ن دیں ۔ ذرا ئع کے مطابق آئی جی پنجاب پو لیس نے لا ہو ر پو لیس کی رواں سا ل میں کی کا رکردگی کا جا ئزہ لیا گیا تو گزشتہ سا ل
مزید پڑھیے


مریم کو پاسپورٹ واپسی ، لاہورہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی فل بنچ کل 14ستمبر کو سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے لیکن ججز چار بار کیس سننے سے معذرت کر چکے ہیں۔ادھرسیشن عدالت نے مریم نواز کے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست
مزید پڑھیے


حضرت علی ہجویریؒ کی خانقاہ ،علوم قرآن کا مرکز:طاہر بخاری

منگل 13  ستمبر 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) ڈائریکٹر جنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کے 979 ویں سالانہ عرس کی استقبالیہ تقریب کے سلسلے میں چوتھے روزبین المدارس و جامعات کے طلباء کے مابین " مقابلہ حسن قرأت" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی خانقاہ، علوم قرآن کا مرکزتھی، حضرت اقبال نے آپؒ علوم و معارف ِ قرآنیہ کا پاسبان قرار دیا۔ عہدِ حاضر میں قرآنی افکار کی ترویج کے لیے سیّدہجویرؒ کے طرزِ زیست سے رہنمائی کی ضرورت ہے ۔قرآنی افکار کا فروغ اور سیرت طیبہﷺکی ترویج،
مزید پڑھیے








اہم خبریں