لاہور



اپوزیشن جماعتوں کے ارکان توڑنے پر کام شروع

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور (رانا محمد عظیم )اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حکومت گرانے کے لئے حکومتی اتحاد میں دراڑیں ڈالنے اور حکومتی اتحادیوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوششوں کے جواب میں تحریک انصاف نے بھی متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، اپو زیشن کو اس کا جواب دینے کیلئے اپوزیشن کے اندر دراڑیں ڈالنے پر کام شروع ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی طرف سے اس ضمن میں 5 اہم رہنما نہ صرف متحرک ہو چکے ہیں بلکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپا رٹی کے متعدد ارکان سے رابطے بھی شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق
مزید پڑھیے


تعلیم ،صحت ، زراعت ،صنعت ،پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی: کسانوں پر سالانہ ٹیکس صرف3ہزارکردیا: وزیرخزانہ پنجاب

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(خبرنگارخصوصی)پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مرکزیت کو ختم کر کے بجٹ کی تمام اضلاع میں موزوں تقسیم کویقینی بنایا گیا ہے ۔ کوشش کی گئی ہے کہ چھوٹے شہروں میں شہری سہولیات کی فراہمی کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے ۔ملک کے اقتصادی حالات موزوں معاشی منصوبہ بندی کے متقاضی ہیں اسی لیے بجٹ کی تیاری میں ماہرین معاشیات کی تجاویز سے استفادہ کرتے ہوئے زراعت اور صنعت کو خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ آئندہ آنے والے دنوں میں سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اْٹھایا جا سکے ۔ معاشی گراوٹ کے سب سے بڑے
مزید پڑھیے


منی لانڈرنگ شہباز شریف ، حمزہ کے کہنے پر کی، وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے دفعہ 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، مشتاق چینی نے بطور وعدہ معاف گواہ اپنا بیان قلمبند کرایا، جوڈیشل مجسٹریٹ احمد وقاص نے ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کی، شہباز شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔نیب حکام مشتاق چینی کو مکمل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیر
مزید پڑھیے


نئے مالی سال میں محکمہ آثارقدیمہ کیلئے 350ملین رکھے گئے

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(عثمان علی)صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے مالی سال 2019/20 بجٹ میں محکمہ آثار قدیمہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 350ملین رکھے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال 2018/19کی نسبت 150ملین روپے زیادہ ہیں گزشتہ مالی سال سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مد میں 200ملین روپے مختص کیے گئے تھے ۔رواں مالی سال 34سکیموں کے لیے 350ملین روپے رکھے گئے ہیں جن میں 280ملین روپے کے قریب جاری سکیموں جبکہ 70ملین روپے کے قریب نئی سکیموں کیلئے مختص کئے گئے ۔ 350ملین روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی ترجیحات میں بین الاقوامی معیار کے مطابق
مزید پڑھیے


پاکستان کی ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 7تنظیموں کا بجٹ کیخلاف احتجاج

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی 7 بڑی تنظیموں نے لاہور پریس کلب کے باہربجٹ کے خلاف احتجاج کیا ،احتجاج میں شریک تاجروں اور صنعت کاروں نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں،مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی، پاکستان نیٹ ویئر ایسوسی ایشن اینڈ سوئیٹر ایکسپورٹرز، پاکستان ہوزری مینو فیکچر ایسوسی ایشن، پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، کارپٹ مینوفیکچر اینڈ ایکسپوٹرز ،پاکستان کینوس ٹینٹ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن اوردیگر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی بجٹ پاکستان تحریک انصاف کے منشور اورایکسپورٹ پالیسی کے خلاف
مزید پڑھیے




سی پیک سے استفادہ ،زراعت 41،لائیوسٹاک کیلئے 67فیصد بجٹ مختص

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(گوہرعلی)پنجاب کے بجٹ میں سی پیک سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے عصری تقاضوں کے مطابق حکمت عملی مرتب کی گئی ہے ، اس بجٹ میں دیہی معیشت اورصنعت کوغیر معمولی اہمیت دے کر سی پیک اوروزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین کے ساتھ 313 آئٹمز کے لئے فری ٹریڈ کا معاہدہ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کالائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ، اس حکمت عملی کے مطابق آئندہ مال سال کا ترقیاتی بجٹ کا35فیصدجنوبی پنجاب کے لئے مختص کیا گیا لیکن زراعت کے لئے 41فیصد اور لائیو سٹاک کے لئے 67فیصد بجٹ مختص کیا
مزید پڑھیے


فریال تالپور 9، سبطین خان 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اتوار 16 جون 2019ء
اسلام آباد،لاہور(اپنے نیوز رپورٹر سے ، نامہ نگار) اسلا م آباد کی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 24جو ن کو دوبارہ پیش کر نے کا حکم دیدیا۔ ہفتہ کو نیب کی ٹیم فریال تالپور کو اسلام آباد میں سب جیل قرار دی گئی ان کی رہائشگاہ سے لے کر روانہ ہوئی تو پیپلزپارٹی کے کارکنان نے انکی گاڑی کو گھیر لیا اور نیب کے خلاف نعرے بازی کی۔پولیس نے کارکنان کو پیچھے دھکیل
مزید پڑھیے


پنجاب حکومت کا لاہور میں میگا پراجیکٹ شروع نہ کرنے کا فیصلہ

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پنجاب حکومت نے لاہور میں جاری منصوبوں کو مکمل کر نے کو ترجیح دیتے ہوئے فی الحال کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں لاہور میں کوئی میگا پراجیکٹ تجویز نہیں کیا گیا۔بیشتر فنڈز جاری منصوبوں کو مکمل کر نے کے لئے مختص ہوئے ہیں ۔
مزید پڑھیے


سینئر صحافی رحمت علی رازی کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے ادا کی جائیگی

اتوار 16 جون 2019ء
کراچی/اسلام آباد/لاہور(لاہور(خصوصی نمائندہ ، نیوز ایجنسیاں )سینئر صحافی رحمت علی رازی کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے دوپہر ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع آر بلاک ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ،دریں اثنا ء صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیر اعظم عمران خان،شہباز شریف،بلاول بھٹو زرداری،فردوس عاشق اعوان،چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے ،عمر سرفراز چیمہ و دیگر نے سینئر صحافی رحمت علی رازی کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار صحافت کے شعبے میں رحمت علی رازی کی گراں قدر خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے وزیراعظم عمران
مزید پڑھیے


ڈاکٹر قدیر کی ہائیکورٹ میں اپنے کیس کی خود پیروی کی درخواست

اتوار 16 جون 2019ء
لاہور( نامہ نگار خصوصی )قومی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے کیس کی پیروی کے لیے خود پیش ہونے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے ۔یہ درخواست ایڈووکیٹ مدثر چوہدری اور مرزا حسیب اسامہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار گورنمنٹ کالجز اور یونیورسٹیوں میں لیکچرردینا چاہتا ہے ۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی اور نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے ، اس سلسلے میں اپنے کیس کی پیروی کے لیے خود
مزید پڑھیے