Common frontend top

لاہور


ق لیگ کا وزیراعظم کی حمایت کا اعلان؛بزدار مستعفی، پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نامزد

منگل 29 مارچ 2022ء

لاہور؍ اسلام آباد( وقائع نگار؍خبر نگار خصوصی؍ سٹاف رپورٹر؍ سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا جبکہ وزیراعظم نے ق لیگ کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار نامزد کردیا، جواب میں مسلم لیگ(ق) نے عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کردی۔پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب کی کابینہ وزیراعظم سے مشاورت کرکے بنائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ جہانگیر ترین سے فون پر بات کرکے ان کی عیادت کی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے
مزید پڑھیے


پرویز الٰہی کی نامزدگی،بزدار کا استعفیٰ سرپرائز:فرخ حبیب

منگل 29 مارچ 2022ء

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے بنی گالہ ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہی کو وزیراعلی نامزد کیا، عثمان بزدار نے اس موقع پر عمران خان کو استعفی پیش کیا ،یہ اپوزیشن کیلئے سرپرائز ہے ۔خصوصی ٹرانسمیشن میں میزبان فیصل عباسی،یاسررشید، ڈاکٹر معید پیرزادہ سے گفتگو میں ان کاکہناتھا طارق بشیر چیمہ ق لیگ کا اندرنی معاملہ ہے ،باقی اتحادیوں سے بھی رابطہ ہے ،معاملات آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔مسلم لیگ ق کے رہنما سینیٹر کامل علی آغا نے کہاپرویز الٰہی تعلق قائم رکھتے ہیں، عمران خان نے تاخیر سے لیکن درست فیصلہ کیا ،یہ فیصلہ ہوچکا
مزید پڑھیے


نواز ، زرداری کا اچانک اکٹھا ہونا،مطلب کوئی سازش چل رہی تھی: ارشاد عارف

پیر 28 مارچ 2022ء

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ارشاد احمد عارف نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کا پیغام سب کو گیا ہے ، مخالفین، حامیوں اور اداروں کو بھی گیا ہے ۔سب کو علم ہے کہ پی ڈی ایم کیوں ٹوٹی تھی،ایک اجلاس میں نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا،پھر یہ اچانک اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ، اسکا مطلب ہے کہ کوئی نہ کوئی تو سازش چل رہی تھی،پھر معاملہ عدم اعتماد تک پہنچ گیا۔گزشتہ روز چینل 92نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں اینکر پرسن یا سر رشیدسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤ مارچ آج اسلام آباد پہنچے گا،عمران کا جلسہ ناکام، سرپرائز ہم دینگے : پی ڈی ایم

پیر 28 مارچ 2022ء

لاہور،، گوجرانوالہ اسلام آباد، کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک، 92 نیوز رپورٹ،خبر نگار خصو صی، نمائندگان، نیوز ایجنسیاں) پی ڈی ایم کے مہنگائی مکاؤ مارچ کے قافلے ملک بھر سے شہر اقتدار کی جانب گامزن ہیں، آج شام اسلام آباد میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ، مارچ کے شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ، مرکزی قائدین خطابات سے کارکنوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے اپوزیشن کے مہنگائی مکاو ٔ مارچ کے قافلے آج اسلام آباد پہنچیں
مزید پڑھیے


بھارت میں 4سال قید کاٹ کر پاکستانی خاتون وطن پہنچ گئی

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور (نیٹ نیوز)انڈین ریاست کرناٹک میں 4سال قید کاٹنے کے بعد پاکستانی خاتون سمیرا کو ان کی کم عمر بیٹی سمیت واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔سمیرا کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے اور ان کے والدین قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں۔ سمیرا کی پیدائش قطر ہی میں ہوئی تھی۔ قطر ہی میں سمیرا کا رابطہ انڈیا کے ایک مسلمان نوجوان سے ہوا تھا جو جلد ہی گہرے تعلق میں بدل گیا۔جس سے شادی کے بعد وہ بھار ت گئی جہاں اسے قید کرلیاگیا۔بی بی سی اردو پر سمیرا کی
مزید پڑھیے



جاتی عمرہ سے مریم صرف 60 افراد کے ہمراہ روانہ

اتوار 27 مارچ 2022ء
سندر (نامہ نگار) شریف فیملی کی رہائشگاہ جاتی عمرہ سے مریم نواز صرف 11 گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ روانہ ہوئیں جن میں سے 3 گاڑیاں مریم نواز کی ذاتی اور ایک ساؤنڈ سسٹم کا ٹرک بھی شامل تھا جبکہ مقامی ایم پی اے بھی چند کلومیٹر دور سے ہی چند افراد پر مشتمل موٹر سائیکل ریلی لے کر روانہ ہو گیا جبکہ میڈیا سمیت ہر کارکن کی نظر مرزا جاوید کو جاتی عمرہ میں تلاش کرتی رہی ، سکیورٹی اداروں و دیگر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی جاتی عمرہ سے روانگی کے وقت قافلہ 55 سے 60 لوگوں
مزید پڑھیے


یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور (پ ر ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں گزشتہ روز ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے اشتراک سے جامعہ میں قائم ہونے والے ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کی افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا (تمغہ امتیاز) تھیں۔ تقریب میں خواتین اساتذہ اور طلبہ سمیت ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے نمائندگان نے بھی خصوصی شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف
مزید پڑھیے


مہنگائی مکاؤمارچ شہر اقتدار کی جانب گامزن، عوام حکومت کو آخری دھکا دینے باہر نکلیں : اپوزیشن

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور، کراچی، اسلام آباد( نمائندہ خصو صی سے ،سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصو صی،92 نیوز رپورٹ، نمائندگان92 نیوز، نیوز ایجنسیاں) متحدہ اپوزیشن کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کے قافلے شہر اقتدار کی جانب چل پڑے ۔ جگہ جگہ استقبال اورکارکن حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ،کراچی، پشاور، ڈیرہ اسماعیل، ٹانک ،جنوبی اضلاع، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے اپوزیشن کے قافلے مقامی رہنماؤں کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔مسلم لیگ ن کے نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ ماڈل ٹاؤن
مزید پڑھیے


حکومتی وفد کی پرویز الٰہی،متحدہ،’’ باپ‘‘ سے ملاقات؛ سیاسی ڈرامے کے صرف کردار تبدیل ہونگے : سپیکرپنجاب اسمبلی

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان(کامرس رپورٹر، سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر دفاع پرویزخٹک نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کر کے تحریک عدم اعتمادپر تفصیلی گفتگوکی اور وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزرا نے کہا وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔پرویز الٰہی نے کہاملاقات پرچوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے ۔وفاقی وزرا نے ملاقات کے بعد میڈیا سے باقاعدہ گفتگو نہیں کی ۔ صحافیوں نے چلتے چلتے سوالات کئے ۔ شاہ محمودنے کہاملاقات زبردست رہی ۔چوہدری برادران کے
مزید پڑھیے


مخالفین بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ، ڈی چوک جلسہ مافیا کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا: بزدار

اتوار 27 مارچ 2022ء
لاہور(کامرس رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈی چوک جلسہ مافیا کے تابوت میں آخر ی کیل ثابت ہوگا۔وزیراعظم کی کال پرملک بھر سے لاکھوں کارکن اسلام آباد کارخ کررہے ہیں ۔اسلام آباد کا جلسہ خیر اور شر کی جنگ بن چکا ۔مخالفین وزیراعظم کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ۔کپتان کے ساتھ ہم سب چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سے کمالیہ میں وفاقی و صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ کو کمالیہ سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں