Common frontend top

لاہور


اقتدار کی جنگ میں نقصان ملک کا ہورہا ،سیاسی بحران ختم ہونا چاہئے :سراج الحق

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقتدار کی جنگ میں سارا نقصان ملک کا ہورہا ہے ،سیاسی بحران ختم ہونا چاہئے ،جب وزیر اعظم خود بلدیاتی الیکشن کی مہم چلا رہا ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ عوام نے ان کو مسترد کر دیا، بار بار قانون توڑنے ، الیکشن کمیشن سے جرمانے کی سزا پانے والے باقاعدہ مجرم کو اب وزیر اعظم نہیں ہونا چاہئے ۔ عوام کے وسائل کے ساتھ بلدیاتی مہم چلانے والا وزیراعظم قوم کا اعتماد کھو چکا، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا،
مزید پڑھیے


کہا جارہاہے معاملات کو نوازشریف اور مریم چلائیں گے : رانا عظیم

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار رانا عظیم نے 92 نیوز کے پروگرام ’’ دی لاسٹ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف کے بارے میں رائے ہوتی تھی کہ شاید وہ کچھ حلقو ں میں اہم ہیں اب یہ صورتحال نہیں وہ کسی بھی جگہ پر قبول نہیں ،کہا جارہاہے کہ معاملات کوزیادہ تر نوازشریف اور مریم نواز چلائیں گے ۔ پی پی میں واضح طورپر یہ بات ہوئی کہ اگر شہباز شریف کو ڈیڑھ سال دیاگیا تو کیا گارنٹی ہے کہ شہبازشریف پی پی کودیوار سے لگانے کی کوشش نہیں کرینگے ،ابھی اپوزیشن کے پاس بندے پورے نہیں ۔ایڈیٹر
مزید پڑھیے


رمضان میں عوام کی قطاریں،دھکے نہیں لگنے چاہئیں : لاہور ہائیکورٹ

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جسٹس شاہد جمیل نے رمضان میں اشیائے خورونوش کی فراہمی اور قیمتیں مقرر اور کنٹرول کرنے کا میکنزم 29 مارچ کو طلب کرلیا،فاضل جج نے ہدایت کی رمضان سے قبل یہ کام ہوجانا چاہیے ،عوام کی قطاریں اور انھیں دھکے نہیں لگنے چاہئیں، کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمدعثمان نے عدالت کوبتایا رولز بنانے اور نافذ کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جس میں کابینہ کو بھی شامل کرنا ہوگا، عدالت میں کھاد کی فراہمی کے لئے میکنزم پیش کیا گیاجس کے مطابق گرداوری کی بنیاد پر کھاد کی فراہمی کی جائے گی۔لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل
مزید پڑھیے


منی لانڈرنگ کیس ، شہباز شریف ،حمزہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

هفته 26 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگار خصوصی، این این آئی)سپیشل کورٹ سنٹرل لاہورنے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی،شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاجنہوں نے درخواست دائر کی ہے وہ خود کہاں ہیں۔حمزہ شہباز کہاں ہیں، انہیں بلائیں، کیس کی دوبارہ آواز لگاؤ، اگر حمزہ شہباز نہیں پیش ہوتے تو ضمانت خارج کر دیتے ہیں، کیا میں یہاں سارا دن بیٹھا رہوں گا ، جونیئر وکیل نے کہا حمزہ شہباز
مزید پڑھیے


صوبائی وزرا ، ارکان کی ملاقاتیں، بھرپوراعتماد کااظہار،کل کا جلسہ عوامی ریفرنڈم ہوگا: عثمان بزدار

هفته 26 مارچ 2022ء

لاہور(وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا اور اراکین پنجاب اسمبلی نے علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں کیں اور ان پربھرپوراعتماد کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو ان کے حلقوں کے مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور مخالفین بے بنیاد الزامات کی سیاست،ملک کو استحکام کی ضرورت ہے ، انتشار کی نہیں،موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتیں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا کر منفی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم
مزید پڑھیے



2سال کے بعد داتا دربار کمپلیکس میں شہر اعتکاف سجانے کا فیصلہ

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور(قاضی ندیم اقبال)دو سال کے بعد داتا دربار کمپلیکس میں شہر اعتکاف سجانے کا فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو فارم تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ معتکفین کے لئے سپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی اداروں کی کلیرنس لازمی قرار دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق داتا دربار کمپلیکس میں آخری بار 2019 رمضان المبارک 1440 ھ میں عقیدت مند بڑی تعداد میں معتکف ہوئے ۔ سال 2020 اور سال 2021میں کورونا وبا کے خدشات کے سبب داتا دربار سمیت پنجاب بھر کی کسی بھی وقف مسجدمیں بڑی تعداد میں معتکف ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔تاہم رواں برس
مزید پڑھیے


مرحوم پینشنرکی بیٹی کو پنشن نہ دینے پرڈی جی او بی آئی طلب

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدوحیدنے مرحوم پینشنرکی بیٹی کو پنشن نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پرڈی جی او بی آئی کو 12 اپریل کو طلب کرلیا ہے ،عدالت نے ریجنل ڈائریکٹر ای او بی آئی کے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ڈی جی کو طلب کیاہے ،دری اثناء لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس رسال حسن سید نے بچوں کو والد کی آمدنی سے زائد خرچہ کا مقرر کرنے سے متعلق فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائردرخواست پرسابق بیوی سمیت فریقین کو 13 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے ، شفقت علی کی طرف
مزید پڑھیے


ناقص فریش کریم کے 3 ہزار سے زائد پیکٹ تلف

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب فوڈاتھارٹی کی جانب سے ماہ رمضان مبارک سے قبل لاہور کے بڑے سپر سٹورز کی چیکنگ کی گئی۔ سمن آباد، بند روڈ اور شاہ عالم مارکیٹ میں چھاپے مار کر ناقص معیار کی حامل سمگل شدہ فریش کریم برآمد کر لی گئی۔ مختلف مقامات سے 3 ہزار سے زائد پیکٹ برآمد کر کے تلف کئے اور وئیر ہاوس بند کر دیے گئے ۔ڈی جی فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا رمضان المبارک سے قبل مارکیٹ میں جعلی اور غیر معیاری پراڈکٹس پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے ۔عوام سے گزار ش ہے کہ اشیاء کی خریدار
مزید پڑھیے


بنی گالہ میں جادو ٹونے کیلئے منوں گوشت جلایا جاتا ،عمران سے پہلے ہم سر پرائز دینگے: شہباز شریف

جمعه 25 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور( 92 نیوز رپورٹ، خبر نگار، سٹاف رپورٹر،این این آئی )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے سرپرائز سے پہلے ہم ان کو سرپرائز دیں گے ، عمران خان سے بات کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اب اقتدار کے بغیر ایک منٹ بھی نہیں رہ سکتے ، پونے چار سال میں عمران خان نے انتہائی متکبرانہ انداز اپنایا، وہ سمجھتے ہیں کہ ان کو اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، اب ان کی
مزید پڑھیے


عمران خان کا سپاہی ، الزامات کی سیاست پر یقین نہیں: بزدار، شیخ رشید کی ملاقات

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور( وقائع نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔پراپیگنڈہ کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انارکی پھیلانا اور ترقی کو روکنا ہے ۔میں وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں۔ مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی۔عثمان بزداراورشیخ رشیداحمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں