Common frontend top

لاہور


الیکشن جلدی ہوسکتے ، ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں:شیخ رشید

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے /وقائع نگار) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں الیکشن جلدی بھی ہوسکتے ہیں لیکن خواہش ہے کہ ملک اور جمہوریت آگے بڑھے ، اپوزیشن کے پاس ہمارے کچھ بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی اپوزیشن کے کچھ بندے ہیں، اپوزیشن اپنے جال میں خود پھنس گئی ، کوئی کہیں نہیں جارہا، عثمان بزدار کے جانے کی باتیں بھی افواہیں ہیں کیونکہ وہ عمران خان کو چھوڑ کر کہیں نہیں جارہے ۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ جے یوآئی کو ان کی ڈیمانڈ کے مطابق جلسے کی
مزید پڑھیے


وزیر اعلی تبدیلی کا خدشہ: ڈی جی خان رہائشیوں کو دی مالی امداد کا ڈیٹا نامعلوم مقام پر شفٹ

جمعه 25 مارچ 2022ء
لاہور( انورحسین سمرائ) وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے خدشہ کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ سے وزیر اعلیٰ سردار عثمان خاں بزدار کے حکم پر ڈیرہ غازی خان کے غریب اور رہائشیوں کو ساڑھے تین سال میں فراہم کی گئی مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز کا ڈیٹا اور ریکارڈ مبینہ طور پر نامعلوم مقام پر شفٹ کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلی بننے کے بعد اپنے آبائی قصبہ بارتھی، تحصیل تونسہ شریف اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہائشیوں کو دل کھول کر مالی امداد اور صوابدیدی فنڈز فراہم کیے ۔
مزید پڑھیے


مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر88 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کوسول اعزازات عطا

جمعرات 24 مارچ 2022ء
اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،سٹاف رپورٹر،92 نیوز، صباح نیوز،آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیرملکی شخصیات کو یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات سے نوازا۔ بدھ کو یہاں ایوان صدر میں ایک خصوصی پر وقار تقریب میں 9 کیٹیگریز میں 45 افراد کو نشان امتیاز، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ قائداعظم، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں محمد نعیم، نذر محمد راشد(ن م راشد مرحوم) اور مجید امجد (عبدالمجید مرحوم)
مزید پڑھیے


کالاباغ ڈیم کی تعمیر ضروری: مونس الٰہی

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور ( نیٹ نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے ایک بار پھر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کو ضروری قراردیدیا۔مونس الٰہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا موسمی تبدیلی ، بڑھتی آبادی اور واٹر مس مینجمنٹ کے باعث ہمارے تیزی سے کم ہو تے آبی وسائل مستقبل میں ہمیں پانی کی شدید قلت سے دوچار کر سکتے ہیں، کیا کالاباغ ڈیم مخالفین کو اس خطرے کا احساس ہے ۔مونس الہی نے مزید کہا کہ پانی کی حفاظت زندگی کی ضمانت ہے ۔
مزید پڑھیے


کورونا : سعودی سفری پابندیاں ختم،حرمین میں اعتکاف کی اجازت

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلا م آباد ،لاہور(رپورٹنگ ٹیم،نیوزایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبانے پاکستان میں مزید2ا فرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد30333ہو گئی ۔ سعودی عرب میں یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد دو سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دیدی گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اوروزارت قومی صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27741کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے سجانے کیلئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے
مزید پڑھیے



پنجاب کابینہ کاوزیراعلیٰ پر اظہار اعتماد،8ارب کا رمضان پیکیج منظور

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور(وقائع نگار)پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 52 واں اجلاس ہوا۔5گھنٹے طویل اجلاس میں اہم ایجنڈے کی منظوری سمیت سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تقریباً8ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دی جس کے تحت رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ سے 100 روپے کم نرخ پر 450 روپے میں ملے گا۔حکومت پنجاب عوام کو سستے آٹے کی فراہمی پر تقریباً4ارب روپے کی سبسڈی دیگی۔رمضان بازاروں میں چینی مارکیٹ
مزید پڑھیے


براڈ شیٹ سربراہ کی معافی طمانچہ، دھیلے کی کرپشن نہ ملی: شہباز

بدھ 23 مارچ 2022ء
اسلام آباد،لاہور( سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوز رپورٹ،صبا ح نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے کی معافی نیب نیازی گٹھ جوڑ کے منہ پر زور دار تھپڑ ہے ، وہ ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ڈھونڈ سکے ،اب جھوٹ ،فریب اورکردارکشی کی عمارت منہدم ہوگئی ،نواز شریف کی بے توقیری میں عمران نیازی نے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ آرمی چیف نے اجلاسوں میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے ہمیشہ عزت
مزید پڑھیے


ویٹر نری یو نیورسٹی کی کامیا بی کے 20سال مکمل ہونے پر جشن

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورمیں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے با رہویں سالانہ اجلاس و عشائیہ تقر یب کا انعقاد ہوا،جس میں ویٹر نری یو نیورسٹی کے کامیا بی کے بیس سال مکمل ہو نے پر شاندار جشن منا یا گیا۔تقریب کی صدا رت ویٹر نری یونیورسٹی کے پہلے وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور قر یشی نے کی جبکہ وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، سیکر ٹری لا ئیو سٹاک نوید حیدر شیرازی نے بطور گیسٹ آف ہا نر، پروفیسر ڈاکٹر محمدنواز ، پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا ودیگر نے شرکت
مزید پڑھیے


کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیوانسٹرکٹرز ورکشاپ کا افتتاح

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور (کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سینٹر میں پانچ روزہ کولیپس سٹرکچر سرچ اینڈ ریسکیو انسٹرکٹر زورکشاپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے اس ورکشاپ کا انعقاد ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹرکے تعاون سے کیاہے ۔ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے کل 25 افسران، اہلکاروں اور انسٹرکٹرز کو بطور CSSR انسٹرکٹرز تربیت دی جائے گی۔ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ درپیش خطرات اورانسٹرکٹرزکی استعدادکار کی جانچ کے تربیتی پروگرام کے انعقاد کے بعداب ایمرجنسی سروسزاکیڈمی، ایشین
مزید پڑھیے


ایمیزون آؤٹ لیٹ پر کیسریا اور لیژر کلب آؤٹ لیٹس کا افتتاح

بدھ 23 مارچ 2022ء
لاہور (پ ر ) امارات گروپ کے زیرِ انتظام ایمیزون آؤٹ لیٹ مال میں ملبوسات کے مشہور برانڈز کیسریا اور لیژر کلب کے آؤٹ لیٹس کا افتتاح کر دیا گیا ۔ برانڈز کی افتتاحی تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں خوش ذائقہ پکوانوں اور میوزیکل کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔خواتین کی ایک بڑی تعداد نے دونوں برانڈز کی آؤٹ لیٹس میں نِت نئے ڈیزائینوں کے ملبوسات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے خریداری کی۔ اِس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ نئے
مزید پڑھیے








اہم خبریں