BN

لاہور



پنجاب حکومت بنیادی انسانی حقوق بھی نہیں دے سکی: عامر متین

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار عامرمتین نے کہا کہ ساہیوال جیسے واقعات کسی بھی معاشرے کو ہلاکر رکھ دیتے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت سانحہ ماڈل ٹائو ن اور رائو انوار کے بارے میں بہت کچھ کہتی رہی ہے تو اب کیا ہوا ۔ پروگرام مقابل میں میزبان ثروت ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب کے وزیراعلی کی کارکردگی پانچ ماہ میں نظر آگئی ہے ۔ یہ حکومت بنیادی انسانی حقوق بھی نہیں دے سکی۔بتایا جائے کہ حکومت کی طرف سے افسروں کو لگانے کا کیاطریقہ کار ہے تحریک انصاف نے تو پنجاب کو ٹھیکے پر دیاہوا ہے ۔ تجزیہ
مزید پڑھیے


وزرا، حکومتی ارکان کو سرکاری ہسپتالوں سے علاج کرانے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال)ملک بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری، اپ گریڈیشن کے لئے وزیر اعظم کی نئی پالیسی جاری کر دی گئی ،صوبائی حکومتیں ،وفاقی و صوبائی وزرا، انتظامی مشینری ، عمل درآمد کی پابند بنا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، اوربلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کی بابت شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ پورٹ کے بعد وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی و صوبائی وزرا، حکومتی مشینری اور ان کے
مزید پڑھیے


شہباز، خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستیں یکجا کرنیکا حکم

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور خواجہ برادران کی ضمانتوں کے لیے دائر درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستگزار وکیل کو 7 فروری کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی ۔جسٹس ملک شہزاد احمد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ شہباز شریف کی درخواست ضمانت خارج ہونے کے ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل جبکہ سعدرفیق، سلمان رفیق کی ضمانتوں کیلئے متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور شہباز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کے
مزید پڑھیے


62 ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑی تھانہ سندر میں بند

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا،ای چالان جمع نہ کرانے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کرایا جانے لگا،گذشتہ روز قوانین کیخلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا گیا ،ایل ای ٹی سیٹ پر آن لائن سٹیٹس چیک کرنے پر پتہ چلا کہ اس گاڑی کے 62ای چالان پینڈنگ ہیں،جس پر پٹرولنگ آفیسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے تھانہ سندر میں بند کرادیا،ڈرائیور اﷲ یار دیپالپور کا رہائشی ہے اورقوانین کی خلاف ورزی اس کا معمول تھی،اس حوالے سے سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہناہے کہ
مزید پڑھیے


سانحہ ساہیوال پر وزیراعلیٰ کو مطمئن نہ کیاجاسکا: اجلاس کی اندرونی کہانی

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے )سانحہ ساہیوال کے معاملہ پر ذمہ دار آفیسرز وزیر اعلی کو مطمئن نہ کر سکے ۔ اپنے دفاع میں آئیں بائیں شائیں کرتے رہے ۔ جس پر وزیر اعلی نے شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کی روشنی میں سخت اقدامات کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کیمطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس 11بجے شروع ہواجس میں چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پنجاب پولیس ، سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ سمیت انتظامی افسروں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق
مزید پڑھیے




پنجاب اسمبلی، اپوزیشن کا 2 بلز واپس سلیکٹ کمیٹی بھیجنے کا مطالبہ

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(گوہر علی)اپوزیشن نے خصوصی کمیٹی 3 کے منظور کردہ د و بلز کو ایوان سے واپس سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی طرف سے تحریری طو رپر دی گئی آئینی ترامیم میں ’’دی پنجاب اکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ ‘‘ اور ’’دی نمل انسٹی ٹیوٹ میاں والی‘‘ بل کو ایوان سے منظوری سے قبل سلیکٹ کمیٹی سے منظور کرانے کا کہا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کے اس مطالبہ پر ایوان میں بحث ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا یہ مطالبہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا
مزید پڑھیے


سال میں 6بڑے شہروں میں کوڑے سے بجلی بنانے کی ہدایت

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیر بلدیات پنجاب عبدالعلیم خان نے صوبے کے 6بڑے شہروں میں کوڑے سے توانائی منصوبے شروع کرنے اور انہیں سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ،ان شہروں میں لاہور ، راولپنڈی ،ملتان ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ شامل ہوں گے جبکہ اسلام آباد کو بھی خصوصی طور پر راولپنڈی کے ساتھ ان منصوبے کیلئے منسلک کیا جائے گا ،اسی طرح پنجاب حکومت پشاور کو کوڑے سے بجلی منصوبہ بنا کر گفٹ کریگی ، اپنے دفتر میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ چین سمیت غیر
مزید پڑھیے


گورنر کی جاں بحق خلیل کے گھر آمد،ورثا کو انصاف کی یقین دہانی

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(وقائع نگار)گورنرپنجاب چودھری سرور سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے گھر جاپہنچے ،وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے متاثرہ فیملی کو مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کروائی،ڈرائیور ذیشان کی فیملی سے بھی انکے گھر جا کر ملاقات اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور وزیر اعلیٰ کے مشیر اکرم چودھری بھی ساتھ تھے ، گورنر پنجاب چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق ایسی سخت کارروائی کر یں گے کہ آئندہ کسی کو ایسے بے گناہوں کو قتل
مزید پڑھیے


سانحہ ساہیوال،مجرموں کو نشان عبرت بنائیں گے :نعیم الحق

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ پوری قوم دیکھے گی، ہم کسی غلط بیانی اورجھوٹ کو تسلیم نہیں کرینگے ، مجرموں کو نشان عبرت بنایاجائے گا، قوم دیکھے گی ہم ان مجرموں کا کیا حال کرتے ہیں۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سانحہ ساہیوال جیسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ۔ کراچی میں راؤ انوار اور ماڈل ٹاؤن میں بھی بے گناہ شہریوں کو قتل کیا گیا،اس کی وجہ یہ ہے کہ پولیس کا ادارہ مکمل طورپر ناکام ہوچکاہے ، وقت آگیا کہ پولیس
مزید پڑھیے


اے سی صادق آبادوساہیوال ،ایم ایس جناح ہسپتال تبدیل

منگل 22 جنوری 2019ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،جنرل رپورٹر، نیوز رپورٹر، سپیشل رپورٹر )حکومت پنجاب نے تین افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عباس رضا ناصر اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کو تبدیل کر کے ان خدمات سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے سپرد کرنے ،ایم کاشف اسسٹنٹ کمشنر(ریونیو) ساہیوال کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد تعینات کر نے کیساتھ ساتھ افضل خان سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ کو تبدیل کر کے کلکٹر (کنسالیڈیشن )ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔ادھر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن
مزید پڑھیے