Common frontend top

لاہور


بند پاور پلانٹس فوری بحال کرنے کا حکم؛ قوم پریشان نہ ہو، مشکل وقت سے نکل آئے : وزیراعظم

پیر 04 جولائی 2022ء
لاہور،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خبر نگار خصوصی،92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم کی زیر صدارت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیر اعظم نے ہدایت کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹ فوری پیش کی جائے ، رپورٹ میں لوڈشیڈنگ کی وجوہات واضح بتائی جائیں،صوبوں کو پینے کے پانی اور زرعی سہولیات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے ،ارسا صوبوں کیساتھ مشاورت اور
مزید پڑھیے


بشری بی بی، ارسلان کی آڈیو ٹیپ جعلی ،یہ آگ سے کھیل رہے ہیں: تحریک انصاف

پیر 04 جولائی 2022ء
اسلام آباد،فیصل آباد،لاہور،ملتان،( نیٹ نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک ،سٹی رپورٹر،صباح نیوز،سپیشل رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بشری بی بی اور ارسلان خالد سے متعلق آڈیو ٹیپ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے گھریلو خواتین سے متعلق زبان ریڈ لائن کراس کرنے کی کوشش ہے ،یہ لوگ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک کے حوالے سے لیگی وزرا کی نیوز کانفرنس پر جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے چیف آف سٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہاخواتین کے بارے میں مسلم لیگ ن کا سٹرٹیجک میڈیا سیل آرمی چیف کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہا ہے ،
مزید پڑھیے


حمزہ آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینگے :مریم نواز

پیر 04 جولائی 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہاہے حمزہ شہباز آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دینگے ، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کوگروی رکھ گیا، اگرملک دیوالیہ ہونے کاخطرہ نہ ہوتاتوہم مرجاتے لیکن قیمتیں کبھی نہ بڑھاتے ۔پی پی158 دھرم پورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا یہ دھرم پورہ نہیں پورے لاہورکاجلسہ لگ رہاہے ،نوازشریف لندن بیٹھ کر یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں، پٹرولیم مصوعات کی قیمتیں دل پرپتھررکھ کر بڑھانا پڑیں لیکن قیمتیں بڑھانے کے بعدہم گھروں میں چھپ کرنہیں بیٹھے ،نوازشریف
مزید پڑھیے


الیکشن کمیشن جانبدار، امپائر ساتھ ، پھر بھی ناجائز اور امپورٹڈ حکمرانوں کو شکست دیں گے: عمران خان

پیر 27 جون 2022ء
لاہور( وقائع نگار ،مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ہر حال میں ناجائز اورامپورٹڈ حکومت کو شکست دینی ہے ، بیرونی سازش سے مسلط حکومت کو شکست دینی ہے ،یہ لوگ آئین کو توڑ کر ہم پر مسلط ہوئے ہیں۔ پی پی 168 لاہورمیں ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا لوٹوں کو ہر صورت ہرانا ہے ، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہونگے ،گھر گھر جا کر لوگوں کو تیار کرنا ہے ،لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، پولیس کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا جارہا اورغنڈہ گردی کی
مزید پڑھیے


سٹریٹ کرائمز میں اضافے پر اظہارتشویش، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے : وزیراعظم

پیر 27 جون 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی سے ؍سٹاف رپورٹر؍ خصوصی نیوز رپورٹر/ اے پی پی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں سٹریٹ کرائمز میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،دہشتگردی کے خلاف بیانیہ پر پوری قوم متفق ہے ۔وزیر اعظم آفس میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق لاہور میں اہم اجلاس ہوا۔ وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبہ پنجاب میں امن
مزید پڑھیے



سندھ بلدیاتی الیکشن اور ایم کیو ایم کا احتجاج، مضحکہ خیز یا قابل رحم؟

پیر 27 جون 2022ء
تجزیہ:سید انور محمود مضحکہ خیز یا قابل رحم اور یا پھر دونوں؟ سندھ کے دیہی اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی کی خبروں پر ایم کیو ایم کے وسیم اختر کی میڈیا سے گفتگو کوکیا سمجھا جائے ۔ایم کیو ایم پی پی کی قیادت والی صوبائی حکومت سے کچھ مختلف توقع کر رہی تھی تو اسے نادانی ہی کہا جا سکتا ہے ۔ کیا کئی عشروں سے ایسا ہوتا چلا نہیں آ رہا؟ سندھ کے دیہی علاقوں میں پیپلز پارٹی کا مضبوط ووٹ بینک ہے لیکن اب کچھ اور جماعتیں تیزی سے اس ووٹ بینک تک رسائی حاصل کر
مزید پڑھیے


تحریک انصاف کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج؛ انتخابات نہ ہوئے تو مزید انتشار ہوگا،10جولائی سے پہلے کال دے سکتا ہوں: عمران

پیر 20 جون 2022ء
اسلام آباد ،لاہور ،ملتان ( سپیشل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پرنکل آئے ،لاہور ،فیصل آباد،اسلام آباد،کرا چی،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا ،کارکن امپورٹڈ حکومت نامنظوراورعمران خان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ،مظاہروں میں خواتین اوربچوں نے بھی بھرپورشرکت کی،مختلف شہروں میں عمران خان کاویڈیولنک خطاب براہ راست دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں نصب کی گئی تھیں،لاہور میں لبرٹی چوک پرکارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی،ڈی جے کارکنوں کالہوگرماتے رہے ،یاسمین راشد،حماداظہرسمیت لاہورکی
مزید پڑھیے


عثمان بزدار اور بھائیوں کیخلاف900 کنال سرکاری زمین جعلسازی سے نام کرانے پرمقدمات درج

پیر 20 جون 2022ء
لاہور، ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکیخلاف تونسہ میں کروڑوں مالیت کی 900کنال سرکاری زمین جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے پر مقدمات درج کرلئے ،ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر مقدمات درج کئے گئے جبکہ مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کرانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی
مزید پڑھیے


اسمبلی کو کمزورکرنا آئین اور جمہوریت کمزورکرنے کے مترادف: پرویزالٰہی، عمرچیمہ

پیر 20 جون 2022ء
لاہور(وقائع نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں آئینی بحران کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اسمبلی ایک قانونی ادارہ ہے جو ایک انسٹیٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے اسے کمزور کرنا دراصل آئین اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے ، گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے غیر قانونی کام کیا ، اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس
مزید پڑھیے


پوری قوم ’’نیوٹرلز ‘‘کی طرف دیکھ رہی ،قومی سلامتی خطرے میں ہے : عمران خان

پیر 13 جون 2022ء
لاہور،اسلام آباد(خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں ) چیئرمین تحریک انصاف اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری قوم ’’نیوٹرلز ‘‘کی طرف دیکھ رہی ہے ،قومی سلامتی کوخطرے کا خدشہ ہے ۔ قوم سمجھ لے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے آئی اور نہ ہی مہنگائی کو کم کریگی۔یہ کہتے تھے کہ تحریک انصاف کی حکومت نااہل ہے اور ہم تجربہ کار ہیں ، معیشت بھی ٹھیک کردینگے اور مہنگائی بھی کم کردینگے ۔تاہم جس طرح انہوں نے معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی اسکا مطلب یہ ہے کہ انکا کوئی پلان نہیں تھا۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’ہارڈ ٹاک
مزید پڑھیے








اہم خبریں