Common frontend top

لاہور


توانائی بحران مزید سنگین، شارٹ فال 7468میگاواٹ،بجلی کی10گھنٹے لوڈشیڈنگ

منگل 26 اپریل 2022ء

اسلام آباد،لاہور،کراچی(صباح نیوز،سٹاف رپورٹر) ملک میں توانائی کابحران مزید سنگین ہوگیا،بجلی کا شارٹ فال7ہزار468میگاواٹ ہوگیا، ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، ہائی لاسز والے علاقوں میں 18گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے ۔ ذرائع پاورڈویژن نے بتایا بجلی گھروں کو ایل این جی اور فرنس آئل کی مطلوبہ فراہمی تاحال نہیں ہوسکی اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر بند پاور پلانٹس بھی بدستور بجلی کی پیداوار سے قاصر ہیں۔ نندی پور پاور پلانٹ، مظفرگڑھ اٹلس ٹی پی ایس جامشورو اور متعدد پاور پلانٹس بند ہیں۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 18ہزار 31اور
مزید پڑھیے


لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم برہم، مئی تک نمایاں کمی کاحکم

پیر 25 اپریل 2022ء
لاہور؍ اسلام آباد( نمائندہ خصوصی سے ؍جنرل رپورٹر؍سٹاف رپورٹر؍ کرائم رپورٹر؍ خبرنگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا۔کوٹ لکھپت جیل ، رمضان بازار اور پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاسی مخالفین کو بدترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا، کہا گیا کہ شہباز شریف نے کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ بنانے پر 20 ارب روپے لگا دیئے اور اس پر مجھے نیب کے عقوبت خانے میں رکھا گیا، پاکستان کڈنی و لیور انسٹی ٹیوٹ کو جلد مکمل فعالیت کی ہدایت کی ہے ۔اتوار کو پاکستان کڈنی و
مزید پڑھیے


مقبوضہ کشمیر:خصوصی حیثیت منسوخی کے بعد مودی کا پہلا دورہ ،جلسہ گاہ کے قریب دھماکہ، ہڑتال ،مظاہرے؛ بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیر ی شہید کردئیے

پیر 25 اپریل 2022ء
لاہور، سرینگر ، مظفر آباد ، اسلام آباد ، برمنگھم( اپنے سٹاف رپورٹر سے ، نیوز ایجنسیاں ) آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تو کشمیر کی عوام نے ان کا مکمل بائیکاٹ کردیا،جلسہ گاہ سے کچھ دور دھماکہ ہوگیا، پوری وادی میں ہڑتال کی گئی، چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہیں، مختلف مقامات پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ، ’’ گو بیک‘‘،’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ اور ’’ کشمیر آزادی چاہتا ہے ‘‘کے نعرے گونجتے رہے ، وادی میں یوم سیاہ منایا گیا۔اس موقع پر مقبوضہ جموں
مزید پڑھیے


حمزہ کاانتخاب متنازعہ، صدرکالعدم قراردیں: گورنر؛ عدالتی حکم واضح، سوچ بچار کی ضرورت نہیں: وزیراعظم

پیر 25 اپریل 2022ء
لاہور( وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے منتخب ہونے والے پنجاب کے وزیر اعلیٰ سے حلف نہ لینے کی وجوہات کے بار ے میں صدر عارف علوی کو مطلع کرتے ہوئے آئینی رہنمائی مانگ لی ۔ دوسری طرف وزیراعظم نے اس معاملے پر صدر کو ایک اور ایڈوائس بھیج دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنرنے وزیراعلی کے انتخاب کے بارے تحفظات پر مبنی رپورٹ صدرمملکت کو ارسال کردی ۔6صفحات پر مشتمل رپورٹ میں گورنر نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کی آئینی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ۔رپورٹ میں موقف اپنایا کہ وزیراعلی کا انتخاب آئین اور
مزید پڑھیے


71ء کو دوہرانے سے گریز!تاریخ کسی کو بھی نہیں بخشتی

پیر 25 اپریل 2022ء
تجزیہ: سید انورمحمود جمہوریت نے جس طرح پاکستان میں تشکیل پائی ہے ، سب تعداد اور نمبرز پر ہے ۔ مجھے اس ڈھانچے کی مبادیات پر تحفظات ہیں، خود جمہوریت کے متعلق کبھی نہیں۔ اس طرح ہمارے آئین کے مطابق جو جماعت قومی اسمبلی میں دوسروں سے زیادہ نشستیں رکھتی ہو وہی وفاقی حکومت بنانے کی حق دار ہے ۔صوبوں کیلئے بھی یہی طریقہ کار ہے ۔ پھر میں یہ واضح اور سامنے کی بات کیوں کر رہا ہوں؟صرف یہ واضح کرنے کیلئے جب موقع آتا ہے تو یہ اس طرح سے کام نہیں کرتی۔ ایسا 1970، 1971میں نہیں ہوا۔پاکستان
مزید پڑھیے



لاپتہ افراد کا معاملہ قانون کے مطابق حل کیا جائیگا:وزیراعظم

اتوار 24 اپریل 2022ء
کوئٹہ؍ لاہور(سپیشل رپورٹر؍سٹاف رپورٹر؍ نیٹ نیوز؍ نمائندہ خصوصی سے؍مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے ، صوبے میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 5 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 ارب روپے کی مالی معاونت اور نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی سے بلوچستان دوسرے صوبوں سے پیچھے رہ گیا ، اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر بلوچستان اور پاکستان کیلئے متحد ہونا ہو گا، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، لاپتہ افراد
مزید پڑھیے


سنجرانی نہ آئے ، طیارہ خا لی واپس آگیا ،حمزہ کی حلف برداری پھر لٹک گئی: گورنر ہسپتال داخل ،ایڈووکیٹ جنرل کا کام چھوڑنے سے انکار

اتوار 24 اپریل 2022ء
لاہور،اسلام آباد (کامرس رپورٹر،نامہ نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر ،جنرل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )حمزہ شہباز شریف کی حلف برداری کا معاملہ پھر لٹک گیا، گزشتہ روز شام چار بچے چیئرمین سینٹ نے حمزہ شہباز کا حلف لینا تھا جو کہ بعد میں افطاری کے بعد متوقع تھا مگر سارا دن گزر گیا مگر وہ نہ آئے اور حلف نہ ہو سکا ، حلف کی نئی تاریخ اور وقت بھی تاحال نہیں بتایا گیا،حلف کے معاملے پر صدر سے چیئرمین سینٹ نے ملاقات کی ،گورنر پنجاب علیل ہو گئے انہیں ہسپتال داخل کر ادیا گیا ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام سے
مزید پڑھیے


گورنر وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتا :لاہور ہائیکورٹ ، صدرکوکوئی اورنمائندہ مقررکرنیکی ہدایت

هفته 23 اپریل 2022ء

لاہور( نامہ نگار خصوصی،92نیوزرپورٹ ،نیوز ایجنسیاں )لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر پاکستان پنجاب کے نو منتخب وزیر اعلیٰ کا حلف لینے کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم گورنر کے عہدے کی عزت کرتے ہیں مگر کیا وہ اس عہدے کی عزت کرانا چاہتے ہیں یا نہیں، صدر پاکستان کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے ، گورنر پنجاب ، نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے ، 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں ، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے عدالت نے حمزہ
مزید پڑھیے


پولیس تشدد سے زخمی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک

بدھ 20 اپریل 2022ء
لاہور(92نیوز رپورٹ ) پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون ایم پی اے آسیہ امجد موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں، آسیہ امجدچیئرپرسن پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ہیں۔انہیں تین روز قبل گردن میں سٹریس کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں راولپنڈی ایم اے ایچ ہسپتال ریفر کردیا۔ ڈاکٹر نے معائنے کے بعد بتایا آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے ، جس کے باعث اُن کی انجیوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون آسیہ امجد وینٹی
مزید پڑھیے


ملک کو فوج کی بہت ضرورت :عمران خان،چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس لانے کا اعلان ،سراج الحق کوفون،روابط بڑھانے پر اتفاق

منگل 19 اپریل 2022ء

اسلام آباد، لاہور(سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر، خبر نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ،نیوز ایجنسیاں ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین، سابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فارن فنڈنگ سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان کے خلاف ریفرنس لائیں گے ۔سکندر سلطان راجہ کا نام ہم نے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا۔ روس کے دورے پر سب آن بورڈ تھے ، میری حکومت کے خلاف باہر اور اندر سے ملکر سازش ہوئی۔گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ تین تجاویز اسٹیبلشمنٹ لے کر آئی، جس میں سے الیکشن والی تجویز سے اتفاق
مزید پڑھیے








اہم خبریں