Common frontend top

لاہور


عمران ابھی پیچھے نہیں ہٹے ، ایک پوزیشن لی ہے : اوریا مقبول جان

هفته 09 اپریل 2022ء
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے کہ عمران خان ابھی پیچھے نہیں ہٹے بلکہ ایک پوزیشن لی ہے ،جس فیصلے پر انہیں مایوسی ہوئی ، یہ فیصلہ کسی لا گریجوایٹ کا لکھا ہوا نہیں لگتا۔چینل92نیوز کے پروگرا م’’کراس ٹاک‘‘میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہہوسکتا ہے کہ فیصلے میں تفصیل سے بات آئی ہو،ان کو کوئی وجہ بتانی چاہئے تھی کہ آپ 69کا بیرئیر کیوں کراس کررہے ہیں۔پھر وہ باقاعدہ ہدایات دے رہے ہیں کہ سپیکر یہ کریگا۔یعنی آئندہ سے اسمبلی کا اجلاس بلانا ہو گا تو
مزید پڑھیے


بروقت اور مؤثر اقدامات سے کورونا پر قابو پایا:عثمان بزدار،طبی عملہ کو خراج تحسین پیش

جمعه 08 اپریل 2022ء
لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم او رپنجاب حکومت کے بروقت اور مؤثر اقدامات سے کورونا وباء پر قابو پایا ہے ۔کورونا پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت اور این سی او سی کا بے پایاں تعاون حاصل رہا۔ڈاکٹروں،نرسوں اور دیگر سٹاف نے کورونا وباء کے دوران دن رات محنت کی اور مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔کورونا مریضوں کیعلاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے شروع دن سے ہی کورونا سے
مزید پڑھیے


اقبال گجر کا فرح خان کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار

جمعه 08 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر نے فرح خان کو اپنی بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا،اپنے ایک ویڈیوبیان میں چودھری اقبال گجر نے کہا فرح گجرسے میراکوئی تعلق ہے نہ رشتہ،اسکاشوہرمیرابیٹاضرور ہے اس نے بغاوت کرکے شادی کی ہے ، اس کے بعدمیراانکاکوئی تعلق نہیں،میں نے اسکوبہوتسلیم کیانہ وہ میری بہوہے ،جتنابھی وہ اقتدارمیں رہی میں نے کوئی رشتہ نہیں رکھا، فرح کے کاموں سے میرا کوئی تعلق نہیں ، فرح خان کے خاندانی پس منظر کا مجھے معلوم نہیں، فرح خان نے میرے بیٹے کو ہمارے خلاف کیا۔انہوں نے
مزید پڑھیے


سوری بننے سے انکار کیا :دوست مزاری ،وفا درکار:قاسم سوری

جمعه 08 اپریل 2022ء
اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں ،نیٹ نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں قاسم سوری پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا، عمران خان مجھ پر چاہے غداری کا لیبل لگادیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ٹویٹ پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے شدید ردعمل دیا انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے کیونکہ قاسم خان سوری بننے کے
مزید پڑھیے


اپوزیشن نے سپیکرپنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی، وزیر اعلیٰ انتخاب کیلئے آج ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی جائیگی

جمعه 08 اپریل 2022ء
لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگارخصوصی، مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے سپیکرپرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔اپوزیشن ارکان سلمان رفیق، سمیع اﷲ خان ، طاہر خلیل سندھو، پیر اشرف رسول، مرزا جاوید اور میاں عبدائولرف پنجاب اسمبلی پہنچے ۔ اپوزیشن نے سپیشل سیکرٹری چودھری عامر حبیب کو سپیکر چودھری پرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ۔تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ، سپیکر نے صوبے میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا،ایوان کی اکثریت کو پرویز الہٰی پر اعتماد
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا:سراج الحق،فیصلہ کا خیرمقدم

جمعه 08 اپریل 2022ء
لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔ جس مقام سے نظریہ ضرورت نے جنم لیا تھا، وہیں اس کی قبر بنی، فیصلہ خوش آئند ہے ۔ پوری قوم خیرمقدم کرتی ہے ۔قبل ازیں منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ملکی سالمیت کی ضمانت، اس پر حملے کو سپورٹ کریں گے نہ برداشت۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں غیر قانونی اقدامات اٹھائے ۔ دھمکی آمیز خط پر اسٹیبلشمنٹ
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کا اپنے ڈپٹی سپیکر پر عدم اعتماد: حمزہ کو 199 ارکان کی حمایت حاصل

جمعرات 07 اپریل 2022ء

لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،وقائع نگار،سٹاف رپورٹر، این این آئی،صباح نیوز)پنجاب میں بھی سیاسی بحران شدید ہوگیا،پنجاب اسمبلی کا گزشتہ روز اجلاس بلانے پر تحریک انصاف نے اپنے ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جبکہ سپیکر پرویز الٰہی نے ڈپٹی سپیکرسے اختیارات واپس لئے جبکہ پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کیلئے 199 ارکان کی حمایت حاصل کرلی۔ ڈپٹی سپیکر سردا ر دوست محمد مزاری کے دستخطوں سے گزشتہ شب ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کرنے کے آرڈر سے اسمبلی سیکرٹریٹ بے خبر نکلا۔مسلم لیگ (ق) کے ترجمان کا اس حوالے سے موقف تھا
مزید پڑھیے


طبی شعبہ کی بہتری کیلئے تاریخ کا بڑابجٹ دیا: عثمان بزدار: خاتون اول ، فرح خان سے متعلق الزامات مستردکردیئے

جمعرات 07 اپریل 2022ء

لاہور(وقائع نگار،92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شعبہ صحت کے 3 نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور و ٹراما سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سروسز ہسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاوروٹراماسنٹر کی تعمیر پر تقریباً 5ارب روپے لاگت آئے گی۔لاہور میں 3 نئے ایمرجنسی بلاکس اورٹراما سنٹرز بننے سے 800بستروں کا اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حضرت حمید الدین حاکم سرجیکل کمپلیکس شیخ زید میڈیکل کالج /ہسپتال رحیم یار خان کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ یہ منصوبہ 7.6ایکڑ اراضی پر تعمیرہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان
مزید پڑھیے


سابق گورنر سرور دھوکا دے رہے تھے اس لئے برطرفی ہوئی:چوہان

پیر 04 اپریل 2022ء
لاہور(این این آئی ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چودھری سرور عمران خان کو دھوکا دے رہے تھے اس لئے انہیں برطرف کیاگیا۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا قوم کو ہیجان سے چھٹکارا مل جائے گا جو ڈالر کا کھیل کھیلا گیا، میر صادق اور میر جعفر جیسے لوگوں کا چہرہ سامنے آ جائے گا، نیشنل سکیورٹی کونسل نے احتجاج کیا ،پاکستان کو کسی ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا خط اصلی تھا وگرنہ نیشنل سکیورٹی کونسل اعتراض کرتا۔ تاریخ
مزید پڑھیے


’’عمران کی1 گیند پر 3 وکٹیں ‘‘ فنکار عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش

پیر 04 اپریل 2022ء
لاہور(کلچرل رپورٹر، نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر فنکاروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ معروف اداکار شان شاہد کا تحریکِ عدم اعتماد کے مسترد ہونے پر کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک گیند پر 3 وکٹیں گرادیں۔شان شاہد نے ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم عمران خان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اْنہوں نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ سمجھتے تھے کہ آپ کرکٹر ہیں لیکن آپ ایک بہترین سیاسی ذہن بھی رکھتے ہیں۔ اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں