Common frontend top

مجاہد بریلوی


زندہ ہے بھٹو


4اپریل‘ جی ہاں ، چالیس سال بعد بھی پاکستان کی 72سالہ تاریخ میں بانی ِ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد حکمران اور سیاستدان ہیں جن کی معروف انگریزی اصطلاح میں Legacyیعنی Cultبہ زبان اردو اگر یہ کہوں کہ اُن کی شخصیت اور سیاست کی سحر انگیزی اب بھی اسی آب و تاب سے قائم ہے۔اس سال تو نہیں جا سکا،مگر گزشتہ سال جب سکیورٹی کے سبب میل بھر سے اوپر کا فاصلہ طے کرتا ہوا گڑھی خدا بخش میں داخل ہوا تو سخت گرمی اور تپش میں ہزاروں کی تعداد میں چپلیں پہنے ،پھٹے
اتوار 07 اپریل 2019ء مزید پڑھیے

چیف صاحب۔۔۔بسم اللہ… (2)

جمعرات 04 اپریل 2019ء
مجاہد بریلوی
ہمارے چیف جسٹس محترم آصف سعید کھوسہ ۔۔۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کیس، میں برطانوی فوجی ڈکٹیٹر جنرل اولیور کرامویل کی آمریت کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی تفصیل سے جنرل کرامویل کی لاش کو نکالنے اور پھر اُس کے ڈھانچے سے عدالت میں کئے گئے سوال و جواب اور پھر برطانوی عدالت سے لاش کو پھانسی دینے کے فیصلے کا حوالہ دے رہے تھے تو یقینا اُن کی جنرل کرامویل کیس پرآبزرویشن دیتے ہوئے یہ واضح پیغام دینا تھا کہ اگر اپنی بیماری کے سبب جنرل پرویز مشرف دوبئی سے پاکستان نہیں آتے تو ۔ ۔ ۔ بیماری
مزید پڑھیے


چیف صاحب…بسم اللہ

اتوار 31 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
’’برطانیہ ‘‘میں اولیورکرامویل نامی ایک فوجی ڈکٹیٹر نے بزور اقتدار قبضہ کرلیا تھااور پارلیمنٹ کے خلاف انتہائی تضحیک آمیز زبان استعمال کی تھی۔کچھ عرصے بعد جب وہ اقتدار میں نہ رہا اور پارلیمنٹ بحال ہوگئی تو پارلیمنٹ نے اس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔جب مقدمہ شروع ہوا تو پتہ چلا کہ وہ مرچکا ہے۔سوال اٹھا ’’کیا مرے ہوئے شخص کے خلاف ٹرائل ہوسکتا ہے؟ ‘‘ جس پر فیصلہ کیا گیا کہ ملزم کا ڈھانچہ عدالت میں پیش کیا جائے۔سوال پیدا ہوا کہ ایک ڈھانچے سے یہ کیسے پوچھا جائے کہ جرم قبول کرتا ہے یا
مزید پڑھیے


نیب…

جمعرات 28 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی سے طویل عرصے سے وابستہ اور دفاعی تجزیہ نگار بریگیڈیئر (ر) اسد منیر کا اپنی خود کشی سے پہلے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط در اصل نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو المعروف نیب کے نام ایک طرح کی ایف آئی آر ہے۔یہ بات خوش آئند ہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے عدالت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اس اہم ترین کیس پر پہلا ازخود نوٹس لیا۔مرحوم اسد منیر کے اس دلسوز سانحے سے پہلے گو پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران کو ہتھکڑیوں میں گھسیٹنا اور پنجاب
مزید پڑھیے


غلطی

هفته 23 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
بھٹوز کی سیاست سے اور شخصیت سے کتنا ہی اختلاف ہو۔۔۔مگر ایک بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ حکومت سے باہر یعنی جب وہ اپوزیشن میںہوں تو ان کے انداز ِ سیاست اور خطابت میں ایک خاص محبوبیت اور والہانہ پن ہوتا ہے۔اور شاید یہی سبب ہے کہ بھٹو خاندان کی تیسری پیڑھی یعنی بلاول بھٹو فکری ، نظری اور شخصی طور پر اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو ،والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی علمیت ،قابلیت اور ذہانت نہ بھی رکھتے ہوں ۔۔۔مگر آج ملک کی دوسری بڑی پارٹی کے قائد کی حیثیت سے کروڑوں نہیں تو لاکھوں دلوں
مزید پڑھیے



23مارچ۔۔۔ 79سال بعد

بدھ 20 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
اب چاہے پاکستان کی بانی مسلم لیگ کتنے ہی دھڑوں میں تقسیم ہو۔ 23مارچ کو ایک قومی دن مناتے ہوئے اگر اُس کی طویل تاریخ کی جزیات میں بھی نہ جایا جائے۔۔۔مگر اُس کے ذکر کے بغیر 23مارچ کا ذکر مکمل نہیںہوسکتا۔اور یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ یقین بلکہ دعوے سے کہہ سکتا ہوںکہ ہمارے اسکولوں،کالجوں بلکہ یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی نئی نسل کے ساتھ ہمارے سیاسی کارکنوں اور انٹیلی جینشیا بھی اس بات سے آگاہ نہ ہو کہ’’آخر23مارچ کی کیا تاریخی اہمیت ہے۔۔۔یعنی اگر 1906ء میں ڈھاکہ میں مسلم لیگ کا قیام اور پھر 34سال بعد لاہور
مزید پڑھیے


ایک بار پھر کالعدم

هفته 16 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
’’چین نے مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پھر رکوا دی‘‘ بدھ کی شب اسکرینوںاور جمعرات کی صبح اخباروں کی شہ سرخیوں پر وزارت خارجہ کے بابو اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دے کر اگر شتر مرغ کی طرح آنکھیں بند کرنے پر تلے ہیں تو اسے وطن عزیز کی بد قسمتی ہی کہا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ خوف بھی لاحق ہوتا ہے کہ ابھی تک ریاستی اداروں میں ایک حلقہ ایسا بھی ہے جو ’’کالعدم دہشت گرد‘‘ تنظیموں کو اپنا ایک اثاثہ سمجھتا ہے۔ایک مخصوص سوچ کے یہ مہم جو عناصر لگتا ہے ماضی سے اب
مزید پڑھیے


ایک بار پھر کالعدم……2

بدھ 13 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
پہلے بھی لکھ چکا ہوں ۔ ۔ ۔ کہ بدقسمتی سے ہمارے سابقہ حکمرانوں نے افغان جنگ کے دوران ریاستی سرپرستی میں ایسی ملٹنٹ تنظیموں کو بھی ڈیورنڈلائن کے اس طرف اور اُس طرف آنے جانے اور مالی و عسکری وسائل سے قومی سلامتی کے نام پر لیس ہونے کی ایسی کھلی چھوٹ دی۔ ۔ ۔ کہ پھر بعد کے برسوں میں یہ خود مملکت پاکستان پر طالبانائزیشن کا ایجنڈا مسلط کرنے کے لئے ہمارے ہی عوام اور فوجی جوانوں پر چڑھ دوڑے ۔۔ ۔ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد ہونا تو یہ
مزید پڑھیے


ایک بار پھر کالعدم۔۔۔

هفته 09 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
یقینا تحریک انصاف کی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا ہی جائے گا جس نے نہ صرف 68ملیٹنٹ تنظیموں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے بلکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم جیش ِ محمد کے بانی مولانا مسعود اظہر کے صاحبزادے حماد اظہر ،بھائی مفتی عبد الرؤف سمیت 44افراد کو فوری طور پر حراست میں بھی لیا ہے۔مولانا مسعود اظہر کے بارے میں سرکاری ترجمان کے مطابق خاموش جواب دیا گیا۔کہ ادھر مہینوں سے اُن کی بیماری کی خبریں آرہی ہیں۔ کالعدم جہادی تنظیموں کے بارے میں کچھ لکھنا اور بولنا ہمیشہ سے ہی ایک حساس موضوع
مزید پڑھیے


خان صاحب ذرا بچ کے

بدھ 06 مارچ 2019ء
مجاہد بریلوی
تحریک انصاف کے انفارمیشن منسٹر محترم فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں اسپیکر نیشنل اسمبلی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک مشترکہ قرارداد اسمبلی سے پاس کرا کے نوبل پیس پرائز کمیٹی میں بھیجیں کہ محترم وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی جنگی جنون کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقابلے میں جو مدبرانہ کردار ادا کیا ہے اسکے سبب بجا طور پر وہ نوبل پیس پرائز کے مستحق ہیں۔ انفارمیشن منسٹر محترم فواد چوہدری سمیت جن اراکین اسمبلی نے یہ قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی ہے ان
مزید پڑھیے








اہم خبریں