Common frontend top

مجاہد بریلوی


ڈینیل پرل کے قاتلوں کی رہائی


امریکی صحافی ڈینیل پرل کے قاتلوں کی دو اپریل کو سندھ ہائی کورٹ سے رہائی نے ایک ایسا 80اور90ء کی دہائی کا خونی باب کھول دیا جب افغان جنگ کے دوران جنرل ضیاء الحق نے ساری دنیا کے جہادیوں کے لئے نہ صرف یہ کہ پاکستان کے دروازے کھول دئیے بلکہ لاکھوں کی تعداد میں انہیں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی فراہم کردئیے۔ساتھ ہی ساری دنیاکے پاکستانی سفارت کاروں کو یہ حکم بھی دیا کہ جو بھی پاکستان آنا چاہتا ہے اُسے بغیر کسی پوچھ گچھ کے ویزا فراہم کردیا جائے۔ القاعدہ اور اس کی ذیلی تنظیموں سے سینکڑوں کی
بدھ 08 اپریل 2020ء مزید پڑھیے

ہا ئے رے بے حسی

هفته 04 اپریل 2020ء
مجاہد بریلوی
نجی ٹیلی ویژن کی گزشتہ روز ٹیلی تھان دیکھ رہا تھا۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب اس ٹیلی تھا ن میں مسلسل دو گھنٹے تک تشریف فرما رہے۔نیچے مسلسل ٹکر پر بینک اکاؤنٹ نمبر چلتا رہا۔ ۔ ۔ خود مجھے بھی ماضی میں ٹیلی تھان کرنے کا تجربہ رہا ہے۔آنکھوں کے مشہور ادارے LRBTکی امداد کے لئے ٹیلی تھان کی تھی Seeing Is Believing۔ ۔ ۔ میرے ساتھ شریک میزبان فریال گوہر تھیں۔چند مقامی تاجر و صنعت کار بھی شریک ِ گفتگو تھے۔کم و بیش ایک کروڑ روپیہ دو گھنٹے کی اس ٹیلی تھان سے جمع ہوا۔ جو
مزید پڑھیے


ایک سفارت کار کی باتیں، یادیں

بدھ 01 اپریل 2020ء
مجاہد بریلوی
کرونا وائرس ۔ ۔ ۔ دن رات کے24گھنٹے میں کم از کم 18گھنٹے مسلسل دس دن سے صرف اور صرف ’’کرونا ‘‘ہورہا ہے۔برسہا برس سے جو اتوار کی چھٹی بھی گھر میں نہیں گزارتے ۔ ۔ ۔ اُن پر اور اُن کے سبب ان کے فیملی ممبرز پر کیا گزرتی ہوگی۔اس پر فیض ؔ صاحب کا سہا را لوں گا ۔ ۔ ۔ جو گذرتے تھے داغ پر صدمے آج یہی کیفیت سبھی کی ہے مگر کورونا کے سبب جبری گھر میں نظر بندی ہے۔ اُس کا فائدہ ضرور ہورہا ہے۔ایک تو وہ کتابیں جن پر برسوں سے گرد پڑی
مزید پڑھیے


3ہزار روپے۔ ۔ ۔ بجٹ بھی بناکے دیں

هفته 28 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
وزیر اعظم پاکستان محترم عمران خان نے قوم سے اپنے دوسرے خطاب میں خوشخبری دی تھی کہ وہ عوام کو ایک بڑا ریلیف پیکج دینے جارہے ہیں۔اس سے پہلے وہ اس حقیقت کا اعتراف کرچکے تھے کہ پاکستان میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ کرنا اس لئے ممکن نہیں کہ 25فیصدپاکستانی عوام daily wagesیعنی دیہاڑی پر کام کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں کرونا وائرس سے زیادہ اس بات کا خو ف ہے کہ کہیں یہ لوگ جن کا سارا گذر بسر روزانہ کی آمدنی پر ہے ،ملک میں ایک بڑی افراتفری کا باعث نہ
مزید پڑھیے


شرم اِن کو مگر نہیں آتی

بدھ 25 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
لاک ڈاؤن کے سبب گزشتہ چار دن سے گھر پر ہوں۔ تواتر سے اسکرینوں کو دیکھنا مجبوری ہے۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو جس میں وزرائے اعلیٰ ،گورنر،وزرائے اعظم ،صدور ،وزیر ،مشیر شامل ہیں ۔چہرے پر مسکراہٹ لائے بغیر ،سوکھے چہروں سے عوام سے اپیل کرتے نظر آرہے ہیں کہ خدارا،اپنے گھرو ں سے نہ نکلیں۔دوست احباب سے دور رہیں۔ساتھ میں جو ٹِکر چل رہے ہیں،اُن میں عوام کو احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں کہ ہر گھنٹے بعد 20سیکنڈ تک صابن سے ہاتھ دھوئیں۔ جس چیز کو ہاتھ لگائیں حتیٰ کہ موبائل فون ،اُسے بھی صاف کرتے رہیں۔گھروں میں
مزید پڑھیے



مُلّا کبھی کابل کے حکمراں نہیں رہے…(آخری قسط)

بدھ 18 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
اس سے پہلے کہ اپنے اس بیانئے کو جو گزشتہ کالموں میں تاریخی حوالوں سے دیتا رہا ہوں، کہ مُلّا کبھی کابل کے تخت پر نہیں بیٹھے ،ساتھ میں اس بات کی بھی وضاحت کردی تھی اور اس کے لئے سند کے طور پر شاعر ِ مشرق علامہ اقبال کے اس شعر کا بھی حوالہ دیا تھا کہ ملا کی اذاں اور ہے،مجاہد کی اذان اور یہ درست کہ ڈاکٹر نجیب کی حکومت کے خاتمے کے بعد افغان مجاہدین کی ایک دہائی تک حکومتیں آتی جاتی رہیں۔ ۔ ۔ اوریہ بھی درست کہ طالبان کا خود ساختہ امیر
مزید پڑھیے


مُلّا کبھی کابل کے حکمراں نہیں رہے……(2)

هفته 14 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
پہلے تو اس بات کی وضاحت کرتا چلوں کہ جب میں یہ کہنے کی جسارت کرتا ہوں کہ کابل پر کبھی مُلّاؤں کی حکومت نہیں رہی تو اس کے لئے میں عالم ِ اسلام کے سب سے بڑے شاعر شاعرِ مشرق حضرت علامہ اقبال کے اس شعر کا حوالہ دینا چاہتا ہوں جس میں علامہ کا فرمانا تھا : الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں لیکن مُلا کی اذاں اور،مجاہد کی اذاں اور جو کہ پورا کا پورا افغان ملاؤں پر پورا اترتا ہے۔ ۔ ۔ یہ درست ہے کہ افغان مجاہدین کابل میں روس کی پشت پناہی سے
مزید پڑھیے


مُلّا کبھی کابل کے حکمراں نہیں رہے…(1 )

بدھ 11 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
29فروری کو دوحہ میںجب امریکی افغان امور کے ماہر زلمے خلیل زادے اور افغان طالبان کے نمائندے مُلا برادر تالیوں کی گونج میں دوحہ معاہدے پر دستخط کررہے تھے۔ ۔ ۔ تو انہیں اس وقت اس بات کا پورا یقین تھا کہ وہ پہلی فلائٹ سے مستقبل میں حکمرا نی کا خواب دیکھنے والے ملا برادر اور ان کے تمام سرکردہ کالی پگڑیوں میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔اور پھر اسلام آباد سے ہماری وزارت خارجہ کے بابوؤں کے بابو شاہ محمود قریشی کی ہمراہی میں دوسری فلائٹ سے کابل اتریں گے۔اور گھنٹو ں میں کابل
مزید پڑھیے


دوحہ ایکارڈ ،ٹرمپ کارڈ…(2)

هفته 07 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
ٹرمپ کا خیال تھا کہ دوحہ ایکارڈ اُس کی کامیابی کے لئے ترپ کا پتہ ہوگا۔مگر اب خود اُس کے الٹے گلے پڑگیا ہے۔ ۔۔ ذرا پہلے 29فروری کو ہونے والے معاہدے پر چلتے ہیں۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ دستخط کرنے کے 135دنوں میں امریکہ اپنی فوج کی تعداد 8600تک لے جائے گا۔جبکہ دیگر اتحادی ممالک بھی اپنی افواج کی تعداد میںکمی لائیں گے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے نومبر2020میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم میں یہ کہنا ممکن ہوگا کہ انہوں نے ماضی میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل کیا۔اس
مزید پڑھیے


دوحہ ایکارڈ،ٹرمپ کارڈ… (1)

بدھ 04 مارچ 2020ء
مجاہد بریلوی
ابھی دوحہ میں امریکہ کے افغان امور کے سربراہ زلمے خلیل زاد اور افغان طالبان کے نائب امیر اور ملُا برادر کے درمیان ہونے والے معاہدے کی سیاہی سوکھی بھی نہ تھی کہ اس گھمبیر ،گنجلک ،خونی مسئلے سے جڑے فریق ایک ایک کرکے اس کے مقابل آنا شروع ہوگئے۔کابل ،تہران اور اسلام آباد کی سرکاروں کو دور رکھ کر۔ ۔ ۔ دوحہ میں گزشتہ سات سال سے جو کھچڑی پک کر تیار ہوئی ۔ ۔ ۔ سب سے پہلے تو اُس کی ٹائمنگ بڑی اہم ہے۔ کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ہونے والے انتخابات
مزید پڑھیے








اہم خبریں