Common frontend top

مجاہد بریلوی


میر کیا سادہ ہیں۔ ۔ ۔


ایک زمانہ تھا ۔ ۔ ۔ اور یہ زمانہ کم و بیش تین دہائیوں پر مشتمل ہے۔کہ ہماری مہاجر پھر متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی قائد اور سابق میئر ڈاکٹر فاروق ستار اٹھتے بیٹھتے اسکرینوں ا و ر ریلیوں میں یہ شعر پڑھتے نظر آتے کہ : میرؔ کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب جس کا دوسرا مصرعہ پڑھتے ہوئے ذرا جھجک محسوس کرر ہا ہوں ۔مگر پہلے مصرعے کے ساتھ دوسرا مصرعہ پڑھنا اس لئے ضروری ہے کہ جس حوالے کے ساتھ یہ شعر پڑھا جاتا ہے۔ ۔ ۔ اُس سے ایک مکمل بیانیہ
هفته 28  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

کیا کوئی جواز ہے ؟

بدھ 25  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
ستمبر جسے ستمگر مہینہ بھی کہا جاتا ہے ، سفارت کاری کے اعتبار سے مملکت خداداد پاکستان اور اس کی شہ رگ کشمیر کی تحریک ِ آزادی پر کتنا بھاری پڑا ،اس کی بہت زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔۔ ۔ کہ ایک تو یہ ابھی جاری ہے۔ ۔ ۔ پھر ہمارے وزیر اعظم عمران خان کا پہلی بار اقوام ِ عالم کے بے حس نمائندوں کے سامنے خطاب بھی ہے۔ورنہ 5اگست کے بعد سے ہماری وزارت خارجہ کے بابوؤں، خاص طور پر اقوام ِ متحدہ اور واشنگٹن میں برسوں سے پر تعیش مشاہرہ لینے والوں کی جو
مزید پڑھیے


اسکندر مرز ا کی یادداشتیں

هفته 21  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
ہمارے صحافتی استاد برادرِ عزیز اشرف شاد برسہا برس سے رہتے تو سڈنی میں ہیںمگر ہوتے پاکستان میں ہیں۔ئ70کی دہائی کے آخری دموں پر جب جنرل ضیاء الحق کا مارشل لاء آیاتو اس کی ضرب ِ کاری سیاست سے زیادہ پہلے صحافت پر لگی۔پریس ایڈوائس اخبار و جرائد کی بندش ،اور گرفتاریوں کے بعد پھر نوبت کوڑوں جیسی بہیمانہ سزاؤں پر آگئی تو پیٹ سے لگی قلم کی صحافتی برادری کب تک مارشل لائی استبداد کا مقابلہ کرتی۔اکثریت تو یوں بھی بھٹو دشمنی میں پہلے ہی مردِ مومن کے حلقہ ٔ یاراں میں تھی۔رہی اقلیت تو بیروزگاری کا خون
مزید پڑھیے


وزارت خارجہ کے بابوؤں سے

بدھ 18  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
وزیر اعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ جانے کے لئے پا بہ رکاب ہیں۔یقینا ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں درندگی اور بے رحمی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔اقوام متحدہ کا 21ستمبر سے شروع ہونے والا اجلاس جس میں ہمارے وزیر اعظم ،بھارتی وزیر اعظم کے بعد خطاب کریں گے۔۔ ۔ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔پہلی خوش آئند بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ اس اعتبار سے منفرد اور قابلِ ستائش ہے کہ اس میں شرکت کرنے والوں
مزید پڑھیے


صدرِپاکستان۔ ۔ ۔ ؟

هفته 14  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
میرا پاکستان ہے نہ تیرا پاکستان ہے اُس کا پاکستان ہے جو صدرِ پاکستان ہے جنرل محمد ضیاء الحق کی مارشل لائی دہشت کے دنوں میں بانی ِ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی برسی پر گڑھی خدا بخش میں بینر پر یہ شعر شاعرِ عوام حبیب جالب ؔ سے منسوب کر کے کسی جیالے نے بیچ چوراہے پر دو کھمبوں کے درمیان باندھ کر لگا دیا۔جالب ؔ صاحب جیل میں تھے۔ اُن تک یہ شعر پہنچ چکا تھا۔کراچی پریس کلب میں پیغام بھجوایا ’’یہ کسی مبتدی شاعر کا شعر ہے‘‘۔حکمرانوں کے خلاف جب میں شعر کہتا ہوں،تو شعری محاسن
مزید پڑھیے



سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟

جمعرات 12  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کی ساری قیادت ڈٹی ہوئی ہے کہ سندھ میں حکومت کا کوئی ککھ نہیں بگاڑ سکتا۔مگر سندھ میں طاقت کا اصل منبع اور سر چشمہ روایتی جاگیر دار گھرانوں کا ایک بڑا حلقہ جن کے نوجوان سندھ اسمبلی میں معقول تعداد میں بیٹھے ہیں، ایک خاص مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔جھکرانیوں،بجرانیوں،مگسیوں،مہروں، شیرازیوں ،تالپوروں سمیت اپنی طاقوں میں بیٹھے ’’صاف چھپتے بھی نہیں،سامنے آتے بھی نہیں‘‘۔ یہ درست ہے کہ سندھ میں چھ دہائی سے بھٹوز کے ووٹ بینک کا زور ابھی کمزور نہیں پڑا مگر جولائی 2018ء کے الیکشن میں
مزید پڑھیے


آتشِ چنار 3

هفته 07  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
پانچ اگست کونریندر مودی نے آرٹیکل 370 کی شق 34اے کا خاتمہ کرکے تحریک آزادی کشمیر میں ایک طویل عرصے بعد جو نئی روح پھونکی ہے اْس پر دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر مودی کا نمستے کے ساتھ شکریہ ادا کرنا چاہئے کہ بہر حال یہ تو اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ اقوام عالم اور مسلم امہ کیا،خود ہمارے اسلام آباد کے حکمرانوں کیلئے برسوں سے تنازعہ کشمیر ایک کمائوپوت مشغلہ بن گیا تھا۔ جس کشمیر کمیٹی کے چیئرمین حضرت مولانا فضل الرحمان ہوں۔ اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ باریاں لگانے والی پاکستان پیپلز پارٹی اور
مزید پڑھیے


آتشِ چنار (2)

بدھ 04  ستمبر 2019ء
مجاہد بریلوی
برصغیر پاک و ہند کی سیاسی تاریخ کا سب سے متنازعہ مگر تقسیم ِ ہند سے پہلے چار دہائی تک لاکھوں کشمیریوں پر راج کرنے والے شیخ محمد عبد اللہ کی سوانح ’’آتشِ چنار‘‘ کا پہلا باب جب کھولا تو ایسا لگا کہ ایک حیرت کدہ ہے ۔جس میں جا کر نکلنا اتنا آسان نہیں کہ کم و بیش سو برس کی تاریخ اس میں سمیٹی گئی ہے۔یہ تحریر لکھنے سے قبل کراچی کی شاہراہ پر موسلا دھار بارش میں جماعت اسلامی کی ریلی میں تھا۔یہ ریلی اس اعتبار سے متاثر کن تھی کہ سینکڑوں نہیں ہزاروں خواتین اپنے
مزید پڑھیے


آتش ِچنار

هفته 31  اگست 2019ء
مجاہد بریلوی
جس خاک کے ضمیرمیں ہو آتشِ چنار ممکن نہیں کہ سرد ہو وہ خاک ِ ارجمند شاعر ِ مشرق علامہ اقبال کے اس شعر سے لئے جانے والے آتش ِ چنارکے نام سے منسوب کتاب کے مصنف چالیس اور پھر پچاس ،بلکہ ساٹھ کی دہائی تک شیرِ کشمیر کے نام سے بے پناہ شہرت رکھنے والے شیخ محمد عبداللہ ہیں۔گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول سے واپسی پر ڈھلتی شب میں نے اپنے میزبان سے کہا،’’کیا مظفر آباد میں بُک شاپس ہیں؟‘‘ شرمندہ کردینے والی نظروں سے کہا،’’صرف اس چوک پر آمنے سامنے پانچ کتابوں کی دکانیں ہیں۔ اِدھر کچھ
مزید پڑھیے


بی ایم کُٹی

بدھ 28  اگست 2019ء
مجاہد بریلوی
سِکّہ بند مارکسسٹ ،میرے فکری استاد بی ایم کٹی 24اور25اگست کی درمیانی شب جہان ِ فانی سے رخصت ہوئے۔بائیں بازو کی تحریک کے وہ آخری شریف النفس کمٹڈ آدمی تھے۔پائلر نامی محنت کشوں کے ادارے نے ان کی ریٹائرمنٹ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا۔حسبِ روایت چلتے پھرتے میں نے قلم گھسیٹا ۔ تقریب کے بعد کُٹی صاحب کہنے لگے تم نے تو میری Obituaryلکھ دی۔ میں ابھی اتنی جلد جانے والا نہیں۔کٹی صاحب ،جہانی طور پر آپ جدا ہوئے ہیں۔مگر آپ جیسے لوگ گذرجانے کے بعد تو اور بھی قریب ہوجاتے ہیں۔ چلا عدمؔ اکیلے میں تو زندگی
مزید پڑھیے








اہم خبریں