Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


حُب ِ رسولﷺ اور اس کے تقاضے


حُب ِ رسولﷺ ہر مومن بندہ کی زندگی کا جزو لاینفک ہوتا ہے اور ہر قیمت پر ہونا چاہیے کیونکہ انسانیت کے اس محسن سے نعوذباللہ محبت نہ کرنا اور اسے اپنی زندگی کا آئیڈیل نہ سمجھنا ضعف ِ ایمان کے مترادف ہے۔لیکن بدقسمتی ہماری یہ رہی ہے کہ یہاں پرنبیﷺ کی محبت کے دعوے تو کیے جاتے ہیں جبکہ اس محبت کے منشاء کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔رسالت مآب ﷺکے اسوہ حسنہ کا بنیادی تقاضا تو یہ ہے کہ انسانی معاشرے میں امن کا بول بالا ہو، بھائی چارہ اور برداشت ہو، باہمی تنازعات کو احسن
هفته 17 اپریل 2021ء مزید پڑھیے

ژوب ہسپتال کی مشینری کی بار بار چوری

اتوار 28 مارچ 2021ء
محمد حسین ہنرمل
فلسطین ،کشمیر اور افغانستان کے دیرینہ مسائل ایک دن حل ہوجائیں گے ،پاکستان میں شاید ایک زمانے میںجمہوریت پنپ جائے گی لیکن میرا نہیں خیال کہ میرے نا پرساں علاقے ژوب کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت سنبھل سکے گی۔ میرانہیں خیال کہ غریبوں کا یہ یتیم شفاخانہ ایک دن بنیادی سہولتوں اور ضروری انفراسٹرکچر سے آراستہ ہو پائے گا۔ معاف کیجیے،ہم تو اس اسپتال میں بنیادی سہولیات کے فقدان کارونا رورہے تھے اور حال یہ ہے کہ اس کو بڑی مشکل سے ملنے والی مشینری بھی ہر چند سال بعد چور ی ہوجاتی ہے ،ایک پشتو
مزید پڑھیے


کاش ہم اُس بچے کی تقلید کرلیں

اتوار 21 مارچ 2021ء
محمد حسین ہنرمل
پچھلے دنوںمرحوم خان عبدالغفار خان (باچاخان )کی آپ بیتی میری زندگی اور جدوجہد (زما ژوند او جدوجہد) پڑھنے کا موقع ملا تو ایک چھوٹامگر بڑا سبق آموزواقعہ بھی نظرسے گزرا۔ اس آپ بیتی میںوہ اپنے بیٹے خان عبدالولی خان کی زبان لکھتے کہ’’ لندن میں قیام کے دوران ایک صبح جب میں اپنی قیام گاہ سے باہر نکلا تو سامنے درخت سے ایک سیب گراہوا تھا اور کچھ فاصلے پرایک چھوٹا بچہ بھی کھڑا تھا۔ میں نے بچے کوسیب اٹھانے کا اشارہ کیا مگر بچے نے نہایت جواب دیا کہ’’ یہ سیب میرا نہیں ہے‘‘۔غور کیاجائے تولندن کے معاشرے میں
مزید پڑھیے


افغان امن مذاکرات اور بائیڈن انتظامیہ

بدھ 17 مارچ 2021ء
محمد حسین ہنرمل
پچھلے سال فروری میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں ہونے والا معاہدہ صدر اشرف غنی کو کسی صورت بھی راس نہیں آیاتھالیکن اس کے باوجود اُن سے یہ معاہدہ منوایا گیا۔صدرغنی کاامریکہ سے پہلاشکوہ یہ تھا کہ اس نے افغان حکومت کوآن بورڈ لئے بغیر طالبان کے ساتھ مفاہمت کی ڈیل کرکے ایک طرف ان کی حکومت کی سبکی کی اور دوسری طرف جنگجو طالبان کو با قاعدہ طور پر ایک طاقت تسلیم کرکے ان کا مورال مزید بلند کردیا۔ صدر غنی کی دوسری شکایت طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق تھی جو معاہدے کی ایک اہم شق
مزید پڑھیے


وہ کس جرم میں ماری گئی؟

جمعه 05 مارچ 2021ء
محمد حسین ہنرمل
پہلا واقعہ: ناہید بی بی ، ارشاد بی بی ، عائشہ بی بی ، جویریہ بی بی اور مریم بی بی کا تعلق بنوں سے تھا اور یہ پانچوں سباوون نامی ایک غیر سرکاری ادارے کے ساتھ سولہ ہزارروپے کی معمولی تنخواہ پر کام کرتی تھیں۔ بائیس فروری کی صبح یہ خواتیںمعمول کی طرح اپنے گھروں سے نکل کرایک گاڑی میں سوارہوگئیںاور میرعلی (شمالی وزیرستان) میں واقع اس ادارے کے دفتر کی طرف روانہ ہوئیں۔ ایپی گاوں (میرعلی) کے علاقے میں جب ان کی گاڑی پہنچی تو مسلح موٹرسائیکل سوار وںنے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،
مزید پڑھیے



قبائلی علاقے : انضمام کے بعد

اتوار 28 فروری 2021ء
محمد حسین ہنرمل
وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات ’’ فاٹا‘‘ (جودوسال قبل صوبہ خیبرپختونخوا کاحصہ بناتھا)کم ازکم ایک صدی پر محیط خوں آشام تاریخ رکھتا ہے۔سن انیس سوایک میں جب انگریز سرکار یہاں پر قابض تھی تو اپنی استعماری پالیسیوں کے خلاف وقتًا فوقتًا غیور پشتونوں کی مزاحمت سے نمٹنے کیلئے کر اس نے ایف سی آر نام کا بدنام زمانہ قانون نافذ کیا۔ ایف سی آر (فرنٹیئرکرائمز ریگولیشن)ایسے قوانین کا مجموعہ تھا جو کسی بھی مہذب معاشرے میں ایک بے رحم اور غیرانسانی قانون تصور کیا جاتا تھا لیکن نام نہاد مہذب انگریز نے اپنے مفادات کیلئے ا سکا نفاذ کر
مزید پڑھیے


احباب جو ہمارے درمیان نہیں رہے

منگل 16 فروری 2021ء
محمد حسین ہنرمل
پچھلے کئی ہفتوں کے دوران کچھ رشتے داروںاور احباب کی موت کی خبریں سن سن کر خود کو بہت دکھی پایا اور پشتو زبان کا یہ ٹپہ بہت یاد آرہا ہے : یارانو! یو تل بل زاریژئی ما د مجلس یاران لیدل چی خاورے شو نہ ... دوستو!ایک دوسرے سے پیار وایثارسے پیش آیا کرو کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے مجلس کے احباب کو رزقِ خاک ہوتے دیکھا ہے''۔ چند ہفتے پہلے پیغام موصول ہوا کہ ’’اے این پی ژوب کے مخلص رہنما جناب عبدالرشید سیال کاکڑاب اس دنیا میں نہیں رہے''۔عبدالرشید صاحب کی موت خبر نے رنجیدہ کردیا تاہم چند لمحے
مزید پڑھیے


یہ درندگی کب تک ۔۔۔؟

بدھ 03 فروری 2021ء
محمد حسین ہنرمل
ژوب سے تعلق رکھنے والاتیرہ سالہ عصمت اللہ صافی معمول کی طرح جمعرات کی صبح بھی اپنی ہتھ گاڑی ( ٹرالی) لے کر مزدوری کیلئے گھر سے نکلا لیکن شام کو معمول کے مطابق اپنے گھر نہیں لوٹا۔کیونکہ اسی دن ایک درندہ صفت انسان اس کے پاس آتا ہے اور اسے ساٹھ روپے کے عوض مزدوری کیلئے اپنے ساتھ لے جاتا ہے ۔ عصمت اللہ صافی کے ساتھ پھر وہی ہوا جو اس ملک کے بچوں کے ساتھ آئے روز ہوتارہتا ہے ۔ عصمت اللہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا کر اس درندہ نما انسان نے
مزید پڑھیے


افغان امن کی کنجی کس کے پاس؟

اتوار 31 جنوری 2021ء
محمد حسین ہنرمل
امریکی صدارت کا منصب سنبھالتے ہی جوبائیڈن نے پہلے دن اپنے پیشرو صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قلم سے صادر ہونے والے کئی اہم فیصلوں کو لغو قرار دیا ۔مثلاسابق صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے پہلے دنوں میں سفری پابندیوں (جن میں سات مسلم ممالک سرفہرست تھے) کا اعلان کیاتھاجبکہ صدر جو بائیڈن نے اس کا خاتمہ کر دیا ہے۔ڈونلڈٹرمپ نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا منصوبہ شروع کیاتھا،بائیڈن نے اس منصوبے کوبھی موقوف کردیا ۔ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکہ کو نکال دیاتھااور عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو نکال دیاتھا لیکن جوبائیڈن نے
مزید پڑھیے


کچھ پشتو اکیڈمی کوئٹہ کے بارے میں

جمعرات 14 جنوری 2021ء
محمد حسین ہنرمل
تقسیم ہند کے بعد بدقسمتی سے ہمارے مقتدر طبقے نے علاقائی مادری زبانوں کو اس حد تک قربان کرنے کا فیصلہ کرلیاکہ نتیجے میں نئی نسل کو اپنی مادری زبان سے علاقہ محض اپنے گھر کی چار دیواری تک محدود ہوکر رہ گیا۔قیام پاکستان کو اب سات دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ بیت چکاہے لیکن بچوں کو اپنی مادری زبان میں تعلیم دینا اب بھی ایک خواب و خیال تصور کیا جاتا ہے۔ اب اگر کوئی ریاست سے اپنی مادری زبان میں بچوں کو تعلیم کا مطالبہ کر تاہے تو انہیں خود بھی یقین نہیں آتاکہ ان کا یہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں