Common frontend top

محمد حسین ہنرمل


اسپیشل اسکول سے ہندومندر تک۔۔۔


کہاجاتاہے کہ ظالم بادشاہ بخت نصرکی طوفانی فوج بنی اسرائیل کی پوری سلطنت کو تہس نہس کرنے کیلئے پہنچنے والی تھی۔ قریب تھا کہ لاکھوں یہودیوں کو تہہ تیغ اوران کے شہروں کو مسمار کیاجائے لیکن اس غافل قوم کے حکام اس وقت بھی عیش کوشی میں محو تھے جبکہ علما اس بات پر مناظرے کر رہے تھے کہ ''ایک سوئی کے ناکے پر کتنے فرشتے بیٹھ سکتے ہیں''؟ ہم بیشک اسرائیل تو نہیں لیکن لایعنی باتوں اور فروعی مسائل میں ٹانگ اڑانے کی عادتیں بنی اسرائیل کی طرح ہماری بھی گھٹی میں پڑی ہیں۔ گوکہ ترقی کی دوڑ میں
پیر 10 فروری 2020ء مزید پڑھیے

فلسطین، ٹرمپ اور عرب ممالک

منگل 04 فروری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
اس بات پر تو پوری دنیا کا اجماع ہے کہ اسرائیل امریکہ کا وہ لاڈلا بچہ ہے جس کی ہر جائز اور ناجائز مانگ پوری کرنا امریکہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے دور صدارت میںاس لاڈلے بچے کو حد سے زیادہ پیار بھی کیااور اس پر مہربان بھی ہوئے۔لازمی بات ہے کہ امریکہ باالخصوص ٹرمپ کی اسرائیل کے ساتھ عنایات کی سب سے پہلی قیمت اُن فلسطینیوں کو چکانی پڑی ہے جو ستر سال سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔جبکہ اس بے جا
مزید پڑھیے


یہ سیب میرا نہیں ہے

جمعرات 30 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
خان عبدالغفار خان (باچاخان )نے اپنی سوانح عمری میں ایک جگہ اپنے بیٹے خان عبدالولی خان کی زبانی ایک واقعہ لکھاہے کہ’’ لندن میں قیام کے دوران ایک صبح جب میں اپنے قیام گاہ سے باہر نکلا تو سامنے درخت سے ایک سیب گراہواتھااور کچھ فاصلے پرایک چھوٹا بچہ بھی کھڑاتھا۔ میں نے بچے کوسیب اٹھانے کا اشارہ کیا مگربچے نے نہایت بے پروائی سے جواب دیا کہ’’ یہ سیب میرا نہیں ہے‘‘۔غور کیاجائے تولندن کے معاشرے میں پَلے پُوسے اس معصوم بچے کے ان چار پانچ لفظوں میں ایک جہان معنی پوشیدہ ہے ۔ کیا ہم نے کبھی سوچاہے
مزید پڑھیے


ژوب: سول ہسپتال میں تسلی بخش اقدامات کے اعتراف میں

هفته 25 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
ہم لوگ کسی کام چور ڈاکٹر، کرپٹ آفیسر یا نااہل ایجوکیشنسٹ کی کمزوریاں پکڑنے میں خوب مہارت رکھتے ہیں لیکن جب ایک اہل اور مخلص بندے کی ہزار خوبیاں بھی ہم پر منکشف ہوجاتی ہیں تواس کی دلجوئی اورتعریف کیلئے ہمارے پاس دوالفاظ بھی نہیں ہوتے ۔خدانہ کرے کہ ایک دن کام والے بندے بھی ہم سے روٹھ جائیں گے ۔ ژوب سول ہسپتال میں چند روز پہلے جانا ہوا تو ماضی کی نسبت یہاں پرکافی بہتری اور تسلی بخش تبدیلی ملی،یاد رہے کہ ژوب سول ہسپتال(ڈی ایچ کیو) اس علاقے کا وہ واحد ہسپتال ہے جس سے نہ صرف
مزید پڑھیے


قوم کا درد رکھنے والے دو نوجوان

پیر 20 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
قدرتی آفات صرف پاکستان کا مقدر نہیں ہیں بلکہ اس نوعیت کے بے شمار آفات پوری دنیا میں ہمیشہ ایک مسئلہ رہا ہے۔زلزلوں سے لیکر شدید طوفانی بارشوں تک اور آندھیوں سے برف باری تک یہ سب آسمانی آفات کے مظاہر ہیں۔غور طلب امر یہ ہے کہ اس سے نمٹنے کیلئے دنیا کی ریاستیں کیا کرتی ہیں جبکہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم کہاں کھڑے ہوتے ہیں؟ آٹھ اکتوبر2005 ء کو مظفرآباد، بالاکوٹ ، راولاکوٹ اور خیبرپختونخوا کے بٹگرام، ایبٹ آباد، ناران ، کاغان اور دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہولناک زلزلہ آیا جس کی شدت
مزید پڑھیے



ژوب کا سوگوار ہفتہ

بدھ 15 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
ہفتہ ِ رفتہ کو اگر اپنے علاقے ژوب کیلئے ایک سوگوار ہفتہ کہہ دوں توشاید بے جانہ ہوگا۔ کیونکہ اس ہفتے کو کئی دل فگار خبریں سننے کو ملیں۔جمعہ کی شام سب سے پہلے پروفیسر شاہ جہاں مندوخیل کی موت کی خبر آئی ۔ سنتے ہی دل خون کے آنسورونے لگا۔پروفیسر شاہجہان ڈگری کالج ژوب میں ہمارے کولیگ بھی رہے تھے اور ساتھ ساتھ ہمارے لئے ایک مشفق استاد کادرجہ بھی رکھتے تھے ۔ ان کی موت نے نہ صرف اہل علم طبقے کو رلادیا بلکہ اس خبر سے ہروہ شخص بھی دکھی ہواجن سے اس شریفُ النفس استاد
مزید پڑھیے


نقیب اللہ محسود کا تیسرا خط بنام عزیزانِ وطن

پیر 13 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
میرے عزیز ہم وطنو! تسلیمات اور بہت ساری دعائیں: جنوری کامہینہ ہے اور یقین جانیے اس یخ بستہ مہینے میں آپ مجھے بہت یاد آتے ہو۔خصوصاً وہ لوگ تواس ابدی مسافر کے حافظے سے محو ہونے کانام نہیں لیتا جنہوں نے دوسال پہلے نہ صرف میرے بے جاں جسد کو محمدخان محسود ، عاطف اللہ ، علینا اورنائلہ بی بی کے حوالے کیاتھابلکہ میرا نام دہشتگردی کے بلیک لسٹ سے بھی نکالاتھا۔میں ان لوگوں کا یہ احسان بھی فراموش نہیں کرسکتاجن ہی کی احتجاجوںکے طفیل میرے اورسینکڑوں دیگرنقیبوں کا سفاک قاتل اگرچہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں گیاتاہم اتنا
مزید پڑھیے


ڈونلڈ ٹرمپ کاچارسالہ عیارانہ دور حکومت

جمعرات 09 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
جس طرح ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات جیت لیے تھے اسی طرح چارسالہ صدارتی دور میں ان کے اٹھائے گئے اقدامات بھی غیرمتوقع ثابت ہورہے ہیں۔ اسرائیل کے حوالے سے دیکھا جائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں غیر متوقع ثابت ہوئی ہیں۔ مثلاً یہ غیر فطری ملک امریکہ اور برطانیہ کا لاڈلا بچہ سمجھاجاتاہے۔ انیس سو اڑتالیس میں اس ریاست کے قیام کے بعدسے اب تک امریکہ میں بارہ صدور گزرے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے اسرائیل کو حد سے زیادہ قریب بھی سمجھا اور
مزید پڑھیے


سلیمانی کی ہلاکت کی امریکی حماقت

اتوار 05 جنوری 2020ء
محمد حسین ہنرمل
’’ جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے کی جمعہ کی صبح بریک ہونے والی خبر نے جہاں پورے ایران کوجھنجھوڑ کے رکھ دیا،وہاں امریکہ ،اسرائیل اور اس کے حواریوں کیلئے یہ خوشخبری سے کم نہ تھی ۔ جنرل قاسم سلیمانی کو جمعہ کی صبح عراقی ملیشیاکے ایک اہم کمانڈرسمیت پانچ دیگر ساتھیوں سمیت اس وقت شہید کردیا گیا جب ان کاقافلہ بغداد ہوائی اڈے سے نکل رہاتھا۔قاسم سلیمانی 1957ء کو شمال مشرقی صوبے کرمان کے قنات ِ مالک گاوں کے ایک غریب خاندان میں پیداہوئے۔ابتداء میں وہ ایک کرمان کے آبی
مزید پڑھیے


کیا صرف حکمران طبقہ بدعنوان ہے ؟

پیر 30 دسمبر 2019ء
محمد حسین ہنرمل
کرپشن ، کرپشن ،کرپشن ،کرپشن۔یہ لفظ ہماری سماج میں ایک مانوس جانور کی طرح بہت معروف ہوچکاہے ۔میرایقین ہے کہ اس ڈیجیٹل دور میںآج کل ملک کابچہ بچہ بھی اس سے واقف ہے۔کیونکہ ایک تو یہاں کرپشن کا نہ ختم ہونے والاراج دہائیوں سے برقرارہے دوسرا یہ کہ ہمارے ہاں اس ناسورکاخاتمہ ہر سیاستدان کا انتخابی نعرہ ہوتاہے اگرچہ وہ خود ہی کرپٹ کیوں نہ ہو۔افسوس مجھے اس بات کی ہے کہ کرپشن کی صحیح معنی سمجھنے سے ہماری اکثریت یاتوحقیقت میںقاصر ہے یا پھر جان بوجھ کر اسے محدود پیرائے میںاس کامطلب لیاجارہاہے۔مثلاًاس پر توسب لوگوں کا اجماع ہے
مزید پڑھیے








اہم خبریں