Common frontend top

محمد زمان


روایتی سیاست سے غیر روایتی سیاست کا سفر


پاکستان کی تاریخ میں موجودہ الیکشن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں انہیں غیر معمولی حالات میں ہونے والے غیر معمولی الیکشن کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس وقت حسب روایت ہر طرف دھاندلی دھاندلی کا شور ہے اور ہارنے والی یا ہرائے جانے والی سیاسی جماعتیں بھرپور طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہیں۔ اس ضمن میں ، میں یہ کہتا چلوں کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے روایتی اور فرسودہ ہتھکنڈوں کو چھوڑ کر نئی روش اور جدید رویے اپنانے کی ضرورت ہے۔ آپ جدید دنیا کی مثال اپنے سامنے رکھیں جہاں پالیسی کی
پیر 19 فروری 2024ء مزید پڑھیے

ایمان، اتحاد اور تنظم

اتوار 28 جنوری 2024ء
محمد زمان
اس وقت اسلامی دنیا میں جس شے کا حقیقی معنوں میں فقدان ہے وہ ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے۔ اگرچہ یہ ہمارے عظیم محسن اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا سنہری قول اپنی قوم کو نصیحت اور وصیت ہے لیکن وطنیت اور قومیت کی عینک اتار کر دنیا کا جائزہ لیا جائے تو یہ تینوں عوامل شاز ہی کہیں دکھائی دیں گے۔ ایمان کے دعویدار تو ہم مسلمان ہی ہیں غیر مسلموں سے اسکا تقاضا کیا کرنا !! بہرحال اپنے اپنے مفادات کے لیے اتحاد اور تنظیم کا چولہ اوڑھنا ہم غیر مسلموں سے ہی سیکھ لیتے
مزید پڑھیے


ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم

پیر 08 جنوری 2024ء
محمد زمان
(گزشتہ سے پیوستہ) 31 دسمبر 2023 کو والد محترم کو ہم سے بچھڑے دس سال سے ذیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تخیل کی آنکھ سے دیکھیں تو ابھی کل کی بات لگتی ہے۔ انکے ساتھ گزرا ہر پل ایک قیمتی سرمائے کی مانند ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اپنی بیشمار رحمتوں سے نوازے۔ زندگی یونہی رواں دواں رہے گی کارواں کے ساتھی ملتے اور بچھڑتے رہیں گے خوشی اور غم کا پلڑہ کبھی اٹھتا اور کبھی جھکتا رہے گا۔ ایک اور سال ہماری زندگیوں
مزید پڑھیے


’’ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم‘‘

اتوار 24 دسمبر 2023ء
محمد زمان
دسمبر کا مہینہ غالباً ہر انسان کی زندگی میں ایک خاص نسبت ضرور رکھتا ہے۔ دسمبر کی سردی ، دھند اور بارش کہیں خوبصورت یادوں کی چادر اوڑھے لیٹی ہوتی ہے تو کہیں کسی کے دل میں اپنوں کے بچھڑنے کا غم لیے سلگتی رہتی ہے۔ میری زندگی میں دسمبر دونوں احساسات کے امتزاج کا نام ہے۔ اپنے شریکِ حیات سے ملنے کی خوشی اور گھنی چھاؤں جیسے ایک عزیز سے بچھڑنے کا غم ! اب خوشی اور غم کے دونوں پہلو دریا کے کناروں کی مانند ایک ساتھ بہتے چلے جا رہے ہیں اور زندگی رواں دواں ہے۔ اس
مزید پڑھیے


تابوت میں آخری کیل

اتوار 17 دسمبر 2023ء
محمد زمان
غزہ میں جاری جنگ کو ستر روز سے زائد ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی اندھا دھند بمباری اور جنگی جنون نے وہاں کسی کو نہیں بخشا۔ گھر، اسکول، کالج، یونیورسٹی ، مساجد، ہسپتال ، تمام پناہ گزین کیمپ سب کچھ تباہ و برباد ہو چکا ہے لیکن اسرائیل کی بربریت رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ 7 اکتوبر کو حماس کے نام سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک بیس ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد کم عمر بچوں کی ہے جبکہ لگ بھگ پچاس ہزار سے زائد افراد زخمی
مزید پڑھیے



موٹرسائیکل رکشہ پر پابندی کا فیصلہ

اتوار 10 دسمبر 2023ء
محمد زمان
گزشتہ دنوں اخبار میں یہ خبر پڑھنے کو ملی کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں مرحلہ وار چنگ جی رکشہ پر پابندی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے محمکہ ٹرانسپورٹ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کی ہدایت پر چنگ چی رکشوں کو تیس دن کی مہلت دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں غیر منظور شدہ رکشوں کو بند کیا جائے گا۔ پہلے بڑے شہروں اور پھر چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں انکی بندش کی جائے گی۔ میں ٹرانسپورٹ سسٹم اور اس میں درکار تبدیلیوں کا تذکرہ گاہے
مزید پڑھیے


لکیر کے فقیر

اتوار 03 دسمبر 2023ء
محمد زمان
پاکستانی نظام تعلیم اور اسکے نتیجے میں تیار ہونے والی "پڑھی لکھی قوم" کا تعارف اگر چند الفاظ میں کروانا مقصود ہو تو " لکیر کے فقیر" سے بہتر الفاظ ہمیں نہیں مل سکتے۔ بدقسمتی سے ، پچھلے پچھتر برسوں میں ہم کوئی ایک قابل تحسین ، قابل قدر اور قابل تقلید کارنامہ سر انجام نہیں دے سکے ( الا ما شاء اللہ) جسکی بناء پر ہم مغربی دنیا اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کے سامنے فخریہ کہہ سکیں کہ دیکھیں یہ ہے ہماری جدید ٹیکنالوجی اور ایجادات کی فہرست!! ملکی معیشت کی طرح، تعلیمی اور سائنسی میدان میں
مزید پڑھیے


دو گروہوں میں بٹی دنیا

اتوار 26 نومبر 2023ء
محمد زمان
دنیا اس وقت دو گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔ ایک فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا گروہ اور دوسرا اسرائیل کی حمایت میں مظاہرے کرتا ہوا ۔ بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب کے ہر جیتا جاگتا اور باضمیر انسان جو ظلم اور انصاف میں تمیز رکھتا ہے اچھی طرح سے جانتا ہے کہ کون حق پرست ہے اور کونسا گروہ ظالم اور ظلم کا ساتھ دے رہا ہے۔ بلاشبہ ظالم کے ہاتھ بہت مضبوط اور شکنجہ آہنی ہے ، دنیا کی تمام تر قوتیں ایک طرف صف آرا ہیں اور مظلوم اپنے دلوں میں پنہاں
مزید پڑھیے


ٹریفک نظام میں سمارٹ ٹیکنالوجی کی اہمیت و ضرورت

اتوار 19 نومبر 2023ء
محمد زمان
وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی آبادی کیساتھ مسائل بھی بڑھتے جا رہے ہیں اور انکو حل کیے بغیر ہم ترقی کی دوڑ میں آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ان مسائل میں سے ایک بڑا اور پیچیدہ مسئلہ ٹریفک نظام کی بدحالی اور بے ترتیبی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں ٹریفک حادثات کی شرح بہت بلند ہے۔ سالانہ ہزاروں افراد مختلف ٹریفک حادثات کا شکار ہوتے ہیں ، سینکڑوں جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور متعدد افراد عمر بھر کی جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ پاکستان میں ٹریفک کا نظام بہت
مزید پڑھیے


سموگ اور سمارٹ لاک ڈاؤن

اتوار 12 نومبر 2023ء
محمد زمان
پنجاب کے کچھ اضلاع میں سموگ کی وجہ سے چار دن تک سمارٹ لاک ڈاؤن لگا یا گیا ۔ اگرچہ حالیہ بارشوں نے لاہور سے سموگ کو فی الحال غائب کر دیا ہے اور عالمی ائیر انڈیکس میں دوسرے سے چھٹے ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ لیکن چند دن بعد دوبارہ سموگ کا زہر فضا میں پھیلنے لگے گا۔ لاہور ، قصور اورگرد و نواح میں شدید سموگ کی وجہ سے متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ کھانسی، آنکھوں میں الرجی اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ نیز سردیوں کی آمد نے بھی اپنا حصہ ڈالا
مزید پڑھیے








اہم خبریں