Common frontend top

محمد زمان


عوامی کندھوں پر سرکاری بوجھ


پچھلے پچھتر سالوں سے پاکستانی عوام نجانے کتنے بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔ مہنگائی کا بوجھ، بیروزگاری کا بوجھ، غربت کا بوجھ، بیرونی قرضوں کا بوجھ، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا بوجھ، آتی جاتی حکومتوں کی بے حسی کا بوجھ، الیکشن سے قبل سیاسی رہنماؤں کے حسین وعدوں کا بوجھ ، اور پھر اسکے بعد تار تار ہوتے وعدوں اور خون ہوتی خواہشات کا بوجھ ، دو وقت کی روٹی پوری کرنے کا بوجھ، خاندان کی کفالت کا بوجھ ، حتی کہ دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے نجانے کتنے عذابوں کا بوجھ اٹھائے رخصت ہوتے ہیں۔
بدھ 02  اگست 2023ء مزید پڑھیے

براہِ مہربانی راستہ دیجئے!!

پیر 24 جولائی 2023ء
محمد زمان
چند دن پہلے خریداری کے سلسلے میں بازار جانا ہوا پیدل چلنے کو ترجیح دیتے ہوئے چل پڑے لیکن کچھ ہی دیر بعد یوں محسوس ہوا کہ غلطی کردی اچھا تھا گاڑی ہی لے آتے۔ بازار تک پیدل پہنچتے پہنچتے یوں لگا کسی زگ زیگ نما راستے پر گامزن ہیں کہ ہمہ وقت دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں ہوتے ہوتے دماغ چکرا گیا۔ سڑکوں پہ گاڑیوں کا بے پناہ رش، موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند تیزرفتاری ، بسوں اور ویگنوں کی بھرمار نے عجیب سی بے چینی پھیلائی ہوئی تھی۔ روڈ کراس کرتے ہوئے شدید دقت
مزید پڑھیے


جدید اور محفوظ پنجاب کی تعمیر

اتوار 16 جولائی 2023ء
محمد زمان
گزشتہ دنوں لاہور میں پنجاب سیو سٹیز اتھارٹیز PSCA کے مرکزی دفتر میں اپنی ٹیم کے ہمراہ جانے کا موقع ملا۔ جانے کی وجہ روڈ سیفٹی اور شہر میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی ملاقات کرنا تھی۔ پنجاب میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور کرائم ریٹ پر قابو پانے کے لیے 2015 آرڈینینس کے تحت قومی سلامتی کا یہ ادارہ تشکیل دیا گیا۔ انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ طرز تعمیر پر مشتمل اس ادارے نے بلاشبہ لاہور جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو کافی حد تک قابو میں
مزید پڑھیے


پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ

اتوار 09 جولائی 2023ء
محمد زمان
گزشتہ کالم میں شجر کاری پہ چند باتیں کیں لیکن تشنگی ابھی باقی ہے۔ بلاشبہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر جتنا لکھا جائے کم ہے۔ پاکستان میں درختوں اور جنگلات کی قلت بیشمار موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا باعث بن رہی ہے۔کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کے لیے جہاں باقی عوامل جیسے درآمدات و برآمدات انتہائی اہم ہیں وہیں جنگلات کا ہونا بھی انتہائی ضروری ہے۔ماہرین کے مطابق ملکی تعمیر و ترقی اور فضائی آلودگی سے بچنے کے لیے کسی بھی ملک کے کل رقبے کا 25 فیصد جنگلات پر مشتمل ہونا لازمی ہے یعنی ایک
مزید پڑھیے


ٹھنڈی چھاؤں

اتوار 02 جولائی 2023ء
محمد زمان
پاکستان بھر میں عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی ہے۔ اگرچہ اس بار بہت بڑی تعداد میں لوگ قربانی کا فریضہ سر انجام نہیں دے سکے کہ مہنگائی کے منہ زور اور بے قابو بیل نے سبھی کے ارمانوں کو کچل کے رکھ دیا ہے۔ ہم بھی اپنے اہل و عیال کے ہمراہ عید منانے اپنے آبائی گاؤں چلے آئے کہ چند دن اپنوں میں گزارنے کے ساتھ گاؤں کے قدرتی ماحول سے لطف و اندوز ہو لیں گے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ جہاں گاؤں شہروں میں بدل گئے ہیں وہیں ماحول میں رونما ہونے
مزید پڑھیے



گرمی کی شدت اور فضائی آلودگی

پیر 26 جون 2023ء
محمد زمان
پاکستان بھر میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور تقریباً ملک کا ہر حصہ گرمی کی شدت سے دہک رہا ہے۔ میدانی علاقے ہوں یا بالائی علاقے ، کم و بیش سبھی جگہ ایک سا درجہ حرارت دکھنے میں آ رہا ہے۔ جون جولائی کے مہینے میں اس قدر شدید گرمی کا ہونا فطری سی بات ہے یا اسکی دیگر وجوہات بھی ہیں؟ یقیناً فطرت کے ساتھ دیگر عوامل بھی ہیں، جنہوں نے اس وقت موسم اور ماحول کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ سے تو سبھی آگاہ ہونگے جسکی بناء پر موسمیاتی
مزید پڑھیے


پاکستان میں ٹریفک حادثات اور انسانی حقوق

اتوار 18 جون 2023ء
محمد زمان
چند دن پہلے ایک انتہائی عزیز اور کم عمر دوست شکیل ظفر جو کہ مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ماہر تھے اور ہماری ٹیم کا حصہ بھی تھے، کی ٹریفک حادثے میں اچانک موت نے مجھے حیرت زدہ اور غمزدہ کر دیا۔ جہاں یہ خبر میرے لیے انتہائی افسوناک تھی وہیں ناقابل یقین بھی کہ موت کتنی بے رحمی سے یکم دم دبوچ لیتی ہے اور انسان بے بسی کی تصویر بنا دیکھتا ہی رہ جاتا ہے۔ پاکستان میں ٹریفک حادثات میں اموات کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔ یومیہ ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں
مزید پڑھیے


بجٹ کی بجلیاں

اتوار 11 جون 2023ء
محمد زمان
چند دنوں سے سورج ملک میں آگ برسا رہا ہے۔ شدید گرمی کے ساتھ مہنگائی اور بجٹ کی بجلیاں گرنے سے عوام اور انکے ارمان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی غیر موجودگی میں بلا شرکت غیرے مالی سال-2024 2023 کا بجٹ پیش کردیا۔ ڈوبتی معیشت کو تنکے کا سہارا دینے کی بھرپور سعی کی گئی ہے۔ اگرچہ میری نظر میں اسکا کوئی فائدہ نہیں۔ اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور اگر اس بے قابو جن کو بوتل میں قید کرنے کی
مزید پڑھیے


تعلیمی نظام کی بقا و بحالی

اتوار 04 جون 2023ء
محمد زمان
گزشتہ دنوں بچوں کے سالانہ امتحانات کے دوران انکو پڑھانے اور کچھ دیر تعلیمی مسائل پر بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ دوران گفتگو انکی کتابیں بھی دیکھیں اور اندازہ ہوا کہ ہمارے تعلیمی نظام کی خرابیاں کس حد تک نچلی سطح پر جا چکی ہیں۔ پرائمری لیول سے لے کر مڈل اور مڈل سے ہائی لیول تک جس بھی درجے کو کنگھالیں اور جانچیں، انتہائی مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لکھائی، پڑھائی اور املاء کی معمولی غلطیاں جو گزرے وقتوں میں انتہائی معیوب اورنکمے پن کی علامت سمجھی جاتی تھیں عام ہو چکی ہیں۔ زیادہ تکلیف اور حیرانگی
مزید پڑھیے


دیمک

اتوار 28 مئی 2023ء
محمد زمان
پاکستان کے موجودہ حالات میں جینا بلاشبہ اتنہائی ہمت و حوصلے کا کام ہے جو ہم مسلسل کیے چلے جارہے ہیں۔ سیاسی انتشار، افراتفری ، بے چینی اور بے یقینی کیساتھ ساتھ مہنگائی ، بیروزگاری ، معیشت کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور نجانے کب تک جاری رہے گا۔ گزشتہ دنوں ملک میں ہونے والے ہنگاموں کے پیش نظر بہت تکلیف دہ مناظر دیکھنے کو ملے۔ نظام کی تبدیلی تو دور ہم میں تو اتنی سکت نہیں کہ اس فرسودہ اور گھسے پٹے نظام کے خلاف مہذب طریقے سے آواز بلند کر سکیں۔ اب یہ نظام چاہے تعلیم
مزید پڑھیے








اہم خبریں