Common frontend top

محمد زمان


وٹہ سٹہ کی شادی


وٹہ سٹہ کی شادی مبینہ طور پر دو خاندانوں کے ایک بہن/بھائی بیٹا/بیٹی کی شادی دوسرے خاندان کے بہن/بھائی بیٹا/بیٹی سے تبادلہ میں کر دی جاتی ہے۔ انسانی تاریخ کے ابتدائی دور سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شریک حیات کے انتخاب کی طویل روایات موجود ہیں، جہاں اس کے کچھ سنگین اثرات بھی پائے جاتے ہیں۔ قدیم معاشرے میں تین طریقوں سے شریک حیات کا انتخاب ہوتا تھا، جہاں خواتین کو اغواء کیا جاتا تھا، اسکے علاوہ انکو حاصل کرنے کے لیے لڑائی جھگڑے کیے جاتے تھے اور خواتین کا وٹہ سٹہ بھی ہوتا تھا۔ قدیم معاشروں میں وٹہ
منگل 23 مئی 2023ء مزید پڑھیے

پسماندہ قوم کی پسماندگی

اتوار 14 مئی 2023ء
محمد زمان
پچھلے چند دنوں سے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر سیر حاصل گفتگو اور بے لاگ تبصرے تو صبح شام کیے جا رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا، کیا ایسا ہونا چاہیے تھا یا نہیں ؟ عمران خان کی گرفتاری قانونی تھی یا غیر قانونی ؟ وغیرہ وغیرہ ۔ ان تمام باتوں سے ہٹ کر میں نے جو نتیجہ اخذ کیا ہے وہ یہ کہ پاکستانی قوم کو خوشی منانے کا ڈھنگ ہے نہ غم منانے کا سلیقہ۔ ہم لوگ جہالت کی تمام حدوں کو عبور کرتے ہوئے جب اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں تو یقین جانیے
مزید پڑھیے


زمیں کھا گئے۔۔۔۔یہ انساں کیسے کیسے!!

پیر 01 مئی 2023ء
محمد زمان
ریشمی ڈور کی مانند ہاتھوں سے پھسلتا وقت تیزی سے بھاگ رہا ہے۔ اصل مدعا یہ ہے کہ ایک بار پھر سفر کرتے ہوئے دل خوش ہونے کی بجائے مزید فکرمند ہوا کیونکہ اسلام آباد سے لاہور تک کے سفر نے پھر ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔اسلام آباد موٹروے پہ چڑھتے ہی جو ہریالی،سبزہ اور درختوں کی بہار نظر آتی تھی اب وہ ناپید ہوتی جارہی ہے۔ دنیا بھرمیں باشعور اقوام گلوبل وارمنگ کی تباہ کاریوں سے آگاہ ہیں اور درختوں،جنگلات اور سبزہ اگانے پہ زور دے رہے ہیں۔ ماحول کو ٹھنڈا اور متوازن رکھنے کے لیے سنجیدگی سے
مزید پڑھیے


پولیس کی اصل ذمہ داری

اتوار 16 اپریل 2023ء
محمد زمان
(گزشتہ سے پیوستہ)گزشتہ کالم میں محکمہ پولیس پہ دل کھول کے برسنے اور بھڑاس نکالنے کے بعد سوچا کہ اب کچھ مفت مشورے بھی دے دیے جائیں تو بہتر ہو گا۔ شاید کہ کسی کے کان پہ جوں رینگ جائے اور نقار خانے میں طوطی کی آواز کوئی سن ہی لے۔ اس میں تو کوئی دو رائے نہیں کہ ہمارا محکمہ پولیس ایک عام آدمی کیلیے فوری انصاف اور تحفظ کی بجائے خوف و دہشت کی علامت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عام سا پاکستانی اور شریف النفس بندہ پولیس ، تھانہ اور کچہری کا نام سنتے ہی
مزید پڑھیے


" پولیس : ہم پناہ مانگتے ہیں"

پیر 10 اپریل 2023ء
محمد زمان
محکمہ پولیس کسی بھی ملک کا ہو اسکا بنیادی مقصد لوگوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے۔ شہروں، محلوں اور قصبوں میں ہونے والے جرائم کی فوری روک تھام اور امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہی اس ادارے کی ذمہ داری ہے لیکن جہاں بات پاکستان کی ہو تو سب سے پہلا سوالیہ نشان ہی اس ادارے پہ لگتا ہے کہ پاکستانی پولیس کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ کیا ہزاروں لاکھوں کی بھاری پولیس نفری کا کام جگہ جگہ ناکے لگانا ہے؟ یا انکا اصل کام چوروں ، ڈاکوؤں اور لٹیروں کو پکڑ کر سخت
مزید پڑھیے



نظام تعلیم کی چکی

اتوار 02 اپریل 2023ء
محمد زمان
لارڈ میکالے نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ایک ایسا طبقہ پیدا کیا جائے جس پہ ہم بآسانی حکمرانی کر سکیں۔ جو رنگ و نسل سے تو ہندوستانی ہو لیکن خیالات، اخلاق و کردار میں انگریز ہو اور بلاشبہ ہمارا نظام تعلیم آج بھی اسی قول کے زیر سایہ پھل پھول رہا ہے۔ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی کا انحصار اس کے تعلیمی نظام پر ہوتا ہے۔ تعلیمی نظام دراصل ایک پیمانے کی مانند ہوتا ہے جسے دیکھ کر جانچا اور پرکھا جا سکتا ہے کہ فلاں ملک و قوم کا مستقبل کتنا روشن یا تاریک ہے۔ میں
مزید پڑھیے


سال بھر کی کمائی

اتوار 26 مارچ 2023ء
محمد زمان
رمضان المبارک کا برکتوں والا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور دنیا بھر میں تمام مسلمان مذہبی جوش و خروش سے اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق مضبوط کرنے کیساتھ ساتھ اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے۔ اہل ایمان سال بھر کے گناہوں سے معافی مانگنے کے علاوہ قرآن مجید سے جڑتے ہوئے تزکیہ نفس کریں گے اور آئندہ صراط مستقیم پر چلنے کا عہد کریں گے۔ لیکن یہاں بات اہل ایمان کی ہورہی ہے، اہل پاکستان کی نہیں۔ قارئین کرام سے پیشگی معذرت کیساتھ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار محسوس نہیں ہو رہا کہ23
مزید پڑھیے


اناؤں کی بھینٹ چڑھتا پاکستان

اتوار 19 مارچ 2023ء
محمد زمان
سیانے کہتے ہیں کہ انا محبت کی دشمن ہوتی ہے اور انا کی آگ محبت کو جلا کے راکھ کر دیتی ہے۔آج کل وطن عزیز کے حالات دیکھ کر بعینہ یہی احساس ہوتا ہے کہ کسی کو اس وطن سے رتی بھر محبت نہیں ہے۔کسی کو اس وطن اور اسکے تار تار ہوتے مستقبل کو رفو کرنے کی چاہت نہیں ہے۔ ریاست کے وہ تمام ستون جن پہ کسی بھی ملک کی بنیادیں مضبوطی سے کھڑی ہوتی ہیں، جو وطن کو پھلنے پھولنے اور ترقی کرنے میں پانی،ہوا کا کردار ادا کرتی ہیں وہ سبھی انا کی آگ میں جل
مزید پڑھیے


طاقت

اتوار 12 مارچ 2023ء
محمد زمان
چند روز پہلے پوری دنیا میں عورتوں کا عالمی دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان میں بھی پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا ہر جگہ عورتوں کے حقوق پر بڑھ چڑھ کر خطبے دیئے گئے۔ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی 8 مارچ کو جو کچھ ہوا اس سے سبھی اچھی طرح واقف ہیں۔ سیاست کی آڑ میں حکومت اور مخالف جماعت میں جو سیاسی تماشہ سڑکوں پہ مچایا گیا سارا دن میڈیا کے ذریعے لوگوں کو گاہے بگاہے تازہ صورتحال سے آگاہی ملتی رہی۔ عورت کا تحفظ ، تعلیم ، صحت، عائلی و ازدواجی زندگی
مزید پڑھیے


ڈاکو راج

پیر 06 مارچ 2023ء
محمد زمان
اگر کہا جائے کہ اس وقت پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا راج قائم ہے تو یقیناً یہ غلط نہیں ہو گا۔ ملک کے ہر شہر سے شہریوں کے لٹنے کی خبریں ہمہ وقت موصول ہوتی رہتی ہیں۔ بڑے شہر تو ایک طرف اب نسبتاً چھوٹے اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقوں میں بھی لوگوں کی جان و مال کی کوئی حفاظت نہیں۔ اگر کسی نے شوقیہ ڈیپریشن کا مریض بننا ہے تو ٹی وی چلا لے یا اخبار کا مطالعہ کر لے۔ زندگی کی بچی کھچی چند خوشیاں بھی ہوا میں اڑ جائیں گی۔آئی ایم ایف قرضے کی مد میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں