کوئی ہماری اس فریاد پر کان نہیں دھرتا،کیوں دھرے گا؟کیا آزادی مانگنے سے آج تک کسی کو ملی ہے ؟۔جب کشمیری قیادت کہتی ہے کہ اس کے مقابلے میں شہ رگ ہونے کا دعوے دار بھی عملی قدم اٹھائے تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی مالی پوزیشن ٹھیک نہیں۔جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیرکا ’’حل‘‘جہاں ختم کیا تھاوہاں سے ’’شروع‘‘کرنے کا شائد وقت آگیا ہے۔تب کچھ جلد باز کشمیری قیادت نے اسے قبول کیا تھا۔اب ایسا کرنے کے لیے بھی شاید کچھ بیساکھیاں حرکت میں آئیں گی۔ مشرف کاتین نکاتی فارمولہ کشمیری قوم نے تسلیم نہیں کیا تھا۔
جنرل
بدھ 24 مئی 2023ء
مزید پڑھیے
محمد صغیر قمر
دائروں میں سفر
جمعرات 18 مئی 2023ءمحمد صغیر قمر
ایک مدت گزر گئی، دریائے جہلم اور نیلم کے پلوں سے کتنا پانی آیا اور گزر گیا۔زندگی کے ایام ماہ و سال میں ڈھل گئے ‘ آدھی صدی گزر گئی۔ اس صدی میں کشمیریوں پر قیامتیں آئیں اور گزر یں ‘ اس کا اندازہ تو وہی کر سکتاہے جس پر یہ دور گزرا ہو۔
آزاد کشمیر میں 24 کتوبر 1947ء کو ایک عبوری حکومت قائم کی گئی جس کا ہیڈ کواٹر پلندری رکھا گیا جو کہ بعد میں تبدیل ہو کر مظفر آباد ہو گیا۔ مسلم کانفرنس کے لیڈر سردار محمد ابراہیم آزاد کشمیر کی عبوری حکومت کے صدر منتخب ہوئے۔آزاد
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
نفرتوں کے بیج
اتوار 14 مئی 2023ءمحمد صغیر قمر
ایک عام سطح کی مہذب ریاست کے حکمران اور ادارے ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ ریاست کے دستیاب وسائل تقسیم کرتے وقت شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ جو شہری جتنی قربانی قومی مفاد کے لئے دے رہا ہے، اسے اس قربانی کا بدلا دیا جائے تاکہ وہ اپنی شہریت پر فخر کرسکے۔مگر ان حکمرانوں اور اداروں کی عقل کا ماتم کیسے کیا جائے جو قیامِ پاکستان سے آج تک ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ،علاقائی عصبیت،اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان عالمی استعمار کی اس خفیہ جنگ کا پہلا
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
قائد!
هفته 06 مئی 2023ءمحمد صغیر قمر
ہم چاہتے ہیں اس ملک میںتبدیلی آئے، اور جلدی آئے۔ہمارا بھی جی کرتا ہے کہ،وہ تعبیر دیکھیں جس کا خواب ہمیں دکھایا جاتا رہا ہے۔ہم خلفائے راشدین کا نام لیتے اور بتاتے ہیں کہ اس دور کو واپس لائیں گے۔ہم میں سے کوئی بھی خلفائے راشدین کے پائوں کی خاک برابر بھی ہے ‘ ہرگز نہیں …!! ہم کیا انقلاب لا سکتے ہیں جو اپنی زندگی کے اندر انقلاب برپا نہیں کر سکے۔ ہمارے سیسی قائدین کہتے ہیں کہ وہ قائد اعظمؒ کی پیروی کرتے ہیں۔ کوئی بھی ان جیسا نہیںہے ۔ قائد اعظمؒ کی ایمانداری ‘ جرات ‘
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ریاست مدینہ!!
جمعه 28 اپریل 2023ءمحمد صغیر قمر
جان کی امان پائوں توعرض کروں کہ زندگی کی حقیقت کچھ نہیں ‘اقتدار کی ناپائیداری اور سیاست کی بے رحمی واضح ہو چکی ہے۔ محض ’’ خواب ‘‘ کے زور اور طفل تسلیوں سے دل کو حوصلہ کیا دیا جا سکتا ہے ؟جس کے بارے اب خلق خدا امیدیں باندھ چکی ہے ۔چودہ صدیاں پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو منظر دگر نظر آتاہے۔تب اسلام اس کرئہ ارض کا مقدر بن کرابھرا تھا۔ عرب میں اس کی روشنی چہار سو پھیلی تو قبائل جوق در جوق اسلام کی آغوش میں آنے لگے ،چھوٹی بڑی ریاستیں تسخیر ہونے لگیں۔تب اﷲ
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ترک اور کشمیر
جمعرات 20 اپریل 2023ءمحمد صغیر قمر
میں بہ حیثیت ایک مہاجر کشمیری ہر اس ملک،ادارے،جماعت اور فرد کا شکر گزار ہوں جو میری ریاست کی آزادی کی بات کرتا ہے۔
میں بالخصوص ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا احسان مند ہوں،جنہوں نے اپنے عہدحکومت میں ہمیشہ دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے آواز اٹھائی۔ فلسطین ہو، روہنگیا کے مسلمان ہوں، یمن، مصر، شام، افغانستان یاکشمیر ،طیب اردوان اپنے عہد میں ان مظلوم افراد کے لیے ایک جاندار آواز ثابت ہوئے ۔بالخصوص دنیا میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے لیے انہوں نے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی۔اہل کشمیر صدر طیب کی اس تجویز کو قدر
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
پھر عید آئی ہے
هفته 15 اپریل 2023ءمحمد صغیر قمر
رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے، عید قریب ہے اورچشم فلک د یکھ رہی ہے کہ انڈونیشیا سے مراکش تک پھیلے ہوئے دو ارب سے زائد مسلمانوں کا یہ ہجوم آج بھی بے بسی اور بے حسی کی گہری دلدل میں غوطے کھا رہا ہے۔ اغیار اس پر ایسے ہی ٹوٹ پڑے جیسے بھوکے دستر خوان پر ٹوٹ پڑتے ہیں اور نبی مہربانﷺ کے فرمان کے مطابق ہم حب دنیا میں غرق ہیں اور موت سے خائف۔ اس امت کے آدھے سے زیادہ حکمران اپنے عوام کی گردنوں پر گناہوں کے عذاب کی طرح
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
ازدحام یا قوم
جمعرات 06 اپریل 2023ءمحمد صغیر قمر
انقلاب کی ہاہاکار ہے اور انقلاب ہے کہ آ ہی نہیں رہا۔
اتنے انقلابی‘ اتنے لیڈر لیکن انقلاب کا دور دور تک نشان نہیں۔ ان کو کون سمجھائے کہ انقلاب قوموں میں آتے ہیں‘ایک ہجوم میں انقلاب کیسے آ سکتا ہے۔فرقوں‘ قبیلوں گروہوں اور خیالات میں بٹا ہوا ہجوم ملک میں انقلاب چاہتا ہے۔حیرت ہے!
خدا کے بندو!یہ ممکن ہی نہیں کہ ایسا ازدحام جسے قوم ہونے کا گمان ہے‘اسے کوئی خبر کیوں نہیں کرتا کہ قوم بنو گے تو انقلاب آئے گا۔ یہ مداری جو اس قوم کو موم کی ناک سمجھ کر گھماتے اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
کہاں گئے وہ لوگ؟
جمعرات 30 مارچ 2023ءمحمد صغیر قمر
جی نہیں چاہتا کہ اپنے ڈوبتے،تعفن پھیلاتے،اور ہر لمحے فشار خون بلند کرتے سسٹم کی بات کروں۔وہ سسٹم جسے اب ابدی نیند سُلا دینا چاہیے،اس کی بساط لپیٹ دینی چاہیے۔دعوے،نعرے وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے اور جھوٹ اور مکاری کے نشانات باقی رہے۔ہمار ے باغ کے پیڑوں کی ہر شاخ پر بیٹھے اُلّوکیا گل کھلائیں ؟کوئی پشین گوئی کرنا ممکن نہیں رہا ،جانے کب کیاسانحہ ہماری راہ میں آجائے۔کوئی رجل رشید دور دور تک نہیں ہے۔کوئی ہوتا جو اٹھتا اور تجدیدکا عزم کرتا۔
اِسلام کے سب سے پہلے مجدد عمر بن عبدالعزیز جنہوں نے شاہی خاندان میں آنکھ کھولی۔
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے
علماء پھسل گئے تو…؟
بدھ 22 مارچ 2023ءمحمد صغیر قمر
انسان دکھ کے ساتھ سوچتا ہے ۔امت رسول ہاشمی ﷺ کا یہ حال تو کبھی نہ تھا ۔ہر کہیں ہر محا ذپر ذلت کا شکار امتی آخر کس پاتال تک جائیں گے۔ علمائے کرام کا کردار ‘ جو آخر بروئے کار آنا تھا۔ ابھی تک نہیں آیا اور اب تو لوگ ان کو شک کی نگاہ سے دیکھنے لگے ۔ کیا ہی اچھا ہوتاکہ ہمارے علمائے کرام کا کردار نکھر کر سامنے آتا ۔ اقتدار کے حصول کی جنگ کا تو کوئی فقہی جواز تلاش کیاجا سکتا لیکن علماء کے بروئے کار نہ آنے کا کوئی بھی عقلی ‘ منطقی
مزید پڑھیے
مزید پڑھیے