Common frontend top

محمد صغیر قمر


مسئلہ کشمیر۔۔ کرنے کے کام


کشمیرمدتوں سے سلگ رہا ہے اور اس کی خاکستر میں موجود چنگاری کس وقت شعلہ جوالا بنتی ہے ،اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔یہ بات طے ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں امن کا خواب دیکھنا حماقت ہے۔لاکھوں شہیدوں کے خون کو کوئی بھی بھول نہیں سکتا اور یہ ممکن نہیں کہ ظلم بھی جاری رہے اور امن کی آرزو بھی کی جاتی رہے۔یہ امر دردناک ہے کہ آ زادکشمیر جسے بیس کیمپ کا درجہ ملا تھا،اُس پار کے مظلوموں کی مدد اور تعاون کی بجائے اقتدار کا ایسا اکھاڑہ بن
بدھ 31 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

مری: ایک سیاح کی نظر سے

بدھ 10 جنوری 2024ء
محمد صغیر قمر
ملکہ کوہسار میں مری پاکستان کے شمال میں ایک خوبصورت سیاحتی اور تاریخی مقام ہے جو سطح سمندر سے ۷۵۰۰ فٹ بلندی پر واقع ہے اور یہ راولپنڈی سے ۳۹ کلومیٹر دور ہے۔۱۸۴۹ء میں پنجاب پر قبضہ کرنے کے بعد انگریزوں کو کسی سرد مقام کی تلاش ہوئی تو مری کے قریب ایک جگہ منتخب کی گئی اور ۱۸۵۱ء میں وہاں پہلی بیرک تعمیر ہوئی۔۱۹۰۷ء تک مری جانے کے لیے لوگ راولپنڈی سے تانگے لیا کرتے تھے جس میں دو دن صرف ہوتے تھے جب کہ آج کل یہ سفر محض دو گھنٹے کا ہے۔جب ہندوستان کا اقتدار ایسٹ انڈیا
مزید پڑھیے


جگر دریدہ عوام

هفته 06 جنوری 2024ء
محمد صغیر قمر
دہشت گردی کی نام نہاد جنگ کا حصہ بننے پر کھال بچاتے بچاتے جسم بھی ادھڑ گیا ۔ سات دہائیوں سے ایک ساتھ رہنے والے ایک دوسرے کا گریبان ناپ رہے ہیں ۔ انتخابات میں سب کا نعرہ تبدیلی ہے ۔ امریکہ کی نام نہاد جنگ اور برسوں کی غلامی سے نجات کیا ممکن ہے ؟’’سب سے پہلے پاکستان ‘‘ کے مجہول نعرے کا اصل مطلب غیروں کے مفادات کا تحفظ تھا۔ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں امریکہ نے ہم سے وعدہ لیا تھا کہ ہر طرح سے اس کی امداد و اعانت کریں گے ،اس
مزید پڑھیے


تاریخ نے پوچھا!

جمعرات 28 دسمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
ذکر کسی اور زمانے کا تھا مجھے نعیم صدیقی یاد آ گئے۔کل ان کا یو م وفات تھا اور وہ بے حساب یاد آئے۔ ’’ محسن انسانیت ؐ‘‘ کا مصنف انقلابی شاعر اور مضطرب نعیم صدیقی کو اس دنیا سے گئے کئی برس بیت گئے ہیں۔ انہوں نے سوشلزم کے خلاف نظمیں لکھیں تو ہمارے ’’ دانش فروشوں‘‘ کے ماتھے پر بل پڑتے چلے گئے۔ان کے خیال میں نعیم صدیقی شاعر تھے ہی نہیں۔سوشلزم اس صدی کا سب سے بڑا فراڈ تھا۔ انسانوں کے لیے عذاب کی صورت جلوہ گر ہوا اور بستیاں راکھ کا ڈھیر کرتا‘انسانوں کو مشین بناتا
مزید پڑھیے


خیبر خیبر یا یہود

جمعرات 21 دسمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
یہ ایک پرانی یاد ہے،یہ پرانی بات ہے لیکن ایک دائمی زخم کی مانند ہے،جس کو میں کریدتا رہتا ہوں اور یہ زخم کبھی بھرتا نہیں،مندمل نہیں ہوتا۔ایک عشرے سے زائد کی بات ہوگی۔ میری نظریں حرم کعبہ پر جم کر رہ گئیں۔ہیبت اور جلال میرے رگ و ریشے میں اترنے لگا۔ صدیوں سے انسانوں کی توجہ کا مرکز مسجد الحرام‘ میری آنکھوں سے دل میں اتر رہی تھی ۔چند روز قبل میں یہاں آیا تھا ۔ اﷲ کی توفیق سے پہلے بھی کئی بار یہاں آ چکا ہوں ۔ جب بھی آتا ہوں‘ جانے کو جی نہیں کرتا ۔ اب
مزید پڑھیے



عبرت کا وقت باقی ہے

جمعه 15 دسمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
انسانوں کی غلامی کا فیصلہ نہ ہی کوئی باڑ کر سکتی ہے,نہ کوئی دیوار,نہ ویٹو,نہ نیٹو,نہ کوئی عدالت نہ کوئی حکومت۔تاریخ بتاتی ہے جب بھی انسان اپنی آزادی کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ نکلا یہ سب رکاوٹیں خس و خاشاک کی طرح بہہ گئیں۔ ہمت مرداں ،مدد خدا انسان مسلمان ہو یا عیسائی یا سکھ اس وقت غلام نہیں رکھا جاسکتا جب تک وہ خود غلامی پر راضی نہ ہو جائیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے مودی سرکار کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ یہ فیصلہ مایوس کن ہونے کے باوجود حیران کن
مزید پڑھیے


اللہ کی لاٹھی

جمعه 08 دسمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
فلسطینی لہو میں نہا گئے،ہزاروں بچے بلک بلک کر دم توڑ گئے اور ایک دنیا تماشہ دیکھتی رہ گئی۔ مسلم دنیا کے حکمران اپنے رب سے بے نیاز ہوئے تو کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ سب سے بے نیاز ہے۔جب آفت گرنے کا وقت آیا تو ان کے ہاتھ کچھ نہیں ہو گا۔ جہاں رب کا حکم چلتا ہے وہاں امریکا اور اسرائیل کا بس نہیں چل پائے گا ،بخدا نہیں چلے گا۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ غزہ کے بچے کس جرم میں مارے گئے؟ گاہے انسان کو مایوسیاں گھیر تی ہیں تو وہ
مزید پڑھیے


غم گسار

جمعرات 30 نومبر 2023ء
محمد صغیر قمر
میں نے انہیں بیٹی کی رخصتی کا کارڈ ویٹس ایپ کیا۔مجھے معلوم تھا کہ وہ تین چارروزتک کریکٹر ایجوکیشن کے سالانہ پروگرام میں بہت مصروف ہیں۔ویسے بھی دن میں دوچار بار بات کر لیتے تھے۔کارڈ ملتے ہی کال آگئی۔ ''سر ضرور حاضری ہوگی''گزشتہ دوماہ سے شوگر کنٹرول کرنے کے لیے پروٹین ڈائٹ پر تھے۔کہنے لگے ''مجھے کیا کھلائیں گے؟''میں نے بھی یکم نومبر سے ان کے ساتھ طے کیا تھا کہ دسمبر کے شروع تک پروٹین کھاؤں گا۔اس لیے جوابا''ان سے کہہ دیا کہ آپ روٹی چاول تو کھائیں گے نہیں البتہ پھر بھی ''رزق حلال''ہی ملے گا۔ ''ٹھیک ہوگیا'' یہ کہہ
مزید پڑھیے


وچ مرزا یار پھرے

جمعرات 23 نومبر 2023ء
محمد صغیر قمر
میں اس ملک کا ’’آزاد خیال‘‘ دانشور ہوں۔ میں جو سوچتا ہوں وہی کرتا ہوں کیونکہ میں ہی عقل کل ہوں۔میرا دل کرتا ہے کہ میں اس ملک کا ہر قانون‘ ہر اصول اور ہر ضابطہ بدل دوں۔ یہاں بہت کچھ ایسا ہے جو میری مرضی اور خواہش کے علی الرغم ہوا ہے۔یہ ملک میری منشا کے مطابق چلنا چاہیے اس لیے میں ہر روز سر شام مختلف چینلز پر آ بیٹھتا ہوں اور اپنا گلا پھاڑ پھاڑ کر اس قوم کو ’’اصل بات‘‘بتاتا ہوں لیکن کوئی بھی میری سننے کو تیار نہیں ہے۔ میں اس بات کو تسلیم ہی
مزید پڑھیے


مولا! ان کو گن لے

جمعرات 16 نومبر 2023ء
محمد صغیر قمر
حشر کامیدان ہوگا،غزہ کے ننھے بچوں کے ہاتھ ہوں گے اور ہمارے گریبان ہوں گے۔کیا اس آسمان تلے کوئی ایک بھی ایسا حکمران نہیں بچا جو اس ظلم کو روکنے کے لیے میدان میں نکلے۔سب کو سانپ سونگھ گیا۔ مصر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش،موریطانیہ اور جبوتی نے اوآئی سی اجلاس میں غزہ کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کوئی فیصلہ لینے سے انکار کر دیا۔ وجہ ایک ہی ہے کہ عالمی مشٹنڈے امریکا اور اسرائیل ناراض ہوجائیں گے مگر اللہ بے شک ناراض ہو جائے۔ میرے مولا! ان سے خود نمٹ لے,ان کو گن لے مولا! اب کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں