Common frontend top

محمد صغیر قمر


اسرائیل ایک ناجائز ریاست


نہیں معلوم کہ ہٹلر کے بارے میں یہ روایت درست ہے یا نہیں۔اس سے پوچھا گیا کہ تم نے لاکھوں یہودی مار دیے لیکن چند کیوں چھوڑ دیے تو اس کا جواب تھا’تاکہ دنیا کو معلوم ہو سکے کہ میں نے انہیں کیوں مارا۔آنے والے والا وقت جب ہٹلر کو مطعون کرے گا تو یہودیوں کے کرتوت دیکھ کرجان جائیں گے۔رسول اللہﷺ نے جب مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت فرمائی توجن لوگوں کی عہد شکنیوں اور سازشوں سے کا مقابلہ کیا وہ یہود ہی تھے۔یہ اپنی دولت کے ساتھ قلعہ بند رہتے تھے اور مشرکین کوآپ ﷺکے خلاف
جمعه 03 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

ضمیر فروش دانشور

جمعرات 26 اکتوبر 2023ء
محمد صغیر قمر
چند دانشور کہتے ہیں کہ حماس کو کیا ضرورت تھی کہ اسرائیل پر چڑھائی کر دی؟اسرائیل کے پیچھے امریکا ہے اور اس کے ساتھ یورپ کھڑا ہے۔حماس بظاہر ایسی قوت تو ہے نہیں کہ اس قدر بڑی طاقتوں کا مقابلہ کرسکے۔حماس کے پاس نہ جدید اسلحہ ہے نہ فوجی طاقت۔چالیس کلو میٹرلمبی اور دس کلو میٹر چوڑی پٹی پر بسنے والے فلسطینیوں نے سات اکتوبر کو ایک دم اسرائیل کو جا لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہودیوں کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ عرب نام نہاد اسلامی ملکوں کے بیچوں بیچ لا بسایا گیا تھا۔یہ بات اس وقت بھی دیکھی
مزید پڑھیے


امریکا، خدا نہیں، بخدا نہیں……(2)

جمعرات 19 اکتوبر 2023ء
محمد صغیر قمر
اسرائیل نے ۲۰۰۲ء کے بعد الفتح رہنما مروان بار گھوتی کو جیل بھیجتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ’’وہ دوسری انتفاضہ میں اسرائیل کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کی رہنمائی کرتا تھا‘‘۔ اپنے خلاف مقدمے کی کارروائی میں واضح طورپر جانب داری نظر آنے پر مروان گھوتی نے اپنے دفاع سے انکار کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود اسے پانچ بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ سزائیں دینے والے ججوں نے ان عدالتی فیصلوں کو بھی کوئی اہمیت نہیں دی، جن میں کئی جرائم میں عدم ثبوت کے باعث مروان گھوتی کو بری کر دیا گیا
مزید پڑھیے


فلسطین اے فلسطین

جمعه 13 اکتوبر 2023ء
محمد صغیر قمر
مجھے کشمیر سے بھی زیادہ فلسطین پیارا ہے،مجھے اپنی جان سے بھی عزیز ہے۔مجھے کرہ ارض پر موجود انسانوں میں سب سے بہترین انسان غزہ میں ملے۔میں دکھی دل کے ساتھ ایک تصویر دیکھتا رہا۔ایک معذور بوڑھا ویل چئیرپر بیٹھا،بظاہر وہ تصویر تھی لیکن مجھے یوں لگاوہ مجھ سے کہہ رہا ہے’’تمہیں شرم تو آئی تو ہوگی؟‘‘ندامت کے مارے میں پسینے میں ڈوب گیا۔وہ ایک تصویرتھی جس کے پیچھے ایک اور تصویر ‘ بوڑھے شیخ کی تصویر، جس نے ہر دل کو زخمی کر دیا ۔ اہل فلسطین پون صدی سے اقوام متحدہ کی تراسی قراردادوں کے باوجود اپنی ریاست
مزید پڑھیے


دستور پاکستان بقا کاضامن

جمعرات 05 اکتوبر 2023ء
محمد صغیر قمر
کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ اس ملک کا رُخ دستورکی طرف موڑ دیا جائے؟کیا اب بھی ہم اس بات سے ڈرتے ہیں کہ اگر اس ملک میں اسلام کے نظام کی بات کی گئی تو امریکا اوریورپ ناراض ہو جائیں گے؟ہمارا آئین ہماری ریاست کی بقا کا ضامن ہے۔ استعماری قوتوں کے غلبے کے نتیجے میں اسلامی دنیا ایک عمومی خوف اور مایوسی سے دو چار ہوچکی ہے ۔بے شک ہمیں اﷲ کے عذاب سے ڈرتے رہنا چاہیے اوران کاموں سے بچنا چاہیے، جن سے کسی قوم پر اﷲ کے عذاب کا فیصلہ مسلط ہوتا ہے لیکن
مزید پڑھیے



کشمیر کا شکوہ

جمعه 22  ستمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
کشمیریوں نے دل وجان کے ساتھ پاکستان کے لیے ہر وہ قربانی دی جو ان کے بس میں تھی۔پاکستان میںکوئی بھی حادثہ رونما ہو جائے، اس کی پہلی چوٹ کشمیر پر پڑتی ہے۔ پاکستان کے لیے کوئی موہوم سا خطرہ بھی کشمیریوں کو بے کل کر دیتا ہے ۔بھارت اور پاکستان کے بیچ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے ڈیڑھ سو سے زائد ادوار ہو چکے ہیں۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بار بارمذاکرات میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،کشمیریوں کو مایوسیوں سے دوچار کیا جاتا رہا،لیکن ان کی آس ہمیشہ اس بنا پر زندہ رہی ۔ہر کشمیری کی
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ ؟

هفته 09  ستمبر 2023ء
محمد صغیر قمر
ریاست جموں و کشمیر کا ہر شہری سوچتا ہے کہ وہ صدیوں سے غلام ‘ صدیوں سے محکوم و مجبور و فقیر ہے ۔گزشتہ پون صدی سے تو زیادہ ہی مجبور ہوئے کہ پاکستان سے محبت اور الحاق کا گہرا زخم کھا کر بھی پاکستان کے ساتھ شامل نہ ہو سکے اور اب مختلف آپشنز کی زد میں ہیں ۔ان کے آبائو اجدادناتمام حسرتوں کے ساتھ تہہ خاک جا سوئے ۔ کتنے تھے جو تاریک راہوں میں مارے گئے‘ لاکھوں بندی خانوں میں زندگی گزار آئے ۔ برسوں تک بزدلی کا طعنہ سہتے رہے کہ کشمیریوں کی طبیعت میں کبھی
مزید پڑھیے


گریبان!!

جمعرات 17  اگست 2023ء
محمد صغیر قمر
جہالت ہے،جاہلیت ہے۔ ظلم ہے جبر ہے،فسادہے،قتل و غارت گری ہے۔لو ٹ مار ہے،ڈاکہ زنی ہے،چوری ہے، مکاری ہے ،فتنے ہیں۔مہنگائی ہے،کرپشن ہے،بدنظمی ہے۔انصاف بھی نہیں عدل بھی نہیں۔ انسان انسان کو کاٹ کھانے کو دوڑ رہا ہے۔ادارے تقسیم ہیں،سیاست دان سیاست دان کا خون بہانے کے درپے ہے۔بازاروں ،چوکوں چوراہوں میں جنگ جاری ہے۔ کبھی آنکھیں بند کر کے لمبی سانس لیں اور سوچیں ہم کس معاشرے میں رہ رہے ہیں۔آپ کہیں گے یہ پاکستان کے معاشرے کی کہانی ہے۔یہ پاکستان کا نقشہ ہے۔بظاہر یہی لگتا ہے لیکن اصل میں یہ ساری کہانی باقاعدہ ترتیب دی گئی ہے۔ایک اسکرپٹ لکھا
مزید پڑھیے


کشمیر پالیسی؟

بدھ 09  اگست 2023ء
محمد صغیر قمر
یہ بات اب سمجھ آچکی ہوگی کہ کشمیر پر پسپائی کی بنیاد امریکی حکمرانوں سے خوف پر جنرل مشرف نے رکھی تھی۔اس کا تسلسل ابھی تک جاری ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کی یہ عاقبت نا اندیشی کشمیر کی تحریک آزادی کو ایک ایسے موڑ پر لے آئی ہے کہ جہاں خود پاکستان کی آزادی‘ بقا اور سا لمیت کے لیے بھی سنگین چیلنج پیدا ہوگیا ہے۔یہ بات عام وخواص کو سمجھ لینی چاہیے کہ آزادی کشمیر کی جد و جہدکے لیے جو خطرہ بالکل سر پر آ گیا ہے وہ خود پاکستان کے لیے بھی کم خطرناک نہیں ۔ تحریک
مزید پڑھیے


ٹھیکری پہرہ!

جمعرات 27 جولائی 2023ء
محمد صغیر قمر
راشد میری طرح گائوں زاد ہے۔ گزشتہ پینتیس برس سے امریکہ میں مقیم ہے‘ اپنی خو ُبدل سکا نہ روایات چھوڑ سکا ۔ ہمارا بچپن اکٹھے گزارا تھا اور بچپن کے بے شمار واقعات کی طرح اسے وہ واقعہ آج بھی یاد ہے ۔جس کا ذکر یہاں ہو رہا ہے ۔کشمیر کے دیہاتوں میں ستمبر اکتوبر میں گھاس کٹائی کا موسم ہوتا ہے ۔ جن گھروں میں مویشی زیادہ ہوتے ہیں، ان کے مالک زیادہ سے زیادہ گھاس کاٹ کر ذخیرہ کر لیتے ہیں ۔یہ وہ دن ہوتے ہیں جن کے بارے میںپہاڑی علاقوں میں یہ مقولہ عام ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں