Common frontend top

محمد صغیر قمر


ایک پرانی کہانی


مداری ڈگڈی بچاتا ہے، لوگ جمع ہوتے ہیں۔ایک ڈبے کے اوپر سو روپے کا نوٹ رکھتا ہے ،ڈبہ کھولتا ہے تو اندر سے چوزہ نکلتا ہے۔پھر ایک اور مداری آتا ہے کپڑا لہراتا ہے لوگ جمع ہوتے ہیں ،مداری اپنی پٹاری کھولتاہے ،اندر سے انڈے نکلتے ہیں وہ ان پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہے اندر سے بندر نکلتا ہے۔ایسے ہی ایک اور مداری آتا ہے،ڈگدی بجاتا ہے ہجوم جمع ہوتا ہے۔مداری اپنے ہاتھ میں ایک روپے کا سکہّ پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے کھینچتا ہے تو پانچ پانچ روپے کے دو سکّے نکال کر دکھا دیتا
هفته 15 جولائی 2023ء مزید پڑھیے

کیپٹن عمار شہید

هفته 08 جولائی 2023ء
محمد صغیر قمر
عمار کو شہید ہوئے کچھ دن گزرے تھے ‘ ہم ان کے گھر حاضر ہوئے ۔ سراپا استقامت ان کی ماں نے کہا ‘ ’’ عمار کارگل کے محاذ پر تھا تو میں نے خواب میں اسے دیکھا۔ ہم اپنے گائوں میں ہیں اور آسمان سے لا تعداد لوگ پیرا شوٹ کے ذریعے اتر رہے ہیں ‘ ان میں عمار بھی ہے ۔ وہ بریگیڈیئر طارق محمود ( ٹی ایم ) شہید کے انداز میں پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے نیچے آ رہا ہے ۔ زمین پر اترتے ہی وہ میری نگاہوں سے اوجھل ہو جاتا ہے ۔ میں پریشان
مزید پڑھیے


صدیوں نے سزا پائی

پیر 03 جولائی 2023ء
محمد صغیر قمر
جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت ریاست کی آبادی کاتوازن تبدیل کرنے کی طرف پیش قدمی کر چکا ہے۔ یہ بات اپنی جگہ سوالیہ نشان ہے کہ 5 اگست 2019 سے اس وقت تک پاکستان اپنا وہ کردار ادا نہیں کر سکا، جو اسے کرنا چاہیے تھا۔محض بیان بازی اور ’’احتجاجی مراسلوں‘‘ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ہماری وزارت خارجہ ہمیشہ کی طرح گھسے پٹے بیان جاری کر کے مطمئن ہو جاتی ہے، جب کہ جموں کشمیر کے عوام اب تک سکتے میں ہیں۔انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ان کے ساتھ
مزید پڑھیے


سانحہ یونان

جمعه 23 جون 2023ء
محمد صغیر قمر
یونان کے سمندر میں ہونے والا سانحہ کوئی نیا سانحہ نہیں ۔ اس سے پہلے بھی ایسے واقعات ہو چکے ہیں۔یونان کا یہ واقعہ ہر حساس انسان کا دل چیر گیا۔اس حادثے میں میرے اپنے گائوں کے دو درجن بچے جان کی بازی ہار گئے۔ان میں تین میرے انتہائی قریبی عزیز اورکئی ایک میرے قریبی دوستوں کے بچے شامل ہیں ۔یہ بچے میری آنکھوں کے سامنے پل کر جوان ہوئے تھے۔ وادی بناہ کے یہ سپوت جہاں جری ،دلیر تھے وہاں اپنے اجداد کی روایات کے امین بھی تھے۔کسی مشکل گھڑی میں یہ چٹان کی طرح ایک دوسرے کے
مزید پڑھیے


حادثوں سے سبق سیکھئے !

جمعرات 15 جون 2023ء
محمد صغیر قمر
مملکت خداداد حادثوں کی زد میں ہے اور حادثے دیکھ کر آنکھیں بند کرنے یا بھاگ جانے کا چلن عام ہوا ہے۔ یہ اڑھائی صدیاں ادھر کی بات ہے۔بھاپ سے چلنے والا بحری جہاز1862 میں تیار ہوا جسے بعد میں سلطانہ کا نام دیاگیا۔ یہ امریکی شہر نیو اور لینز سے ۲۱ اپریل ۱۸۶۵ء کو چلا۔ یہ وہ زمانہ تھا جب امریکہ بد ترین خانہ جنگی کا شکار تھا۔1861سے1865ء کے سال امریکی تاریخ کا خونیں باب ہیں ۔ ریڈ انڈینز امریکی جبر کا شکار تھے۔ یہ ابرہام لنکن کا دور تھا۔ جس کے ایک پیش رو صدر مارٹن وان
مزید پڑھیے



آخر کب تک؟

جمعه 09 جون 2023ء
محمد صغیر قمر
گزشتہ تیس برس کے اعدادو شمار دیکھے جائیں تو معلوم ہو تا ہے پاکستان میں ایک سو بیس کھرب روپے سے زیادہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گئے ۔اس میںسرکاری اداروں کی لوٹ مار بھی شامل کر لیںتو اعداد وشمار کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ بینکوں نے اربوں روپے کے جو قرضے معاف کیے وہ اس کے علاوہ ہیں۔انصاف ہو تو ہر جانب ہزاروں ہتھ کٹے نظر آئیں۔ ہربرسر اقتدار آنے والے نے کہا، پچھلی حکومت اس لیے ختم کی گئی کہ وہ کرپٹ تھی، مگر خوداس نے کرپشن کے پچھلے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ہماری حکومتوںنے کرپشن کے خاتمے کے لیے
مزید پڑھیے


غلامی آپشن نہیں

بدھ 24 مئی 2023ء
محمد صغیر قمر
کوئی ہماری اس فریاد پر کان نہیں دھرتا،کیوں دھرے گا؟کیا آزادی مانگنے سے آج تک کسی کو ملی ہے ؟۔جب کشمیری قیادت کہتی ہے کہ اس کے مقابلے میں شہ رگ ہونے کا دعوے دار بھی عملی قدم اٹھائے تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی مالی پوزیشن ٹھیک نہیں۔جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیرکا ’’حل‘‘جہاں ختم کیا تھاوہاں سے ’’شروع‘‘کرنے کا شائد وقت آگیا ہے۔تب کچھ جلد باز کشمیری قیادت نے اسے قبول کیا تھا۔اب ایسا کرنے کے لیے بھی شاید کچھ بیساکھیاں حرکت میں آئیں گی۔ مشرف کاتین نکاتی فارمولہ کشمیری قوم نے تسلیم نہیں کیا تھا۔ جنرل
مزید پڑھیے


دائروں میں سفر

جمعرات 18 مئی 2023ء
محمد صغیر قمر
ایک مدت گزر گئی، دریائے جہلم اور نیلم کے پلوں سے کتنا پانی آیا اور گزر گیا۔زندگی کے ایام ماہ و سال میں ڈھل گئے ‘ آدھی صدی گزر گئی۔ اس صدی میں کشمیریوں پر قیامتیں آئیں اور گزر یں ‘ اس کا اندازہ تو وہی کر سکتاہے جس پر یہ دور گزرا ہو۔ آزاد کشمیر میں 24 کتوبر 1947ء کو ایک عبوری حکومت قائم کی گئی جس کا ہیڈ کواٹر پلندری رکھا گیا جو کہ بعد میں تبدیل ہو کر مظفر آباد ہو گیا۔ مسلم کانفرنس کے لیڈر سردار محمد ابراہیم آزاد کشمیر کی عبوری حکومت کے صدر منتخب ہوئے۔آزاد
مزید پڑھیے


نفرتوں کے بیج

اتوار 14 مئی 2023ء
محمد صغیر قمر
ایک عام سطح کی مہذب ریاست کے حکمران اور ادارے ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ ریاست کے دستیاب وسائل تقسیم کرتے وقت شہریوں کے بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے۔ جو شہری جتنی قربانی قومی مفاد کے لئے دے رہا ہے، اسے اس قربانی کا بدلا دیا جائے تاکہ وہ اپنی شہریت پر فخر کرسکے۔مگر ان حکمرانوں اور اداروں کی عقل کا ماتم کیسے کیا جائے جو قیامِ پاکستان سے آج تک ریاستی وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم ،علاقائی عصبیت،اور دہشت گردی کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں۔ پاکستان عالمی استعمار کی اس خفیہ جنگ کا پہلا
مزید پڑھیے


قائد!

هفته 06 مئی 2023ء
محمد صغیر قمر
ہم چاہتے ہیں اس ملک میںتبدیلی آئے، اور جلدی آئے۔ہمارا بھی جی کرتا ہے کہ،وہ تعبیر دیکھیں جس کا خواب ہمیں دکھایا جاتا رہا ہے۔ہم خلفائے راشدین کا نام لیتے اور بتاتے ہیں کہ اس دور کو واپس لائیں گے۔ہم میں سے کوئی بھی خلفائے راشدین کے پائوں کی خاک برابر بھی ہے ‘ ہرگز نہیں …!! ہم کیا انقلاب لا سکتے ہیں جو اپنی زندگی کے اندر انقلاب برپا نہیں کر سکے۔ ہمارے سیسی قائدین کہتے ہیں کہ وہ قائد اعظمؒ کی پیروی کرتے ہیں۔ کوئی بھی ان جیسا نہیںہے ۔ قائد اعظمؒ کی ایمانداری ‘ جرات ‘
مزید پڑھیے








اہم خبریں