Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


تیسری کتاب ۔’’وازوان‘‘


یہ آج سے کوئی پینتیس چالیس سال پہلے کی بات ہے، پنجاب کے جنوب میں ایک پسماندہ چھوٹے شہر احمد پورشرقیہ کا ایک بارہ تیرہ سالہ لڑکا اپنی دھن میں اخبار، رسالے، کتابیں پڑھتا رہتا تھا۔یہی جنون کہ کسی طرح علم کے خزانوں تک رسائی ہو،پڑھنے کا ذوق بن جائے، لکھنے کا ڈھنگ آ جائے۔ شہر کا ماحول علم دشمن۔سکول کالج میں ایک بھی استاد ایسا نہ ملا جو حوصلہ افزائی کرتا یا آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا۔ والدین کو یہ فکر کہ ان کا سب سے چھوٹا بچہ رسالے، ڈائجسٹوں کو پڑھ کر اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔
منگل 28 فروری 2023ء مزید پڑھیے

عدلیہ کو متنازع نہ بنائیں

هفته 25 فروری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ایک بار پھر ہم قومی سیاسی منظر پر عدلیہ کے حوالے سے محاذ کھلتا دیکھ رہے ہیں۔حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے خلاف عمومی طور پر اور بعض ججوں کے خلاف خاص طور سے اپنی کمپین شروع کر دی ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز شریف نے اگلے روز اپنے سیاسی جلسہ میں بڑی دھواں دھار تقریر کی، فاضل جج صاحبان پر نہایت تند وتیز طنزیہ جملے پھینکے اور باقاعدہ تصاویر لگا کر نہایت منفی تقریر کی۔ میری کئی قانون دانوں سے بات ہوئی، ان میں پی ڈی ایم کے حامی بھی تھے، ان
مزید پڑھیے


کیا کامیاب بناتی ہے ؟محنت یا قسمت ؟

جمعرات 23 فروری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
گزشتہ شام کی بات ہے،دفتر میں تھا، کسی کام سے اپنے کمرے سے باہر نکلا ۔میرے کمرے کے باہر ایک ہال ہے جس میں ایک سائیڈ پر میگزین سیکشن کے لوگ جبکہ سامنے نیوز سیکشن کے بعض ڈیسک ہیں جبکہ دائیں ہاتھ پر مانیٹرنگ ڈیسک کے لئے مختلف ٹی وی سکرینیں لگی ہوئی ہیں۔ان پر مختلف پاکستانی اور غیر ملکی نیوز چینلز چلتے رہتے ہیں۔ ایک سپورٹس چینل بھی ہے۔آج کل پی ایس ایل کے میچز ہو رہے ہیں،گزرتے گزرتے اچٹتی نظر ڈالی تو پتہ چلا کہ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کا میچ چل رہا ہے ۔ میری عادت ہے
مزید پڑھیے


ماں بولی کا دن مجھے کیا سکھاتا ہے ؟

بدھ 22 فروری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
میری مادری زبان سرائیکی ہے۔ میرے والد اور والدہ دونوں کی زبان سرائیکی ہے۔ والدہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا تو ان کی سرائیکی میں ڈیرے کا مخصوص رنگ تھا، چند الفاظ کی تبدیلی کے ساتھ۔ گھر میں بچپن میں اردو بولتے تھے۔ باہر کا ماحول چونکہ سرائیکی کا تھا، اس لئے ہم بھائیوں کی سرائیکی رواں ہوتی گئی اور پھر بعد میں گھر میں بھی سرائیکی بولنے لگے۔ میری اہلیہ بھی سرائیکی ہے، ہمارے درمیان بھی کبھی اردو اور کبھی سرائیکی ہی چلتی ہے۔ یہی بچوں کے ساتھ معاملہ ہے۔ اردو میرے اظہار کی زبان ہے، اس
مزید پڑھیے


ایک سابق آئی جی کی یاداشتیں

اتوار 19 فروری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
شطرنج کی بساط پر ایک مہرہ خاص اہمیت کا حامل ہے، اسے اردو میں گھوڑا اور انگریزی میں نائٹ کہتے ہیں۔ شطرنج سیکھنے والے کو ابتدا ہی میں سب سے زیادہ دقت گھوڑے کی چال سیکھنے میں ہوتی ہے۔ باقی مہروں کا خاص پیٹرن ہے ، رخ یا توپ ناک کی سیدھ میں چلتی ہے، فیل( فیلا یا بشپ) ترچھا چلے گا،وزیر (انگریزی شطرنج میں کوئن)میں بیک وقت توپ اور فیلے کی سی صلاحیت ہوتی ہے۔ گھوڑے کی چال مگر ان سب سے مختلف ہے۔ یہ ڈھائی چال چلتا ہے، دو خانے سیدھے اور پھر ایک سائیڈ میں مڑ کر۔
مزید پڑھیے



امجد صاحب کے بعد ضیا محی الدین بھی چلے گئے

منگل 14 فروری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ہمارے ہاں عام طور سے ستمبر کے مہینے کو ستمگر کہا جاتا ہے، اس بار مگر پاکستان کے علم وادب کے شعبے کے لئے فروری سخت اور ستم گر ثابت ہوا۔ پہلے فروری کے دوسرے ہفتے ممتاز شاعر،ادیب، کالم نگاراور استاد امجدا سلام امجد دنیا سے رخصت ہوگئے،اب گزشتہ روز تیرہ فروری کو لیجنڈری اداکار، صداکار اور لکھاری ضیا محی الدین بھی چلے گئے۔ امجد صاحب بھلے چنگے تھے،رات کولوگوں سے فون پربات چیت ہوتی رہی۔ ہمارے میگزین کے ساتھی منفرد شاعر سجاد بلوچ سے بھی بات ہوئی ، صبح امجد صاحب اٹھے ہی نہیں ۔ کہتے ہیں کہ ایک
مزید پڑھیے


حل کیا ہے ؟

هفته 28 جنوری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سینئر صحافی، کالم نگار، اینکر محترم سجاد میر کے ساتھ ایک ٹی وی نشست میں شریک تھا۔ میر صاحب بہت محترم، سینئر لکھاری ہیں، ہمارے اساتذہ میں سے ، ٹی وی کے بھی اولین زمانے کے اینکر ہیں ، پی ٹی وی کے دنوں والے ۔ سلیم احمد جیسے لیجنڈ کے شاگرد رشید رہے،یوں ان کا عسکری صاحب سے بھی فکری سلسلہ بنتا ہے، آبائی شہر ساہی وال ہے تو مجید امجد سے عبقری کی آنکھیں بھی دیکھ رکھی ہیں۔ ان کی فکری تربیت ایسی ہوئی کہ چیزوں کو گہرائی میں جا کر دیکھتے اور سوچتے ہیں،اٹھائے سوال بھی سطحی
مزید پڑھیے


سقوط مشرقی پاکستان سے ہم نے کیا سیکھا؟

جمعرات 26 جنوری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے جناب الطاف حسن قریشی کی شاندار اور مفصل کتاب ’’مشرقی پاکستان ۔ٹوٹا ہوا تارا‘‘پر اگلے روز ایک مختصر نشست ہوئی، الطاف صاحب کے علاوہ جناب فرید پراچہ، پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسراور کالم نگار ڈاکٹر مجاہد منصوری، کالم نگار قاضی منشا اور دیگر احباب شریک ہوئے۔ الطاف صاحب نے کتاب کے حوالے سے کچھ گفتگو کی، اپنی غیر معمولی یاداشت کو کھنگالتے ہوئے بعض اہم واقعات سنائے اور سوالات کے جواب بھی دئیے۔ الطاف قریشی صاحب کی کتاب پڑھتے ہوئے بار بار احساس ہوتا ہے کہ مشرقی پاکستان کا سانحہ دراصل ہماری پوری
مزید پڑھیے


’’مشرقی پاکستان : ٹوٹا ہوا تارا‘‘۔ ایک غیر معمولی کتاب

منگل 24 جنوری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
جناب الطاف حسن قریشی سے میرا تعلق شاگردوں والاہے۔ میرے صحافتی کیرئر کا آغاز ستائیس برس قبل اردو ڈائجسٹ لاہور سے ہوا۔ الطاف صاحب اردو ڈائجسٹ کے لیجنڈری ایڈیٹر ہیں، صحافیوں کی دو نسلوں کی انہوں نے تربیت کی۔ ساٹھ، ستر، اسی اور نوے کے عشروں میں کتنے ہی اخبارنویس ہیں جو اردو ڈائجسٹ اور ہفت روزہ زندگی میں کام کرتے رہے ۔ تین ساڑھے تین تک میں نے اردو ڈائجسٹ میں کام کیا، حق یہ ہے کہ وہ دن آج میرے ناسٹلجیا کا بہترین حصہ ہیں۔ تب مجھے دلچسپی اور اشتیاق تھا کہ جلد سے جلد کسی روزنامے کا حصہ
مزید پڑھیے


سیدھی الٹی سیاسی چالیں

هفته 21 جنوری 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل عجیب سی صورتحال ہوچکی ہے۔ صبح اخبار پڑھیں تو اکثر خبریں پڑھ کر شدید کوفت ہوتی ہے، رات کو نیوز چینل لگا کر خبریں سنیں تو وہی حال۔طبیعت مکدر ہوگئی۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہر طر ف سے سیاسی چالیں چلی جا رہی ہیں، الٹی سیدھی، جائز ناجائز چالیں۔ ہر فریق چاہتا ہے کہ دوسرے کو ناک آئوٹ کر دے۔ افسوس تو یہ ہے کہ ایسا کرتے ہوئے ہر قسم کی اخلاقیات کے پرخچے اڑا دئیے گئے۔ منہ بھر بھر کر جھوٹ اگلا جا رہا ہے۔ دیکھنے والے کو کراہیت آ جائے، مگر بولنے والے نہایت
مزید پڑھیے








اہم خبریں