Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


2022: فکشن جس نے متاثر کیا


رواں سال کا آج آخری دن ہے ۔ سال کے ابتدا میں عہد کیا تھا کہ اس سال سوشل میڈیا سے تھوڑا وقت کم کر کے کتابوں کو دینا ہے اور ہر ہفتے ایک کتاب یامہینے میں کم از کم دو کتابیں ضرور پڑھنی ہیں۔ پہلے چھ ماہ میں زیادہ عمل نہیں ہوا،آخری تین چار ماہ میں البتہ کسر نکالنے کی کوشش کی اور زیادہ برا سکور نہیں رہا۔ فکشن میں چند اچھی کتابیں پڑھنے کو ملیں، اس لئے پہلے ان کا تذکرہ ۔ سال کے آخر میں مشہور اطالوی فکشن نگار ماریو پوزو کے شہرہ آفاق ناول ’’گاڈ فادر‘‘کا
هفته 31 دسمبر 2022ء مزید پڑھیے

2022 : کیسے گزرا۔زندگی،سفر، مطالعہ

جمعه 30 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
یہ سال کچھ ایسی تیز رفتاری کے ساتھ گزرا کہ حیرت ہے۔ ابھی چند دن پہلے ہی جنوری دو ہزار بائیس تھا اوریہ کالم پڑھتے وقت سال کا صرف ایک دن باقی ہوگا۔اتوار کو ان شااللہ ہم سب نئے سال کا سورج دیکھیں گے۔ رواں سال ایک طرح سے پوسٹ کورونا تھا۔ موزی مرض کی تباہ کاری کے بعد کا سال۔ ویکسینیشن شدہ عوام کا خوف اور دہشت کی فضا سے باہر آکر چین اور سکھ کے ساتھ پہلے جیسی زندگی بسر کرنے کی کوشش۔ ذاتی تجربہ تو یہ ہے کہ جنہیں کورونا کا مرض لاحق ہوا،ان کی زندگیاں پہلے
مزید پڑھیے


کرکٹ : بھونڈے پن کی انتہا ہوگئی

بدھ 28 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی کرکٹ ایک بار پھر زوردار دھچکے سے دوچار ہوئی ہے۔ اس بار معاملہ کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں سے زیادہ مینجمنٹ سے متعلق ہے، اگرچہ کھلاڑیوں پر بھی کہیں نہ کہیں کچھ اثر پڑے گا ضرور۔چار پانچ روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین تبدیل ہو گیا اور ساتھ ہی پوری مینجمنٹ کے تبدیل ہونے کی ہوا چل پڑی ہے ۔اس کی پہلی قسط کے طور پر چیف سلیکٹر کو نہایت ہی غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک انداز میں برطرف کر دیا گیا۔ ہمارے ہاں اکثر کام نہایت بھونڈے اور بے تکے طریقے سے کئے جاتے ہیں، افسوس کہ اس بار
مزید پڑھیے


ماریوپوزو کا ’’گاڈ فادر‘‘

هفته 24 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
یہ کوئی تیس پینتیس سال پہلے کی بات ہے، ان دنوں کراچی چکر زیادہ لگتے تھے ۔ صدر، کراچی میں پرانی کتابوں کی ایک دکان تھی ، وہاں اکثر چکر لگتا اور حسب استطاعت کچھ نہ کچھ لے لیتے۔ وہیں پر پہلی بار ایک انگریزی ناول گاڈ فادر کو دیکھا۔ اس ناول کا تذکرہ سنا تھا، اس پر بنی فلم کو دیکھا تو نہیں تھا، مگر واقف تھا کہ بڑی مشہور فلم ہے۔کسی پرانے ڈائجسٹ میں ناول کا ایک حصہ ترجمہ شدہ پڑھا تھا۔ ناول پیپر بیک میں تھا بلکہ پیپر بیک کیا ، درحقیقت نہایت گھٹیا پرنٹنگ اور گھٹیاکاغذ
مزید پڑھیے


پنجاب میں کیا ہونے جا رہا ہے؟

بدھ 21 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
انگریزی محاورے کے مطابق ملین ڈالر سوال اس وقت یہی ہے کہ پنجاب میں کیا ہوگا؟ کیا صوبائی حکومت تیئس دسمبر کو ختم ہوجائے گی، اسمبلی تحلیل ہوجانے کے بعد نوے دنوں میں صوبائی انتخابات ہوجائیں گے یا کوئی قانونی رخنہ، سیاسی رکاوٹ آ کھڑی ہوگی؟ اس وقت تک سیاسی منظر سیال (Fluid)پوزیشن میںہے، چیزیں مختلف اطراف میں ڈویلپ ہو رہی ہیں۔ پی ٹی آئی کی پوزیشن واضح ہے۔ عمران خان کا یہی کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہوجانی چاہئیں کہ ملکی حالات ایسے ہیں کہ فریش عوامی مینڈیٹ لیا جائے۔ عمران خان کو قوی امید ہے کہ وہ پنجاب
مزید پڑھیے



عمران خان سے تفصیلی ملاقات

هفته 17 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
جمعہ کی سہہ پہر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ایک تفصیلی ملاقات ہوئی ،جو اس لحاظ سے اہم رہی کہ ان کے حالیہ موقف کے حوالے سے کئی چیزیں سمجھنے کا موقعہ ملا۔ پی ڈی ایم کی جانب سے جو اعتراضات یا الزامات لگائے جاتے ہیں ، ان کی وضاحت بھی کی ، بعض آف دی ریکارڈقسم کی باتیں بھی کھل کر آن دی ریکارڈ کہہ ڈالیں اور صرف ایک دوباتیں ہی آف دی ریکارڈ کہیں۔ زماں پارک میں ان کے گھر ہونے والی اس ملاقات میں چھ سات اخبارنویس شامل تھے۔عمران خان نے ڈیڈھ گھنٹے سے زیادہ
مزید پڑھیے


تیکھے ،کٹیلے خاکے اور منفرد خود نوشت

جمعه 16 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
دسمبر کا مہینہ ہمارے ہاں کئی اعتبار سے بہت اہم اور منفرد احساسات لئے آتا ہے۔ ہم پنجاب کے لوگ کئی ماہ کی شدید گرمی اور سانس روک دینے والی حبس سے اتنے تنگ آئے ہوتے ہیں کہ سردی کے تین ماہ خوشگوارلگتے ہیں۔ ہمارا ایک دوست کہا کرتا تھا کہ نومبر آنے کے بعد سکون کا سانس لیتا ہوں، یہ سوچ کر کہ کم از کم اگلے تین چار مہینے تو گرمی نہیں ہوگی ، اس کے بعد دیکھی جائے گی۔ دسمبر سے فروری تک کا بھیگا، خنک اور گاہے یخ موسم میرے لئے مزے دار کھانوں، کتابوں ،کتاب
مزید پڑھیے


مولانا فضل الرحمن پر تنقید کیوں ؟

جمعرات 08 دسمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
چند دن قبل برادرم آصف محمود نے اپنے کالم بعنوان ’’جمعیت علمائے خاندان‘‘ میں مولانا فضل الرحمن کی اقربا پروری پر تنقید کی اور اہم سوالات اٹھائے۔ یہ کالم پچھلے دو تین دنوں سے سوشل میڈیا پر زیربحث ہے، خاکسار نے اپنی فیس بک وال پر اسے لگایا تو مولانا کے کارکنوں اور مداحین کے کچھ لفظی تیر، نیزے ہمارے اوپر بھی برسے۔ آصف محمود تو خیراس کالم کے بعد سے مسلسل زیرعتاب ہیں۔ آصف محمود نے اپنے کالم میں چند نام گنوائے کہ انہیں آخر کس وجہ سے اس قدر نواز ا جا رہا ہے۔ ان میں
مزید پڑھیے


عرب دانش کے موتی : خطبا

بدھ 30 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عرب سماج، کلچر، ادب اور لوک دانش کا احاطہ کرتی شاندار کتاب بلوغ الارب پچھلے کچھ دنوں سے زیرمطالعہ ہے۔ اس کی چار جلدیں ہیں، اردو سائنس بورڈ نے اس کا اردو ترجمہ شائع کیا ہے۔ اس کی چوتھی جلد میں چند مشہور عرب فصحا، خطبا کا ذکر ہے۔ اس پر ایک کالم پہلے لکھ چکا ہوں، آج چند مزید فصیح عربوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔ بلوغ الارب میں ایک بہت مشہور فصیح عرب اکثم بن صیفی التمیمی کے فصیح کلام کی مثالیں نقل ہیں۔ اکثم بن صیفی نے اپنی قوم کو وصیت کرتے ہوئے خطبہ دیا تھا جو بہت
مزید پڑھیے


سمارٹ موو

منگل 29 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان کا پنڈی میں جلسہ کتنا بڑا تھا، کس قدر لوگ آئے، پی ٹی آئی کی حکمت عملی کیا رہی ، لانگ مارچ ختم کیوں ہوا وغیرہ جیسے سوالات سے بحث آگے نکل چکی ہے۔ اب ہر جگہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے پر بات ہو رہی ہے۔ میرے نزدیک عمران خان نے بظاہر ایک بہت مشکل اور پریشان کن صورتحال سے نہ صرف محفوظ طریقے سے نکلنے کا راستہ نکالا بلکہ ہر ایک کو سرپرائز بھی دیا ہے۔ اب اگلے کچھ عرصہ تک سب کچھ اسی سیاسی چال کے گرد ہی گھومتا رہے گا۔ یہ ایسی موو ہے جس
مزید پڑھیے








اہم خبریں