Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


لانگ مارچ کا انجام کیا ہوگا؟


عمران خان جمعہ سے اپنا لانگ مارچ شروع کر چکے ہیں، جسے انہوں نے’’ حقیقی آزادی مارچ‘‘ کانام دیا ہے۔ پاکستانی سیاستدانوں کی یہ خوبی ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمی کو کوئی بھی من پسند نام دے دیتے ہیں۔ ماضی میں بھی ہم ایسا کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ حکومت کے خلاف چلنے والی کسی تحریک کو تحریک نجات کہہ دیا جاتا ہے، کبھی کچھ اور۔مولانا فضل الرحمن نے تین سال پہلے اپنے مارچ کو آزادی مارچ کہا تھا، قاضی حسین احمد اپنے لانگ مارچ کو ازخود ملین مارچ کہتے تھے یعنی دس لاکھ لوگوں
اتوار 30 اکتوبر 2022ء مزید پڑھیے

عمران خان کی نااہلی : فیصلے کے پانچ اہم پہلو

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے چند پہلو عجیب وغریب، دلچسپ اور قابل بحث ہیں۔ یہ تینوں مختلف کیفیات ہیں مگرالا ماشااللہ اس فیصلے میں یہ تینوںشامل ہیں۔ 1:جلد بازی کیوں کی گئی؟ سب سے پہلی بات یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس قدر عجلت کی کیا ضرورت تھی؟ فیصلہ خاصے دنوں سے محفوظ تھا تو تین چار دن اور بھی ایسا کیا جا سکتا تھا؟پانچ رکنی الیکشن کمیشن ہے،پنجاب سے ایک رکن بیمار ہیں، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ڈینگی ہوا ہے، اس لئے انہوں نے فیصلہ پر دستخط بھی نہیں کئے۔ سوال یہ پوچھنا بنتا ہے کہ آخر عزت
مزید پڑھیے


کبھی اونٹ کی سواری بھی زخم سے نہیں بچا سکتی

منگل 18 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بہت کچھ کہا، لکھا جا چکا۔ سوشل میڈیا پر تھوڑا بہت دال دلیہ ہم بھی کرتے رہے۔ الیکشن جیتنے کی وجوہات کیاہیں، عمران خان پر کیا اثر پڑے گا، مارچ ہوگا نہیں ہوگا، وغیرہ وغیرہ پر بھی خاصی بات ہو رہی ہے۔ ان بحثوں سے ہٹ کر چندمختلف پہلوئوں کی طرف قارئین کی توجہ دلانا چاہوں گا۔ میرے حساب سے اتوار والے ضمنی الیکشن حکومت کو کرانے ہی نہیں چاہیے تھے۔ حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے اوور سمارٹ بننے کی کوشش کی، بالی وڈ محاورے کے مطابق ڈیڈھ شانا(سیانا)بننا۔ تحریک
مزید پڑھیے


وجوہات ڈھونڈنا ہوں گی

منگل 11 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
سکول کالج کے زمانے سے تاریخ کے مضمون میں مغلیہ سلطنت کے زوال کی وجوہات پڑھتے آئے ہیں۔ عظیم الشان مغلیہ سلطنت کئی سو برسوں تک حکومت کرنے کے بعد کیسے بتدریج کمزور ہوتی گئی اور پھر اپنے سے کئی گنا کم ، باہر سے آنے والے دشمن کے ہاتھوں مغلوب ہوئی ۔ اکثر امتحان میں سوال بھی آتا تھا۔ جب درسی کتب سے باہر نکل کر مطالعہ شروع کیا تو اس موضوع پر کئی کتابیں پڑھنے کا موقعہ ملا۔ انہی دنوں ستار طاہر مرحوم کی مشہور کتاب’’ دنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘میں ناموربرطانوی مورخ اور مستشرق ایڈورڈ گبن کی
مزید پڑھیے


کیا عمران خان کا لانگ مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے؟

جمعرات 06 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر کمر ٹھونک کر میدان میں اترنے لگے ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہی وہ لشکر جرار لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوں گے۔ ان کے قریبی ساتھی بیس سے چالیس لاکھ لوگ لے آنے کی خبر دے رہے ہیں۔ جواب میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ بھی اسی لب ولہجے میں دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ وہ پچیس مئی کی طرز پر احتجاجی جلوسوں کو نہایت سختی سے کچلنے
مزید پڑھیے



قومی کرکٹ ٹیم پردرست تنقید ہوئی

منگل 04 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گئی۔تنقید کا ایک طوفان امنڈ آیا۔ ناکام رہنے والے کرکٹرز پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔اتوار کو کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ میں کرائوڈ نے بھی بعض کھلاڑیوں پر بری کارکردگی کی وجہ سے بہت تنقید کی اور ہوٹنگ بھی کی۔ خوش دل شاہ ٹیم کے معروف کھلاڑی ہیں، اس سیریز میں بری طرح ناکام ہوئے، اس سے پہلے ایشیا کپ میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی۔ خوش دل شاہ کے آئوٹ ہونے پر باقاعدہ سٹیڈیم میں تالیاں بجائی گئیں اور یوں خوشی منائی گئی جیسے مخالف ٹیم کا کھلاڑی آئوٹ
مزید پڑھیے


ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء میں ترمیم کیوں ضروری ؟

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اپنے پچھلے کالم میں بہت تفصیل سے بات کی کہ خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈر دونوں الگ ہیں۔ خواجہ سرا کا تاریخی پس منظر ہے، ہمارے خطے میں بہت سے خواجہ سرا خاندان غلاماں اور بعد میں مغلیہ سلطنت میں رہے، لکھنو ، اودھ اور بعض دیگر نوابین کے ہاں بھی خواجہ سرا تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پیدائشی طور پر مردانہ جسم رکھنے کے باوجود مردانہ صلاحیت یا تولیدی اعضا نہیں رکھتے۔ یہ واضح ہوا کہ خواجہ سرا سے مراد وہ فرد ہے جو بیالوجیکل مرد یا عورت ہو مگر اس کے اندر(کسی میڈیکل ڈس آرڈر، ہارمونز کی کمی
مزید پڑھیے


سرفراز شاہ صاحب کے ساتھ چالیس علمی نشستیں

هفته 01 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
تصوف صدیوں سے مسلم تہذیب اور فکر کا بہت اہم حصہ رہا ہے۔ مسلم تاریخ کی بہت سی نامور شخصیات تصوف کے سکول آف تھاٹ سے وابستہ رہیں، بے شمار بہترین دماغ اور غیر معمولی زہدوتقویٰ کے حامل لوگوں نے اس حوالے سے لاکھوں لوگوں کی تربیت کی اورانسانی زندگی پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ تصوف کے حوالے سے خاصا کچھ لکھا گیا اورکئی کتابیں ایسی ہیں جو صدیوں سے روحانیت کے طلب گار افراد کی علمی ، روحانی تشنگی مٹا رہی ہیں۔ ان کتب کا ایک حصہ اردو میں ترجمہ ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے ایک مشکل ہے کہ
مزید پڑھیے


خواجہ سرا، ٹرانس جینڈر اور ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت کیوں ؟

جمعه 30  ستمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
ٹرانس جینڈر ایکٹ اور اس میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے آج کل میڈیا پر بہت کچھ چل رہا ہے۔ ٹرانس جینڈرز ایکٹوسٹ بڑے ٹھسے سے چینلز سکرینوں پر براجمان ہیں ، وہ بڑے سٹائل سے اور روانی سے انگریزی بولتے ہوئے بہت کچھ وہ بول رہے ہیں جو خلاف واقعہ ، خلاف حقیقت ہے۔ پچھلے دو تین دنوں میں اس حوالے سے کچھ چیزیں پڑھنے، دیکھنے کا موقعہ ملا۔ ممتاز ماہر قانون، استاد ، مصنف اور دانشور ڈاکٹر مشتاق خان نے اس موضوع پر بڑی عمدگی اور مہارت سے اظہار خیال کیا ہے، ان کی فیس بک پوسٹوں، لیکچرز
مزید پڑھیے


کابل کہانی:افغانستان اور طالبان کو سمجھیں

بدھ 28  ستمبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
دورہ افغانستان میں خوش قسمتی سے ہمیں کئی طالبان رہنمائوں سے ملنے کا موقعہ ملا، گلبدین حکمت یار سے تفصیلی ملاقات سے بھی بہت کچھ سمجھنے میں مدد ملی۔ یونیورسٹی آف غرجستان میں سی پیک سیمینار میں شرکت کی، وہاں طالبان کے نائب وزیر کامرس ڈاکٹر عبدالطیف نظری سے ملاقات ہوئی،ان کا تعلق ہزارہ (شیعہ)سے ہے ، ڈاکٹر صاحب میرے ساتھ بیٹھے تھے تو ان سے گپ شپ بھی ہوئی اوربچیوں کی تعلیم کے بارے میں ان کے مثبت خیالات بھی سنے۔ پاکستانی سفارت خانہ نے چائے پر بلایا۔ سفیر منصور صاحب اب ریٹائر ہوچکے ہیں۔ آج کل چارج ڈی
مزید پڑھیے








اہم خبریں