Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


الیکشن :2024 وہی روایتی نعرے کیوں؟


ایک زمانے میں سیاسی جماعتیں الیکشن کے لئے باقاعدہ منشور بناتی تھیں اور اس کے لئے خاصی عرق ریزی کی جاتی ۔ مختلف شعبوں کے ماہرین کئی مہینوں تک منشور پر کام کرتے۔ عوامی خواہشات، امنگوں اور پارٹی کی پالیسیوں کومدنظر رکھتے ہوئے منشور اور مرکزی ایجنڈا بنایا جاتا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے قیام کے وقت بھی پارٹی منشور پر خاصا غوروخوض کیا گیا اور پھر چار نکاتی ایسا مرکزی ایجنڈا بنایا گیا، جس پر 1970ء کے الیکشن کی پوری مہم استوار کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ دانشور اور مفکر جے اے رحیم نے
بدھ 24 جنوری 2024ء مزید پڑھیے

زندگی بدلنے کا جادوئی نسخہ

جمعرات 18 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
ایک زمانے میں آرٹیکل پڑھا جس میں بتایا گیا کہ کوئی ایشو اگر سمجھ نہ آ رہا ہو تو اس کے سلائس بنا لئے جائیں یعنی مختلف حصوں میں تقسیم کر کے اسے سمجھا جائے ۔ اسی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ آپ نے اگر اپنا ٹاسک یا کوئی بڑا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے تو اس کے حصے بنا لیں اور پھر ایک ایک قدم کر کے آگے بڑھتے جائیں۔ تجربات سے پتہ چلا کہ یہ فارمولا نہایت کامیاب ہے۔ صحافتی مصروفیت کے باعث میرا کتابیں پڑھنے کا شوق ماند پڑ گیا تھا، وقت نہ
مزید پڑھیے


شمس الرحمن فاروقی کی باتیں 2

اتوار 14 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
اردو کے ممتاز نقاد، ادیب، محقق پروفیسر شمس الرحمن فاروقی مرحوم پر آنے والی نئی کتاب’’ شمس الرحمن فاروقی ،جس کی تھی بات بات میں اک بات‘‘پر گزشتہ روز کے کالم میں بات ہوئی۔ صحافی ، انٹرویور محمود الحسن نے یہ کتاب لکھی ہے، اسے قوسین پبلشر، لاہور نے شائع کیا۔بھارت کے رہائشی شمس الرحمن فاروقی ہمارے ہاں اپنے ناول’’ کئی چاند تھے سرآسماں ‘‘کی وجہ سے مشہور ہوئے، مگر ان کے دامن میں بہت کچھ ہے۔ اس کتاب نے فاروقی صاحب کی فکر، سوچ اور ان کی دانش کے بہت سے جگمگاتے موتیوں سے روشناس کرایا۔
مزید پڑھیے


باتیں شمس الرحمن فاروقی کی

هفته 13 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
اردو کے نامور نقاد، محقق اور ادیب پروفیسر شمس الرحمن فاروقی (مرحوم )پر شائع ہونے والی ایک نئی کتاب کے حوالے سے گزشتہ نشست میں کچھ باتیں عرض کی تھیں۔ یہ کتاب صحافی ، انٹرویور محمود الحسن نے لکھی ہے ، قوسین پبلشر لاہور نے اس حسین کتاب کو شائع کیا ہے۔ کتاب میں فاروقی صاحب کے انٹرویوز شامل کئے گئے جو محمود الحسن نے مختلف برسوں میں کئے۔ فاروقی صاحب بڑے ادیب، نقاد تو تھے ہی، مگر انہوں نے ایسے ایسے عمدہ نکات بیان کئے ہیں کہ قاری مبہوت ہو کر رہ جاتا ہے۔ ان
مزید پڑھیے


شمس الرحمن فاروقی پر لکھی شاندار کتاب

منگل 09 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
لاہور میں آج کل شدید سردی ہے، دھند آلود موسم ختم نہیں ہو رہا۔ صبح سے شام تک سورج کی کرن دیکھنا نصیب نہیں ہوتی۔ ہاتھ پائوں ٹھٹھر گئے ، ایک جراب پہننے سے بھی کام نہیں چل رہا۔ گرم بنیان،قمیص، اوپر ہاف سوئیٹر پھر گرم موٹا سوئیٹر یا جیکٹ وغیرہ، مگر سردی بدستور تنگ کر رہی۔ ڈھونڈ ڈھانڈ کر ہم نے مفلر ، گرم شالیں ، ٹوپیاں نکال لیں۔ سب فیشن ویشن ایک طرف، جب تک سر پر ایسی گرم ٹوپی نہ پہنی جائے جو کانوں تک کو ڈھانپ لے، تب تک سکون نہیں مل رہا۔
مزید پڑھیے



تشنہ لب شہر

بدھ 03 جنوری 2024ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے کچھ عرصے سے پانی کے مسئلے کے حوالے سے گہری دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔پہلے ہم نے اس انتہائی اہم ایشو کو کبھی سنجیدگی سے سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی تھی۔ فیس بک پر ایک دوست ہیں انجینئر ظفر اقبال وٹو۔ یہ ڈیم اور اری گیشن انجینئر ہیں، مختلف کمپنیوں کے ساتھ وابستہ رہے اور انہیں پاکستان اور بیرون ممالک مختلف ڈیم پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقعہ ملا۔ ظفر اقبال وٹو صاحب کی خوبی یہ ہے کہ درد دل رکھنے والے انسان ہیں، علم وتحقیق سے گہرا شغف اور مختلف موضوعات پر اپنی ریسرچ کے نتائج
مزید پڑھیے


کرائسس مینجمنٹ کا سہہ جہتی فارمولا

جمعه 22 دسمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کراچی کی معروف دینی درس گاہ جامعتہ الرشید کے وزٹ کے حوالے سے اپنے پچھلے کالم میں تفصیلات بیان کر چکا ہوں۔ متاثر کن دورے کے بعد جامعتہ الرشید کے سربراہ مفتی عبدالرحیم صاحب سے ملاقات ہوئی تو پہلا سوال یہی کیا کہ آپ نے یہ سب کیسے کر دکھایا اور اس حوالے سے روایتی دینی حلقوں میں مزاحمت ہے تو اس پر کیا ردعمل ہے؟ مفتی عبدالرحیم صاحب نے سوال کے پہلے حصے کا جواب مسکراہٹ سے دیا، صرف اتنا کہا کہ اللہ تعالیٰ کو جب کام لینا مقصود ہوتا ہے تو ہم جیسوں سے بھی
مزید پڑھیے


کراچی ـ : ایک منفرد تعلیمی ادارے کا وزٹ

بدھ 20 دسمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کراچی کتاب میلہ کی مصروفیت سے کچھ وقت نکال کر دن کے پہلے حصے میں ایک دو اہم ٹاسک نمٹا لئے۔ ان میں سے ایک جامعہ یا جامعتہ الرشید کاوزٹ تھا۔ یہ نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کا منفرد تعلیمی ادارہ ہے جہاں خالص اور کلاسیکل انداز میں دینی تعلیم دینے کے ساتھ عصری جدید تعلیم کا بھی امتزاج شامل کیاگیا ہے۔ یہ ادارہ کراچی کے چند بڑے اور ممتاز دینی اداروں میں شامل ہے مگر یہاں پر صرف درس نظامی نہیں کرایا جاتا بلکہ اس کے ساتھ ہر طالب علم کے لئے لازمی ہے کہ وہ
مزید پڑھیے


کراچی کتاب میلہ : ایک منفرد تجربہ

منگل 19 دسمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
پچھلے تین دن کراچی میں گزرے ۔ کراچی میں چودہ سے اٹھارہ دسمبر تک ایکسپو سنٹر میں شاندار بک فیئر یا کتاب میلہ منعقد ہوا۔ پچھلے اٹھارہ برسوں سے یہ بڑا ایونٹ کراچی میں ہو رہا ہے، اتفاق سے پہلے کبھی اس میں شریک نہیں ہواتھا۔ لاہور میں فروری کے پہلے ہفتے میں ہر سال کتاب میلہ ہوتا ہے،لاہور مقیم ہونے کی وجہ سے ہرہمیشہ شامل ہوتے ہیں۔ اس بار کراچی کتاب میلہ میں بک کارنر ، جہلم نے میری نئی کتاب’’خیال سرائے‘‘ کی لانچنگ کی تھی۔ زنگار، زنگارنامہ اور واز وان کے بعد میری چوتھی کتاب ’’خیال سرائے‘‘
مزید پڑھیے


’’خیال سرائے‘‘ اور کراچی بک ایکسپو

جمعرات 14 دسمبر 2023ء
محمد عامر خاکوانی
میرا سکول، کالج کا دور خاصا خشک، بورنگ اور کسی باقاعدہ قسم کی علمی، ادبی سرگرمی سے عاری تھا۔ یاد نہیں کہ ہائی سکول یا کالج کے زمانے میں ہمارے اداروں میںایسی کوئی ایکٹوٹی ہوئی یا ان میں حصہ لینے کا موقعہ ملا ۔سکول کا سالانہ میگزین کبھی نہیں دیکھا۔ ہمارے کالج کا میگزین تو ضرور تھا، مگر میری چار سالہ تعلیم کے دوران خیر سے وہ شائع نہیں ہوا۔پتہ نہیں بعد میں کبھی چھپاتو ہماری کوئی تحریر اس میں شامل ہوئی یانہیں، کوئی خبر نہیں۔ احمدپورشرقیہ جیسے تحصیل کی سطح کے چھوٹے شہروں کے طلبہ کے ساتھ
مزید پڑھیے








اہم خبریں