Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


آرٹ بک والڈ کا جادو


سال یاد ہے نہ مہینہ، مگر یہ طے ہے کہ تین چار عشرے قبل کا قصہ ہے۔ سب رنگ ڈائجسٹ میں پہلی بار آرٹ بک والڈ کے بعض شگفتہ کالموں کے تراجم پڑھے۔منفرد انداز، خاص ذائقہ اور عجب انداز کی خستگی تھی ۔ بہت اچھا لگا۔ آرٹ بک والڈ کا تعارف بھی سب رنگ کے مدیر شکیل عادل زادہ نے اپنے مخصوص فسوں خیز انداز میں کرایا۔ معلوم ہوا کہ موصوف صحافی، مصنف، استاد اور کالم نگار ہیں۔ امریکہ کے ممتاز ترین کالم نگار جن کا سنڈیکیٹ کالم دنیا کے چھ سو سے زیادہ اخبارات میں شائع ہوتا ۔ تب
بدھ 14 جون 2023ء مزید پڑھیے

کتابی باتیں

هفته 10 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
آج ایک کہانی سے آغاز کرتے ہیں۔بہت سال پہلے بھی اس پر بات کی تھی۔ کہانیوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ کبھی پرانی نہیں ہوتیں۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت بار ان کی تازگی اور اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ کہتے ہیں ایک ریاست چاروں طرف سے خطرات میں گھر گئی۔اندرونی مسائل کے ساتھ ساتھ اسے طاقتور اور دشمن ہمسائیوں سے خطرہ درپیش تھا۔اس بدقسمت ریاست کے حکمران ایک دوسرے سے بڑھ کر نااہل ثابت ہوئے تھے ۔ کسی کے خیالات میں جدت تھی ۔وہ اپنی ریاست کو ترقی یافتہ دیکھنا چاہتا تھا مگر اقرباء پروری
مزید پڑھیے


ہنری کسنجر کی’’ ڈپلومیسی ‘‘

بدھ 07 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ہنری کسنجر جدید امریکی تاریخ کے ممتاز ترین ماہر امورخارجہ رہے ہیں۔ وہ صدر نکسن کے دور میں وزیرخارجہ تھے، ان کے مستعفی ہونے کے بعد صدر فورڈ کے عہد میں یہ ذمہ داری نبھائی۔ ہنری کسنجر اس کے بعد کسی حکومتی عہدے پر نہیں رہے، مگر امریکہ سٹیٹ آفس اور مقتدر حلقوں میں ان کی رائے اور تھیوریز کی غیر معمولی اہمیت رہی ہے۔ کسنجر آج بہت ضعیف ہوچکے ہیں، مگر ان کی بات اب بھی امریکی میڈیا، تھنک ٹینکس میں سنی جاتی ہے۔ کسنجر ایک لحاظ سے ایک مکمل سکول آف تھاٹ ہیں۔کوئی اتفاق کرے یا
مزید پڑھیے


’’کیا لوگ تھے‘‘

اتوار 04 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
ورجینا وولف (Virginia Woolf)ممتاز برطانوی ادیبہ ،نقاد اور ناولسٹ تھیں۔ بیسویں صد ی کے دوسرے ، تیسرے عشرے میں ورجینا وولف کی تحریروں نے ایک بڑے حلقے کو متاثر کیا۔ انہیں پچھلی صدی کے اہم ماڈرنسٹ لکھاریوں میں سمجھا جاتا ہے، اپنی تحریروں میں انہوں نے ’’ شعور کی رو‘‘ کے تجربے کو عمدگی سے استعمال کیا۔ ورجینا وولف کا ایک لیکچر بہت مشہور ہوا۔1928 ء کا سال اور اکتوبر کا مہینہ تھا ، جب ورجینا وولف نے برطانیہ کی مشہور کیمبر ج یونیورسٹی میں A Room Of one,s Ownکے نام سے یہ لیکچر دیا۔ لیکچر کا ایک جملہ بہت
مزید پڑھیے


قسمت

هفته 03 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
کھیلوں کو پسند کرنے والے بے شمار دوسرے لوگوں کی طرح میرے لئے بھی میچز کے بعض لمحات بڑے مسحورکن اور کبھی نہ بھولنے والے ہوتے ہیں۔ہم پاکستانی سپورٹس لور ز سے مراد کرکٹ سے محبت کرنے والے ہی لیتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اب یہی ہمارا قومی کھیل لگاہے۔ گلی گلی ، محلے محلے میں بچے بالے، لڑکے، نوجوان کرکٹ ہی کھیلتے ہیں۔ جہاں کہیںخوش قسمتی سے گرائونڈ دستیاب ہیں ، وہاں ہارڈ بال اور باقی جگہوں پر ٹیپ ٹینس بال سے کرکٹ کھیلی جاتی ہے۔رمضان میں فلڈ لائٹس لگا کر ٹورنامنٹ کرانا عام ہے۔ ٹیپ بال
مزید پڑھیے



جڑے رہیں

جمعه 02 جون 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سڈنی شیلڈن کا ایک جملہ ایسا ہے جس نے میری زندگی پر سب سے گہرے اثرات مرتب کئے۔ بہت سال پہلے ان کا بائیوگرافیکل ناول پڑھا، اس میں لکھے ایک فقرے نے بہت کچھ بدل ڈالا۔ نقش اتنا گہرا بنا کہ پھیکا ہی نہیں ہوسکا۔ سڈنی شیلڈن کے نام سے نئی نسل بھی واقف ہو گی۔ اس کے ناولوں سے ہمارے سکول، کالج کی بھرپور یادیں جڑی ہوئی ہیں۔ یہ ممتاز امریکی انگلش ناول نگار اور ٹی وی، تھیٹر رائٹر تھا۔ پچھلے چار عشروں کا مقبول ترین فکشن نگار جس کے ناولوں نے ایک زمانے میں تہلکہ مچا دیا تھا۔
مزید پڑھیے


طیب اردوان کی جیت: اسباب، اثرات

منگل 30 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
جیسا کہ اندازہ لگایا جا رہا تھا ، ترکیہ (ترکی)کے رن آف الیکشن میں طیب اردوان صدر منتخب ہوگئے ۔ انہوں نے باون فیصد سے تھوڑے زیادہ ووٹ لئے۔ ترکیہ کے آئین کے مطابق صدر کے لئے پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ لینا لازمی ہیں۔ طیب اردوان نے باون فیصد ووٹ لے کر اگلے پانچ سال کے لئے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ایوان اقتدار میں انہیں اکیس سال ہوچکے ہیں، بظاہر اب ان کا اقتدار چھبیس سال تک طویل ہوگا۔ ممکن ہے اگلی بار وہ پھر الیکشن لڑیں اور کیا خبر جیت بھی جائیں۔ طیب
مزید پڑھیے


صاحبِ معرفت

هفته 27 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
اپنی زندگی میں کئی بزرگوں سے ملنے کی سعادت ملی۔ حقیقی معنوں میںکسی صاحب معرفت بزرگ کا اگر مجھ سے پوچھا جائے تو وہ قبلہ سرفراز شاہ صاحب ہیں۔ روحانی سکالر، صاحب کشف، مستجاب الدعوات اور باعمل بزرگ۔روحانیت پر آٹھ شاندار کتب کے مصنف۔ سید سرفراز شاہ صاحب سے پہلی ملاقات کوئی ستائیس برس پہلے ہوئی۔ میں ان دنوں تازہ تازہ لاہور میں وارد ہوا تھا۔لاہور کے ایک ماہانہ جریدے میں ملازمت ہوگئی ۔لاہور آنے کے بعد سب سے پہلی خواہش اشفاق احمد سے ملنے کی تھی۔ ان سے وقت لیا اور ان کے گھر جا دھمکے۔ اشفاق صاحب گفتگو
مزید پڑھیے


وفاقی شرعی عدالت کا تاریخی فیصلہ

منگل 23 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
وفاقی شرعی عدالت نے چند دن پہلے ایک بڑا تاریخی اور بہت اہم فیصلہ دیا ہے جس سے پاکستانی ٹرانس جینڈر کمیونٹی اور ایل جی بی ٹی کیو (LGBTQ)حلقوں میں شدید تلملاہٹ اور بلبلاہٹ کی کیفیت دکھائی دے رہی ہے۔ درحقیقت شرعی عدالت کے فاضل ججوں نے وہ بڑا کام کیا ہے جس کی آج شدید ضرورت تھی۔ چند سطروں میں اس فیصلے کا مختصر نچوڑ بیان کر کے آگے بڑھتے ہیں: فیصلے کے مطابق خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کر سکتے اور جنس کی تبدیلی انسانی محسوسات کی بنیاد پر نہیں کی جا سکتی۔ وراثت میں حصہ جنس
مزید پڑھیے


تخلیق، تحریر اورجادوئی لمحات

جمعه 19 مئی 2023ء
محمد عامر خاکوانی
سیاسی واقعات کچھ اتنی تیزی سے ہورہے اور ایسی ہنگامہ خیز ی ان میں ہے کہ آدمی کچھ اور سوچ بھی نہیں پاتا۔ بہت بار یہ خیال آیا کہ کچھ عرصہ کے لئے سیاسی موضوعات سے ہٹ کر کچھ غیر سیاسی لکھا جائے، ادب، کہانیوں، شاعری، موسیقی، کھیل اور خاص کر زندگی کے مختلف پہلوئوں پرطبع آزمائی کی جائے۔ ارادہ کر لیا، تب اچانک ہی ایسا واقعہ ہوجاتا ہے کہ طے شدہ پلاننگ سب اٹھا کر ایک طرف رکھنا پڑ گئی ۔ پچھلے ہفتے تین چار دنوں کے لئے سوشل میڈیا خاص کر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بند رہی۔ اس
مزید پڑھیے








اہم خبریں