Common frontend top

محمد عامر رانا


شہزاد اکبر کون ہے؟


’’شہزاد اکبر کون ہے؟‘‘ جب یہ سوال 2010ء کے لگ بھگ پوچھا جاتا تھا تو اس کا سادہ سا جواب یہ ہوتا تھا کہ بیرسٹر آزاد رائے رکھنے والا آدمی ہے ،دراصل بیرسٹر شہزاد اکبر اتنی اچانک سے منظر عام پر آیا کہ اس کے کوائف اور حسب نسب کے بارے میں سیاسی اور سفارتی حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ امریکی حکومت اور خصوصاً سی آئی اے کے خلاف پانچ سو ملین ڈالر کا دعویٰ دائر کرنا بڑا حوصلے کا کام تھا اور اس نے یہ دعویٰ وزیرستان سے اپنے موکل کریم خان کے کہنے پر ڈرون
اتوار 31 مئی 2020ء مزید پڑھیے

وبا کے دنوں کی عید

اتوار 24 مئی 2020ء
محمد عامر رانا
عید ایک خوف کے عالم میں گزرے گی ۔یہ تو معلوم تھا لاک ڈائون کے عملاً خاتمے کے بعد کورونا کی وبا نے جو کروٹ لی ہے‘ تہوار کے دن کے جو چند معمولات کے بارے میں منصوبہ بندی کی تھی وہ کھٹائی میں پڑتے دِکھ رہے تھے۔لیکن پی آئی اے کے طیارے کے حادثے نے سوگ کا اضافہ بھی کر دیا ہے بلکہ اس سوگ نے تو کورونا کی وبا کا خوف بھی بھلا دیا ہے۔ وقت کی بات ہے ایک سانحے کے دکھ کو کم کر نے کے لئے ایک نئے حادثے کا سہاراہوا ہے ۔شاعر اس پر
مزید پڑھیے


وبا کے دنوں میں دہشت گردی کا خطرہ

اتوار 17 مئی 2020ء
محمد عامر رانا
اس وقت جب دنیا کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں مصروف عمل ہے‘ اقوام اور عالمی تنظیمیں وبا کے انسانوں ‘معیشت اور سماج اور نفسیات پر منفی اثرات کا جائزہ لینے میں جتی ہوئی ہیں‘وبا کے خوف کے سایے میں بھی سکیورٹی خطرات موجود ہیں گو غیر روایتی سکیورٹی چیلنجز پر دنیا کی توجہ کم ہے۔ مثال کے طور پر کورونا وبا کے دوران بھی دہشت گردی کے خطرے میں کوئی کمی نہیں دکھائی دیتی بلکہ کچھ علاقوں میں تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا جیسا کہ افغانستان کی مثال ہمارے سامنے ہے ۔عالمی برادری افغانستان پر
مزید پڑھیے


وبا سے کچھ پہلے

اتوار 10 مئی 2020ء
محمد عامر رانا
سیاست اور صحافت ایسے موضوعات ہیں جن پر کوئی بھی لمبی بحثیں کر سکتا ہے۔ اس کے لئے ان موضوعات پر مہارت حاصل کرنے کے لئے کسی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری زندگیاں ویسے بھی سیاست کرتے ہی گزرتی ہیں ۔کون سا ایسا ادارہ ہے ‘ دفتر‘ سکول‘ مدرسہ‘ یونیورسٹی‘ مارکیٹ یا فیکٹری جہاں چوبیس سات(24/7) سیاست نہ ہوتی ہو۔ جتنا وقت سیاست کرنے میں گزارتے ہیں اپنے کام اور اصل موضوع پر دیں تو پاکستان کی تعلیم‘ صحت ‘ معیشت ‘ صنعت اور گورننس کے ناصرف سارے مسئلے حل ہو جائیں بلکہ وہ تخلیقی توانائی سے بھر پور
مزید پڑھیے


وبا کے دنوں میں نفرت

اتوار 03 مئی 2020ء
محمد عامر رانا
کورونا کی وبا کے باعث دنیا سکڑ کر حقیقی معنوں میں گلوبل ویلیج بن چکی ہے ۔کرۂ ارض پر بسنے والے انسانوں کی اکثریت کو جس قسم کے مشترکہ خوف تشویش کشمکش اور چیلنجز کا سامنا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ اس صورتحال نے عالمی سطح پر ایک نئے احساس کو جنم دیا ہے جس نے ذہنوں کو جکڑ رکھا ہے اور دنیا جس قسم کے جذباتی ہیجان میں مبتلا ہے اس کا اثر توقع سے زیادہ طویل المدتی ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف جذباتی عدم توازن سے ایک خاص قسم کی نرگسیت پسندی جنم لے رہی
مزید پڑھیے



وبا کے بعد کی دنیا

اتوار 26 اپریل 2020ء
محمد عامر رانا
امید تو تھی کہ عالمی وبا کا پھیلائو دنیا کو متحد کر دے گا ۔ اگر عالمی ‘ علاقائی اور قومی سیاست کے دھارے کو مکمل طور پر نہ بھی بدل سکا تو کم از کم اس کی تلاطم خیزی کو تو کم کرے گا تاکہ اس وبا کا تدارک کیا جا سکے۔ فی الحال ایسا ہوا نہیں‘ وبائیں‘ آفتیں اور تباہی انسانی مزاج پر اثر انداز ہوتیں تو شاید آج دنیا بالکل مختلف ہوتی۔ وبا ہو یا قدرتی آفت انسان اس کو روکنے کے اسباب کر ہی لیتا ہے لیکن ساتھ ہی اپنا پرانا کھیل بھی جاری رکھتا ہے۔
مزید پڑھیے


کورونا اور افغان امن

اتوار 19 اپریل 2020ء
محمد عامر رانا
کورونا کی وبا نے دنیا بھر کے معمولات زندگی کو بہت متاثر کیا ہے لیکن اس وبا کا اثر خانہ جنگی کے شکار معاشروں میں کم ہی دکھائی دیتا ہے۔ یہ بیانیہ افغانستان پر بھی صادق آتا ہے۔ جہاں کورونا وائرس سیاسی کشیدگی پر اثر پذیر ہوتا نہیں دکھائی دیتا۔ افغانستان کے سیاسی بحران کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ افغانستان کی متحارب قوتیں کورونا وائرس کی ہیلتھ ایمرجنسی کو خاطر میں لانے پر آمادہ نہیں اور ان کو کورونا کے بجائے اپنے سیاسی مستقبل کی زیادہ فکر محسوس ہوتی ہے۔29فروری کے بعد جب سے امریکہ اور افغان طالبان
مزید پڑھیے


وبائیں اور توہم پرستی

بدھ 01 اپریل 2020ء
محمد عامر رانا
وبائیں نا صرف انسان کی قوت مدافعت اور مضبوطی کا امتحان لیتی ہیں بلکہ وہ ان کی انسانوں کی قوت تخیل کی بھی جانچ کرتی ہیں۔ سازشی نظریات اور پیشگوئیاں بھی اسی طرح پھیلتی ہیں جس طرح کوئی وباء پھیلتی ہے اور موت کے خوف کو اجاگر کرنے سے لے کر انسانی روح کی بالیدگی تک ہر دائرہ کار ِ حیات کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہیں۔ تاہم قوت متخیلہ اور خواب دیکھنے کی صلاحیت کا دارومدار افراد کے ذاتی عقائد اور سماج کے مجموعی شعور پر منحصر ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز گردش کررہی ہیں
مزید پڑھیے


پاکستانی طالبان کا مستقبل

اتوار 15 مارچ 2020ء
محمد عامر رانا
گزشتہ ہفتے دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدے پر دستخط کے بعد افغانستان میں امن کا غیریقینی اور اندوہناک عہد شروع ہوا ہے ۔ اسی اثنا ء میں ماہرین کی توقعات کے عین مطابق افغان اسٹیک ہولڈر ز کے داخلی تنازعات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں ۔ کوئی ایک گروپ بھی اپنی پوزیشن پہ سمجھوتہ کرنے کو آمادہ نظر نہیں آرہا تاکہ افغانستان میں داخلی مصالحت کا آغاز ہوسکے ۔ یہ صورتحال امن دشمن قوتوں ، چاہے وہ کوئی ریاست ہویا غیر ریاستی عناصر ،ان سب کے لئے ایک شاندار موقع ہے کیونکہ اس طرح انہیں
مزید پڑھیے


طالبان امریکہ امن ڈیل: پاکستان کے لیے پالیسی آپشنز

بدھ 11 مارچ 2020ء
محمد عامر رانا
سال 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج نے افغانستان میں داخلی طور پر سیاسی مصالحت کے امکانات کو مزید گہنا دیا ہے۔ ان نتائج کے سبب یہ امید بھی دھندلا گئی ہے کہ نئی قائم ہونیوالی حکومت ایک ایسی اجتماعی مذاکرات کار ٹیم تشکیل دے گی جو افغان طالبان سے بات چیت کرسکے گی۔ صدر اشرف غنی نئی صدارتی مدت میں فاتح ہیں تو انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو ماننے سے نہ صرف انکار کرتے ہوئے متوازی حلف اٹھا لیا ہے۔ کابل میں موجود سیاسی غیر یقینی میں اضافہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں