Common frontend top

BN

محمد عامر رانا


خوابوں کی سوداگری


عمران خان نے خوابوں کی سوداگری کی ہے۔ پاکستان کے نئے متوسط طبقے نے اپنی تمام سیاسی، سماجی، معاشی اور حتیٰ کہ روحانی توقعات عمران خان سے وابستہ کی ہیں۔ عران خان کیلئے یہ ایک بڑا امتحان ہے کہ جن خوابوں کی بنیاد پر اس نے سیاسی سرمایہ اکٹھا کیا ہے، انہیں کس طرح پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ پاکستان کا نیا متوسط طبقہ چاہتا کیا ہے؟ اس کی تفصیل میں جانے سے پیشتر یہ جاننا ضروری ہے کہ اس نئے طبقے کی ساخت کیا ہے جس کے سیاسی تحرک نے پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ایک نئی کروٹ دی ہے۔ پاکستان
پیر 17  ستمبر 2018ء مزید پڑھیے

سب کا پاکستان ایک خواب

اتوار 09  ستمبر 2018ء
محمد عامر رانا
گوجرہ ہنگاموں‘ جن میں عیسائی برادری کو ٹارگٹ کیا گیا تھا‘ کے بعد کچھ مسلمان دانشوروں نے اس معاملہ پر قابو پانے کے لیے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کوششوں کا آغاز کیا تھا۔ فیصل آباد واقعہ نے ملک کا بین الاقوامی سطح پر تاثر بری طرح متاثر کیا تھا۔2009ء تو ایسا سال تھا جس میں اقلیتوں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے۔ ماہرین اس بات پر گہرائی سے غور و فکر کر رہے تھے کہ ایک ایسا ملک جس کے پاس مذہبی قومی نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر شہریوں کو باہم شیر و شکر کرنے والا آئین ہو
مزید پڑھیے


ایک ہی کتاب میں گم

پیر 03  ستمبر 2018ء
محمد عامر رانا
تاریخ میں ایسا کم ہی ہوا ہے کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت ایک ہی کتاب میں گم ہو گئی ہو۔ گزشتہ حکومتیں عسکری قیادت کے ساتھ ایک صفحے پر آنے کے لیے جدوجہد کرتی رہی ہیں اور بہت کم ایسا ہوا کہ ایک صفحے پر آنے کے بعد دونوں اطراف نے اکٹھے ایک صفحہ بھی پلٹا ہو۔ یہ عمران خان کی کرشماتی شخصیات ہے یا پھر عسکری قیادت کا ان پر اعتماد کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھ گھنٹے طویل بریفنگ ہوئی اور اگلے ہی روز نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کی سمت متعین ہو گئی۔ عسکری قیادت کی
مزید پڑھیے


دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے!

پیر 27  اگست 2018ء
محمد عامر رانا
باوجود اس کے کہ 2018ء میں بھی دہشت گردی کے ہولناک واقعات رونما ہوئے پھر بھی گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے البتہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ حال ہی میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا آڈیو پیغام منظر عام پر آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہشت گردی کا خطرہ کم ضرور ہوا ہے مکمل
مزید پڑھیے


سعودی عرب اور ایران کے بیچ

پیر 20  اگست 2018ء
محمد عامر رانا
اخباری اطلاعات ہیں کہ پاکستان نے سعودی حمایت یافتہ اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے 4بلین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کر لیاہے۔ شنید ہے کہ پاکستان کو اس قرضے کے لیے چٹھی ڈالنے کی بھی ضرورت نہیں ہے بلکہ عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہوتے ہی اسلامک بنک خود ہی حکومت پاکستان سے درخواست گزار ہو گا کہ آپ کا چیک تیار ہے وہ آ کر لے جائیں۔ وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیا ہے اگلے ہفتے سعودی عرب میں عید ہے اس کے بعد یہ پیسے خزانے میں آ جائیں گے اس کے بعد پاکستان میں بھی عید ہو
مزید پڑھیے



نئی حکومت کو درپیش سلامتی پالیسی کے چیلنجز

اتوار 12  اگست 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان تحریک انصاف ماضی کی حکومتوں کی نسبت قدرے پرامن ماحول میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ گزشتہ حکومتوں کو دہشت گرد حملوں کا خوف تھا مگر اس کے باوجود بھی نئی حکومت کو دہشت گردی اور تشدد پسندانہ سوچ کے تدارک کے لیے سنگین اور حساس چیلنجز کا سامنا ہو گا۔ اچھی بات یہ ہے کہ نئی حکومت کو داخلی سلامتی کے حوالے سے واضح گائیڈ لائن تو ملے گی جو قومی اداروں ‘جن میں نیکٹا بھی شامل ہے‘ نے مرتب کی ہے مگر تحریک انصاف کا اصل امتحان ان پالیسیوں پر عملدرآمد ہو گا۔
مزید پڑھیے


یہ کون لوگ ہیں؟

پیر 06  اگست 2018ء
محمد عامر رانا
کچھ قوتیں ایسی ہیں جنہوں نے ہمارے سماج‘ دماغ اور مزاج کا تانا بانا بنا ہے۔ اشارہ کسی خلائی یا زیرزمین مخلوق کی طرف ہرگز مطلوب نہیں ہے بلکہ قوت کے اس مرکز کی طرف ہے جس میں ان کے علاوہ کئی اور بھی حصہ دار ہیں۔ جھگڑا حصے کے حکم پر رہا ہے لیکن جب اس قوت کو ہی چیلنج درپیش ہو تو سب حصہ دار اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ ان حصہ داروں کو طاقتور اشرافیہ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ انگریزی میں انہیں Power Elite کہتے ہیں۔ یہ لفظ ان کے مزاج کو زیادہ بہتر طور پر گرفت میں
مزید پڑھیے


عمران خان کو درپیش ’’چین چیلنج‘‘

پیر 30 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی نئی حکومت خارجہ امور کے حوالے سے نوآموز ثابت نہیں ہو گی کیونکہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ایسے امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں جو بہت تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت خارجہ امور میں وہ کتنی سرگرمی دکھاتی ہے۔ اس کی ترجیحات کیا ہوں گی، خصوصاً چین کے معاملے پربہت حد تک اس کا نقطہ نظر واضح ہو جائے گا، خارجہ پالیسی اور سٹریٹجک معاملات اکثر سول حکومتوں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنے
مزید پڑھیے


کہانی اور اسٹوری

پیر 23 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
ایک فلم بین سینما سے نکل رہا تھا۔ اندر جانے والے نے اس کے چہرے کے پریشان کن تاثرات دیکھ کر پوچھا’’فلم کیسی ہے؟‘‘اس نے گھمبیر لہجے میں جواب دیا اسٹوری و سٹوری تو ہے کہانی نہیں ہے۔ اندر جانے والے نے پہلے خریدے ہوئے ٹکٹ کی طرف دیکھا اور پھر گھڑی کی طرف آخری شوتھا اور کسی دوسری فلم کا ٹکٹ ملنا بھی مشکل تھا اس نے زبردستی مسکراتے ہوئے کہا آج اسٹوری والی فلم دیکھتے ہیں کہانی والی پھر سہی‘ پاکستان کے انتخابی سیاسی منظر نامے پر بھی ایک اسٹوری چل رہی ہے اور تماش بینوں کو توقع ہے
مزید پڑھیے


مذہب اور سیاست

جمعرات 19 جولائی 2018ء
محمد عامر رانا
مذہب ووٹر کی سوچ کو مختلف وجوہ کی بنا پر متاثر کرتا ہے جس میں کسی امیدوار کے مذہبی پس منظر اور اخلاقی کردار کے علاوہ اسلامی نظام کے نفاذ کی خواہش اہم ہے۔ جبکہ مذہبی سیاسی جماعتیں ووٹر کے مذہبی احساسات کو تحریک دینے کے لیے اپنے مذہبی ایجنڈے کی بھر پور تشہیر کرتی ہیں۔چ دیگر سیاسی جماعتوں کا جھکائو بھی مذہبی فکر کی طرف ہوتا ہے کم از کم کوئی ایک سیاسی جماعت بھی مذہبی معاملات کے خلاف چلنے کا تصور نہیں کر سکتی۔ گو پاکستانی ووٹرز کی اکثریت کے رجحان میں مذہب کا کلیدی اثر ہوتا ہے مگر
مزید پڑھیے








اہم خبریں