Common frontend top

مظہر لاشاری


بیت المقدس کے بہادروں کو سلام


اے اللہ ہم بہت کمزور اور بے بس ہو چکے ہیں ہمیں معاف کر دے۔ تیرے پیارے محبوب ﷺ کی اُمت اپنی بشر ی کمزوریوں کی وجہ سے خوف زدہ ہے، اے اللہ ہمیں دوبارہ حضرت حیدر کرارؓ اور خالد بن ولید جیسیی شجاعت عطا فرما دے۔ دنیا کی چاہت نے ہمیں عیش پر ست بنا دیاہے،ہمارا ایمان کمزور ہو چکا ہے۔ مسلمان خاک کا ڈھیر بن چکے ہیں ۔ ہمارا قبلہ اول بیت المقدس ہماری بزدلی کمزوری پر خون کے آنسو بہا ر ہا ہے جبکہ دوسری طرف مسلمان ممالک کے حکمران کفار کی کی خوشنود ی حاصل
اتوار 16 اپریل 2023ء مزید پڑھیے

ڈیرہ غازی خان کااُجڑا ریلوئے اسٹیشن

اتوار 09 اپریل 2023ء
مظہر لاشاری
جنوبی پنجاب کا دور افتادہ ضلع ڈیرہ غازی خان تاریخی اور ثقافتی اعتبار سے اپنی ایک منفرد اہمیت کاحامل ہے یہ چاروں صوبوں کے سنگم میں واقع ہے حاجی خان دودائی (میرانی ) کے بسائے ہوئے اِس ضلع کے مشرق میں پنجاب مغرب میں بلوچستان شما ل میں صوبہ کے پی کے اور جنوب میں صوبہ سندھ واقع ہیں۔ دریائے سندھ کے کنارے آباد قدیم ڈیرہ غازی خان کسی زمانے میں وادی ابا سین بھی پکارا جاتا تھا ۔ابا سین دریائے سندھ کا کوکہاجاتا ہے جس کے معنی دریاؤں کا باپ زمانہ قدیم میں تمام بڑے اور تاریخی شہر دریاؤں
مزید پڑھیے


اللہ کی رحمت اور ہمارا کردار

اتوار 02 اپریل 2023ء
مظہر لاشاری
1444ہجری کے رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہونے کو ہے۔ حضور اقدس ﷺ اِس بابرکت ماہ میں اپنی عبادات میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا کرتے تھے۔ اہل ثروت اِس ماہ میں زیادہ سے زیادہ سخاوت کر کے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتے ہیں ۔چونکہ ماہ رمضان میں زیادہ تر لوگ زکوۃ اور صدقات دیتے ہیں لیکن افسوس کہ بڑے امیر لوگ آج بھی زکوۃ دینے سے گھبراتے ہیں بلکہ زیادہ ترا میر لوگ اپنے گھروں میں کام کرنیو الی نو کرانیوں کو کچھ رقم دے کر اپنی جان چھیڑاتے ہیں چونکہ جو لوگ نماز ادا نہیں کرتے
مزید پڑھیے


سفید پوش طبقے کو بھکاری بنادیا

اتوار 26 مارچ 2023ء
مظہر لاشاری
وطن عزیز کے حالات 76 برسوں میں ایسے بُرے اور مشکل کبھی بھی نہیںتھے ۔جیسے ا ٓج کل ہیں۔ ماسوائے اشرافیہ کے اِس ملک میں ہر آدمی مشکل میں ہے عوام کا خون چوسنے والے ڈریکولا نما رہنما ئوں کو کوئی پروا نہیں ہے کہ قوم کا صبر اب جواب دے چکا ہے ۔جس مملکت خداداد کو حاصل کرنے کے لیے قوم نے لازوال قربانیاں دی تھیں اس کا یہ صلہ مل رہا ہے۔ کہ مفت آٹا کے حصول کے لیے لوگ اپنی جانیں دے رہے ہیں۔ ابھی گزشتہ روز ملتان میں ایک بزرگ شہری آٹا لینے کے لیے ایک
مزید پڑھیے


بہار بھی جلد رخصت ہو گئی

اتوار 19 مارچ 2023ء
مظہر لاشاری
ہمارے ملک پر قدرت کی نوازشات اور اتنی زیادہ مہربانیاں ہیں کہ جن کا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے ویسے تو پوری دنیا میں بسنے والے ہم انسان اللہ تعالیٰ کی کونسی کونسی نعمتوں کا شکرادا کر سکتے ہیں؟خصوصاً اس پاک ذات کی ہم مسلمانوں پر یہ مہربانی اور نعمت سب سے بڑی ہے کہ ہمیں اپنے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی اْمت میں پیدا فرمایا اور اپنے آخری نبی اقدسﷺ کے ذریعے اسلام جیسے خوب صورت مذہب کے ساتھ وابستہ کر دیا اور پھر ہم پاکستانیوں پر ایک اور مہربانی کر دی کہ ہمیں
مزید پڑھیے



پنجاب کی لیڈر شپ

اتوار 12 مارچ 2023ء
مظہر لاشاری
پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری خزانے پر بوجھ بنے بغیر، جشنِ بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کو شاندار طریقے سے منعقد کیا ہے۔ یہ لیڈر شپ کا کمال ہے کہ وہ ان سے کس طرح کام لیتی ہے۔ پنجاب کی قیادت نرم دم گفتگو اور گرم دمِ جستجو ہے ۔ گورنر پنجاب نے ایک روز قبل پنجاب حکومت کو، پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرز سمیت دیگر اہم تعیناتیوں کی طرف متوجہ کیا، تو شب بھر میں، ان دانشگاہوں کے وی سی ، رجسٹرار، ٹریژر جیسی بنیادی آسامیوں کے لیے متعلقہ محکموں سے سمریاں منگوا کر ،ان پر کام شروع کروا
مزید پڑھیے


جام پور میں مسلم لیگ (ن) کی تاریخی شکست !

اتوار 05 مارچ 2023ء
مظہر لاشاری
ہمارے ملک کے عوام کے پاس اب صرف ایک اختیار باقی رہ گیا ہے کہ وہ اپنی نفرت کا اظہار صرف اپنے ووٹ کی پرچی سے کر رہے ہیں۔ 26 فروری کو جام پور کی نشست این اے 193پر ضمنی الیکشن ہوئے جس میں تحریک انصاف کے محسن لغاری نے مسلم لیگ (ن) کے عمار خان لغاری کو 35000 ہزار کی لیڈ سے شکست دی۔ یہ شکست اصل میں عمران خان کی وجہ سے ہوئی پہلے اِس نشست پر عمران خان خود اُمیدوار تھے لیکن اُنہوں نے یہ نشست چھوڑ دی جس کے بعد محسن لغاری کو اُمیدوار بنایا گیا۔
مزید پڑھیے


نماز فرض اور چوری پیشہ

اتوار 26 فروری 2023ء
مظہر لاشاری
معروف ہدایت کار انور کمال پاشا نے 1957ء میں سر فروش کے نام سے ایک فلم بنا ئی تھی ۔ اُس زمانے میں زبردست کامیابی ملی اور اِس کامیابی میں زیادہ تر کردار ایک مکالمے کا تھا کہ جو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ انور کمال پاشا نے اداکار سنتوش کمار اور صیبحہ خانم پر فلمایا تھا آج جب اُس مکالمے کو سن لیا جائے تو ہمارے معاشرے کی حالت زار اُسی ایک مکالمے میں مکمل ظاہر ہو جاتی ہے۔ وہ منظر قارئین کے سامنے بیان کیا جائے گا تا کہ پڑھنے والے کو پوری طرح سے سین کے مطابق
مزید پڑھیے


یہ کوچے یہ گلیاں یہ منظر!

اتوار 19 فروری 2023ء
مظہر لاشاری
سر زمین ڈیرہ غازی خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ضلع چاروں صوبوں کے سنگم میں واقع ہونے کی وجہ سے ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔بلوچ سرداروں کی یہ سر زمین راجہ دلو رائے والی ہڑند ، جام پور کے زمانہ میں بھی آباد تھی۔ لیکن اِس کا نام ڈیرہ غازی خان نہیں تھا بلکہ یہ سارا علاقہ ایک طرف کو ہ سلیمان مشہور تھا تو دوسری طرف وادی ابا سین یعنی دریائے سندھ کے نام پر مشہور تھا ۔ لیکن اِس کو مرکزی حیثیت بلوچ سردار نواب حاجی خان دودائی (میرانی ) نے 1476ء میں اپنے
مزید پڑھیے


اے حمید کی یادیں

اتوار 29 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
اے حمید جن کا اصل تعلق امر تسر سے تھا اور جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک امر تسر کی یادوں کو اپنے من میں چراغ سمجھ کر روشن کئے رکھا ۔اے حمید ساری زندگی کہانیاں لکھتا رہا اور اپنی دھن میں مگن رہا امر تسر کے بعد اُنہوں نے جس شہر کے ساتھ محبت کی وہ لاہور ہے ۔ لاہور بھی ایک طلسماتی شہر ہے اور اِس کاظرف اتنا زیادہ وسیع ہے کہ جو بھی باہر سے آیا اِس نے اُسے اپنے گلے سے لگایا اور اُسے اپنی بانہوں میں لے کر آباد کر دیا ۔ 1947ئ؁
مزید پڑھیے








اہم خبریں