Common frontend top

مظہر لاشاری


نماز فرض اور چوری پیشہ


معروف ہدایت کار انور کمال پاشا نے 1957ء میں سر فروش کے نام سے ایک فلم بنا ئی تھی ۔ اُس زمانے میں زبردست کامیابی ملی اور اِس کامیابی میں زیادہ تر کردار ایک مکالمے کا تھا کہ جو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ انور کمال پاشا نے اداکار سنتوش کمار اور صیبحہ خانم پر فلمایا تھا آج جب اُس مکالمے کو سن لیا جائے تو ہمارے معاشرے کی حالت زار اُسی ایک مکالمے میں مکمل ظاہر ہو جاتی ہے۔ وہ منظر قارئین کے سامنے بیان کیا جائے گا تا کہ پڑھنے والے کو پوری طرح سے سین کے مطابق
اتوار 26 فروری 2023ء مزید پڑھیے

یہ کوچے یہ گلیاں یہ منظر!

اتوار 19 فروری 2023ء
مظہر لاشاری
سر زمین ڈیرہ غازی خان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ ضلع چاروں صوبوں کے سنگم میں واقع ہونے کی وجہ سے ایک مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔بلوچ سرداروں کی یہ سر زمین راجہ دلو رائے والی ہڑند ، جام پور کے زمانہ میں بھی آباد تھی۔ لیکن اِس کا نام ڈیرہ غازی خان نہیں تھا بلکہ یہ سارا علاقہ ایک طرف کو ہ سلیمان مشہور تھا تو دوسری طرف وادی ابا سین یعنی دریائے سندھ کے نام پر مشہور تھا ۔ لیکن اِس کو مرکزی حیثیت بلوچ سردار نواب حاجی خان دودائی (میرانی ) نے 1476ء میں اپنے
مزید پڑھیے


اے حمید کی یادیں

اتوار 29 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
اے حمید جن کا اصل تعلق امر تسر سے تھا اور جنہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام تک امر تسر کی یادوں کو اپنے من میں چراغ سمجھ کر روشن کئے رکھا ۔اے حمید ساری زندگی کہانیاں لکھتا رہا اور اپنی دھن میں مگن رہا امر تسر کے بعد اُنہوں نے جس شہر کے ساتھ محبت کی وہ لاہور ہے ۔ لاہور بھی ایک طلسماتی شہر ہے اور اِس کاظرف اتنا زیادہ وسیع ہے کہ جو بھی باہر سے آیا اِس نے اُسے اپنے گلے سے لگایا اور اُسے اپنی بانہوں میں لے کر آباد کر دیا ۔ 1947ئ؁
مزید پڑھیے


ہائے میرا غرناطہ

اتوار 22 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
مسلمانوں کی تاریخ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو یہ تاریخ جہاں پر آپس کی لڑائیوں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے نہ جانے کیا کچھ کرتے رہے لیکن جہاں پر یہ ایک تلخ حقیقت رہی تو وہاں پر اسلام کے ابتدائی دور سے لے کر اگلے ایک سو سال تک مسلمانوں کی تاریخ انتہائی روشن اور درخشندہ رہ چکی ہے، خلفاء راشدین کے دور کو حضور اقدس ﷺ کے بعد کا بہترین زمانہ کہا جاتا بلکہ حضور اقدس ﷺ کا فرمان مبارک بھی ہے کہ سب سے اچھا زمانہ میرا ہے اور پھر اُس کے بعد میرے
مزید پڑھیے


عوام کا مقدر اور ہماری ا خلاقی اقدار

اتوار 15 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
گزشتہ دنوں ڈیرہ غازی خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر ہاؤسنگ سکیم کے نئے فیز کی افتتاحی تقریب میں جس طرح سے لوگوں نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکالا ہے ۔ اُسے دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح سے ہمارے ملک میں عوام ذلیل ہو رہے ہیں اُس میں 80 فیصد ہمارے اپنے کرتوتوں کا عمل دخل ہے ۔ ہم جس تیزی کے ساتھ اخلاقی طور پر پستی کی طرف گامزن ہیں شاید ہی اِس وقت دنیا میں کوئی دوسری قوم ہو گی۔ ہماری ہر دوسری محفل گانے بجانے اور ناچنے والوں
مزید پڑھیے



سردار جعفر خان لغاری کی رحلت

اتوار 08 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
لغاری قبیلہ صدیوں سے چوٹی زیریں میں آباد ہے ۔میر رندو خان کی نسل سے تعلق رکھنے والا لغاری قبیلہ پندرھویں صدی میں اُس وقت منظر عام پر آیا جب میر چاکر خان رند نے لاشاریوں کے ساتھ اپنی 30 سالہ خون ریزیوں سے تنگ آکر ہمایوں بادشاہ کی مدد کا فیصلہ کیا اور پھر جب شہنشاہ نصیر الدین ہمایوں ایران سے مدد لے کر بلوچستان کے راستے ہندوستان میں داخل ہوا تو پچاس ہزار سے زائد بلوچوںکا لشکر بھی میر چاکر خان اور میر رندو خان علیانی (لغاری ) کی قیادت میں اُن کے ساتھ شامل ہو گیا لغاری
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب کا مقدمہ سی این اے کے اجلاس میں

اتوار 01 جنوری 2023ء
مظہر لاشاری
گزشتہ روز دھند اور سردی کے شدید موسم میں کونسل آف نیشنل آفیسر کے چیئرمین جناب غلام مصطفیٰ خان میرانی نے اپنے ہفتہ وار اجلاس میں ہمیں جنوبی پنجاب کے مسائل اور سیاسی صورتحال پر لاہور آنے کی دعوت دی ۔سی این اے کا پلیٹ فارم گزشتہ 26 سال سے لاہورمیں ملکی مسائل اور اُن کے حل پر زبردست نشستیں اور سیمینار منعقد کرا رہا ہے ۔ نیشنل کونسل آف آفیسرز کے ساتھ ملک کی نامور شخصیات منسلک ہیں ۔جن میں صحافی ، دانشور ، ریٹائرڈ بیوروکریٹ ، وکلا ء ، علماء کرام اور سماجی شخصیات شامل ہیں۔ دراصل کونسل
مزید پڑھیے


رخصت ہوتا دسمبر اور یادوں کی بارات

اتوار 25 دسمبر 2022ء
مظہر لاشاری
دسمبر عیسوی سال کا آخری مہینہ ہے جو شروع ہوتے ہی سال کے اختتام کا اعلان شروع کر دیتا ہے ۔سردیوں کا جو بن اور شباب بھی دسمبر سے شروع ہوتا ہے اور پھر 15 فروری کے بعد موسم بہار شروع ہوجاتا ہے۔ سردیوں کے دن بہت مختصر اور راتیں بڑی طویل ہوتی ہیں ۔ لیکن 22 دسمبر کے بعد طویل راتیں کم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور مختصر دن بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں اللہ تعالیٰ کا ایک بہت ہی خوب صورت نظام ہے جو لاکھوں سالوں سے چل رہا ہے۔ سورج بھی وہی ہے چاند تارے بھی وہی
مزید پڑھیے


رسومات شہرت اور حرص کی دنیا

اتوار 18 دسمبر 2022ء
مظہر لاشاری
انسان بنیادی طور پرشہرت اور دولت کا دیوانہ ہے ۔یہ اپنے آپ کو مختلف بیماریوں کا شکار کر لے گا لیکن اِس کے اندر سے حرص ، شہرت اور دولت کی چاہت کبھی کم نہیں ہو گی ۔ حضور اقدس ﷺ کا فرمان اقدس ہے۔ کہ اگر اللہ تعالیٰ ابن آدم کو سونے کا ایک پہاڑ عطا کر دے تو یہ پھر دوسرے اور تیسرے کی طلب کرئے گا۔ آدم کی کھوپڑی میں حرص صرف اپنے لیے ۔ذوالقرنین بادشاہ جو سمندروں سے خراج وصول کیا کرتا تھا ایک مرتبہ اُسے سمندر کے کنارے انسانی کھوپڑی ملی جو بڑی بوسیدہ ہو
مزید پڑھیے


ادکار سید افضال احمد بھی چل بسے

اتوار 11 دسمبر 2022ء
مظہر لاشاری
ایک زمانہ تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا زبردست عروج ہوا کرتا تھا ۔فلم انڈسٹری کایہ عروج 1955ء سے شروع ہو کر 1995ء تک قائم رہا یہاں تک آخری ایکشن ہیرو سلطان راہی جب قتل ہوئے تو فلم انڈسٹری کو زوال آنا شروع ہو گیا ۔جبکہ اِس سے قبل لا لہ سدھیر جیسے خوبرو اور جنگجو ہیرو کا ڈنکا بجتا تھا ۔شاہ زماں خا ن آفریدی ، لالہ سدھیر کا آبائی تعلق درد آدم خیل سے تھا ۔لیکن قبائلی لڑائیوں کی وجہ سے اُن کے آبا ؤ اجداد لاہور ہجرت کر آئے اور یوں لالہ سدھیر بھی فلموں میں آگئے،
مزید پڑھیے








اہم خبریں