Common frontend top

مستنصر حسین تارڑ


’’عذرا کی واپسی‘‘


گئے زمانوں میں دو قسم کی ’’واپسیاں‘‘ بہت مشہور ہوا کرتی تھیں بلکہ المشہور ہوا کرتی تھیں۔ ایک ٹارزن کی واپسی اور دوسری عذرا کی واپسی۔ لون رینجر کے علاوہ ٹارزن ہی پسندیدہ ہیرو ہوا کرتا تھا اور ہم اس کی فلمیں اکثر چوری چھپے دیکھا کرتے تھے۔ ٹارزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار اور اس کی گرل فرینڈ جین کا کردار نبھانے والی خواتین بدلتی رہتی تھیں۔ اولین ٹارزن جانی وزملر نام کا ایک اداکار تھا جو ذاتی زندگی میں ایک سوئمنگ چمپئن ہوا کرتا تھا۔ ٹارزن کی ہر نئی فلم کا نام تو کچھ اورہوتا تھا یعنی’’ٹارزن
هفته 28  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

’’ٹیرر ٹکیلا اور چچن اِتزا کا عظیم اہرام‘‘

اتوار 22  ستمبر 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
میرے تصور میں اک تصویر تھی کہ بہت گھنے جنگل دکھائی دیں گے اور ان کی ہر بادل میں سے سر بلند ہوتا مایا تہذیب کا عظیم اہرام چچن اتزا دور سے نظر آنے لگے گا پر ایسا نہ ہوا۔ حسب معمول ہم ایک ایسی پارکنگ لاٹ میں داخل ہو گئے جہاں درجنوں کوچیں اپنے اپنے مسافر اگل کر استراحت فرما رہی تھیں۔مقامی مصنوعات کی ایک جدید مارکیٹ اور ریستورانوں سے پرے ایک ناہموار راستہ تھا جس کے دونوں جانب سوونیئرز کے کھوکھے سجے تھے اور قریب سے گزرتے سیاحوں کو ورغلایا جا رہا تھا۔ یہ مایا بازار ختم
مزید پڑھیے


’’ٹیرر ٹکیلا اور چچن اِتزا کا عظیم اہرام‘‘

بدھ 18  ستمبر 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
مایا تہذیب کے زمانوں کے زمین کی گہرائی میں پوشیدہ ’’سنوتے‘‘ تالاب کے یخ بستہ پانیوں میں اترنا گویا ایک آبی خواب میں اترنا تھا۔ تالاب کے گرد اٹھتے گنبد نما حصار کی کچی دیواروں میں سے آبی خود رو بوٹے پھوٹ رہے تھے اور اس گنبد میں جو شگاف تھا اس میں سے دھوپ ایک روپہلی چادر کی صورت نیم تاریکی میں اترتی تھی اور اس کے ہمراہ ایک آبشار کے پانی تالاب کی سطح پر بلندی سے گرتے جاتے تھے اور سیاحوں کی آوازوں کی ایک گونج تھی جو ماحول کو عجب بے یقینی سے بھرتی تھی۔ زرد
مزید پڑھیے


’’مچھلیاں ٹکیلا اور ویواپاکستان‘‘

اتوار 15  ستمبر 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
احمد فراز کے محبوب کو تو دن میں تتلیاں ستاتی تھیں اور مجھے آبنائے میکسیکو کے سمندر میں مچھلیاں ستاتی تھیں۔ وہ رنگین اور خوش نظر نہ تھیں۔ سرمئی رنگ کی تھیں اور میرے زیر آب بدن کے گرد تیرتی تھیں۔ کبھی ٹانگوں کے درمیان میں سے گزرجاتی تھیں اور کبھی اپنے پوپلے منہ سے میرے جسم کو چیک کرتی تھیں کہ کیا یہ بوڑھا ماس کھایا جا سکتا ہے یا کھا لیا تو کہیں ہمیں فوڈ پوائزنگ تو نہیں ہو جائے گی۔ ابھی سورج طلوع ہونے میں کچھ وقت باقی تھا جب میں سوئمنگ کاسٹیوم زیب تن کر کے
مزید پڑھیے


’’سمندر پر تیرتے جام‘‘

پیر 09  ستمبر 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
ہم میکسیکو کے شہر کین کون میں ’’فائنسٹ پلایا مجیرس‘‘ ریزارٹ کی جنت ارضی کی قید میں تھے۔ ہماری جنت میں تو وعدہ ہے کہ ہم جس بھی پھل کی جانب ہاتھ بڑھائیں گے وہ خود بخود آپ کے ہاتھوں میں آ جائے گا۔ یہاں معاملہ قدرے مختلف تھا۔ آپ اگر شغف فرماتے ہیں تو آپ کا دل پسند مشروب اک اشارے سے آپ کے ہاتھ میں آ جائے گا نہ صرف کمرے میں مے خوری نہیں بلکہ مے خواری کے تمام اہتمام تھے کہ جتنی شراب یہاں تھی اسے نوش کرنے کے بعد بندہ خوار ہو جاتا تھا۔ پورے
مزید پڑھیے



’’سورج کے ساتھ ساتھ عابد علی بھی ڈوب گیا‘‘

اتوار 08  ستمبر 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
ابھی ایک دو برس پیشتر مجھے کسی پروگرام کی ریکارڈنگ کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی ویژن لاہور جانے کا اتفاق ہوا تو مجھے وہاں قبرستان ایسی خاموشی محسوس ہوئی حالانکہ رونق بہت تھی۔ چہل پہل تھی لیکن میرے کانوں میں ایک سناٹا اترتا تھا۔ لاہور ٹیلی ویژن کی راہداریاں سنسان پڑی تھیں۔ مجھے وہاں شائبے سے ہوتے تھے کہ یہ کون تھا جو میرے قریب سے گزر گیا اور مجھ سے ملنے کے لئے ٹھہرا بھی نہیں۔ سلام دعا تک نہیں کی۔خیام سرحدی‘ شفیع محمد‘ جمیل فخری‘ ظل سبحان‘ فاروق ضمیر‘ محبوب عالم‘ بدیع الزماں‘ ایوب خان‘ ایم شریف کون
مزید پڑھیے


’’میکسیکو کا مے خانہ‘کین کُون‘‘

اتوار 25  اگست 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
ہم جب کبھی آرلینڈو کا رخ کرتے ہیں توبہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دن ہوتے ہیں اور امریکی سال بھر کی کڑی مشقت کے بعد اپنے بال بچوں سمیت گھروں سے نکل جاتے ہیں۔ کاروں چلتے پھرتے گھروں‘ کاروانوں پر سوار پر فضا مقامات کی طرف نکل جاتے ہیں تاکہ پاپی دنیا سے دور‘ فکر فاقے سے آزاد، فرصت کے رات دن کچھ تو گزار سکیں۔ وہ امریکہ کے مشہور نیشنل پارک کا رخ کرتے ہیں ساحلوں کی جانب سفر کرتے ہیں اور جھیلوں کے کناروں پر عارضی طور پر ہی آباد ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ یورپ اور
مزید پڑھیے


’’آکٹاویو پاز کی شاعری اور جانب میکسیکو‘‘

بدھ 21  اگست 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
کیا آکٹاویو پاز ایسے شاعر کے لیے کارلوس فونٹس ایسے ناول نگار کے لیے فریدہ کوہلو ایسی خبطی مصور ہ کے لیے، مارلن برانڈو کی فلم ’’ویوا زچال‘‘ کیلیے، ایک سومبریروہیٹ کے لیے، آگ کے ایک بوٹ کے لیے، قدیم مایا تہذیب کے لیے اور ٹکیلاشراب کے ایک گھونٹ کے لیے، میکسیکو کی جانب پرواز کرتے جانا جائز ہے۔ شاعری، ریت، خون اور انقلاب کی سرزمین کی جانب سفر کرنا جائز ہے۔ ہاں جنوبی امریکہ کا رُخ کرنا پہلی بار اور میکسیکو ایسے دھوپ بھرے ویرانے کی جانب چل دینا جائز ہے اگر…آپ کے دل کے صحرا میں شاعری کے ببول
مزید پڑھیے


امریکی ہرن اور پاکستانی بکرے عید مبارک

اتوار 18  اگست 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
دیار غیر میں عید کا دن بسر کرنا اور اپنے وطن میں عید منانے میں صرف ایک بنیادی فرق ہے۔ آپ اپنے وطن کی عید کی سویر کو بیدار ہوتے ہیں تو آپ کے بدن کے اندر ایک عجیب مسرت بھری چراغاں جگمگاتی ہے۔ جس کی روشنی روح میں شامل ہو کر آپ کو خوشیوں کے مہک آور ہار پہنا دیتی ہے۔ یہی موسم جو آپ کے بدن کے اندر دمکتے جھلملاتے ہیں، آپ کے چاروں طرف باغ بہاراں کی مانند کھلے ہوتے ہیں۔ کیا بچے کیا بڑے یہاں تک کہ تانگوں کے گھوڑے بھی عید کے خمار میں سرشار
مزید پڑھیے


’’گیم آف تھرونز…تخت نہ ملدے منگیاں‘‘

جمعه 16  اگست 2019ء
مستنصر حسین تارڑ
آئی پیڈ، ایک مختصر سکرین، ایک عجیب و غریب دریافت ہے۔ بیک وقت ایک لعنت بھی اور نعمت بھی…آئی پیڈ نے لوگوں کو ایک دوسرے سے بیگانہ کر دیا ہے۔ انسانی اور معاشرتی سطح پر جو مسائل جنم لیتے ہیں ہم ان کے بارے میں دوسروں سے تبادلہ خیال کرنے کی بجائے اپنے اپنے آئی پیڈ پر جھکے فلمیں، سیریل، ڈاکومینٹریز اور گیمز وغیرہ کھیلنے میں غرق رہتے ہیں۔ آس پاس کی کچھ خبر نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ آئی پیڈ کی سکرین سے آنکھیں جڑ چکی ہیں۔ بچے کہیں بھی جا رہے ہوں۔ اپنا آئی پیڈ نہیں
مزید پڑھیے








اہم خبریں