Common frontend top

مظفر بخاری


شاہد حمید کی یاد داشتیں


جناب شاہد حمید کئی کتابوں کے مصنف ہیں۔ آج کے کالم میں ان کی چند یاد داشتیں لکھ رہا ہوں۔ ملاحظہ فرمائیے: ٭ ایک کتاب کی کمپوزنگ کی تکمیل کے بعد جب پروف ریڈنگ کا مرحلہ آیا تو مصنف شاہد حمید کمپوزر کی ناسمجھی پر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ لکھنا تھا : ’’اگر گوئی دعوت دے تو اُسے قبول کرنا چاہیے۔‘‘ خدا جانے کمپوزر کن خیالوں میں تھا۔۔۔۔ ’دعوت‘ کی جگہ ’عورت‘ لکھ بیٹھا۔ ٭ ایک بار ایک بزرگ بک کارنر شوروم پر تشریف لائے اور شاہد حمید سے کہنے لگے کہ وہ ’اقوامِ
بدھ 16 دسمبر 2020ء مزید پڑھیے

سی ایس ایس کے مظلوم طلباء

پیر 14 دسمبر 2020ء
مظفر بخاری
سی ایس ایس (سنٹرل سپیریئر سروسز) کا مقابلے کا امتحان سر پر ہے۔ فروری 2020ء میں فیڈرل پبلک سروسز کمیشن کے زیراہتمام یہ امتحان ہوگا۔ ہزاروں طلباء دن رات تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ مجھ سے انگریزی بڑھنے والے طلباء بھی خاصی تعداد میں ہیں۔ بہت سے طالب علم فون پر بھی اپنے مسائل کا حل پوچھتے رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے مسائل ہیں جن کی ذمہ داری کمیشن پر ہے۔ ان مسائل کو کمیشن ہی حل کرسکتا ہے۔ یہ بڑے سنجیدہ مسائل ہیں۔ میں نے ورلڈ ٹائم میگزین میں اکثر ان کا ذکر کیا ہے لیکن کمیشن والوں کے
مزید پڑھیے


پولیس کلچر بدلنے کا تیر بہدف نسخہ!

بدھ 09 دسمبر 2020ء
مظفر بخاری
پولیس کلچر تبدیل کرنے کی بات اکثر سننے میں آتی ہے۔ حکمران اکثر یہ دعویٰ کرتے سنائی دیتے ہیںکہ ہم پولیس کلچر کو تبدیل کر دیں گے۔ لیکن پولیس کلچر بدستور وہی ہے۔ تھانوں اور چوکیوں میں عوام با لخصوص غریب عوام کے ساتھ وہی کچھ ہوتا ہے جو عرصے سے ہوتا آیا ہے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پولیس کی ذہنیت کو بدلا جا سکتا ہے تو وہ سخت غلطی پر ہے۔ عادت کا بدلنا تقریبا تقریبا محال ہوتا ہے۔ پولیس میں جو نئے لوگ بھرتی ہوتے ہیںوہ پرانے لوگوں کی صحبت میں رہ کر انہی
مزید پڑھیے


A. C. R(ANNUAL CONFIDENTIAL REPORT.

پیر 07 دسمبر 2020ء
مظفر بخاری
یہ جو سرکاری دفتروں میں سالانہ خفیہ رپورٹ کا نظام رائج ہے‘ اس کے مہلک نتائج پر کبھی کسی کو غور کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔1947ء سے پہلے صورت حال یہ تھی کہ انگریز حاکم تھا اور ہم ہندوستانی اس کی رعایا تھے۔ گویا وہی بادشاہ اور رعایا والا رشتہ تھا اور بادشاہ بھی ہم میں سے نہیں بلکہ غیر ملکی ایک کریلا دوسرا نیم چڑھا۔آئین بادشاہی یہ ہوتا ہے کہ عوام کو بے اختیار غلام بنا دیا جائے۔ چنانچہ دوسرے اقدامات کے علاوہ انگریزوں نے اے سی آر سسٹم متعارف کروایا، جس کا مطلب یہ تھا کہ ہم ہندوستانی
مزید پڑھیے


اف یہ ظالمانہ نظام

پیر 30 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
یہ جو برطانوی پارلیمانی نظام ہے، ہمارے لئے زہر قاتل ہے۔ میں جس خرابی پر غور کرتا ہوں۔ بات اس نظام تک پہنچ جاتی ہے۔ اس نظام کے تحت جس طرح کے حکمران برسراقتدار آتے ہیں، وہ آپ کے سامنے ہے۔ پاکستان میں میاں نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے۔ زرداری میاں چار پانچ سال تک صدر رہے ۔ وہ اب بھی ایک صوبے کے مالک و مختار ہیں۔ آپ ہی انصاف سے فرمائیے کہ یہ دونوں ان عہدوں کے مستحق تھے اور کیا کبھی عوام نے چاہا تھا کہ ان کے سروں پر وہ لوگ مسلط ہوں جو
مزید پڑھیے



تشریف لائیے ڈاکو صاحبان

بدھ 25 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
صاحب،شرافت کسی کی میراث نہیں۔کبھی تو یہ نجیب الطرفین لوگوں میں بھی نہیں ملتی اور کبھی نہایت غیر متوقع طور پر چوروں، ڈاکوئوں اور راہزنوں میں مل جاتی ہے۔ مثال کے طور پر گلبرگ (لاہور) میں رہائش پذیر جناب پروفیسر عبدالمنان کی کوٹھی پر ڈاکہ ڈالنے والے پانچوں مسلح حضرات نے اپنے پیچھے پائوں کے نشانات تو نہیں چھوڑے البتہ شرافت کے اَنمٹ نقوش ضرور چھوڑے ہیں۔ پروفیسر صاحب اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ اُن کا سلوک مثالی اور دوسرے ڈاکوئوں کے لیے قابل تقلید تھا۔ وہ اُنھیں مخاطب کرتے وقت ’’آپ‘‘ کا لفظ استعمال کرتے۔ حالانکہ ڈاکوئوں
مزید پڑھیے


آہ بے چارہ رونالڈ

پیر 23 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
لندن سے ایک خبر موصول ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ بعض خاوند کس قدر وہمی‘شکی اور خود غرض ہوتے ہیں۔ وہ اپنی طبیعت کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنی نیک سیرت اور پرہیز گار بیویوں کا ناطقہ یوں بند کر دیتے ہیں کہ وہ بے چاری خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں‘اگر ان دونوں مقاصد میں کامیاب نہ ہوں تو کسی’’واقف کار‘‘ کو ساتھ ملا کر ایسے خاوندوں کا دھڑن تختہ کر دیتی ہیں۔ اس خبر کا پس منظر یہ ہے کہ لندن کے ایک شہری رونالڈ ولد نامعلوم کی پرورش جس قسم کے ماحول میں ہوئی
مزید پڑھیے


نہلے پر دہلا

جمعرات 19 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
اس واقعے کی تفصیل ہمیں ہمارے ایک پرانے دوست چودھری شریف نے سنائی ہے جو سیالکوٹ پسرور روڈ پر واقع قصبہ بڈیانہ میں رہتے ہیں۔ بڈیانہ سے ہمیں جذباتی وابستگی بھی ہے کہ ہم نے یہاں کے لوئر مڈل سکول سے چوتھی جماعت کا امتحان پاس کیا تھا۔ چودھری شریف آج کل لاہور آئے ہوئے ہیں۔ ان کی زبانی جو ہمیں پتہ چلا آپ کی خدمت میں عرض کیے دیتے ہیں۔ تھانہ بڈیانہ کے دو اہلکاروںنے کرپشن کے سلسلے میں بڑا نام پیدا کیا ہے۔ بقول چودھری شریف انہیں کرپشن کرنے میں یدِطولیٰ حاصل ہے۔ یوں تو تھانے کے دوسرے
مزید پڑھیے


اندرونی معاملات میں مداخلت

پیر 16 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بیان میں کہا ہے:’’دنیا کے حالات شدت سے بگڑ رہے ہیں جو بھارت کیلئے سخت تشویش کا باعث ہیں‘‘۔ حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ بھارت کے حالات شدت سے بگڑ رہے ہیں جو دنیا کے لیے سخت تشویش کا باعث ہیں۔ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا والے دیکھ رہے ہیں لیکن مصلحتاً چپ ہیں کیونکہ آج کل کی دنیا شریفوں اور مظلوموں کے بجائے بدمعاشوں اور ظالموں کا ساتھ دیتی ہے۔ ممکن ہے آپ کہیں کہ بھارت کے حالات کا بگاڑ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ اسے حق
مزید پڑھیے


انجمنِ تحفظِ شوہراں ومسالا کوٹنے والا ڈنڈا

بدھ 11 نومبر 2020ء
مظفر بخاری
ملتان سے ایک خبر موصول ہوئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملتان کے لوگ متوقع خطرے کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے معاملے میں سب سے آگے ہیں۔ سچ پوچھیں تو ہمیں ان کی دور اندیشی پر رشک آ رہا ہے اور ہم پاکستان کے دوسرے شہروں کے باسیوں سے یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ وہ ملتان والوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے اپنے شہروں میں ایک انجمنِ تحفظِ شوہران کی تشکیل کر ڈالیں۔ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں(بالخصوص شوہروں کی زندگی کا)۔ لہٰذا وقت ضائع کیے بغیر آپ لوگ بیویوں کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں